Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام جامع مسجد الحسین گلشن مارکیٹ سے گھنٹہ گھر چوک تک سالانہ میلاد صادقین ریلی نکالی گئی۔ ریلی گلشن مارکیٹ، چوک قذافی، معصوم شاہ روڈ، دولت گیٹ حسین آگاہی سے ہوتی ہوئی گھنٹہ گھر چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کی جبکہ ریلی میں سلیم عباس صدیقی،علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ وسیم عباس معصومی، دانش نقوی، مولانا امیر حسین ساقی، ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان ثقلین ظفر، مولانا عمران ظفر، رونق عباس، سہیل حسنین بھٹہ،مولانا فرمان علی صفدری اور دیگر موجود تھے۔

ریلی کا جگہ جگہ پر استقبال کیا گیا۔ انجمن تاجران چوک کمہاراں نے چوک کمہاراں پر، النور اسلامک سنٹر کی جانب سے معصوم شاہ روڈ پر، بزم صادقین کی جانب سے گلستان چوک پر، اہلیان کچی سرائے کی جانب سے کچی سراء پر، مخدومین شاہ شمس کی جانب سے علی چوک پر، حیدری کمیٹی اور کھرکھر برادران کی جانب سے دولت گیٹ پر استقبال کیا گیا۔ جگہ جگہ ریلی کے شرکاء پر گل پاشی کی گئی۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ میلادالنبی ہم سے اتحاد بین المسلمین کا تقاضا کرتی ہے۔ الحمداللہ شیعہ سنی وحدت پاکستان کا حسن ہے، مجلس وحدت مسلمین نے عید میلادالنبی کے موقع پر پانچ سو مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے۔ رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے مٹھی بھر تکفیری ٹولہ اس ملک کا امن کرنے کی ناکام کوششیں کرتا ہے۔ آج کی ریلی اہلسنت علماء اور عمائدین کی شرکت اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ریلی میں قمر عباس زیدی،رانا فیضان الحسینی،حسنین بخاری، عاشق جوئیہ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی اور مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے گلگت بلتستان کے گورنر راجہ جلال حسین مقپون سے جی بی ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور اور ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی حقوق کیلئےمجلس وحدت مسلمین اپنی جدوجہد ہمیشہ جاری رکھے گی۔ جی بی کے انتخابات کے دوران حکمران جماعت کی حمایت ہمارے اس ایجنڈے کا حصہ تھی۔انہوں نے کہا کہ جی بی کے عوام کو ان کے آئینی حقوق دینے کیلئےموجودہ حکومت کواپنی کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔جی بی قدرتی وسائل اور فطری حُسن کی دولت سے مالامال ہے۔ جن سے استفادہ کر کے نہ صرف خطے کی قسمت کو بدلا جا سکتا ہے بلکہ پوری ملکی معیشت کو اس سے غیر معمولی سہارا مل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ایک پُرامن علاقہ ہے۔ کچھ شرپسند تکفیری گروہ ملک دشمنوں کی ایما پر یہاں کے ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں تاکہ سیاحت کے فروغ اور ترقی و استحکام کے عمل میں رکاوٹ پیدا کی جا سکے ایسے عناصر پر آہنی ہاتھ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ جی بی کے گورنر نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے ہماری کوششیں نیک نیتی سے جاری ہیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) ملی یکجہتی کونسل میں شامل مذہبی جماعتوں کے ایک اہم اجلاس کا انعقاد جماعت اسلامی کے دفتر میں ہوا جس میں جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ثاقب اکبر سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

 اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور مذہبی جماعتوں کے کردار کو زیر بحث لایا گیا۔سترہ ربیع الاول کو کنونشن سینٹر میں ”پیغمبر اعظمﷺ مرکزوحدت مسلمین کانفرنس“ کے عنوان سے منعقدہ تقریب کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

بعد ازاں ملی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”پیغمبر اعظمﷺ مرکزوحدت مسلمین کانفرنس“ کے انعقاد کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔24 اکتوبر بمطابق سترہ ربیع الاول سہ پہر دو بجے کنونشن سینٹر میں تقریب کا آغاز ہو جائے گا جس میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری مہمان خصوصی ہوں گے۔ملک کی مختلف مذہبی جماعتوں کے سربراہان اور رہنما بھی اس کانفرنس میں شریک ہوں گے اور ملک کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیربرائے مذہبی امور فیاض بٹ سے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سندھ حکومت کا تعاون رہا مگر اربعین شہداء کربلا کے موقع پر درج ہونے والے مقدمات پر ہمیں شدید تشویش ہے لہذا چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر درج مقدمات واپس لئے جائیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی و صوبائی مشیر فیاض بٹ نے کہا کہ حکومت یہ مقدمات واپس لے گی اور وہ اس سلسلے میں آج ہی وزیر اعلیٰ سندھ سے بات کریں گے۔انہوں نے اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ہوم سے بھی گفتگو کی۔اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے فیاض بٹ کو عقیدہ ظہور مہدی علیہ السلام کے عنوان سے ایک کتاب کا تحفہ پیش کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ عشق پیغمبر اعظمؐ مرکز وحدت مسلمین کانفرنس کی دعوتی مہم کے سلسلے میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی کی وفد کے ہمراہ بزرگ عالم دین مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی سے ملاقات اور کانفرنس میں شرکت کی دعوت وفد میں رکن شوری عالی علامہ حسنین گردیزی، مولانا ظہیر الحسن کربلائی برادر ظہیر نقوی اور برادر محمد علی شریک تھے۔ علامہ شیخ محسن نجفی نے کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند اور وقت کی اہم ضرورت سے تعبیر کیا اور تمام مسلمین کو اس میں شرکت کی تاکید بھی کی۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی نے راولپنڈی شہر میں منعقدجشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس اور محافل میں شرکت اور خطاب کیا ۔

انہوں نے مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کی جانب سے لگائے گئے کیمپ کا بھی دورہ کیا ،منتظمین کی جانب سے ان کو تحائف بھی پیش کئیے گئے، اس موقع پر،علامہ علی اکبر کاظمی اور مولانا اعوان علی شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree