Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع کوئٹہ کے سیکریٹری جنرل ارباب لیاقت علی ہزارہ نے علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن سمیت کوئٹہ کے دیگر علاقوں میں گیس کے بدترین بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید سردی کی آمد کےساتھ ہی گیس کی فراہمی میں کمی سے گھریلوصارفین کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے ۔ ایچ ڈی پی کے نااہل اراکین اسمبلی علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن کے رہائشیوں کو گیس بحران سے نجات دلائیں۔

انہوں نے کہا کہ سردی میں اضافے کے ساتھ ساتھ گیس پریشر میں کمی بھی بڑھ رہی ہے ۔ خواتین کو روز مرہ کے امور کی انجام دہی سمیت کھانے پکانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ سردی سے بچاؤ کیلئے صارفین ہیٹرز چلانے سے بھی قاصر ہیں۔ جن علاقوں میں بچی کچی گیس آبھی رہی ہے تو وہا ں پریشر نا کافی ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقےسے منتخب ایچ ڈی پی کے نااہل اراکین اسمبلی عبدالخالق ہزارہ اور قادر نائل جو کہ وزارتوں کے مزے بھی لوٹ رہے ہیں ان کی کارکردگی فقط بیان بازیوں کی حدتک محدود ہے ۔ عوامی مشکلات اور مسائل کےحل سے انہیں کوئی سروکار نہیں ہے ۔ ایچ ڈی پی کے مسلط نمائندے گیس پریشر میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے اس شکایت کے فوری ازالے کیلئے عملی اقدامات بروئے کار لائیں۔

وحدت نیوز(لاہور) رحمت اللعالمین و پیغام پاکستان کانفرنس کے دوران معروف مذہبی و سماجی شخصیت آصف غوری کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔  اس موقع پر بین الاقوامی شہرت یافتہ نوحہ خواں حاجی انصر اور مرکزی جلوس 8 محرم کے لائسنس دار سندر شاہ بھی موجود تھے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نےایم ڈبلیو میں شامل ہونے والے اراکین سے حلف لیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اپنے نام سے ہی اپنا منشور واضح کر رہی ہے.ہماری تنظیم کا اولین مقصد اتحاد بین المسلمین اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے مثبت کردار ادا کرنا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین مادر وطن پاکستان کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے اور رسول اللہ ص امت مسلمہ کیلئے محور اتحاد ہیں۔ مسلمانوں کے مابین دشمن لاکھ اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش کرے لیکن توحید اور رسالت وہ نقاط ہیں جن پر امت یک جان اور قلب واحد ہوتی ہے۔پاکستان کی ترقی اتحاد بین المسلمین کے بغیر ناممکن ہے۔ اللہ تعالی کی وحدانیت اور اس کے رسول ختمی مرتبت ص کی رسالت کا جو بھی اقرار کرتا ہے وہ مسلمان ہے ہم میں سے کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ کسی کلمہ گو کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دیں. ہمیں اختلافات پر الجھنے کی بجائے مشترکات پر  باہم ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہر مظلوم کی حامی ہے خواہ وہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو اور ہر ظالم کی مخالف ہے خواہ وہ شیعہ مسلمان ہی کیوں نہ ہو. عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام ہماری شہہ رگ حیات ہے اور عزاداری نواسہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں۔ کانفرنس سے علامہ سید حسن رضا ہمدانی ، شاعر اہل بیت عابد علی، سندر شاہ، سید حسین زیدی،آصف غوری اور ایڈووکیٹ سید اسد نقوی نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس کے اختتام پر وطن عزیز پاکستان کے استحکام و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

وحدت نیوز(لاہور) خانہ فرہنگ ایران کی جانب سے " وحدت مذاہب اسلامی کانفرنس " کا انعقاد خانہ فرہنگ ایران میں ہوا خانہ فرہنگ کی طرف سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کو خصوصی دعوت دی گئی جس کی نمائندگی کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور نے کانفرنس میں شرکت کی  ۔

کانفرنس میں لاہور کی تمام تنظیموں ، مختلف مذاہب و مسالک کے نمائندگان اور مدارسِ کے علماء نے بھرپور شرکت کی خانہ فرہنگ کی جانب سے خانم معصومہ محقق نے خواتین کی میزبانی کے فرائض ادا کئے۔ تقریب کے اختتام پر محترم جعفر روناس cultural attach,e  نےمحترمہ حنا تقوی سے خصوصی ملاقات کی اور انکی آمد پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں  امید کرتا ہوں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور خانہ فرہنگ میں اپنے پروگرامز کا انعقاد کرتے ہوئے ہمیں خدمت کا موقع دے گا۔

وحدت نیوز(لاہور) پاکستان قومی زبان تحریک کے زیر اہتمام کوسمو پولیٹن کلب باغ جناح لاہور میں ایک خصوصی نشست بعنوان (نفاذِ اردو میں خواتین کا کردار) منعقد کی گئی جس میں محترمہ فاطمہ قمر صدر پاکستان قومی زبان تحریک کی خصوصی دعوت پر محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم لاھور نے بطور اسپیکر شرکت کی۔

 شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ اردو ہماری قومی اور مادری زبان ہے پاکستان قومی زبان تحریک نفاذ ِ اردو کے لئے جو کاوشیں کررہی ہے وہ قابلِ تعریف ہیں ۔ تقریب میں موجود دیگر مقررین کو مخاطب کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی نے کہا کہ بیشک ہمیں اپنے نظام تعلیم میں اردو کو فروغ دینا چاہیے لیکن اس سے زیادہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے ملک میں جو ہزاروں بچے تعلیم جیسے زیور سے محروم ہیں ان کو اس زیور سے آراستہ کرنے کے لیے ہم سب مل کر کام کریں اور ملک میں تعلیم کو عام کریں کیونکہ کسی بھی قوم یا معاشرے کےلئے تعلیم ترقی کی ضامن ہے یہی علم قوموں کی ترقی اور ان کے زوال کی وجہ بنتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس تقریب میں لاہور کے دانشور ، شعراء کرام اہم سیاسی اور علمی شخصیات موجود ہیں اور میں امید کرتی ہوں کے نفاذ اردو کے ساتھ ہم سب اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوۓ نفاذ علم کے لئے بھی آواز اٹھائیں گے۔ کیونکہ ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی بھی صرف ایک ہی دعا تھی" رب زدنی علما" آخر میں محترمہ حنا تقوی نے پاکستان قومی زبان تحریک کے تمام اراکین اور خصوصاً محترمہ فاطمہ قمر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آ باد) مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد/راولپنڈی کی جانب سے سلسلہ وار 'منتظرین امام زمانہ عجل اللہ فرج الشریف ہائیکس' کی مد میں آج ہائیک کا انعقاد کیا گیا. صبح سات بجے ٹریل 2 سے شروع ہونے والی ہائیک کا آغاز مرغزار (چڑیا گھر) کے پاس سے کیا گیا. جس کے بعد تمام شرکاء اگلی منزل کے لیے ہائیک پر روانہ ہو گئے. اوپر دامن کوہ اپنی منزل پر پہنچ کر ایک مقام پر نشست میں تلاوت و منقبت (برادر عادل-علی پور) کےبعد آغا سید علی اکبر کاظمی نے "تزکیہ نفس" کے موضوع پر خطاب فرمایا. جس کے بعد اسی مقام پر ناشتہ کا اہتمام تھا. ناشتہ کے بعد شرکاء ہائیک اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر خطے کے غیور فرزندان کو مبارک باد اور جدوجہد آزادی کے عظیم شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔گلگت بلتستان پاکستان کے باوفا اور نظریاتی باسیوں کا خطہ ہے۔ ستر سالہ محرومیوں کے باوجود سبز ہلالی پرچموں میں لپٹے شہدا وفاداری کی عظیم مثالیں ہیں ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہاکہ حکومت اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو مل کرگلگت بلتستان کے مستقبل کے حوالے سے عوامی امنگوں کے مطابق فیصلے کرنے ہوں گے۔ آئینی حقوق اورعبوری صوبائی سیٹ اپ کے مندرجات سامنے نہ لانے سے عوام کے اندر تشویش اور شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔ گلگت بلتستان کی محرومیوں اور ان کے ساتھ کی گئی نا انصافیوں کےازالے کا اب بہترین وقت ہے۔ حکومت پاکستان کو گلگت بلتستان کے لیے عبوری صوبائی سیٹ اپ کے اعلان اور تاریخی ترقیاتی پیکج کے ساتھ گلگت بلتستان کے با وفا غیور عوام کے زخموں پر مرہم رکھنا ہو گا ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree