Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی سیکرٹری روابط مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان برادرانصر مہدی کی والدہ محترمہ بقضائے الہیٰ انتقال کر گئی ہیں۔

مرحومہ کی نمازجنازہ شاہ جیوانہ جھنگ میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی کی زیر اقتداء ادا کی گئی جس میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اسدعباس نقوی سمیت مختلف مذہبی سماجی شخصیات اور اہل علاقہ نے شرکت کی ۔

مرحومہ کے انتقال پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر مرکزی قائدین سید ناصرشیرازی، علامہ مختارامامی، آغا رضا، علامہ شفقت شیرازی، علامہ اقبال بہشتی، علامہ اعجاز بہشتی، ملک اقرار حسین، نثارفیضی ودیگر قائدین نے دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔

رہنماؤں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ رب کریم کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں کہ وہ چہاردہ معصومین علیہم السلام کے صدقے مرحومہ کی مغفرت فرمائے ، ان کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان خصوصاً برادرانصر مہدی کو صبر جمیل عطا فرمائے۔الٰہی آمین

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنماؤں علامہ سید اقتدار حسین نقوی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، سیکرٹری سیاسیات انجینئر سخاوت علی سیال نے ملتان میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انتہاپسندی اور بے حیائی عام ہوتی جا رہی ہے، غربت کے باعث چوری، ڈکیتی، راہزنی اور قتل و غارت گری کے واقعات میں حیران کن اضافہ ہوا ہے، جس سےعالمی سطح پر ملک کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے، سزا اور جزا کے نظام میں موجود خامیوں کو دور کیا جائے اور ملک کی عالمی سطح پر بدنامی کرنے والوں کے خلاف فی الفور فیصلے کر کے عبرتناک سزا دی جائے، پولیس سے لے کر عدالتوں تک آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے، مظلوم کے لیے انصاف کا حصول ایک خواب بن کر رہ گیا ہے، ایک کے بعد ایک سانحہ حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ہر بڑے سانحہ کے بعد بلند و بانگ دعوے کیے جاتے ہیں لیکن ان پر عملی جامہ نہیں پہنایا جاتا جس سے جرائم پیشہ افراد کو مزید تقویت ملتی ہے۔

ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ اگر ماضی میں انصاف کے تقاضوں کو فوری پورا کیا جاتا تو سیالکوٹ جیسے واقعات رونما نہ ہوتے۔ ایک منظم سازش کے تحت ملکی حالات خراب کر کے عالمی سطح پر ملک کو پابندیوں کا شکار کیا جا رہا ہے ۔حکمران ملک دشمن عناصر کے عزائم کو کامیاب نہ ہونے دیں اور ایسے تمام عناصر کا قلعہ قمع کیا جائے جو پاکستان کی جگ ہنسائی کا موجب بن رہے ہیں۔ اس موقع پر سید دلاور رضا زیدی، شبر رضا اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شیعہ اور سنی اسلام کے دو بازو ہیں اور ہم دونوں مل کر رسول اسلام سید الانبیاءؐ سے اپنی محبت عقیدت اور عشق کا اظہار کرتے ہیں. اھل سنت ناصبی ٹولے کی آل رسول سے دشمنی پر مبنی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ سلسلہ نقشبندیہ کے پیرطریقت خواجہ محمد بشیر کے زیراہتمام شیر آباد محلہ جیکب آباد میں سالانہ محفل میلاد منعقد ہوئی۔محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شیعہ اور سنی اسلام کے دو بازو ہیں اور ہم دونوں مل کر رسول اسلام سید الانبیا سے اپنی محبت عقیدت اور عشق کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان  متحد ہوکر غاصب اسرائیل کے خلاف اور فلسطین اور قبلہ اول اور کشمیر کی آزادی کے لئے جدوجہد کریں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور وحدت بہت ضروری ہے کشمیر اور فلسطین کی آزادی اتحاد امت کے ذریعے ہی ممکن ہے عالمی سامراجی قوتیں مسلمانوں کے درمیان اختلاف اور انتشار کو ہوا دے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ اہل سنت کے علماء اکابرین اور پیران طریقت نے ہمیشہ آل رسول سے محبت اور مودت کا درس دیا ہے سلسلہ نقشبندیہ کے پیر حضرت خواجہ محمد بشیر مرحوم حضرت مولا علی مشکل کشا کے ساتھ خصوصی عقیدت رکھتے تھے اسی لٸے فضاٸل اھل بیت و پنجتن پاک کی محافل منعقد کرکے شیعہ علما کو خطاب کی دعوت دیتے تھے اور فضائل علی و فضاٸل اہل بیت سن کر اپنے مریدوں کا ایمان تازہ کرتے تھے۔اس موقع پر محفل میلاد میں نعت خوانوں نے حضور سرور کائنات اور اہل بیت اطہار کی شان میں نعت اور قصیدے بیان کیے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان، ممبر شوریٰ عالی اور سابقہ وزیر قانون و پارلیمانی امور بلوچستان آغا سید محمد رضا نے آج وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کی۔

 ملاقات میں مختلف امور خصوصاً حالیہ واقعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے ویڈیوز اور بلیک میلنگ کیس کے ملزم ہدایت خلجی کے خلاف فوری اقدامات کرانے اور کیس میں پیش رفت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وحدت نیوز(سکردو)تعلیمی اداروں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت وقت کا تقاضا ہے بصورت دیگر یہی تعلیم یافتہ نئی نسل بڑے عہدوں پر فائز ہوکر بدعنوانی کو فروغ دینے کا باعث بنے گی ۔ ان خیالات کا اظہار بلتستان پبلک سکول اینڈ کالج سکردو میں سالانہ امتحانات کے نتائج کے اعلان اور تقسیم انعامات کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت و رہنما مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہمارے جوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ پہلے سے زیادہ تربیت دینے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ آج کل بچے آسائش پسند ہوتے جا رہے ہیں لھذا بچوں کی تربیت کے ذریعے ان کے کردار کو بہتر بنانے میں تعلیمی اداروں کی کوششیں قابل تعریف ہیں ۔

انھوں نے تقریب میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچوں کی خود اعتمادی سے بہت متاثر ہوئے اور ادارہ اور اساتذہ اس حوالے سے قابل تحسین ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمہ صحت ڈاکٹر صادق شاہ آر ایچ او سکردو نے کہا کہ گلگت بلتستان کے بچے تعلیم اور تخلیقی صلاحیتوں کے اعتبار سے ملک کے دیگر علاقوں سے کم نہیں ہیں ۔

انھوں نے مزید کہا کہ نمبروں کی دوڑ نے بچوں کی تعلیم کو متاثر کردیا ہے ۔ ہمیں نمبروں کی دوڑ سے نکل کر تعلیم کی طرف آنے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان ڈاکٹر مشتاق حکیمی نے مروجہ تقسیم انعامات پر نظر ثانی کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ تقسیم انعامات کے طریقہ کار سے بچوں میں حسد تو پیدا ہوسکتاہے لیکن تعلیمی قابلیت پیدا کرنا ایک مشکل بات ہے ۔

انھوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں تربیت کے فقدان کے سبب پڑھے لکھے اور پوزیشن حاصل کرنے والے بڑے عہدوں پر فائز ہوکر بدعنوانی میں ملوث ہوتے ہیں ۔ قبل ازیں اپنے خطبہ استقبالیہ میں ادارے کے پرنسپل محمد میر نے کہا کہ والدین بچوں کے داخلے اور پاس فیل کے معاملات سے ہٹ کر بچوں کی تعلیمی صورتحال اور اخلاقی رویوں کے ساتھ ساتھ ان کی دیگر نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی سکول انتظامیہ اور اساتذہ سے رابطے میں رہیں ۔ تقریب کے اختتام پر جماعت نرسری تا دہم کے اعلیٰ نمبر لینے والے طلبا و طالبات کو خصوصی انعامات دیے گئے ۔ تقریب میں والدین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)سندھی ثقافتی دن کی مناسبت سے علم حاصل کرو اور سندھ سنوارو کے عنوان سے جامعہ المصطفیٰ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں تعلیمی سیمینار اور سندھی ادیب اور شعراء کرام کی شرکت ۔

تعلیمی سیمینار سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی ،صدر شہری اتحادمحمد اکرم ابڑو ،ضلعی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی آغا غضنفر علی پٹھان، ممتاز عالم دین علامہ عطا محمد باقری ،علامہ عبد الوھاب نجفی ،ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنما وسیم لطیف مہر، نثار احمد ابڑو ،سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنما دلمراد لاشاری، شہری اتحاد کے رہنما استاد عبد الفتاح ڈومکی ،عام انسان تحریک کے رہنما عابد سندھی، وحید بروہی، وکٹر پبلک اسکول کے پرنسپل ٹونی شاعر اور ادیب قائم دین مہر و دیگر شریک ہوئے۔

 اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سندہ کی تعمیر و ترقی کے لئے تعلیم پر توجہ دینا ہوگی۔ تعلیم و تربیت کسی بھی قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے لازمی عنصر ہے۔ سندھ کی تاریخ ہزاروں سالوں پر محیط ہے۔ جہالت اور قبائلی جھگڑے سندھ کی پسماندگی کا سبب ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب کے دو مقاصد ہیں ایک یہ کہ ہم اپنی مادر وطن سے محبت کرتے ہیں دوسرے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت عورت کا احترام حیا اور پاکدامنی پر مبنی ہے ثقافت کے نام پر عورتوں کو روڈوں پر نچانا افسوسناک ہے جو نہ سندھ کی ثقافت سے مطابقت رکھتا ہے اور نہ ہی دینی تعلیمات سے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جیکب آباد شہری اتحاد محمد اکرم ابڑو نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لئے ہمیں کام کرنا چاہیے ثقافتی دن پر مادر وطن سے محبت اچھا کام ہے مگر بے حیائی کی ترویج درست نہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree