Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سلسلہ امامت کے گیارہویں تاجدار حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اہل بیت اطہار علیہم السلام کا وجود ہر دور میں اسلام کی حقیقی تعلیمات کا منبع رہا ہے۔امام حسن عسکری علیہ السلام نے اسلام کی حقیقی تعلیمات کی اس دور میں حفاظت کی جب اسلام کی اصل صورت مسخ کی جا رہی تھی۔ ملوکیت کے سائے گہرے اور ہر طرف جبر و ظلم کی حاکمیت تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب حق گو زبانیں حاکم کے خوف سے حق بیان کرنے سے قاصر تھیں تب بھی امام برحق نے اپنے اجداد کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے حق و صداقت کے دامن کو ہاتھ سے جانے نہ دیا۔یہ آئمہ اطہار علیہم السلام کی موجودگی ہی تھی جس  سے اسلام پر ہونے والے ہر وار کا کاری جواب دیا گیا اور اس کی ہیت بدلنے کی کوشش کرنے والوں کو ناکامی دیکھنا پڑی۔ہر فاسق حکمران کے گھٹن زدہ دور میں خاندان نبوت ہی وہ واحدگھرانہ تھا جس کی آغوش میں دین پرستوں کو اطمینان و حوصلہ ملتا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں بھی اگر عالم استکبار سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے تو آئمہ اطہار علیہم السلام کی تعلیمات و سیرت کو اپنانا ہو گا۔سربراہ مجلس وحدت مسلمین نے تمام محبان اہلبیت ؑ کو یوم ولادت حضرت حسن عسکری علیہ السلام کی مبارکباد بھی دی۔

وحدت نیوز(کراچی) صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین و دعا کمیٹی کی جانب سے ھفتہ وار اجتماعی دعائے توسل اور جشن محفل میلاد بسلسلہ ولادت باسعادت حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ہوئی جس میں مومنین و مومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مولانا نعیم الحسن نے دعا کی تلاوت کا شرف حاصل کیا بعد ازاں جشن امام حسن عسکری سے شہر کے مشہور و معروف شعراء، منقبت خواں، مولانا نعیم الحسن، علامہ سجاد شبیر رضوی، ناصر حسینی، ثاقب رضا ثاقب، سید ناصر آغا، ظہیر جارچوی، نقی لاہوتی، علی رضا جعفری، عبداللہ شریفی، ریاست میر، میثم عباس کشمیری، نوید حسین رضوی، ذیشان رضوی، عدنان سیفی، عرفان رضوی، محمد علی جلالوی، مسلم رضا، راشد جلالوی نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔

مولانا نعیم الحسن، علامہ سجاد شبیر رضوی، ناصر الحسینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ امام حسن عسکری علیہ السلام کی شخصیت و سیرت کا مطالعہ کریں اور دنیا میں ظلم و بربریت کے خلاف صدائے حق بلند کریں علمائے کرام نے شعرائے کرام و منقبت خواں حضرات سے اپیل کی کہ وہ اپنے کلام و شاعری میں آئمہ اطہار کے زندگی کے پہلو و زندگی پر شاعری لکھے تاکہ عالم اسلام میں اہلبیت اطہار کی شخصیت و کردار کے بارے میں آگاہی حاصل ہو۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری نے کہا ہے کہ ملک تاریخ کےمشکل اور خطرناک ترین دور سے گذر رہا ہے، معاشی ، توانائی و سیاسی حوالے سے بدترین بحران کا سامنا ہے، ریاستی اداروں میں موجود کالی بھیڑیں فرقہ وارانہ منافرت کوہوا دیکر قومی سلامتی واستحکام کو مزید نقصان پہنچانے کے در پہ ہیں ، کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ CTD کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن جس میں شیعہ مکتب فکر کے متعلق ملیٹینٹ ونگ یعنی عسکری ونگ کا لفظ استعمال کیا گیا ہے انتہائی نامناسب فعل اورقابل مذمت اقدام ہے ۔ فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی یہ نوٹیفکیشن  8 کروڑ اہل تشیع عوام کی دل آزاری اور مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا سبب بنا ہے۔

انہوں نےکہا کہ دہشت گرد دہشت گرد ہوتا ہے اسے کسی مخصوص مذہب ومسلک سے جوڑنا متعصبانہ طرز عمل ہے، وطن عزیز میں 80  ہزار سے زائد بے گناہ پاکستانیوں ، فوجی جوانوں اور معصوم طلباء وطالبات کو بے دردی کے ساتھ دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا کیا ان سب کے قاتل شیعہ کتب فکر سے تعلق رکھتے تھے؟ اگر ان کا تعلق دوسرے مسالک ومکاتب سے تھا تو اس کے خلاف ریاستی اداروں نے مخصوص مسلکی سیل کیوں قائم نہیں کیئے؟

علامہ صادق جعفری نےکہا کہ سی ٹی ڈی کے ڈی آئی جی عمر شاہد کی جانب سےاپنے ٹرانسفر اور نئی پوسٹنگ کے ایام میں 10 برس بعد ایک سفارت کار کے قتل کی تحقیقات کا دوبارہ آغاز اور اسے ایک مسلک کے ساتھ نتھی کرنا ان کے ذاتی عناد ومفاد کو ظاہر کرتا ہے ، ہم وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، آئی جی پولیس سندھ مشتاق مہراور دیگر اعلیٰ حکومتی وعسکری حکام سے مطالبہ کرتے ہیں ہے کہ فوری طور پر اس متعصبانہ نوٹیفکیشن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جائے اور ملک میں فرقہ وارانہ منافرت کو فروغ دینے والے متعصب پولیس افسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مایہ ناز علمی شخصیت ،قومی سرمایہ،گوہر نایاب، انتہائی محنتی اور درد ملت رکھنے والے عالم محقق، مناظر،درجنوں کتب کےمولف بے بدیل خطیب، حضرت حجه الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محمد حسن فخرالدین اعلی اللہ مقامہ رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے۔ مرحوم کے انتقال پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ حسن فخرالدین نجفی کے انتقال پر تعزیت عرض کرتا ہوں۔ مرحوم شیخ فخرالدین ایک بلند پایہ محقق ، ادیب اور مؤلف تھے۔غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں۔اللّٰہ پاک مرحوم علامہ شیخ حسن فخرالدین نجفی کو شفاعت محمد و آل محمدﷺعطا فرمائےاور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے آمین۔

وحدت نیوز(چینیوٹ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین چینیوٹ کی جانب سے نو منتخب ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ عابدہ عرفان کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع چینیوٹ کی تمام یونٹس ممبران سمیت رجوعہ سادات ، سانگرہ نگر اور لالیاں سے بھی خواہران نے بھرپور شرکت کی۔

 تقریب حلف برداری سے مولانا حسن مھدی کاظمی صاحب نے خصوصی خطاب کیا اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم چینیوٹ برادر اخلاق الحسن شیرازی بھی موجود تھے ،تقریب کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے شرکاء سے خطاب کیا اور نو منتخب ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ عابدہ عرفان سے حلف لیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اعلی سطح وفد کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے خیریت دریافت کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملک کے موجودہ سیاسی حالات اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نےکالعدم جماعتوں کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے موقف کو سراہتے ہوئے اسے بہترین سیاسی بصیرت اور قومی سلامتی سے ہم آہنگ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی وقار پر کوئی آنچ نہ آنے دینا نڈر حکومتوں کا خاصا ہے۔ شدت پسندوں گروہوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانا دانش و حکمت سے عاری اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں آئین کی بالادستی چاہتے ہیں اور ہر اس اقدام کے شدت کے ساتھ مخالف ہیں جس سے آئین کی تضحیک کا کوئی پہلو نکلتا ہو۔

آصف زرداری نے معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور پیپلزپارٹی کے رہنما فاروق اعوان بھی موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree