
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سرزمین وحی حجاز مقدس میں آل سعود کے بن سلمان کے ہاتھوں دینی اقدار کی پامالی پر پوری امت مسلمہ کو شدید تشویش ہے۔ آل سعود کے نادان شہزادے کے ہاتھوں سر زمین وحی کے تقدس پر حملہ ناقابل معافی جرم ہے دینی اقدار مٹاکر فحشاء و منکرات کی ترویج سے آل سعود کا مکروہ کردار امت مسلمہ کے سامنے عیاں ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آل سعود کے ہاتھ مظلوم یمنی مسلمانوں کے خون ناحق سے رنگین ہیں اس پاکیزہ خون کے دھبے تا ابد آل سعود کے باغی شہزادے بن شیطان کو رسوا کرتے رہیں گے۔ شہید آیت اللہ باقر النمر اور مظلوم یمن کا پاکیزہ خون آل سعود کے اس غاصب خاندان کے زوال کا سبب بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ آل سعود اور اس کے اتحادی عرب ممالک کے غاصب اسرائیل سے بڑھتے ہوئے تعلقات تحریک آزادی فلسطین کی پشت میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ حماس اور حزب اللہ کے ساتھ شیطان بزرگ اور ان کے حواریوں کی دشمنی اظہر من الشمس ہے مگر عالمی سامراج کی دشمنی کے باوجود حماس اور حزب اللہ کی امت مسلمہ کے درمیان محبوبیت اور عوامی مقبولیت قابل تعریف ہے۔
وحدت نیوز (کراچی) چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں ایک اور طالبہ کی مبینہ خودکشی یا قتل کے واقعے پر مجلس وحدت مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں طالبات کے خودکشی کے پہ درپہ واقعات باعث تشویش اورقابل توجہ ہیں۔ چند برس کے دوران یہ تیسرا افسوس ناک واقعاچانڈکا میڈیکل کالج میں رونما ہوا ہے ۔ پہلے نائلہ رند اور نمرتا چندانی اور اب نوشین کاظمی کی مبینہ خودکشی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ اگرپہلے ہی ان سانحات کی شفاف تحقیقات کی جاتیں تو آج نوشین کاظمی کی قیمتی جان اس طرح ضائع نہ ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ سے موصولہ شواہد کی روشنی میں یہ واقعا خودکشی معلوم نہیں ہوتا، قانون نافذ کرنے والے ادارے شفاف تحقیقات کے بعد حقائق فوری منظر عام پر لائیں اگر نوشین کاظمی کی موت قتل کا شاخسانہ ہے تو قاتلوں کو فوری بے نقاب کیا جائے تاکہ آئندہ کسی اور کی بیٹی اس طرح کےسانحےسے محفوظ رہ سکے۔والدین بچوں کو حصول علم کیلئے تعلیمی مراکز اور ہوسٹلز میں داخل کرواتے ہیں لیکن وہ کیا وجوہات ہیں جس بناء پر ایسے افسوس ناک واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اس کی تحقیقات کرنا حکومت اور قانون نافذ کرنےوالوں کا فرض اولین ہونا چایئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کو بھی چانڈکا میڈیکل کالج میں طالبات کی مشکوک اموات میں اضافے پر سوموٹو نوٹس لینا چاہئے،چانڈکا میڈیکل کالج کی انتظامیہ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے اور اس بات کی بھی تحقیق کی جائے کہ طلبات کی غیر نصابی سرگرمیاں کیا ہیں اور کون کون لوگ ہوسٹل میں آتے اور جاتے رہے ہیں۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل حنا تقوی اور سیکرٹری شعبہ تربیت نجبہ علوی نے لاہور کے علاقے کوٹھا پنڈ کا دورہ کیا اور یونٹ تشکیل دیا محترمہ نجبہ علوی نے مجلس وحدت مسلمین کے اغراض و مقاصد بیان کئے محترمہ حنا تقوی نے محترمہ صبا کاشف کو یونٹ سیکرٹری جنرل اور محترمہ ثمرہ بتول کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل نامزد کیا اور باقی تمام نو منتخب کابینہ کے اراکین سے بھی حلف لیا۔
اس موقع پر انہوں نے عہدے داران کو انکی ذمے داریوں سے آگاہی دیتے ہوے کہا کہ یہ ایک الہیٰ ذمے داری ہے آپ نے اپنے وقت کے امام کو حاضر وناظر جان کر عہد کیا ہے کہ ہم ان کے ظہور کی راہیں ہموار کرنے میں اپنی تمام تر صلاحیتیوں کو بروئے کار لائیں گے ہم سب کو چاہیے کہ صرف انتظار امام عج نہ کرے بلکہ اس عہد کی پاسداری کرتے ہوئے ان کے ظہور کیلئے راہ ہموار اور فضا سازگار بنانے کی کوششی کریں۔
انہوں نے کہا مجھے یقین ہے مجلس وحدت مسلمین کے دستور کی پابندی کرتے ہوئے آپ سب اس الہیٰ کام میں ہماری ہمراہی کرینگی نشست کے اختتام پر ظہور امام عج اور ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ترجمان علامہ مبشر حسن نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ
کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم پولیس اور رینجرز کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہیں۔ سندھ حکومت، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کا نوٹس لیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز امام بارگاہ علی اصغر ، فیڈرل بی ایریا بلاک 20 انچولی کے سامنے سے دن دھاڑے فیملی سے اسلحے کےزور پر ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے،پولیس اوررینجرز عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
وحدت نیوز(دادو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی کا میہڑ ضلع دادو پہنچنے پر ضلعی سیکرٹری جنرل برادر اصغر حسینی برادر منظور حسین چنہ برادر عبداللطیف و دیگر نے خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر مدرسہ سفینہ اھل بیت علیھم السلام میہڑ میں مدرسہ کے پرنسپل علامہ عابد علی عرفانی، مولانا سائیں بخش مناظری، برادر عبداللطیف اور ایم ڈبلیو ایم ضلع دادو کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مساجد دین اسلام کا مرکز اور قلعہ ہیں جنہیں عبادت الٰہی اور یاد خدا کا محور ہونے کے سبب اللہ کے گھر کا شرف حاصل ہے۔
میہڑ میں گذشتہ کئی ماہ سے مسجد اور امام بارگاہ کی تالہ بندی افسوسناک ہے مسجد کو وہی آباد رکھتے ہیں جو اللہ تعالیٰ اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہیں۔ دادو اور میہڑ کی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ مسجد کی تالہ بندی ختم کرتے ہوئے اسے اذان نماز با جماعت درس قرآن کریم اور مجالس عزا کے لئے کھول دے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ ایک غیر متنازعہ صوم و صلوٰۃ کے پابند اور صالح افراد کی منتخب کابینہ کو مسجد کے انتظامات حوالے کرے۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام اور ملت کی نمائندہ جماعتیں میہڑ میں مسجد و امام بارگاہ کی تالہ بندی کا نوٹس لیتے ہوئے اس مسئلے کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل برادر اصغر علی حسینی اور منظور حسین چنہ نے مسجد اور امام بارگاہ کی تالہ بندی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی۔
وحدت نیوز(دادو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے سر زمین سندھ کی بہادر بیٹی اُم ِرباب چانڈیو سے ملاقات کی اور ان سے مختلف امور پر گفتگو کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ظلم کے واقعات افسوسناک ہیں۔ مظلوم کو ظلم سہنے کی بجائے ظالم کے مقابل میں قیام کرنا چاہیے۔ معاشرے کے با اثر افراد خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں ایسے ظالم اور بد کردار لوگوں کا منتخب ایوانوں میں پہنچنا ہمارے ملک کا المیہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کربلا وہ درسگاہ ہے جو ہر دور کے مظلوم کو ظلم و جبر کے خلاف قیام کا راستہ دکھاتی ہے۔ اُم ِرباب سندھ میں ظلم کے خلاف قیام کی علامت بن چکی ہیں۔ طاقتور ظالموں کے خلاف جہد مسلسل کے لئے اُم ِرباب کی جدوجہد قابل تقلید ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اُم ِرباب چانڈیو نے کہا کہ میں نے ظالم کے خلاف قیام اور استقامت کا درس حضرت سیدہ زینب کبری سلام اللہ علیہا سے لیا ہے۔ جنہوں نے دنیا کے ہر مظلوم کو یہ پیغام دیا کہ ظالم بظاہر کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو مگر ظالم بزدل ہوتا ہے۔میں نے ظالم سرداری نظام کے خلاف عوام میں شعور اور بیداری کی تحریک شروع کی ہے۔
اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے اُم ِرباب چانڈیو کو اتحاد بین المسلمین کے موضوع پر اپنی کتاب اھل بیت علیھم السلام کا علمی مقام امت اسلامی کے اتحاد کا محور اور سالانہ کلینڈر کا تحفہ پیش کیا۔