Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(لاہور) جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پر مسرت موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پیغمبر اسلام (ص)کی شخصیت عالم خلقت کا نقطہ کمال اور عظمتوں کی معراج ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شخصیت ایسی ہمہ گیر اور جامع شخصیت ہے کہ اس کے تمام پہلؤں کا احاطہ ناممکن ہے۔

 انہوں نے کہا عید میلاد النبی ص کا جشن شایان شان انداز اور دینی جوش و جزبہ کیساتھ منانا چاہیے لیکن اس مناسبت کا سب سے اہم پہلو سیرت نبوی (ص) کو زندہ کرنا ہے عید میلاد النبی ص کی محافل میں تعلیمات و سیرت رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم بیان کی جاے جو کہ اسلامی معاشرے کی تربیت کے لیے ناگزیر ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کے لئے اہم ہے کہ وہ اسلام اور پیغمبر(ص)کی زیادہ سے زیادہ شناخت و معرفت حاصل کریں، آج دنیائے اسلام کا سب سے بڑا درد فرقہ واریت ہے عالم اسلام کی یکجہتی اور اتحاد کا محور پیغمبراسلام(ص)کا مقدس وجود ہے جن پر تمام مسلمانوں کا ایمان ہے اور جو تمام انسانوں کے احساسات کا مرکزی نقطہ ہیں۔

 ان کا مذید کہنا تھا امام خمینی رضوان اللہ علیہ نے بارہ تا سترہ ربیع الاول کو ہفتہ وحدت کا عنوان دیا جسکا مقصد یہ ہے کہ امت مسلمہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے محبت اور بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دے  مسلمانوں کو ایک دوسرے کے مدمقابل لانے والی طاغوتی قوتیں پوری طرح سرگرم ہیں ان باطل پرستوں کو شکست دینے کا واحد ذریعہ اتحاد امت ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ یہ شیعہ سنی علماء و مشائخ کی ذمہ داری ہے کہ قوم کی فکری و شعوری تربیت کریں اور تعلیمات محمدی ص اس تاریک معاشرے کو منور کریں۔

وحدت نیوز(سکردو) 12 ربیع الاول کو ڈویژنل اینڈ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ڈویژنل کانفرنس ہال سکردو میں " رحمتہ للعالمین کانفرنس" منعقد کی گئی، جس میں سپیکر جی بی، صوبائی وزیر زراعت و رہنما ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم و دیگر صوبائی وزراء، تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام ، سکالز، دانشور اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کیں۔ اس سیرت کانفرنس میں حضور نبی پاک ص کے سیرت کے تمام پہلوں پر روشنی ڈالی۔

 صوبائی وزیر زراعت و رہنما مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے  کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی پاک ص کی زندگی ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہے جس میں معاشرے کے تمام افراد کو خواہ وہ جس شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھتے ہو، آپؐ کی ذات مبارک رول ماڈل ہے۔ آپؐ کی زندگی جس میں آپؐ کے اخلاق، حسن، طرز حکومت، طرز سیاست یعنی زندگی کے تمام پہلو ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔ اور ہم آپؐ کی عملی زندگی سے نمونہ حاصل کرکے معاشرے اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپؐ رحمت اللعالمین بن کر تشریف لائے اور آپؐ کی ذات مبارک تمام انبیاء کی علوم کا مجسمہ ہے۔ آپؐ نبوت کے عہدے پر فائز ہونے سے قبل ہی اپنی کردار و گفتار کے ذریعے اہل عرب کے دل جیت لئے تھے اور آپؐ کو صادق و امین کا لقب دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ قرآن اور سیرت محمدؐ کی روشنی میں تمام مسلمان مل کر کام کریں تاکہ مملکت پاکستان میں امن کی فضا برقرار رہیں اور وطن عزیز پاکستان عالم اسلام اور دوسری اقوام میں اپنی وقار بلند رکھ سکیں۔

وحدت نیوز(علی پور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر ملک بھر میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے تقاریب کا سلسلہ جاری ہے، مجلس وحدت مسلمین ضلع علی پور کے زیراہتمام ضریح مولا غازی عباس علمدار گھلواں سے سالانہ موٹرسائیکل میلاد ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی اپنے مقررہ راستوں ڈی ایس پی چوک، اے ایس پی چوک، سیپ پور چوک، خیرپور چوک، فتح پور چوک، جتوئی چوک، شاہ فیصل چوک، اقبال چوک سے ہوتی ہوئی اے سی کورٹ علی پور پر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی میں علمائے کرام اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد شریک تھی، اس موقع پر مولانا سید شاکر حسین نقوی، مولانا سید حسن رضا نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل سید رضوان حیدر کاظمی، حافظ محمد عبداللہ، مولانا ایاز حسین حیدری، محمد نصراللہ، امیر حسین بہشتی، کاظم علی نقوی، شہروز قمر سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ ریلی میں دو سو سے زائد موٹرسائیکل سواروں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ولادت باسعادت امام الانبیاء کی مناسبت نعرے بازی بھی کی۔ جبکہ ریلی کے اختتام پر علمائے کرام نے خطاب اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر مجاہد عالم دین علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی صاحب کی گاڑی کو کل صبح تقریبا ساڑھے سات بجے کوہالہ کے مقام پرحادثہ پیش آ یا جس میں علامہ صاحب شدید زخمی ہوئے ہیں۔ امبور ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد آغا صاحب کو سی ایم ایچ راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے.تمام مومنین سے آغا صاحب کی شفایابی کیلئے دعا کی اپیل ہے۔

تفصیلات کے مطابق علامہ تصور جوادی صاحب کی گاڑی کوہالہ کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو گئی ہے۔ علامہ صاحب شدیدذخمی ہوئے اور انہیں امبور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تمام مومنین سے علامہ صاحب و دیگر اسٹاف کی صحتیابی کی دعا کی التماس ہے۔علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی صاحب ، سیکورٹی گن مین پولیس والا،علامہ صاحب کا بیٹا ہادی نقوی، علامہ حمید حسین نقوی صاحب کا ڈرائیور،سید سعود حسین کاظمی ڈرائیور تصور جوادی صاحب بھی زخمیوں میں شامل ہیں ان میں زیادہ زخمی علامہ تصور صاحب ہیں۔ آغا کے ہاتھ اور ٹانک میں فریکچر آئے ہیں۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبرپختونخواہ کی صوبائی شوری کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا، اجلاس میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹری تعلیم نثار علی فیضی نےخصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین رسول اللہ ص کی امت کی وحدت کے مقدس مشن پر گامزن جماعت ہے۔ہفتہ وحدت رسول خدا اور امام جعفر صادق ع کی ولادت کے پروگرام پورے جوش و خروش سے منائے جائینگے۔

 انہوں نے کہا کہ اسلام کے دشمن مسلمانوں کی وحدت کو پارہ پارہ کر کے وطن عزیز کی سالمیت کو نقصان پہنچاناچاہتاہے۔یہ ملک اسلام کے نام پر بناہےلیکن محسوس ہوتا ہے کہ قائد اعظم واقبال کی فکر کو پنبنے نہیں دیا جارہا۔ ایسا ماحول بنایا جارہا کہ مذہبی رواداری و اخوت کو ختم کر کے عدم برداشت اور تکفیری فکر کو پروان چڑھایا جائے۔

نثار فیضی نے مزید کہا کہ تعلیمی نصاب میں درود ابراہیمی کو تبدیل کیا گیاہے۔ عجلت میں قانون سازیاں عدم تحفظ کے احساس کو اجاگر کر رہی ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)عشق پیغمبر اعظم مرکزوحدت مسلمین کانفرنس جہاں برادران اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں وہیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی خواہران بھی اپنی تنظیمی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنے برادران کے ہمراہ اس عظیم اجتماع کی کامیابی کے لئے پیچھے نہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے ایک مرکزی وفد جس میں ضلع راولپنڈی اور اسلام آباد کی فعال خواہران شریک تھیں ،نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل برادر ناصر عباس شیرازی سے مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ملاقات کی برادر ناصر عباس شیرازی نے خواہران کے وفد کو عشق پیغمبر اعظم مرکزوحدت مسلمین کانفرنس کے حوالے سے اور اس کی ضرورت اور اہمیت کے بارے بریف کیا اور کہا کہ اس عظیم پروگرام میں خواہران کی شرکت بےحد ضروری ہے ۔ کم از کم 500 کے قریب خواتین اس پروگرام میں شریک ہوں اور وہ آپ کی ہمت اور کاوش سے ممکن ہے ۔ 3000 افراد کے لگ بھگ کنونشن سنٹر اسلام آباد میں لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔لہذا خواتین اس پروگرام میں بھرپور شریک ہوں ۔

خواہران کی جانب سے محترمہ نرگس سجاد مرکزی سیکریٹری سیاسیات وتربیت نے یقین دلایا کہ جو خواہران آج یہاں پر موجود ہیں وہ سب فعال خواہران ہیں اور ہم نے اس سلسلے میں اپنی فعالیت کا آغاز کر دیا ہے ۔ ان شاءاللہ جس ہستی کے نام پر پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ اتنا بڑا وحدت واتحاد کا اجتماع ہونے جا رہا ہے۔اسی ہستی کے صدقے ہم اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خواتین کی شرکت اور دیئے گئے 500 کے ٹاسک کو پورا کریں گی ۔بلکہ امید سے زیادہ شرکت ہوگی ان شاءاللہ۔

خواہران کے اس وفد میں خواہر بینا شاہ مرکزی آفس سیکریٹری ،خواہر قندیل زہراء مرکزی سیکریٹری یوتھ ، خواہر کنیز فاطمہ صوبائی سیکریٹری گلگت بلتستان کے علاوہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی ذمہ دار خواہران بھی اس ملاقات میں موجود تھیں ۔ آخر میں ناصر عباس شیرازی نے خواہران کے عزم وحوصلے کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا ۔اور شکریہ ادا کیا ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree