Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔درود و سلام اور لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے نعرے ہر طرف فضا میں گونجتے رہے۔اتحاد بین المسلمین کے اس فقیدالمثال مظاہرہ کو شیعہ سنی علما ئکی طرف سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ اور سبیلوں کا اہتمام بھی کیا گیا۔کراچی میں ملیر جعفرطیار، جوگی موڑ، لانڈھی کورنگی، عوامی کالونی، محمود آباد، ڈیفنس ویو سوسائٹی،سولجر بازار،نارتھ کراچی، نیوز کراچی، سرجانی ٹاون، بلدیہ ٹاون، اورنگی ٹاون سمیت دیگر علاقوں میں مجلس وحدت مسلمین کراچی کے عہدیداران اور علمائے کرام نے جلوس ہائے میلاد مبار ک کیلئے استقبالیہ کیمپ، سبیلیں لگائیں اور دن بھر جلوسوں میں شریک رہے۔

جبکہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے کالج چوک سے جوگی موڑ نیشنل ہائی وے جشن عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے جلوس بھی نکالا گیا جس سے خطاب میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے عید میلاد النبی ﷺ پر امت مسلمہ و عالم بشریت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سرورکائنات رحمت للعالمین کی ذات اقدس ہی مسلم امہ کے درمیان مرکزی وحدت ہے۔ عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں میں جس اتحاد و یگانگت کے ساتھ شیعہ سنی عوام شریک ہوئے اس سے بخوبی اس بات کا انداز لگا یا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں شیعہ سنی یک جان اور متحد ہیں،نفرت اور دہشت گردی پھیلانے والوں کا دونوں مکتب سے کوئی تعلق نہیں،ماہ ربیع الاول کے اس بابرکت ایام میں جس عملی وحدت کا مظاہرہ دیکھنے آیا یہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ فرقہ پرستوں کے ناپاک عزائم خاک میں مل گئے ہیں،دہشت گرد دراصل ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دے کر مسلمانوں کو آپس میں دست و گریبان کرکے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کے حکمران اور سیاست دان اگر رسول کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کریں تو ملک کو درپیش مشکلات اور دہشت گردی جیسے عفریت سے مکمل چھٹکارہ ممکن ہے۔دریں اثناء جشن میلاد النبیؐ پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ و سبیلیں لگائی گی جس میں ڈویژنل سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری،مولانا نشان حیدر ساجدی، مولانا علی انور جعفری،علامہ مبشر حسن،میر تقی ظفر،زین رضا، ناصر الحسینی،احسن عباس رضوی، حسن رضا، رضوان پنجوانی، سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

وحدت نیوز(بھکر)مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے زیراہتمام عید میلاد النبی کے موقع پر میلادالنبی کے جلوسوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا، شرکاء کے لیے نیاز اور سبیل کا اہتمام بھی کیا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والے جلوسوں کو خوش آمدید کہا گیا، شرکاء جلوس پر گل پاشی جبکہ جلوس کے قائدین کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے، مجلس وحدت مسلمین بھکر کے ضلعی سیکرٹری جنرل مزمل حسین سمیت دیگر رہنماء موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے استقبالیہ کیمپ میں ممبر قومی اسمبلی سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ مزمل حسین اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اسم بامسمی ہے اور اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے اپنا کردار ادا کر رہی ہے، ان شاء اللہ ہمارا اتحاد ہی دشمن کی موت ہے، آج کا دن عالم اسلام کو متحد ہونے کا درس دیتا ہے۔

وحدت نیوز(بہاولپور) مجلس وحدت مسلمین بہاولپور کے زیراہتمام عید میلادالنبی کے موقع پر میلادالنبی کے جلوسوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے فرید گیٹ پر استقبالیہ کیمپ لگایا گیا، شرکاء کے لیے نیاز اور سبیل کا اہتمام بھی کیا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والے جلوسوں کو خوش آمدید کہا گیا، شرکاء جلوس پر گل پاشی جبکہ جلوس کے قائدین کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے، مجلس وحدت مسلمین بہاولپور کے ضلعی آرگنائزر سید سکندر شاہ سمیت دیگر رہنماء موجود تھے۔

 ایم ڈبلیو ایم کے استقبالیہ کیمپ میں دیگر مسالک کے علمائے کرام سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ ضلعی آرگنائزر سید سکندر شاہ نے کہا کہ بہاولپور میں اتحاد بین المسلمین کی فضا سازگار ہے، بارہ ربیع الاول تا سترہ ربیع الاول ہفتہ وحدت شیعہ سنی اتحاد کا مظہر ہے، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نقطہ اشتراک ہیں، آج ملک بھر کی طرح بہاولپور میں بھی شیعیان حیدر کرار اپنے اہلسنت بھائیوں کا استقبال کر رہے ہیں۔

وحدت نیوز(لیہ)مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کے زیراہتمام عید میلادالنبی کے موقع پر میلادالنبی کے جلوسوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے کروڑ لعل عیسن میں استقبالیہ کیمپ لگایا گیا، شرکائے جلوس کے لیے مٹھائی، نیاز اور سبیل کا اہتمام بھی کیا گیا۔ ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا ساجد اسدی نے اہلسنت عالم دین مولانا اشفاق سعیدی، انجمن تاجران کے صدر چوہدری عبدالمنان، سیاسی رہنما عبدالرحیم خان کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کی مالا پہنائی، اہلسنت عالم دین مولانا اشفاق سعیدی نے مجلس وحدت مسلمین کے کیمپ میں دعائے خیر کی تلاوت کی۔ اس موقع پر سید نفیس نقوی، سید علی رضا نقوی، حاجی غلام عباس کھوکھر، ملازم حسین خان، عاصم رضا خان، شفقت ھاشمی، نواب ھاشمی و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں۔ مولانا ساجد رضا اسدی نے کہا کہ ہفتہ وحدت عالم اسلام کے لیے ایک نعمت ہے، رہبر کبیر امام خمینی نے ہفتہ وحدت جیسا تحفہ اُمت مسلمہ کو دیا، آج پہلے سے کہیں زیادہ اُمت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں میلاد ریلی میں شرکت کی اور ریلی سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سید الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات گرامی عالمین کے پروردگار کی عظیم نعمت اور رحمت ہے اور یہ احسان عظیم ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بے عیب ھادی بھیجا جو عالم انسانیت کو تہذیب نفس تقوی اور کتاب و حکمت کی تعلیم دینے آیا۔

انہوں نے کہا کہ کہ عصر حاضر کے عظیم انقلابی رہنما حضرت امام خمینی نے عید میلاد النبی کے مبارک اور مقدس ایام کو ھفتہ وحدت مسلمین کے عنوان سے منانے کا حکم دیتے ہوئے امت مسلمہ کو ایک مرکز پر جمع ہونے کا درس دیا وہ مرکز اتحاد رسول اسلام کی ذاتِ مبارکہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اھل سنت ہمارے بھائی ہیں اور شیعہ سنی اسلام کے دو توانا بازو ہیں جو عالم کفر و استکبار کے مقابلے میں رسول رحمت کے پیغام اور قرآنی تعلیمات کی روشنی میں حق و صداقت کے پیغام کو عام کریں۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک بھر میں ھفتہ وحدت کے موقع پر اتحاد بین المسلمین کے سلسلے خصوصی تقریبات منعقد کر رہی ہے جس کا مقصد امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و اخوت کو فروغ دیتے ہوئے تفرقے اور انتشار کی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) آمد پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کی مناسبت سے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں متعدد مقامات سے ریلیوں اور جشن کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی جشن کا انعقاد میزان چوک پر ہوا، جہاں ہزارہ ٹاؤن، سریاب روڈ، علمدار روڈ اور دیگر علاقوں سے عاشقان رسول اسلام (ص) مختلف ریلیوں کی شکل میں آئے اور مرکزی جشن میں شریک ہوئے۔ عید میلاد النبی کے موقع پر محبان نبی (ص) نے ان کی شان میں نعتیں بھی پڑھی۔

جشن ولادت پیغمبر اسلام کے موقع پر مختلف مسالک اور مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شیعہ اور سنی علماء نے یکجہتی کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کا احسن نمونہ پیش کیا۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما وامام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی کی سربراہی میں شیعہ علماء واکابرین کا وفد جلوس میلاد النبیؐ میں بھرپور انداز میں شریک ہوا۔ ریلیوں میں شریک افراد کیلئے متعدد مقامات پر سبیلیں بھی لگائی گئی تھیں جہاں علامہ سید ہاشم موسوی نے ہزارہ شیعہ جوانوں اور علماء کے ہمراہ اہل سنت شرکائے جلوس کی تواضع کی ۔ اس موقع پر سکیورٹی کے اچھے انتظامات نظر آئیں۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ بھی سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree