
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ثاقب اکبر نقوی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ماہ ربیع الاول میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام اور ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے منعقد ہونے والی عظیم الشان ''عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت مسلمین'' کانفرنس میں شرکت کی دعوت اور انتظامات کے حوالے سے مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی میزبانی میں 24 اکتوبر کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ''عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت مسلمین'' کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں ملی یکجہتی کونسل میں شامل 30 سے زائد جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔
وحدت نیوز(مظفرآباد) سیکرٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں کشمیر سید فدا حسین نقوی کی وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ضلع نیلم ویلی شوکت یوسفزئی سے ملاقات ۔ملاقات میں ڈپٹی کمشنر کی والدہ کی وفات پر تعزیت وتسلیت کی اور فاتحہ خوانی کی گئی نیز ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کو تعریفی خط پہنچایا جس میں ان کی ماہِ محرم الحرام اور صفرالمظفر میں امن عامہ کی بہالی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ان کے کردار جو سراہاتے ہوۓ خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
جس پر ڈپٹی کمشنر نے سید فدا حسین نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جماعت ہمیشہ امن،محبت اور رواداری کی بات کرتی ہے۔ضلع میں جہاں امن عامہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے حوالے سے کوئی مسئلہ ہو یا کوئی اشتیال انگیزی ہو تو ہمیں متوجہ کریں ہم انشااللہ اس کے تدارک کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور ضلع میں امن و امان کے قیام کی راہ میں کسی رکاوٹ کو برداشت کریں گے نہ اس پر کوئی سمجھوتہ کریں گے۔
فدا حسین کے ہمراہ وفد میں سیکرٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین ضلع نیلم ویلی سید طفیل حسین کاظمی کے علاوہ سید علی رضا کاظمی ایڈووکیٹ، سید فیاض الحسن کاظمی اور سید ابرار حسین کاظمی بھی شامل تھے۔
وحدت نیوز(کراچی)المجلس ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل شعبہ فلاح وبہبودمجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈائریکٹر سید زین رضا رضوی نے کہا ہے کہ سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی اے ڈی ایم سی کراچی بھرمیں جشن عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر استقبالیہ کیمپس اور سبیلوں کا اہتمام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ سربراہ ایم ڈبلیوایم قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی خصوصی ہدایت پر شہر قائد کے تمام اضلاع میںلگائےگئے استقبالیہ کیمپس اور سبیلوں پر کارکنان وعہدیداران شرکائے جلوس میلادالنبیؐ کابھرپور استقبال کریں گے اور ان کی ٹھنڈے مشروبات اور نیاز سے تواضع کریں گے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایک وفد کے ہمراہ کوئٹہ میں ہرنائی بچاؤ تحریک کے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی اور ہرنائی کے جوانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنما علامہ شیخ ولایت حسین جعفری مولانا عابد حسین فائزی اور اقتدار احمد خان و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہرنائی بلوچستان کا پسماندہ ضلع ہے جو بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ حالیہ زلزلے نے ہرنائی بلوچستان میں جو تباہی مچائی ہے اس کے پیش نظر ہرنائی کی تعمیر و ترقی پر توجہ دی جائے۔ ہرنائی کو اب تک روڈ کی سہولت میسر نہیں جبکہ سبی سے ہرنائی کو جانے والی واحد ٹرین کی بندش نے اس ضلع کے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ باہمت نوجوانوں نے سینکڑوں کلومیٹر کا پیدل سفر کر کے ہرنائی کے عوام کے مطالبات حکمرانوں کے سامنے پیش کئے ہیں حکومت اور منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل کے لئے اقدام کریں۔اس موقع پر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ ہم ہر مظلوم کے ساتھ ہیں اور ہر ظالم کے دشمن ہیں۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے ایم ڈبلیوایم کے تمام اضلاع کو عید میلادالنبیؐ پرہفتہ وحدت بھرپوراندازمیں منانے کی ہدایت کی ہے ۔
مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ میں انہوں نے کہا کہ رہبر کبیرامام خمینیؒ نےآمدِ پیغمبرمصطفیٰؐ کی مناسبت سے 12 تا 17 ربیع الاول کو ہفتہ وحدت کے عنوان سے منانے کی تاکید فرمائی ہے ۔ لہذٰا پاکستان کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے امسال بھی ہفتہ وحدت منانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ دشمن پاکستان میں شیعہ سنی وحدت کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔
علامہ راجہ ناصرعباس نے تمام اضلاع کے ذمہ داران کو ہدایت کی میلاالنبیؐ کی ریلیوں ، جلوسوں میں بھرپوراندازمیں تنظیمی تشخص کے ساتھ شرکت کی جائے، جلوس کے راستوں میں استقبالیہ کیمپس لگائے جائیں، سبیلوں پر نیاز، مشروبات ، مٹھائی اور پھولوں اور دیگر تحائف کا انتظام کیا جائے اور شیعہ سنی وحدت کا عملی مظاہرہ کیا جائے ۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی کی زیر صدارت سنٹرل سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ماہ ربیع الاول میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے"عشق مصطفی ؐمرکز وحدت امت" کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا۔
اجلاس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، مرکزی سیکرٹری امپلائز ونگ ملک اقرار حسین، ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی علامہ علی اکبر کاظمی اور ضلع اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل برادر ظہیر عباس اور دیگر عہداران نے شرکت کی۔
ناصرشیرازی نے تمام اضلاع کو کہا ہے کہ وہ سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی ہدایت پر ملک بھرمیں جلوس میلاد النبیؐ کے بھرپور استقبال کی تیاریاں کریں۔