Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ عشق پیغمبر اعظمؐ مرکز وحدت مسلمین کانفرنس کی دعوتی مہم کے سلسلے میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین سید ناصر عباس شیرازی کی مرکزی سیکرٹری امپلائز ونگ برادر ملک اقرار حسین کے ہمراہ سابق چیئرمین سینٹ،پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئرحسین بخاری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور کانفرنس میں شرکت کی دعوت ، اس موقع پر ملکی صورت حال سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وحدت نیوز(جہلم) مجلس وحدت مسلمین ضلع جہلم کے زیر اہتمام عشق پیغمبر رحمتؐ نقطہ وحدتِ امت کانفرنس کا انعقادالفضل ہال منگلا روڈ دینہ میں کیا گیا ، اس فقید المثال کانفرنس میںایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی ، سینٹرل پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، مرکزی سیکریٹری امپلائز ونگ ملک اقرار حسین،سید وسیم حیدرزیدی، مرکزی رہنما جمعیت علمائے پاکستان علامہ حیدر علوی ، ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری، ضلعی ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن علامہ عصمت اللہ قادری، صدر المصطفیٰ بزنس کمیونٹی دینہ افتخار احمد مغل سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والےمعززین و شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اتحاد امت کے عنوان سے منعقدہ اس عظیم الشان کانفرنس کو شرکاء کی جانب سے خوب سراہا گیا اور اسی وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے مختلف شہروں میں اس کے انعقاد پر زور دیا گیا، مقررین نے موجودہ زمانے میں تمام مکاتب اسلامی کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے فروغ پر زور دیا اور سیرت ختمی مرتبت ؐ کی پیروی کی تاکید کی۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ افغانستان میں تسلسل کے ساتھ بم دھماکوں میں معصوم انسانوں کا قتل عام درد ناک ہے، اللہ کے گھر میں نمازیوں کو نشانہ بنانے والے درندوں کو بے گناہ مسلمانوں کے قتل کی کھلی چھٹی کس نے دی ہے، افغانستان پر قابض طالبان ملک میں قیام امن کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، افغانستان کے مظلوم عوام مسلسل بد امنی اور دہشت گردی کا شکار ہیں۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ افغانستان کے سیاسی اور مذہبی رہنما ملک میں مستقل قیام امن کے لئے کوشش کریں، تمام مکاتب فکر اور اقوام کی نمائندہ حکومت کے ذریعے ہی افغانستان میں مستقل قیام امن کی امید کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں یکے بعد دیگرے مساجد میں خودکش دھماکوں پر داعش اور داعشی دہشت گردوں کے سرپرستوں اور بانیوں کے سیاہ کارناموں میں ایک سیاہ باب کا اضافہ ہوا ہے، ان سے اس ناحق قتل عام کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس نے افغانستان میں داعش کی جانب سے شیعہ مساجد پر حملوں کے بعدپاکستان بھر کے آئمہ جمعہ والجماعت سے افغانستان میں جاری مظالم پرعوامی آگاہی مہم شروع کرنے کی اپیل کردی ہے۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ایک عرصے سے شیعہ نسل کشی جاری ہے ۔جبکہ افغانستان میں اہل تشیع کی دوسری  بڑی تعداد صدیوں سے آباد ہےجس میں اکثریت ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھتی ہے ۔ ہم دیکھتے آرہے ہیں کہ جب بھی افغانستان میں دہشت گردی ہوئی اس کا نشانہ ذیادہ تر اہل تشیع ہی بنے پچھلے دو ہفتوں میں نماز جمعہ کے دوران شیعہ مساجد پرحملےکیے گئے جن میں کم و بیش ڈیرھ سو سے زائد  شیعہ شہید ہوئے ۔ افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد ملت تشیع کی سیکورٹی غیر موثر دکھائی دے رہی ہے۔ مذکورہ واقعات کی ذمہ دار عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف اگر طالبان حکومت نے بھرپور کاروائی نہیں کی تو اسکا مطلب یہ ہے کہ ان حملوں میں دہشت گردوں کو طالبان کی تائید حاصل ہے۔ ہم اس ظلم اور بربریت کے خلاف آپ سے آواز بلند کرنے کی گزارش کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس ظلم کے خلاف بھرپور ردعمل سے دشمن کا حوصلہ یقیناً پست ہو گا اور استعماری آلہ کاروں کو اس خطے کے امن کو تباہ کرنے کا موقع بھی نہیں ملے گا ۔ یہ اسی صورت ممکن ہے جب ہم اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے افغانستان میں ملت تشیع کی نسل کشی کے مذموم عزائم کو دنیا کے سامنے آشکار کریں گے۔ آپ سے درخواست ہے کہ نماز جمعہ کے خطبات میں لوگوں کو افغانستان میں ہونے والے مظالم  سے آگاہ کریں اور ان کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کریں ۔اس سے ملت کی آگاہی اور بصیرت میں اضافہ اور دشمن کے منصوبے ناکام ہونگے ۔ دعا ہے کہ خدا آپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے ۔

اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو ۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں عید میلادالنبی کے موقع پر میلادالنبی کے جلوسوں کے راستوں میں استقبالیہ کیمپ لگائے گئے، ملک کے دیگر حصوں کی طرح جنوبی پنجاب کے آٹھ اضلاع میں استقبالیہ کیمپ اور نیاز کا اہتمام کیا گیا، ملتان، مظفر گڑھ، علی پور، لیہ، بھکر، رحیم یار خاں، میانوالی اور بہاولپور میں استقبالیہ کیمپ لگائے گئے۔

جنوبی پنجاب کا مرکزی استقبالیہ کیمپ امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ کے سامنے لگایا گیا، کیمپ میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی۔ کیمپ میں علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، پارلیمانی سیکرٹری و ترجمان پنجاب حکومت ندیم قریشی، مولانا وسیم عباس معصومی، علامہ مجاہد عباس گردیزی، مولانا کاشف حیدری، انجینئر مہر سخاوت علی سیال، انجمن تحفظ عزاداری کے مرکزی صدر خاور حسنین بھٹہ، سید طالب حسین پرواز، درگاہ حضرت شاہ شمس تبریز کے سجادگان مخدوم عون شمسی، مخدوم علی مہدی شمسی، ملک شجر عباس کھوکھر، ملک ثمر عباس کھوکھر، عاطف حسین سرانی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

استقبالیہ کیمپ سے اندرون شہر سے آنے والے میلاد کے جلوسوں کو خوش آمدید کہا گیا، دستار بندی کرائی گئی اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ اس موقع پر جلوس کے شرکاء کے لیے چائے، پانی اور نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ الحمداللہ ہر سال کی طرح اس سال بھی قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی میلاد کا جلوسوں کا بھرپور استقبال کیا گیا، ان شاء اللہ اسی طرح ہفتہ وحدت کی مناسبت سے تقاریب کا سلسلہ جاری رہے گا۔

وحدت نیوز(علی پور) مجلس وحدت مسلمین علی پور کے زیراہتمام عید میلادالنبی کے موقع پر میلادالنبی کے جلوسوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے امام بارگاہ سادات مہاجرین کے سامنے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا، شرکاء کے لیے مٹھائی، نیاز اور سبیل کا اہتمام بھی کیا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں اور قصبوں سے برآمد ہونے والے جلوسوں کو خوش آمدید کہا گیا، شرکاء جلوس پر گل پاشی جبکہ جلوس کے قائدین کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع علی پور کے سیکرٹری جنرل سید رضوان حیدر کاظمی، شاکر حسین کاظمی، سید فضل عباس نقوی سمیت دیگر رہنماء موجود تھے۔ ضلعی سیکرٹری جنرل سید رضوان حیدر کاظمی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا منشور اتحاد بین المسلمین ہے، آج ایم ڈبلیو ایم نے ملک بھر میں پانچ سو مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگا کر ایک مثال قائم کی ہے اور دشمن کے ارادوں کو خاک میں ملا دیا ہے، رحمت دو عالم کا وجود آج بھی انسانیت کے لیے نفع بخش ہے، میلاد کے موقع پر شیعہ سنی اتحاد قابل دیدنی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree