
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(گلگت) ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ نیئر عباس مصطفوی کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم وفد کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سے ملاقات،ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم وفد نے حالیہ جی بی کونسل کیلئے ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی کےمشترکہ امیدوار ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری کو نامزد کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی اسی طرح اتحاد و وحدت کے ساتھ گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہارِ کیا۔اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان خالدخورشید نے گلگت بلتستان میں پیش آنے والے اہم معاملات کوبہتر انداز میں حل کرنے میں ایم ڈبلیو ایم کے مدبرانہ کردارکوسراہا اور آئندہ بھی تمام معاملات میں بہترین کردار ادا کرنے کی امید کا اظہار کیا۔
ایم ڈبلیو ایم کےوفد میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم جی بی شیخ احمدعلی نوری،صوبائی وزیر زراعت محمد کاظم میثم،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان محمد الیاس صدیقی،صوبائی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم غلام عباس،پارلیمانی سیکرٹری ایل جی اینڈ آر ڈی شیخ اکبر علی رجائی اور دیگر رہنما ہمراہ تھے۔
وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد کشمیر کی ریاستی کابینہ کا قائم مقام سیکرٹری جنرل سید حمید حسین نقوی کی زیر صدارت اجلاس ، اجلاس میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی صاحب ، ناصر نقوی کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ، اجلاس میں مرکزی شوریٰ کے آمدہ اجلاس کے حوالے سے غور و خوص کیا گیا ، علامہ تصور نقوی صاحب کی صحت یابی کے عنوان پرقائد وحدت کا بھرپور معاونت پر شکریہ ادا کیا گیا۔
اجلاس میں سیکرٹری تنظیم سازی سید فدا حسین نقوی ، سیکرٹری ویلفیئر خالد محمود عباسی ، سیکرٹری سیاسیات سید ذوالفقار نقوی و سیکرٹری ایمپلائز ونگ سید ممتاز نقوی و دیگر نے شرکت کی۔تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، اور طے پایا کہ علامہ تصور نقوی صاحب کی محنت و خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا ، توسیع تنظیم کے لیے ملکر کام کریں گے اور اس ثمردار الہی شجر کی مضبوطی کے لیے اپنے حصے کا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔
وحدت نیوز(چھلگری)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ چھ سال قبل بلوچستان کے علاقے چھلگری میں اللہ کے گھر مسجد میں بے گناہ نمازیوں کو حالت سجدہ میں خودکش دھماکہ کرکے شہید کیا گیا مگر آج تک ان مظلوم شہداء کے خون سے انصاف نہیں ہوا، حکومت اور ریاستی ادارے دہشت گردوں کی نشاندہی کرنے اور انہیں سزا دینے سے قاصر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہدائے چھلگری ضلع بولان بلوچستان کی چھٹی برسی کے موقع پر گنج شہداء بہشت زہرا (ع) میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقصود ڈومکی کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان میں ہزاروں بے گناہ انسانوں کا خون بہایا گیا اور قیام امن کے لئے پاک فوج اور پولیس کے جوانوں نے قربانیاں دیں مگر ایک دفعہ پھر ملک بھر میں کالعدم جماعتوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے، کالعدم دہشت گرد جماعتوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں ملکی امن و سلامتی کے لئے خطرے کی علامت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء نے حق و صداقت اور حسینیت کی راہ میں اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری نے کہا کہ شہدائے چھلگری کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، حکومت بتائے کہ اس المناک سانحے میں کون کون ملوث تھا۔ درایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلند و بالا دعوؤں کے باوجود یہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام نظر آتی ہے، بے روزگاری اور غربت میں اضافے کے ساتھ ساتھ پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے غریب عوام فاقوں تک پہنچ چکے ہیں۔
وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون کے سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے کہا کہ پاراچنار میں جب تک زمینی اور پانی کےمسائل شفاف انداز میں حل نہیں ہوتے تب تک خونی فسادات کے سلسلے پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔ہم نے حکومت سے بارہا مطالبہ کیا ہے کہ کاغذات مال کے مطابق وہاں کے باشندوں کو اپنا حق دیا جائے مگر حکومت کی عدم دلچسپی ان تنازعات میں اضافے کا باعث بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارہ چنارکے زمینی جھگڑوں میں اب تک درجنوں افراد قتل اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ پیواڑ اور گیڈو لڑائی حکومت کی عدم توجہی کا نتیجہ ہے۔جس میں ایک درجن سے زائد لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کئی روز پاراچنار میں تناو کی کیفیت رہی کیونکہ انہی لڑائیوں کو بنیاد بنا کر پہلے بھی فرقہ وارانہ فسادات کو پورے علاقے میں ہوا دی گئی۔ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیواڑ گیڈو، بالشخیل،شورکو، شلوزان اور دیگر متنازعہ زمینوں کا حل کاغذات مال کے ذریعے نکالیں تاکہ ائندہ پھر کسی جانی اور مالی نقصان سے بچا جا سکے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) معروف نوحہ خواں اور پرسوز آواز کے مالک سائیں بابا رحمٰن فقیر کے انتقال پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔
مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سائیں رحمٰن فقیر سیدالشہداء امام حسین ؑ کے سچے عاشق تھے، ان کی آواز میں موجود درد و سوزاور ان کا الفاظ میں ڈوب کر کلام پڑھنا ذکر مولاحسینؑ کو اور بھی زیادہ پر اثر بنادیتا تھا۔ میں نے متعدد بار انہیں براہ راست سنا ان کی آواز قلب میں اتر جانے کی صلاحیت رکھتی تھی ۔ وہ علماء کا دل سے احترام کرنے والوں میں شامل تھے۔
رحمٰن سائیں فقیرکے انتقال کی خبر سن کر دل غمگین ہے ، ان کی رحلت سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ مدتوں پر نہیں ہوسکے گا۔ خدا وند متعال مرحوم سائیں رحمٰن فقیر کو جوار آئمہ اطہار ؑ میں محشور فرمائے، ان کے پسماندگان کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا بہترین اجر عطافرمائے ۔
وحدت نیوز(سکھر)اصغریہ علم و عمل تحریک کے زیر اہتمام صالح پٹ درگاہ ہمت شاہ پہ یوم دین مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و فقہ امام صادق علیہ السلام منعقد ہوا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ دین اسلام مکمل نظام حیات اور قرآن کریم آئین زندگی ہے۔ فقہ امام جعفر صادق علیہ السلام دین اسلام کی خوبصورت اور حقیقی تفسیر ہے۔ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام علوم قرآن و سنت نبوی کے سب سے بڑے مبلغ تھے۔ اسی لئے تمام مسلمان مکاتب فکر نے ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ آپ سے کسب فیض کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن سامراجی قوتیں امت مسلمہ اور انقلاب اسلامی کے خلاف نت نئی سازشوں میں مصروف ہیں۔ داعش جیسی بدنام زمانہ دھشتگرد تنظیم بنا کر امریکہ اسرائیل اور آل سعود نے اسلامی ممالک میں بدامنی اور دھشت گردی کو فروغ دیا۔
انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی نے عصر حاضر میں اسلام کی حقیقی تعلیمات کو زندہ کیا اور اسلامی فقہ اور نظام حکومت کو کتابوں کے صفحات سے نکال کر اسلامی معاشرے میں نافذ کیا۔انہوں نے کہا کہ آج کا انسانی معاشرہ جس ظالم سامراجی اور استکباری نظام کی دلدل میں پھنس چکا ہے اس سے نکلنے کے لئے اسے قرآن کریم اور انقلاب اسلامی کے نورانی پیغام کی طرف آنا ہوگا۔