The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ علامہ سید ضیاءاللہ شاہ بخاری کی زیر صدارت بین المذاہب اور بین المسالک رواداری کو یقینی بنانے کیلئے منعقدہ پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے کہاکہ مسلم امہ کا خود پر عالمی صیہونزم ،امریکا یا بھارت کو مسلط ہونے دینا خلاف قرآن و اسلام ہے، اغیار کو اپنے اوپرمسلط اور غالب آنے دینا جائز نہیں ہے یہ قرآنی ڈاکٹرائن ہے ۔دشمن کے سیاسی غلبے کو کاؤنٹر کرنے کیلئے پولیٹیکل اسٹریجٹی چاہئیں، ان کے معاشی غلبے کو روکنے کیلئے اکنامکل اسٹریجیٹیز چاہئیں  اور ان کے عسکری غلبے کو شکست دینے کیلئے ڈیفنس اسٹریجیٹیز چائیں، قرآن وسنت کے ماخوذ یہ اسٹریجیٹیزکوئی جنرل ،سیاستدان ،بیوروکریٹ یا جج نہیں بلکہ علماء وفقہائے اسلام ہی بناسکتے ہیں اور اس پرعمل درآمد کیلئے ٹیکنیک اور ٹیکٹس ماہرین بنائیں گے۔امت مسلمہ کے درمیان وحدت دشمن کے غلبےکو کاؤنٹر کرنےکیلئے ایک اسلامی اسٹریجٹی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن ہمیں تقسیم کرکےہماری طاقت کو توڑ کر ہم پر غالب آیا ہےہم سے ہمارےعلاقے چھینے ہم سے ہمارا اقتدار چھینا،ہمارا استقلال چھینا، ہماری حریت چھینی،ہماری عزت غیرت اور ناموس چھینی اور ہم پر مسلط ہوگیا اور ہم اس کے ٹاؤٹ بن گئے، ہمارا دشمن اپنی تھوڑی سی فوج اور طاقت کے ساتھ اس خطے میں داخل ہوا اور اپنی مکاری اور چالبازی کے ذریعے ہمیں اپنا غلام بنایا۔ ہم نے قرآنی حکم واصول کے برخلاف انہیں اپنا ولی بنایا اور انہیں اپنے اوپر مسلط کرکے ان کی نام نہاد جنگوں کا حصہ بنے اور ان کی نام نہادوار اگینسٹ ٹیررکی فرنٹ لائن بنے ۔

ان کاکہنا تھا کہ آج دشمن کی کوشش ہے کہ وہ ہمیں تقسیم کرےاور آپس میں الجھائے ۔وہ ہمیں مذہبی، لسانی ، علاقائی ، مسلکی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتا ہے اور اس کی یہ کوشش ہماری نیشن بلڈنگ کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ اس وجہ ہم قوم نہیں بن سکتے اور جب قوم نہیں بن سکتے تو اپنا دفاع کیسے کرسکتے ہیں۔ ہمارا دشمن ایک ہے مشترک ہے لیکن اس نے ہمیں تقسیم کردیا۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ پاکستان میں جب بھی کوئی خاص ایام آتے ہیں دشمن متحرک ہوجاتا ہے ، وہ تمام مسالک کو آپس میں لڑاتا ہے، نواسہ رسولؐ امام حسینؑ جن سے عشق سنت رسول ؐہے اس پر اختلاف پیداکیا جاتا ہے ۔ان سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان کے ریاستی اداروں کو اپنے نیشنل انٹرسٹ اور نیشنل سکیورٹی کو مقدم رکھنا ہوگا۔ ایسے کسی منصوبےکا حصہ نہ بنیں جواس خطے کو بربادی کی طرف لیکر جائے جیسے کہ پہلے آپ امریکہ کے ساتھی بنے تھے اور پاکستان کے عوام سے پوچھا بھی نہیں تھااور نہ ہی کسی ایوان سےاجازت لی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ افسوس آج اتنے مشکل دور میں بھی ہمارے یہاں مذہبی وسیاسی تقسیم اور اختلاف اپنے عروج پر ہے، پاکستان کے جید علماء نے ہمیشہ فتنوں کے مقابل سراٹھایا ہے ان کا راستہ روکا ہے ، اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، شہید سرفراز نعیمی، شہید حسن جان اور شہید عارف حسینی شہید راہ وحدت ہیں، کون سا مسلک ہے جس نے شہید نہیں دیئے ، ہمارے ریاستی ادارے لوگوں کو غصہ دلاتے ہیں ، اس سال محرم میں 1200 سے زیادہ ایف آئی آرز صرف پنجاب میں کاٹیں گئیں ، جس میں جرم کسی کی توہین نہیں بلکہ مجالس عزا میںصرف چند منٹ کی تاخیر ہے ، ایسے اقدامات سے نفرت بڑھتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مسلکی نہیں مسلم پاکستان بنایا گیا تھا ، اگر ہم اس کو مسلکی پاکستان بناناشروع کریں گے تو خدا نا خواستہ یہ ملک نہیں بچے گا۔ قانون کے نام پر لاقانونیت کااستعمال ، اختیارات سے تجاویز ملک کو نقصان پہچائے گا، پہلے سے موجود قانون پر درست عمل درآمد سے ہی ہم وطن کو صحیح سمت میں گامزن کرسکتے ہیں۔پاکستان کو امریکہ کے خلاف واضح اسٹینڈ لینا چاہیے ، ہمیں کسی کو بھی کسی ملک کو توڑنے کی اجازےنہیں دینی چاہیئے۔ افغانستان میں امن وامان سے پورے خطے کا امن وابستہ ہے ۔

انہوں نے کانفرنس کےمیزبان صدر متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان جناب قبلہ ضیاءاللہ شاہ بخاری صاحب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی وظیفہ شناسی کی بنیاد پر انتہائی مفید بابرکت اور پروگرام منعقد کیا اور یہ گلدستہ سجایا ہے، امید ہے کہ یہ اجتماع خدا بارگاہ میں شرف قبولیت پائے گا۔

وحدت نیوز(گلگت) گلگت بلتستان اسمبلی میں خواتین کو بااختیار بنانے کا ایک تاریخی دن!،خواتین کو وراثتی حقوق کی فراہمی کیلئے ایم ڈبلیوایم کی رکن کنیز فاطمہ کی قرارداداتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی نے متفقہ طور پر ممبر اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری برائے حقوق نسواں محترمہ کنیز فاطمہ کی پیش کردہ قرارداد منظور کی۔ قرارداد میں خواتین کے حقوق کے نفاذ پر زور دیا گیا جیسا کہ آئین پاکستان میں اسلامی احکامات کے مطابق دیا گیا ہے۔ یہ خواتین کی معاشی اور سماجی بااختیاری کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

اس موقع پر رہنما مجلس وحدت مسلمین محترمہ کنیز فاطمہ نے قرارداد پاس کرنے پر تمام اسمبلی ممبران بشمول اپوزیشن میں شامل خواتین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے خواتین کے مسائل کے معاملے پر مسلسل تعاون کیا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ عزاداری کو محدود کرنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ ملک بھر میں ایک دفعہ پھر منظم منصوبے کے تحت عزاداروں کو ہراساں کرنے کا عمل جاری ہے۔چہلم امام حسین علیہ السلام کی غرض سے عراق جانے والے زائرین پر این سی او سی کی طرف سے کڑی شرائط عائد کرنا امتیازی سلوک ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت کراچی وحدت ہاوس صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔

 اجلاس میں سندھ کی تنظیمی، سیاسی صورتحال سمیت ایام عزاء کے دوران سندھ بھر میں مجالس و جلوس عزاء پر بلا جواز پابندیوں،عزاداران پر مقدامات سمیت چہلم امام حسین علیہ السلام پر عراق جانے والے زائرین پر وفاقی حکومت کی جانب سے کڑی شرائد عائد کرنے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماء بشمول سید علی حسین نقوی،چوہدری اظہر حسن،علامہ شبیر حسین،مولانا علی انور جعفری،علامہ مبشر حسن،یعقوب الحسینی،فدا حسین،ارشد اللہ،ناصر الحسینی سمیت دیگر موجود تھے۔

علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ عزاداری امام حسین ؑ کے راستے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو ہم ملت جعفریہ کی توہین سمجھتے ہیں۔کراچی سمیت ملک بھر میں کسی بھی حصے میں عزاداری کو محدود کرنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، سندھ کے مختلف اضلاع میں انتظامیہ عزاداروں اور بانیان مجالس کیخلاف بلا جواز کارروائیوں میں مصروف ہیں، ہم انتظامیہ اور حکومت وقت کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ عزاداری امام حسین ؑ ہمارا آئینی و قانونی حق ہے اور ہم اپنے اس آئینی حق پر قدغن لگانے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے، چاردیواری کے اندر مجالس عزا پر کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہم بانیان پاکستان کے وارث ہیں۔یکم محرم لحرام سے اب تک سینکڑوں عزاداروں کے خلاف بلا جواز مقدمات قائم کئے گئے اس قسم کے سازشوں کو ہم آئینی قانونی اور جمہوری جدوجہد سے شکست دینگے۔

 انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک سفر کرنے والے مسافروں کو جو سہولیات میسر ہیں حکومت پاکستان زائرین کو بھی وہی سہولیات فراہم کرے۔زائرین کے متعلق این سی او سی کا نوٹیفکیشن کسی بھی اعتبار سے درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔ایک ریاستی ادارے کی طرف سے اس طرح کے متعصبانہ اقدام نے وطن عزیز کے آٹھ کروڑ سے زائد اہل تشیع میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔انہوں نے ایک ہفتے کے مختصر ترین سفر کے لیے قرنطینہ اور مختلف ٹیسٹس کی غیر ضروری شرائط پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ بین الاقوامی سفر کے لیے ان شرائط کو لاگو کیا جائے جو عالمی معیار سے مطابقت رکھتی ہوں۔زائرین پر غیر ضروری پابندیاں جگ ہنسائی کا باعث بنیں گی۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کراچی کے سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے وحدت ہاؤس جعفرطیارسوسائٹی میں کارکنان اور عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ولاء وعزا متحد ہوکر سامنے آگئے ہیں ایسی صورت میں ولایت امیر المومنینؑ اور عزائے حسین ؑ کے تحفظ اور دفاع کیلئے قائدین ملت کا اتحاد نیک شگون ہے، اسلام آباد میں منعقد ہونے والی علما و ذاکرین کانفرنس برائے تحفظ حقوقِ ملت تشیع و تحفظ عزاداری ملت جعفریہ کی دیرینہ آرزؤں کی تکمیل ثابت ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ازان میںولایت امیرالمومنینؑ کی گواہی اور آزادانہ عزاداری کا انعقاد مکتب تشیع کا بنیادی شہری، آئینی وقانونی حق ہے جس کی اجازت بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور آئین پاکستان نے ہمیں دیا ہے ، مٹھی بھر تکفیری وناصبی شرپسند عناصراپنے غیر ملکی آقاؤں کی خوشنودی کی خاطر وطن عزیز میں فرقہ واریت کو ہوا دینے اور ملکی سلامتی واستحکام کو داؤ پرلگانے میں مصروف ہیں۔

رہنما ایم ڈبلیوایم سید احسن عباس کا مزید کہنا تھا کہ شیعہ قائدین، علماء وذاکرین مکتب تشیع کے حقوق کے تحفظ کیلئے میدان میں موجود ہیں، پوری قوم بلاتفریق ان کے ہاتھوں کو مضبوط کرے یہ حالات ووقت کا تقاضہ بھی ہے اور بحیثیت قوم ہماری شرعی ذمہ داری بھی ۔ مجلس وحدت مسلمین کی قیادت نے ایک بار پھر مکتب تشیع کی وحدت ، سربلندی اور وقار کی خاطر آگے بڑھ کرہر قسم کی قربانی دینے کےعزم کا جو اعلان کیا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔

وحدت نیوز (گلگت) ملک میں شر پسند عناصر کی جانب سے عزاداری کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں ، ملت تشیع پاکستان اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہی ہمیں آپس میں اتحاد و یگانگت قائم کر کے دشمن کو منہ توڑ  جواب دینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری یوتھ محترمہ سائرہ ابراہیم نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین یوتھ گلگت کی جانب سھ منعقدہ تحفظ حقوق ملت تشیع و تحفظ عزاداری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا۔

 ان کا کہنا تھا چہلم امام حسین علیہ سلام کے موقع پر پورے پاکستان میں عزادارن سید الشہداء اربعین کے عظیم الشان جلوس میں مولا و آقا اباعبداللہ الحسین علیہ سلام کے ساتھ عہد وفا کرنے نکلیں گے اور ملت تشیع کو دیوار سے لگانے کی سازش کرنے والے تکفیری عناصر کو ناکام بنائینگے۔ انہوں نے کہا کے آغا راحت حسین الحسینی کے حکم پر پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان میں ملت تشیع پر ہونے والے مظالم کے خلاف چہلم امام حسین علیہ السلام کو ہونے والے دھرنوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(سکردو) پارلیمانی سیکرٹری برائے وویمن ڈویلپمنٹ و صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کنیز فاطمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی وزراء اور حکومتی اراکین اسمبلی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان کی قیادت میں متحد اور مستحکم ہے اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے خلاف سازشیں ناکام ہو گی کیونکہ وزیر اعلی کے ساتھ حکومتی اراکین اسمبلی،اتحادیوں اور عوام کی بھرپور تائید اور حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ خالد خورشید ایک مضبوط وزیراعلی ہیں جن کی مثبت پالیسیوں کے سبب آج گلگت بلتستان ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے اور وہ گلگت بلتستان سے پسماندگی کے خاتمے اور عوام کی معیار زندگی میں بہتری لانے کے لیے جی بی کے تمام علاقوں میں یکساں طور پر ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام حکومت کی کارکردگی سےمطمئن ہے اور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔

وحدت نیوز(ڈیرہ مراد جمالی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری ایک روزہ دورے پر آج ڈیرہ مراد جمالی پہنچے۔ اس موقع پر حسینی امام بارگاہ میں زیر تعمیر مسجد کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈیرہ مراد جمالی کے ممتاز عالم دین مولانا مشتاق حسین عمرانی، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید عبد القادر شاہ، حاجی ھدایت اللہ گورشانی و دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مسجد اسلام کا قلعہ ہے۔ مساجد کو اسلامی معاشرے میں مرکزی حیثیت حاصل ہے جو عبادت و عبودیت الہی کے ساتھ ساتھ تعلیم و تربیت اور اصلاح معاشرہ کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تبلیغات کی ضرورت ہے ان شاءاللہ تعالیٰ ڈیرہ مراد جمالی کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں تبلیغات مذہب اھل بیت علیھم السلام کے لئے مرکز قائم کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(نصیر آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی اورسیکریٹری جنرل صوبہ بلوچستان علامہ برکت علی مطہری نے وفد کے ہمراہ ڈی پی او نصیر آباد عبدالحئی عامر سے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ضلع نصیر آباد میں پولیس اور انتظامیہ نے مکمل تعاون کیا جس کی ہم قدر کرتے ہیں اربعین شہداء کربلا کے موقع پر بھی انتظامیہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرے۔

اس موقع پر علامہ برکت علی مطہری نے کہا کہ جہاں نئی آبادیاں بنیں گی وہاں نئی سبیلیں بھی لگیں گی اور نئے جلوس عزا بھی نکلیں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی نصیر آباد عبدالحئی عامر نے کہا کہ پولیس اور عوام کا باہمی تعاون قیام امن کے لئے ضروری ہے۔ محرم الحرام اور اربعین پر ہمارا باہمی تعاون سماج دشمن عناصر کو اپنے مذموم مقاصد میں ناکام بنا دے گا۔اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایس ایس پی نصیر آباد کو محرم الحرام میں بہترین انتظامات اور قیام امن میں بہتر کارکردگی پر شیلڈ پیش کی اور سیرت حضرت امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر کتابوں کا تحفہ دیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علماء و ذاکرین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری کے دنوں میں اتنے کم وقت میں اس کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر بزرگان و منتظمین کو سلام پیش کرتا ہوں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ وطن عزیز میں ملت تشیع کے خلاف سازشیں جاری ہیں، گزشتہ سال کی ناانصافیوںاورایف آئی آرز کا جواب گزشتہ سال اربعین کا جلوس تھا ، اس سال کی ایف آئی آرز، ناانصافیوں اور عزاداری میں رکاوٹوں کا جواب اس سال کا اربعین کا جلوس ہوگا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دنیا دیکھے گی کہ پاکستان بھر میں بسنے والے حسینی بچے، بوڑھے، جوان، اورخواتین جذبہ حسینی سے سرشار لبیک یا حسینؑ کی صداؤں کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے اورتکفیریوں کی سازشوں کو دفن کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ چہلم امام حسینؑ کا دن تشیع کی عزت اور کامیابی کا دن ہوگا۔

سربراہ مجلس وحدت مسلمین نے کہا کہ ہم نواسہ رسول امام حسینؑ سے عشق کرتے ہیں اور امام حسینؑ اور اہل بیتؑ سے عشق رسول اللہ ؑ سے عشق ہےاور یہ عشق و محبت دنیا کا کوئی یزید ہم سے نہیں چھین سکتا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ وحدت کی خاطر اور قوم و ملت کی عزت کی خاطر ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں اور آپ ہمیں ہمیشہ قربانی دینے والوں میں سب سے آگے پائیں گے۔

آخر میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ میں اپنے بزرگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے بصیرت کا ثبوت دیا اور آپ شرکاء جنہوں نے بیداری ثبوت دیا جس کی بدولت آج یہ وحدت کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا، انشاءاللہ قومی وحدت کا یہ کاروان اب آگے بڑھے گا اور کسی صورت نہیں رکے گا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ زائرین کیلئے الگ سے کورونا ایس او پیز طے کرنا تکفیری عناصر کی حوصلہ افزائی کرنے کا باعث بنے گا. این سی او سی کے دوہرے معیار کا یہ عمل ایک خاص مائنڈ سیٹ کی نشاندہی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ این سی او سی نے ایس او پیز جاری کرنے سے قبل اس بات کا بھی خیال نہیں رکھا کہ 18 سال سے کم عمر افراد کو دوسری ڈوز لگنے کا ابھی وقت بھی نہیں ہوا. این سی او سی کے اقدامات اس ہی طرح کے رہے تو پاکستان میں کورونا کے حوالے سے پالیسیوں کا خدا ہی حافظ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس ہی طرح سے ایک اور بڑا المیہ سامنے آیا ہے کہ زائرین کی واپسی پر قرنطینہ میں رکھنا لازم کر دیا گیا ہے. اس غیر ضروری اقدام کو فوری طور پر ختم کرنے کی ضرورت ہے بصورت دیگر زائرین میں اشتعال پھیلنے کا خدشہ ہے، اگر مقامات مقدسات سے واپسی پر کسی بھی زائرِ حسین علیہ السلام کا کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تو یقیناً انہیں قرنطینہ کیا جائے لیکن یہ کہاں کا قاعدہ ہے کہ صرف ایک خاص مسلک کے تمام لوگوں کو قرنطینہ کے نام پر قید اور حبس بے جا میں رکھیں جبکہ دیگر تمام انٹرنیشنل فلائٹس سے آنے والے شہریوں کا ریپٹ ٹیسٹ منفی آنے پر گھر جانے دیا جائے. اس فعل سے این سی او سی کی زائرین امام حسین علیہ السلام سے مخالفت پر مبنی بدنیتی کی بو آتی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایک ہی ملک کے شہریوں کے ساتھ دو طرح کے برتاؤ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے والے مبینہ طور پر این سی او سی کے ذمہ داران سے اس نا اہلی پر پوچھ گچھ کی جائے اور غلطی کرنے والوں کی انکوائری کی جائے آیا یہ کسی ملک دشمن سازشی عنصر کے بہکاوے میں آکر مادر وطن میں انتشار پھیلانے کی سازش کا حصہ تو نہیں بن رہے اور دوسرے فوری طور پر فقط زائرین کیلئے قرنطینہ کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے جس میں زائرین کے ساتھ بھی ویسا ہی برتاؤ رکھا جائے جیسا دیگر انٹرنیشنل فلائٹس میں آنے والے شہریوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree