Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے گھر آمد،شیخ رشید کے بھائی کے انتقال پر علامہ راجہ ناصر عباس نے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

علامہ ناصر عباس کے ہمراہ مرکزی قائدین سید اسد عباس اور مظاہر شگری بھی موجود تھے۔علامہ ناصر عباس نے شیخ رفیق قمر کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رفیق قمر کا انتقال صحافتی حلقوں کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے صبر کے لیے دعاگو ہیں۔

وحدت نیوز(مظفرآباد)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری ایمپلائز ونگ برادار ملک اقرار حسین ،مسئول مرکزی سیکریٹریٹ برادر ارشاد بنگش اور مرکزی کوارڈینٹر برائے امور تربیت آغا ظہیر کربلائی نے مظفر آباد کا دورہ کیا۔ ریاست جموں کشمیر کابینہ کا اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا۔ جس۔میں ریاستی کابینہ کے ڈپٹی سیکرٹری مولانا حمید نقوی سمیت تمام ریاستی کابینہ نے شرکت کی۔۔اجلاس میں ریاستی تنظیمی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ریاستی کابینہ نے اکثریت رائے درج ذیل اہم فیصلہ جات کئے۔


1۔ علامہ تصور جوادی  صاحب جو کہ حادثہ کی وجہ سے شدید علیل ہیں بظاہر طبی طور اب اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے سے قاصر ہیں لہذا کابینہ کی اتفاق رائے سے فاضل قم۔آغا سید یاسر سبزواری  صاحب کو آئندہ 4 ماہ کے لئے قائم مقام سیکرٹری جنرل کے طور منتخب کیا گیا ہے اور کابینہ کی درخواست پہ انہوں نےیہ ذمہ داری قبول کی ہے۔

2۔ موجودہ کابینہ میں موجود عہدیداران بدستور اپنے عہدوں پر کام جاری رکھیں گے اور باہمی مشاورت و ہم آہنگی سے مزید شعبہ جات کو بھی انسٹال۔کیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق شعبہ جات کی مسئولیت تبدیل بھی کیا جاسکتی ہے۔

3۔  آئندہ ماہ سے تمام تنظیمی امکانات و وسائل ریاستی کابینہ کو فراہم کئے جائیں گے اور کابینہ پہ مشتمل تین رکنی  فنانس کمیٹی بنائی جائے گی۔

4۔ میرپور اور باغ سے ایک ایک ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور دو دو نئے افراد مزید ریاستی کابینہ میں لائے جائنگے مظفر آباد سے دور ہونے کی وجہ سے علاقائی معاملات احسن انداز سے چلا سکیں۔

5۔ ریاستی آفس کو مناسب جگہ پر شفٹ کیا جائیگا جہاں پر عوامی رابطہ آسان ہو۔۔۔  مرکزی وفد نے آغا تصور جوادی سے ملاقات کی ان کی عیادت کی اور تنظیمی فیصلہ جات اور صورتحال سے انہیں آگاہ کیا ۔

نیز مرکزی کابینہ اور مرکزی سیکرٹری جنرل کی جانب سے خصوصی سلام پہنچایا گیا اور نیک تمناوں اور انکی جلد صحتیابی کا پیغام دیا گیا اور عیادت کی گئی۔۔۔آغا تصور جوادی نے مرکزی وفد کا شکریہ ادا کیا

وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع فیصل آباد تحصیل جڑانوالہ میں ڈپٹی سیکرٹری یوتھ برادر عرفان حسینی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں تحصیل جڑانوالہ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر ظفر عباسی ، ضلع فیصل آباد کے سیکریٹری یوتھ برادر ڈاکٹر عبدالروف سمیت تحصیل جڑانوالہ کے عہدیداران نے شرکت کی۔5 دسمبر بروز اتوار کو ہونے والے یوتھ کے پروگرام کی تیاری کے حوالے سے اہم اقدامات کیے گئے۔

وحدت نیوز(شکارپور) وارثان شہداء کمیٹی شکار پور کا اہم اجلاس چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت شکار پور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وارثان شہداء کمیٹی کے وائس چیئرمین زاھد حسین میر سید بشارت شاہ قمر الدین شیخ ایم ڈبلیو ایم کے رہنما اصغر علی سیٹھار فدا عباس و دیگر شریک ہوئے۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شکار پور کے شہداء نے حالت نماز اور حالت سجدہ میں شہادت پا کر حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام کی سیرت کی پیروی کی۔ انہیں بے جرم و خطا دھشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ان کا جرم آل رسول سے عشق اور مودت تھی۔

 شہدائے سانحہ نماز جمعہ جامع مسجد سید الشہداء کربلا امام بارگاہ شکار پور کی برسی کے موقع پر 30 جنوری کو عظیم الشان عظمت شہداء کانفرنس منعقد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان گزشتہ چار دھائیوں سے دھشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے مگر ایک دفعہ پھر کالعدم تنظیموں کو فری ہینڈ دے کر قوم پر مسلط کیا جا رہا ہے۔ شکار پور کے وارثان شہداء کو ابھی تک انصاف نہیں ملا۔ اعلی عدالتیں دھشت گردی کے سانحات میں ملوث مجرموں کو نشان عبرت بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے وارثان شہداء کمیٹی شکار پور کے ساتھ جو معاہدہ کیا وہ صوبے میں امن کی ضمانت ہے لہذا سندھ حکومت اپنے وعدے کو پورا کرے۔اس موقع پر وارثان شہداء کمیٹی کے وائس چیئرمین زاھد حسین میر نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی کو بہترین خدمات کے اعتراف میں اعزازی سند پیش کی۔

وحدت نیوز(ڈیرہ غازی خان) مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ غازیخان کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل سید انعام حیدر زیدی کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی اور صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے خصوصی شرکت کی۔

 اجلاس میں مولانا طاہر عباس کراروی سمیت دیگر رہنمابھی شریک تھے، اجلاس میں گزشتہ ششماہی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین منتخب اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی، پاکستان اس وقت مشکل دوراہے پر کھڑا ہے ایک طرف طالبان کے ساتھ مذاکرات اور قبول کرنے کا مسئلہ ہے تو دوسری طرف طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کے لیے دباو ٔڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف مہنگائی اور بدعنوانی عروج پرہے تو دوسری طرف ملک میں سیاسی بحران میں تیزی آگئی ہے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس جامعہ شہید مطہری ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس میں ملتان کے تمام یونٹ کے اراکین سمیت آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل صوبائی سلیم عباس صدیقی، سیکرٹری تربیت علامہ قاضی نادر حسین علوی، سید دلاور عباس زیدی، انجینئر سخاوت علی سیال، مولانا وسیم عباس معصومی سمیت دیگر صوبائی رہنما بھی شریک تھے۔

 اجلاس میں اکثریتی رائے سے مولانا وسیم عباس معصومی کو ایم ڈبلیو ایم ملتان کا ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ مولانا وسیم عباس معصومی سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے حلف لیا۔ نو منتخب ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا وسیم عباس معصومی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کمزوروں اور مستضعفین کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی، یہ ملک لاالہ کی بنیاد پر قائم ہوا لیکن آج ملک کو مغربی یلغار تباہ کر رہی ہے، غریب کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا، حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے، اسلام، پاکستان دشمن اور ہزاروں فوجی جوانوں کے قاتل طالبان کے لیے نرم گوشہ افسوسناک ہے، حکومت ایسی حرکتوں سے باز رہے، ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں اتحاد بین المسلمین کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر علامہ امیر حسین ساقی، عاشق حسین، مولانا غلام جعفر انصاری،فخر نسیم صدیقی، شہباز حیدر گرمانی، محمد رضا مومن سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree