
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(سکردو)جامعہ بلتستان میں ذھنی صحت کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت و رہنما مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے کہا کہ اس اہم ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین کا شکرگزار ہوں خود کشی کے اسباب تلاش کرنے کی ضرورت ہے،۔
انہوں نے کہاکہ خود کشی کرنے والے افراد کے لواحقین سے معلومات لے کر ہم خود کشی کے اسباب کا تعین کر سکتے ہیں عام ثاثر یہ ہے کہ کم علم افراد ہی خود کشی کرتے ہیں لیکن دیکھنے میں آیا کہ پڑھے لکھے لوگ بھی خود کشی کا ارتکاب کرتے ہیں،خود کشی کرنے والے بہادر نہیں بلکہ بزدل ہوتے ہیں جو حالات کا مقابلہ نہیں کر سکتے، بہتر زندگی کا نسخہ یہ ہے کہ انسان خوش رہے،خود کشی کے حوالے سے ہم اصل ایشو کو دیکھنے کے بجائے مفروضات پیدا کرتے ہیں، نااُمیدی خود کشی کی جڑ ہے،اُمید پہ دنیا قائم ہے، جو لوگ پر اُمید زندگی گزارتے ہیں وہ کبھی خود کشی جیسا غلط اقدام نہیں اُٹھاتے،ہمیں اُمید کا دامن بھر ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خود کشی کے تدار ک کے لیے مذہبی سکالرز کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں اور تعلیمی ادارے بھی اس حوالے سے اپنا کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، تعلیمی اداروں میں بھی ماہر نفسیات ہونے چاہیے تاکہ بچوں کے نفسیاتی مسائل حل ہو سکیں، وہ تعلیمی ادارے تعلیمی ادارے نہیں کہلا سکتے ہیں جہاں ماہر نفسیات موجود نہیں ہوں بچوں کو نمبروں میں ریس میں لگانے سے بھی مسائل جنم لے رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگوں کو سنیں اُن کے مسائل جانیں، تو مسائل حل ہو سکتے ہیں،خود کشی کے حوالے سے میڈیا کا کردار بھی ذمہ دارانہ ہونا چاہیے۔
وحدت نیوز(سکردو) شگر جربہ ژھو میں منعقدہ دو روزہ فشنگ مقابلے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت و رہنما مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ماہی پروری اور فش فارمنگ کے بے شمار مواقع موجود ہے اور ٹراؤٹ مچھلی کی افزائش کے لیے پورے پاکستان میں سب سے زیادہ موزوں جگہ ہے۔موجودہ حکومت ماہی پروری کی فروغ کے لئے کوشاں ہے۔اس سے پہلے کسی بھی حکومت نے اس شعبے پر توجہ نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ مچھلی پالنے کے لئے لوگوں کو آگاہی اور ترغیب دینا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ غیر قانونی شکار کی حوصلہ شکنی کر کے قانونی طریقے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔مچھلی کی افزائش کے زریعے یہاں کی خوراک کی کمی کو پورا کرنے کیساتھ ساتھ لوگوں کو بہتر روزگار کا ذریعہ بنا کر لوگوں کی معیشت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان ٹورزم حب بننے جا رہا یے۔ایگری ٹورزم اور فشنگ ٹورزم سیاحت کا ایک اہم حصہ ہے۔سیاحوں کو اس خطے کی جانب راغب کرنے اور سیاحت کے فروغ کے لئے اس طریقے سے سرگرمیوں سے مدد ملتے ہیں۔
وحدت نیوز( ڈیرہ اللہ یار) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری کی زیر صدارت مدرسہ رسول اکرم ڈیرہ اللہ یار میں صوبائی شوری کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سید الانبیاء حضرت محمد مصطفی کے ایام ولادت باسعادت عشق رسول اور اتباع رسول کے اظہار کے دن ہیں۔ سیرت مصطفٰی پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں ھفتہ وحدت منانے کا مقصد امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور وحدت کو فروغ دینا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین ملک بھر ھفتہ وحدت کے موقع پر اتحاد بین المسلمین کے پروگرامز منعقد کرے گی۔
صوبائی شوری کا اجلاس قرآن مجید کے تلاوت سے آغاز کیا گیا اجلاس میں مختلف اضلاع نے شرکت کی جس میں ضلع نصیر آباد ضلع جعفر آباد ضلع جعفر آباد 2 ضلع سبی ضلع صوبحت پور ضلع جھل مگسی ضلع حب لسبیلہ ضلع کچھی بولان ضلع کوئٹہ ضلع کوئٹہ ہزارہ ٹاؤن سمیت اپنی تنظیمی فعالیت یونٹس کی کارکردگی رپورٹ پیش کی صوبائی کابینہ کے اراکین نے بھی اپنی اپنی رپورٹ پیش کی آخر میں دعا ئےامام زمان علیہ السلام سے برخاست ہوئی۔
وحدت نیوز(ملتان) ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کی حالیہ تنظیم نو میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کو جنوبی پنجاب کا نائب صدر جبکہ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی کو ملی یکجہتی کونسل کا ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا، صوبائی سطح پر تنظیم نو کے بعد جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع مین ضلعی سطح پر تنظیم نو کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں۔ علاوہ ازیں علامہ سید مجاہد عباس گردیزی کو بھی ملی یکجہتی کونسل کا صوبائی نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔ علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے اتحاد و وحدت اور یگانگت کا پیغام عام کریں گے، ہمارا اتحاد ہی ملک دشمن عناصر کی موت ہے۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس مسجد ولی العصر ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کی۔ مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی اور بزرگ عالم دین علامہ سید غلام شبیر بخاری نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا ساجد رضا اسدی، مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا غدیر شیرازی، سلیم عباس صدیقی، غلام اصغر تقی، سید زعیم زیدی، دلاور عباس زیدی، ندیم کاظمی، فہیم جعفر ایڈووکیٹ، سید انعام حیدر زیدی، رضوان حیدر کاظمی، مزمل خان، صفدر خان بلوچ، سید اجمل شاہ، فخر نسیم صدیقی، مسیب نقوی سمیت دیگر صوبائی رہنمائوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملتان، مظفر گڑھ، بہاولپور، رحیم یار خان، وہاڑی، خانیوال، لیہ، بھکر، علی پور اور راجن پور کے سیکرٹری جنرلز اور نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر علامہ اقتدار حسین نقوی نے مذمتی قراردادیں پیش کیں۔
قرارداد میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کالعدم جماعتوں کی جانب سے فرقہ وارانہ واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں، قرارداد میں افغانستان میں نماز جمعہ کے موقع پر شیعہ مسلمانوں کی مسجد پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ ملک بھر میں اربعین حسینی کی جلوس نکالنے پر جو مقدمات قائم کیے جا رہے ہیں، ان کی مذمت کرتے ہیں۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہراء نقوی نے عظیم سائنسدان و محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی قوت اور ناقابل تسخیر بنانے والے ملک و قوم کے محسن ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رحلت پر ہر دل غمزدہ اور ہر آنکھ اشک بار ہے، انہوں نے ملک و قوم کے لیے عظیم خدمات انجام دیں، آج پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے تو یہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کے انتھک محنت اور عظیم جدوجہد کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر استحکام دینے اور ایٹمی قوت بنانے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کی ٹیم کو ہمیشہ قومی ہیرو کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات ملک و قوم اور ان کے اہلخانہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ رنج و غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور خداوند عالم سے دعاگو ہیں کہ مرحوم کی بے لوث خدمات کی بدولت انہیں اجر کثیر عطا فرمائے اور ان کی اگلی منازل آسان فرمائے۔