Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(بھکر)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کا ضلع بھکر کا تین روزہ تربیتی دورہ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع بھکر کے یونٹ سرائے مہاجر میں جشن صادقین سے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی کا خطاب۔ اس پروگرام کے ذریعے ضلع بھکر کی جانب سے نوجوانوں میں آگاہی، تربیتی وتبلیغی فکری شعور کو بیدار کرنے کی کوشش کی گئی ۔

وحدت نیوز(جعفرآباد) موسم سرما کے آغاز میں اھل خیر کے تعاون سے سردی سے بچاؤ کے لئے مختلف مقامات پر ضرورت مندوں کو گرم کپڑے فراہم کئے گئے۔ اس موقع پر ضلع جعفر آباد بلوچستان کے شہر تاج پور جمالی اور گوٹھ بشام خان لہر میں گفتگو کرتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ہم سب پر لازم ہے کہ اپنے شہر محلے اور پڑوس کے ضرورت مندوں کا خیال رکھیں سرد موسم کے آتے ہی بچوں اور بڑوں کے لئے گرم کپڑوں کی فراہمی اجر و ثواب کا باعث ہے۔ وہ لوگ خوش نصیب ہیں جو دکھی انسانیت کے کام آئیں۔

انہوں نے کہا کہ کمرتوڑ مہنگائی کے باعث غریب طبقے کے لئے تین وقت کا کھانا دستیاب نہیں لوگوں فاقوں پر مجبور ہیں ایسے میں معاشرے کے اھل خیر کو معاشرے کے پسماندہ طبقات کی مدد کے لئے آگے آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا کہ وہ مسلمان نہیں جو پیٹ بھر کر کھانا کھائے جبکہ اس کا ہمسایہ بھوکا ہو ہم نے غریب طبقے اور ہمسایوں سے متعلق جو کوتاہیاں کی ہیں اس پر بارگاہ الٰہی میں معافی کے طلبگار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلند و بالا دعووں کے باوجود موجودہ حکومت معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات کو رلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے۔ بے روزگاری مہنگائی غربت میں روز افزوں اضافہ افسوسناک ہے۔ کفایت شعاری اور سادگی کے دعویدار حکمرانوں نے کفایت شعاری کا مظاہرہ کرنے کے لئے وزیراعظم ہاؤس کی بھینسیں تو بیچ دیں مگر اپنے شاھانہ طرز زندگی اور اخراجات میں کمی کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی کی زیرِ صدارت پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی, مرکزی ڈپٹی سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا، سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید حسن رضا ہمدانی ، سینئر ممبر پولیٹیکل کونسل سید حسین زیدی سمیت دیگر صوبائی رہنماؤں نے شرکت کی۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا ایک احسن اقدام ہے تاہم اس بابت الیکشن کمیشن پر سخت ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ انتخابات میں دھاندلی نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک میں رہائش پذیر پاکستانی مادر وطن کی فلاح کیلئے ہر ممکن اقدامات میں کوششیں جاری رکھتے ہیں. 70 سالوں بعد اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا خوش آئند ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق ترجمان وزیر اعظم عمران خان ندیم افضل چن نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایم ڈبلیو ایم کے قائد نے کہا کہ ریاست کی کمزوری ملک دشمن طاقتوں کے لیے نفع بخش ثابت ہوتی ہے۔ آئین کی بالادستی کے بغیر مضبوط ریاست کا تصور خوش خیالی ہے۔موجودہ حکومت کے کالعدم جماعتوں کے ساتھ مفاہمانہ طرز عمل کو کسی بھی اعتبار سے حوصلہ افزا قرار نہیں دیا جا سکتا۔ وطن عزیز کو ستر ہزار لاشوں کا تحفہ دینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔اس طرح کے فیصلے حکومت کی ساکھ کے لیے سخت نقصان دہ ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات،عزاداری پر غیر قانونی پابندیوں،عزاداران کے خلاف مقدمات کے اندراج اور فرقہ وارنہ مسلکی نصاب تعلیم کے حوالے سے ہمارے موقف اٹل اور بالکل واضح ہے۔ملک و قوم کا مفاد ہمیں ہر شے پر مقدم ہے۔جو بھی حکومت ملت تشیع کی مذہبی آزادی میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرے گی ہم اس کی مخالفت میں کھڑے نظر آئیں گے۔

ملاقات میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد نقوی بھی موجود تھے۔یاد رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی شوری عالی، مجلس عاملہ اور مرکزی کابینہ کے فیصلوں کے بعد ایم ڈبلیو ایم کے  شعبہ سیاسیات کی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی قائدین کی ملاقاتوں کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نیئر بخاری سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد کی ملاقات ۔وفد میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی ،مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی اور مرکزی راہنما اقرار حسین ملک شامل تھے ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کالعدم جماعتوں کے حوالے سے حکومتی پالیسی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں رہنماوں نے اسے قومی مفادات کے برعکس قرار دیا۔

مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ شدت پسند قوتوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی لچک کے مظاہرے سے عالمی سطح پر ملک کی ساکھ خراب ہو گی۔وہ عالمی ادارے جو پاکستان پر اقتصادی پابندیاں لگانے کے خواہاں ہیں ریاست انتظامی کمزوری دکھا کر انہیں جواز فراہم نہ کرے۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے انہیں جرات مندانہ اور عوامی امنگوں کا عکاس قرار دیا۔

نیئر بخاری نے کہا کہ ممتاز عوامی رہنما اور پیپلز پارٹی کی سربراہ بے نظیر بھٹو کو ہم سے چھیننے والے یہی شدت پسند عناصر ہیں جو بھیس بدل بدل کر سامنے آ رہے ہیں۔ایسے ملک دشمنوں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہئے۔ موجودہ حکومت نے کالعدم جماعتوں کے ساتھ لچک دکھا کر کمزوری کا مظاہرہ کیا ہے۔کوئی بھی محب وطن ا ایسے غیردانشمندانہ فیصلے کی تائید نہیں کر سکتا۔ ناصر شیرازی کا کہنا تھا  کہ کسی بھی حکومت کی عوامی مقبولیت صرف اسی صورت میں جاری رہ سکتی ہے جب اسکے فیصلے ملکی مفادات کے تابع ہوں۔ نیئر بخاری نے وفد کا شکریہ ادا کیااور ملکی مفاد کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ان کی رہائش گاہ پر وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی،تحریک انصاف کے مرکزی رہنما زلفی بخاری نے ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور اور ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایم ڈبلیو ایم کے قائد نے موجودہ حکومت کی متعدد پالیسیوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آئین اور قومی سلامتی سے متصادم قرار دیا۔

ملاقات میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد نقوی بھی موجود تھے۔مجلس وحدت مسلمین کی شوری عالی، مجلس عاملہ اور مرکزی کابینہ کے فیصلوں کی روشنی میں شعبہ سیاسیات نے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کردیں ہیں جن کا مقصد حکومت کی متنازع پالیسیوں پر اپنے موقف کی وضاحت کرنا ہے۔ دہشت گردوں سے مذاکرات،عزاداری پر غیر قانونی پابندیوں،عزاداران کے خلاف مقدمات کے اندراج اور فرقہ وارنہ مسلکی نصاب تعلیم کی مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ شدید مخالفت کی ہے اور انہیں ملک وقوم کے مفادات کے منافی قرار دیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree