
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری نوجوانان علامہ اعجاز حسین بہشتی نے شہید محمد نواز عرفانی کی ساتویں برسی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب شہداءکے وارثین ہیں شہید کی یاد منانا شہادت سے کم نہیں جس کی وجہ سے ضروری ہیں کہ جس نے اسلام کی خاطر اپنے دین کے خاطر اپنی جانین قربان کی ہو ان کے یادوں میں اجتماعات رکھیں اور اس میں شرکت کرے کیونکہ شہید کے افکار کو زندہ رکھ کرہم شہادت کے لئے تیار رہ سکتے ہیں اگر کل دین مقدس پر پھر کوئی آنچ آجاتی ہیں تب ہم بھی شہادت کے عظیم رتبے کے لئے تیار ہوں۔
اس موقع پر انہوں نے شہید علامہ شیخ نواز عرفانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 5 سال محاصرے کے دوران دشمن کے تمام سازشوں کو ناکام بنایا جس کی سزا دیتے ہوئے اسلام دشمن عناصر نے آغا کو شہید کیا۔ مگر آج انکے وارثین موجود ہیں انکے راستے پر گامزن ہیں۔اس دوران شہید کے فرزند علی ہادی بھی موجود تھے انہوں نے خطاب میں شہید عرفانی کے افکار اور وصیت بیان کی۔
وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ آحمد اقبال رضوی نے مرکزی وفد کے ہمراہ پشاور کا دورہ کیا اورصوبائی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کی۔ وفد کے اراکین نے شہید قائد عارف حسین الحسینی کی رہائش گاہ کا بھی دورہ کیا اور شہید قائد کے صاحبزادوں سید علی سجاد اور سید حسین الحسینی سے ملاقات کی ۔مرکزی وفد نے برزگ عالم دین اور شوری عالی کے رکن علامہ سید جواد ہادی کی عیادت کی ان کے صحت یابی کے لئے دعا کی۔
وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کی صوبائی کابینہ کا اجلاس ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، سیکرٹری ایمپلائز ونگ ملک اقرار حسین، معاوں سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا اور ارشاد بنگش نے شرکت کی۔
صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے صوبائی کارکردگی اور صوبے کے مسائل سے وفد کو آگاہ کیا۔انہوں نے تنظیم سازی کے عمل اور روابط میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ باہمی گفت و شنید اور مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگلے چار ماہ کے دوران ضلعی تنظیم سازی پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔ کوہاٹ اور پشاور ڈویژن کو مزید فعال کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔ قومی مسائل کے حل کے لیے صوبائی دفتر کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ میڈیا اور انتظامی رابطوں میں مزید وسعت لانے کے لیے تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے گا۔
وحدت نیوز(بھکر)مجلس وحدت مسلمین بھکر کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل مزمل حسین خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ضلعی کابینہ کے علاوہ ضلع کے 13 یونٹس کے مسئولین اور اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں خصوصی طور پر مرکزی سیکرٹری ایمپلائز ونگ ملک اقرار حسین، ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل علامہ علی اکبر کاظمی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری عزاداری صفدر حسین خان، صوبائی سیکرٹری ایمپلائز ونگ سید اجمل حسین شاہ سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔
اجلاس میں ضلع اور یونٹس کی جانب سے کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں، اجلاس میں بلدیاتی الیکشن مین بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اجلاس میں گذشتہ دنوں سیالکوٹ میں ہونے والے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکز کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح بھکر میں بھی شہید سلیمانی، شہید ابو مہدی مہندس اور اُن کے رُفقاء کی برسی کا اہتمام کیا جائے گا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور سابق صوبائی وزیر قانون آغا رضا اور ایم ڈبلیو ایم کے رکن ذوالفقار علی نے آج کوئٹہ میں آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے سے حالیہ ویڈیوز اور بچیوں کے اغواء کیس کے حوالے سے ملاقات کی۔
اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے نے سابق وزیر آغا رضا کو اب تک کی پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کیس کے چالان کے حوالے سے پولیس کی طرف سے مکمل پیشہ وارانہ کارکردگی کی یقین دہانی کرائی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر جعفری سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخابات میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماوں کے درمیان اہم قومی امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔
راجہ پرویز اشرف نے ایم ڈبلیو ایم سے مستقبل میں پائیدار اور بااعتماد تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم عوامی خدمت کی سیاست کے قائل ہیں۔جو سیاسی جماعت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور مذہبی ازادی کے منشور کے ساتھ میدان عمل میں آئے گی۔جو داخلی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ہما را ا اس کے ساتھ تعاون رہے گا ۔