Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(علی پور) مجلس وحدت مسلمین علی پور کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل سید رضوان حیدر کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں مرکزی سیکرٹری تربیت و تبلیغات ڈاکٹر یونس حیدری اور صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید دلاور عباس زیدی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید زعیم حیدر زیدی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں بیس سے زائد یونٹس اراکین اور ضلعی کابینہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں گذشتہ سہ ماہی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی اور آئندہ کے پروگرام کی منظوری دی گئی۔ اجلاس سے ڈاکٹر یونس حیدری اور علامہ اقتدار حسین نقوی نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ جوان لاہور کے زیر اہتمام وحدت ہاؤس پنجاب میں لاہور کے جوانوں کے لیے تربیتی نشست ناصران امام زمانہ علیہ السلام عج کا انعقاد کیا گیا ۔تربیتی نشست سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے خطاب کیا۔ تربیتی نشت میں صوبائی سیکرٹری یوتھ پنجاب سید سجاد نقوی ، ڈپٹی سیکرٹری یوتھ سنٹرل پنجاب عرفان حسینی ، نامزد ڈپٹی سیکرٹری یوتھ سنٹرل پنجاب کاظم علی ، صوبائی یوتھ کونسل کے ممبران ، شعیب جعفری ، کامران جعفری ، سجاد حیدر، سیکرٹری یوتھ ضلع فیصل آباد ڈاکٹر عبد الرؤف ، سیکرٹری یوتھ سنٹرل لاہور ندیم جنجوعہ ، سیکرٹری یوتھ غربی لاہور فیضان نقوی اور دیگر جوانوں نے شرکت کی۔

 تربیتی نشست کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے وفاقی حکومت کے مذاکرات کے خلاف قرار داد کی منظوری خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا راستہ روکنے اور آئین کی بالادستی کے لیے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو واضح اور ٹھوس موقف اپنانے کی ضرورت ہے،وزیراعلیٰ ندھ مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کو اس نازک صورتحال میں جرات مندانہ موقف اپنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،وطن عزیز سے دہشت گردی کا خاتمہ ہر محب وطن کی ترجیح ہے۔ ان شدت پسند عناصر سے قطعاَ کوئی رعایت نہیں برتی جا سکتی جنہوں نے ہمارے سکول جانے والے معصوم بچوں کو ذبح کیا ہے۔جنہوں نے مختلف شعبوں کے ماہرین کو چن چن کر قتل کیا۔جنہوں نے ہمارے مساجد، امام بارگاہوں، میلاد النبی اور مجالس کی تقریبات میں خون کی ہولی کھیلی۔ وہ قوتیں جو  پاکستان کے آئین اور وجود کی کھلم کھلا مخالفت کرتی ہیں ان کے ساتھ  مذاکرات کا فیصلہ دانش و بصیرت سے عاری اقدام ہے۔معمولی سا سیاسی شعوری اور جمہوری وژن رکھنے والا شخص بھی ایسے کسی فیصلے کی حمایت نہیں کر سکتا۔

 انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کا وقار اور عوام کے جان ومال کا تحفظ ہمیں ہر شے پر مقدم ہیں اور ہر اس فیصلے کی مکمل طور پر تائید کی جائے گی جس سے وطن عزیز کے دشمنوں کی حوصلہ شکنی ہوتی ہو۔

وحدت نیوز(بھٹ شاہ )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے اصغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی کنونشن میں یوم امام حسن عسکری علیہ السلام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظام ولایت و امامت اب عالمی رچ اختیار کر چکا ہے جس سے شیاطین عالم خوفزدہ ہیں۔ انقلاب اسلامی نظام ولایت کے ترجمان کی حیثیت سے نور کی تجلی بن کر عالم انسانیت میں روشنی بکھیرنے لگا ہے۔ جس کے انقلابی افکار کی ضیاء اور روشنی نے دنیا بھر کے طاغوتی ایوانوں میں زلزلہ بپا کیاہے۔ آج نظام ولایت عالمی انقلابی تحریک بن کر دنیا کو ایک حسین مستقبل کی نوید دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو علماء کرام سے جڑے رہنا چاہیے۔ ہم اصغریہ علم و عمل تحریک کے دوستوں کی دینی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان سے امید اور توقع رکھتے ہیں کہ دینی مدارس اور علماء کرام سے جڑے رہیں۔ آپ نوجوان اور بزرگ علماء کے دست و بازو بنیں۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام کو بھی چاہیے کہ جوانوں پہ دست شفقت رکھیں اور ان کے پاکیزہ احساسات کی قدر کریں۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے اصغریہ علم و عمل تحریک کے نمایاں خدمات انجام دینے والے کارکنوں میں شیلڈز تقسیم کیں۔

وحدت نیوز(نوابشاہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے نواب شاہ میں مدرسہ بہشت زھراء کی طالبات سے خطاب کیا اور ایم ڈبلیو ایم ضلع بے نظیر آباد کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سجاد حسین محسنی و تنظیمی دوستوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلعی ڈپٹی سیکرٹری ارشاد علی لیکھی سیکرٹری روابط مولانا اشفاق حسین حسینی و دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا انسان سے پہلا خطاب اقرا یعنی پڑہ سے شروع ہوا اور قرآن کریم کی سورۃ قلم کے آغاز میں پروردگار عالم نے قلم اور تحریر کی قسم  اٹھا کر اس کی عظمت و فضیلت کا اعلان کیا۔ کتاب اور قلم کا انسانی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ہے اسی لئے اللہ تعالیٰ نے آسمان سے کتابیں نازل کیں۔

انہوں نے کہا کہ اصلاح معاشرہ کے لئے تعلیم و تربیت لازمی عنصر ہے۔ مجلس وحدت مسلمین اصلاح معاشرہ کے لئے مصروف عمل ہے اس لئے ہمیں تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے سول ہاسپیٹل نواب شاہ میں زیر علاج شاھنواز خان ڈومکی کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے حلقہ 133 ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان . مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے کاشانہ عباس میں حلقہ این 133 کے تنظیمی عہدیداران کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں حلقے کے تمام یو سی سیکرٹری جنرلز نے شرکت کی شرکاء نے مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حلقے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم میں بھرپور انداز میں معاونت کی آمادگی کا اظہار کیا۔

اجلاس کے بعد مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی ،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم اسدعباس نقوی ،سابق چیئرمین سینیٹ نیر بخاری، سید حسن کاظمی ،سید حسن مرتضیٰ ،ملک اقرار حسین نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انیس سو اسی سے پہلے کے حالات الگ تھے لیکن قابض حکمران کے آنے کے بعد دہشتگردوں کا راج قائم ہو گیا. ملک گیر جماعتوں کو علاقائی جماعت بنانے کی سازش کو ناکام بنائیں گے انہوں نے کہا کہ جو وعدہ کاشانہ عباس علیہ السلام میں بیٹھ کر کیا ہے عباس علمدار ع کے حبدار کارکنان اس وعدے کو نبھائیں گے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گِل کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم پاکستان و مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے بہت خوبصورت انداز میں اپنی حمایت کا اعلان کیا۔ہم اس وقت میدان جنگ میں ہیں اور میدان جنگ میں جو بھی مدد کو آتا ہے اس کا احسان زندگی بھر نہیں بھولتا۔مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیر بخاری اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید اسد نقوی نے باہمی رابطوں میں تیزی لانے پر اتفاق کیا۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنما این اے 133 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے (آج) بروز اتوار سہ پہر تین بجے ٹاؤن شپ امام بارگاہ کاشانہ عباس میں اہم پریس کانفرنس کے دوران اپنے لائحۂ عمل کا اعلان کریں گے.مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے حوالے اہم نکات پر پیپلز پارٹی اور مجلس وحدت مسلمین کے درمیان ہونے والی گفت و شنید سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کے لیے ضلعی اور یونین کونسل سطح پر بھی رابطوں کو تیز کر دیا گیا ہے۔مذکورہ حلقے میں ملت تشیع ووٹ کی جانب سے ووٹ اس کے بہترین حقدار کو دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم مثبت اور جمہوری روایات کا فروغ چاہتے ہیں۔ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ اور آئین کی بالادستی کے لیے ہماری جدوجہد ہمیشہ جاری رہے گی۔کالعدم مذہبی جماعتوں سے حکومتی مذاکرات کے خلاف ہمارا اور پیپلز پارٹی کا موقف یکساں ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree