
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(لاہور)شاعر مشرق ، حکیم الامت ، مفکر اسلام اور مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر 145ویں یوم ولادت کے موقع پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ نے مسلمانان برصغیر کو ایک مضبوط فکری بنیاد فراہم کی۔ انہوں نے ایک الگ اسلامی ریاست کا تصور پیش کیا اور اسلام کا حقیقی رخ سمجھانے کے لیے بہترین اور گراں قدر خدمات سر انجام دیں ۔
انہوں نے کہا شاعرِمشرق علاّمہ محمد اقبال کے افکارپوری نسلِ انسانی کے لئے عموماََ،امت مسلمہ کے لیے خصوصاََاور امت مسلمہ کے نوجوانوں کے لئے مزید خصوصیت کے ساتھ علم و دانش کا مخزن ہیں حکیم الامت نے اجتماعی ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لیے فرد میں فلسفہ خودی بیدار کرنے کی کوشش کی جو کسی بھی قوم کی ترقی اور عروج کے لیے لازم ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا بحیثیت مسلم قوم ہم اپنی شناخت کھو رہے ہیں مغربی ثقافت و اقدار ہماری نوجوان نسل کو اپنی لپیٹ میں رہ رہی ہے علامہ اقبال کے عظیم ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا بحیثیت مسلم قوم ہم اپنی شناخت کھو رہے ہیں مغربی ثقافت و اقدار ہماری نوجوان نسل کو اپنی لپیٹ میں رہ رہی ہے علامہ اقبال کے عظیم پیغام اور فلسفے کو سمجھنے کی جتنی ضرورت آج ہے اس پہلے کبھی نہ تھی ۔پیغام اور فلسفے کو سمجھنے کی جتنی ضرورت آج ہے اس پہلے کبھی نہ تھی ۔
وحدت نیوز(دھابیجی/ٹھٹھہ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی کی وفد کے ہمراہ مقامی ظالم وڈیرے اور ایم پی اے جام اویس جوکھیوکے ہاتھوں بے دردی سے قتل کیئے جانے والے بےگناہ نوجوان ناظم جوکھیو کے بڑے بھائی افضل جوکھیو سے گوٹھ سالار جوکھیو دھابیجی میں ملاقات اور اظہار تعزیت، اس موقع پر مقتول کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
ایم ڈبلیوایم کے وفد میں ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری، ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ نشان حیدر ساجدی، پولیٹیکل سیکریٹری میرتقی ظفر، مولانا انصاف حیدری ودیگر بھی شامل تھے۔
ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں نے متاثرہ خاندان کو مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا اورکہا کہ ہم اس بہیمانہ اقدام کی پرزور مذمت کرتے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، علامہ باقرعباس زیدی نے کہا کہ وطن عزیز کسی عرب مملکت کی کالونی نہیں، عرب شہزادوں کا منہ اٹھاکر یہاں چلے آنااور ہماری قومی غیرت و حمیت کو پامال کرتے ہوئے یہاں شکار کے نام پر عیاشیاں کرنا غیرت مند پاکستانیوں کو کسی صورت قبول نہیں ہے۔ اس ظلم کے خلاف ایم ڈبلیوایم ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔
وحدت نیوز(لاہور)سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی، مرکزی رہنما سید اسد عباس نقوی،علامہ حسن ہمدانی و دیگر صوبائی رہنماؤں کے ہمراہ خطیب جامع مسجد امامیہ کالونی لاہور علامہ محمد باقر مجلسی سے انکی اہلیہ مرحومہ کی وفات پر تعزیت کی،اس موقع پر امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے رہنما سید نسیم کاظمی و دیگر امامیہ کالونی کے معززین بھی موجود تھے۔
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرحومہ و مغفورہ کے درجات کی بلندی اور ان کے جوار جناب سیدہ سلام اللہ علیہا میں محشور ہونے کی دعا کرتے ہوئے پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی ۔
وحدت نیوز(لاہور) سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی شیخو پورہ امامیہ کالونی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے میٹنگ میں خصوصی شرکت اور خطاب۔
میٹنگ میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات برادر اسد عباس نقوی، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی، ڈپٹی سیکرٹری پنجاب علامہ سید ہمدانی، سیکرٹری سیاسیات پنجاب سید حسن کاظمی، سیکرٹری جنرل میونسپل کارپوریشن سید زین رضوی، میونسپل کارپوریشن کونسل کے ممبران اور ایم ڈبلیو ایم کے علاقائی عہدہ داران اور ذمہ داران نے شرکت کی۔
علامہ راجہ ناصرعباس نے شعبہ سیاسیات کی فعالیت کو سراہا اور کہاکہ مجلس وحدت مسلمین وطن عزیز کے تمام محروموں اور مظلوموں کی آواز ہے ، عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہونا چاہیے۔امید ہے کہ آمدہ بلدیاتی انتخابات میں ایم ڈبلیوایم کا شعبہ سیاسیات اہم کردار ادا کرے گا۔
وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے برادر زاہد مہدی کو امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے اورنیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کے نو منتخب صدر سے امید کرتا ہوں کہ وہ صرف خدا کی رضا کیلئے کام کریں گے، تنظیم کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھیں گے۔ اور خدا وند متعال برادر زاہد مہدی کو اس الہیٰ مسئولیت سے بحسن وخوبی عہدہ براں ہونے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ آئی ایس او کی وسعت وتقویت اور ظہور امام حجت عج کی زمینہ سازی میں بہترین اور فعال کردار ادا کر سکیں۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور یورپ کی غلامی کے نتائج آنا شروع ہوچکے ہیں، ریلیف پیکیج کے نام پر جس طرح تکلیف بم گرایا گیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکومت نے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کیا۔ تبدیلی کے دعویدار عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔ علامہ اقتدار نقوی نے حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی چیخیں نکال دی ہیں، اس حکومت نے عوام کو بھوک افلاس کے تحفہ دیئے۔
انہوں نے کہا کہ ملتان شہر میں پہلے راہزنی، لوٹ مار اور چوری کے واقعات عام ہیں، اس ہوشربا مہنگائی کے بعد ایک مرتبہ پھر مہنگائی کا طوفان آئے گا اور عوام پریشان ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نوجوانوں کو بیروزگار کرکے نوجوانوں کو چوری اور گناہ پر ڈال دیا۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ مہنگائی کے نتیجے میں ملاوٹ کا کاروبار عام ہوگا۔ جس کے کرپشن ریٹ پہلے سے مزید بڑھے گا، جو اس وقت کسی سے کم نہیں، گذشتہ کچھ عرصہ سے سرکاری اداروں میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے، اس مہنگائی سے ایک نیا طوفان برپا ہوگا، جس پر قابو پانا ناممکن ہوگا۔