
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(اسلام آباد) شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کو پرامن احتجاج سے روکنے اور ایک اسیران ملت جعفریہ کے ایک درجن ورثاء کی بلاجواز گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاج اہل خانہ کا آئینی حق ہے۔جبری گمشدگی کے خلاف آواز بلند کرنا آئینی بالادستی کی خواہش کا اظہار ہے،کراچی پولیس کا پرامن شیعہ خواتین پر تشدد اور گرفتاری قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لاقانونیت امن کو تباہ کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے حکام کے خلاف حکومت کارروائی کرے۔شیعہ قوم کو لاوارث نہ سمجھا جائے۔خواتین پر تشدد کے واقعہ پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ریاست کو لاٹھی گولی کی بجائے آئین کی زبان سمجھنی چاہئیے۔
وحدت نیوز(کندھ کوٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کندہ کوٹ میں ضلعی سیکرٹری جنرل میر فائق علی خان جکھرانی اور مولانا سید باقر شاہ شمسی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن کریم نے قصاص کو حیات انسانی کا سبب بتایا ہے۔ اسی ہزار شہداء کے وارث آج بھی اپنے مظلوم شہداء کے لئے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔ وہ بوڑھا باپ وہ بوڑھی ماں جس کا جوان بیٹا مارا گیا وہ یتیم بچہ جس کا باپ قتل ہوا اسے انصاف چاہیے۔ شہداء کے قاتل دھشت گردوں سے مذاکرات مظلوموں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔حیرت ہے جس وزیر اعظم کو کوئٹہ کے مظلوم شہداء کے بے کس وارث بلیک میلر نظر آرہے تھے آج وہ کس طرح دھشت گردوں اور شرپسندوں کے آگے سرینڈر ہو چکا ہے؟
انہوں نے کہا کہ حکومت اور اداروں کو کس نے حق دیا ہے کہ وہ اسی ہزار شہداء کا خون معاف کر دیں۔ چیف جسٹس اور اعلیٰ عدالتیں وارثان شہداء کی آھوں اور سسکیوں کو سنتے ہوۓ اسی ہزار شہداء کے قائل دھشت گردوں کے لئے عام معافی کا نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاستی اداروں کی مکمل آشیر واد سے کالعدم تنظیمیں ایک دفعہ پھر ملک بھر میں شر بکھیرنے اور فتنہ انگیزی کرنے کے لئے ملک گیر فتنہ مہم پر ہیں سندھ حکومت کالعدم ٹولے کے شیڈول فور مجرموں کے دورہ سندھ کو روکے۔ جن کے نام نیکٹا کے دھشت گردوں کی لسٹ میں ہیں ان کا کسی اجتماع میں شریک ہونا قانونا جرم ہے مگر وہ سرعام جلسے کر کے نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کراچی کے سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بےقابو مہنگائی اور غربت نے اسٹریٹ کرائم اور دہشتگردی میں ایک بارپھراضافہ کردیا،ناقص حکومتی پالیسیوں کے سبب شہری بدترین معاشی بحران کا سامنے کرررہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات اوراشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کی قوت خرید کو بری طرح متاثر کیا ہے ، مہنگائی میں اضافے کے بعد سے ملیر ، جعفرطیار ، سعود آباد ،ماڈل کالونی اور دیگر علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اسٹریٹ کرمنلز کے آگے بے بس دکھائی دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو روز میں جعفرطیار سوسائٹی اور گردونواح کے علاقے سے شہری 50 موبائل فونز اور 3 موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے ہیں۔ مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو نہ پایا گیا تو یہ اسٹریٹ کرائم قتل وغارت گری میں تبدیل ہوجائیں گے ، بڑھتی مہنگائی کے سبب ملک میں خانہ جنگی اور سول وار کے آثار نمودار ہونا شروع ہوچکے ہیں، مقتدر قوتوں کو ہوش کے ناخن لینا ہوں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے ، ریلیف پیکجز مصنوعی اقدامات کے سوا کچھ نہیں ٹھوس اور جامع حکمت عملی مرتب کی جائے ۔ سندھ حکومت ، پولیس اور رینجرز حکام سے مطالبہ کرتے ہیں شہریوں کی جان ومال کےتحفظ کو یقینی بنایا جائے، اسٹریٹ کرامنلز سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ، بصورت دیگر ایم ڈبلیوایم عوام کے شا نہ بشانہ اس ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہوگی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کے سنٹرل سیکرٹریٹ میں گلگت بلتستان کے نامور عالم دین اور فعال سماجی رہنما اور مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شیخ احمد علی نوری صاحب کی گلگت بلتستان کونسل کی نشست پر بعنوان ممبر منتخب ہونے کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر آغا ظہیر الحسن کربلائی ، ایم ڈبلیو ایم سنٹرل سیکرٹریٹ کے مسئول برادر ارشاد حسین بنگش اورمرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مظاہر شگری و دیگر بھی موجود تھے۔آخر میں دعائے خیر بھی کی گئی۔
وحدت نیوز (کندھ کوٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کندھ کوٹ اندھی پھاٹک بخشاپور کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا ذاکر حسین ڈومکی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، مرحوم کے انتقال پر مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، صوبائی سیکریٹری جنرل سندھ علامہ سید باقرعباس زیدی ،ضلعی سیکریٹری جنرل میر فائق علی جاکھرانی نے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ قائدین نے کہا کہ پروردگار مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ کے سیکریٹری جنرل وسابق ناظم سانگرہ سادات سیداخلاق الحسن شاہ شیرازی کے والد بزرگوار سید غلام مرتضیٰ شاہ صاحب رضائے الہیٰ سے وفات پاگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ سانگرہ سادات تحصیل لالیاں ضلع چنیوٹ میں ادا کی گئی جس میں علاقے کے معززین، سیاسی وسماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
مرحوم کے انتقال پر مجلس وحد ت مسلمین پاکستان کے مرکزی و صوبائی قائدین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ احمد اقبال رضوی، ناصرعباس شیرازی، اسدعباس نقوی، علامہ عبدالخالق اسدی ودیگر نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغامات میں رہنماؤں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔