Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے افغانستان کے صوبہ قندوز میں ہزارہ شیعہ مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی کابل میں شیعہ مسجد کو نشانہ بنایا گیا جس میں بیشتر نمازی شہید ہوئے۔افغانستان میں شیعہ ہزارہ عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ایسا لگتا ہے جیسے افغانستان کو داعش اور دیگر عالمی دہشت گرد تنظیموں نے اپنی محفوظ پناہ گاہ بنا لیا ہے۔مختلف طبقات کے تحفظ کے لیے طالبان کے دعوے اپنا کھوکھلا پن ظاہر کرنا شروع ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست میں بسنے والے ہر فرد کا بنیادی حق ہے۔کسی بھی حکومت کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی سلامتی کو یقینی بنائے۔محض اقتدار پر قبضہ کر لینے کا نام حکومت نہیں ہے۔ ریاست کو دیگر تقاضے بھی نبھانے پڑتے ہیں۔شیعہ ہزار ہ مسجد میں دھماکہ سیکورٹی معاملات پر حکومت کی کمزور ی کو ظاہر کرتا ہے۔نماز جمعہ کے وقت شیعہ مسجد میں دھماکہ اس حقیقت کا بھی عکاس ہے کہ شیعہ مخالف عناصر افغانستان کے اندر سرگرم ہیں اور اپنے شرپسندانہ عزائم کی تکمیل میں بلارکاوٹ مصروف ہیں۔افغان حکومت اگر دہشت گردی پر قابو پانے میں سنجیدہ ہے تودہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کرے اور اس واقعہ کے ذمہ داران کو سرعام سزائیں دی جائیں۔

انہوں نے افغانستان میں شیعہ مساجد، مدارس اور دیگر اداروں کی سیکورٹی بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا۔علاوہ ازیں انہوںنے جنوبی وزیرستان میں ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے ایک شیعہ نوجوان سیدشاہزیب نقوی کی ٹارگٹ کلنگ کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر شہید شاہزیب نقوی کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) ماہ مبارک ربیع الاول کی آمد پرمختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام ومشائخ عظام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ ربیع الاول کا مبارک مہینہ آقائے دو جہاں حضور سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات گرامی سے منسوب ہے جس میں عاشقان رسول اپنے اپنے انداز سے سید لولاک سے اپنے عشق و محبت کا اظہار کرتے ہوئے اتباع رسول کا عہد کرتے ہیں۔

محمد کی محبت دین حق کی شرط اول ہے
اسی میں ہو اگر خامی تو سب کچھ نا مکمل ہے

کوئٹہ پریس کلب میں پیر سید حبیب اللہ شاہ چشتی صوبائی صدر جماعت اھل سنت بلوچستان، مولانا نور علی امیر جماعت اسلامی کوئٹہ،عبدالھادی کاکڑصدر گرین پاکستان پارٹی،علامہ شیخ ولایت حسین جعفری ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم بلوچستان، آغا سہیل اکبر شیرازی صوبائی رہنما فلسطین فاؤنڈیشن بلوچستان، مولانا عابد حسین فائزی مدرسہ خاتم النبیین کوئٹہ اور اقتدار احمد خان تحریک خلافت و رہنما ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ یہ مبارک مہینہ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور وحدت کا مہینہ ہے۔ کیونکہ پیغمبر اسلام کی ذاتِ گرامی پوری امت مسلمہ کے لئے نکتہ اتحاد ہے۔ آج انسان دشمن سامراجی قوتیں منظم منصوبہ بندی کے تحت امت مسلمہ کے درمیان فروعی اختلاف کو ہوا دیکر ان کے درمیان نفرتوں کی فضا پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ لڑاو اور حکومت کرو کی پالیسی کے علمبردار اپنے شیطانی منصوبوں کی تکمیل کے لئے اتحاد امت کو سب سے بڑی دیوار سمجھتے ہیں۔ اتحاد امت مسلمہ کے متعلق قرآن کریم اور احادیث مبارکہ میں بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے۔ واعتصموا بحبل اللہ جمیعا ولا تفرقوا۔اور سب مل کر اللہ تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور آپس میں تفرقہ نہ کرو۔ تفرقہ و انتشار شیطانی عمل ہے۔ حکیم الامت حضرت علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد پر زور دیتے ہوئے تفرقے سے نالاں تھے۔

منفعت ایک ہے اس قوم کی نقصان بھی ایک
ایک ہی سب کا نبی دین بھی ایمان بھی ایک
حرم پاک بھی اللہ بھی قرآن بھی ایک
کچھ بڑی بات تھی ہوتے جو مسلمان بھی ایک
فرقہ بندی ہے کہیں اور کہیں ذاتیں ہیں
کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں

انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کے فرمان انما المؤمنون اخوۃ کی روشنی میں اھل ایمان آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ امت مسلمہ کو فرقہ پرستی اور نسل پرستی کے نام پر تقسیم در تقسیم ہونے کی بجائے اپنے اتحاد اور اخوت سے تمام تر مشکلات کا مل کر مقابلہ کرنا ہے۔امت مسلمہ حدیث مبارک کی روشنی میں جسد واحد کی طرح ہے کہ اگر جسم کے ایک حصے میں درد ہو تو پورا جسم اس درد کو محسوس کرتا ہے۔ اس لئے ہم اس مبارک مہینے میں کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جدوجہد آزادی کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان میں صدیوں سے شیعہ سنی مسلمان آپس میں بھائی بھائی بن کر رہتے ہیں جن کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کے لئے اسلام دشمن عالمی سامراجی قوتوں نے بڑی منصوبہ بندی کی۔ ہمیں دشمن کی سازشوں پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے اور آپس میں اتحاد کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان میں دینی جماعتوں کے اتحاد ملی یکجہتی کونسل نے اتحاد بین المسلمین کے سلسلے میں قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک موقع پر اھل تشیع اپنے اھل سنت بھائیوں کا ملک بھر میں استقبال کریں گے اور عید میلاد النبی کے جلوسوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کریں گے اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائیں گے۔جس طرح محرم اور صفر کے مہینوں میں شیعہ سنی مسلمانوں نے مل کر نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا سے اپنے عشق اور عقیدت کا اظہار کیا اسی طرح ماہ ربیع الاول میں مل کر عشق رسول اور اتحاد بین المسلمین کا عملی اظہار کریں گے۔

انہوں نے آخر میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ ربیع الاول کے ان مبارک ایام میں 12 سے 17 ربیع الاول کو سرکاری طور پر ہفتہ وحدت مسلمین کے طور پر منانے کا اعلان کرے جس سے ملک میں اتحاد اور اخوت کی فضا کو فروغ حاصل ہوگا۔ ہم اس موقع پر عالم اسلام کے ان اکابرین کو خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اتحاد امت کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیں۔ حضرت علامہ اقبال، سید جمال الدین افغانی ،حضرت امام خمینی، مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی ،شاہ احمد نورانی ،علامہ سید عارف حسین الحسینی و دیگر علماء و اکابرین کی اتحاد امت کے لئے کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

 

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ہونے والے زلزلے اور اس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آفات ناگہانی اللہ تعالیٰ کی طرف سے کڑی آزمائشیں ہیں۔ہماری قوم کو بارہا ایسی آزمائشوں سے گزرنا پڑا تاہم قوم نے ہمیشہ بھرپور حوصلہ مندی کا مظاہرہ کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ملبے تلے دبے افراد کی جان بچانے کے لیے امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانا انتہائی ضروری ہے کسی قسم کی کوتاہی قیمتی جانی نقصان میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔حالیہ زلزلے کی لپٹ میں آنے والے گھرانوں میں اکثریت پسماندہ خاندانوں کی ہے۔زلزلے میں ہونے والے مالی نقصانات کا حکومت کو فوری  ازالہ کرنا چاہیے تاکہ متاثرین کو کسی اور سخت آزمائش کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو بہترین علاج معالجے کی فراہمی کے لیے خصوصی احکامات صادر کیے جائیں،انہوں نے عوام سے کہا ہے کہ زلزلہ زدگان کے درد کو اپنا درد سمجھتے ہوئے ان کی مدد کے لیے قوم کے ہر فرد کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام حسن ع کا ہر عمل حکمت و دانش سے بھرپور اور ہر قول اپنے اندر علم کے خزانے سمیٹے ہوئے تھا۔آپ سراپا حق و صداقت تھے۔ انہوں نے اپنے عمل سے یہ ثابت کیا کہ ظاہری جاہ و منصب سے تو دستبردار ی اختیار کی جا سکتی ہے لیکن راہ حق سے ایک لحظے کے لیے بھی پیچھے نہیں ہٹا جا سکتا۔

 انہوں نے کہا کہ امام حسن علیہ السلام نے سیاسی تدبر اور حکمت عملی سے اپنے محبین کو ان کی جانوں اور ناموس کا تحفظ فراہم کیا۔امام ع کی سیرت سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ اپنی قوم کی جانوں کا دفاع ہر عہدے اور ہر اختیار پر مقدم ہے۔ حکومت کے ہر تعلق ہر عہدے سے دستبردار تو ہوا جا سکتا ہے لیکن  قوم کے حقوق کی پاسداری سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی اپنے رہبر کے ہمراہ میدان عمل میں موجودگی مقصد کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی ہے۔وہ قوم کبھی باوقار مقام نہیں حاصل کر سکتی جو عمل سے کترائے اور زبانی جمع خرچ سے منزل کی جستجو کرے۔اگر قوم وفا نہ کرے تو امام حسن علیہ السلام جیسے عظیم رہنما کو بھی تنہائی کا صدمہ جھیلنا پڑتا ہے اور دشمن کو اپنے مکر وفریب میں کامیابی حاصل ہوتی ہے،حق بات پر استقامت دکھانا اہل بیت اطہار علیہم السلام کا شعار ہے۔ ہم مظلوم کے حمایتی اور ظالم کے ہمیشہ مخالف رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ امام حسن علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی،صوبائی اور ضلعی دفاتر میں مجالس کا انعقاد کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(اٹک) بی بی زینب ع ایسی شخصیت کی مالک ہیں کہ انہوں نے امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے بعد پیام حق دنیا تک پہنچایا اور شہادت امام حسین علیہ السلام کی قربانی کا مقصد بیان کیا ۔محترمہ چمن بی بی نے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین شین باغ یونٹ ضلع اٹک کے زیر اہتمام منعقدہ مجلس عزا بسلسلہ شہادت حضرت زینب ع سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ دور حاضر میں ہم خواتین کو کردار زینبی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے زندگی بسر کرنی چاہیے تاکہ امام وقت کے ظہور کے لیے زمینہ سازی کی جاسکے،مجلسِ کے آخر میں تابوت بی بی زینب ع بھی برآمد کروایا گیا۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے نائیجیریا میں اربعین شہداء کربلا کے موقع پر حسینی عزاداروں پر سیکورٹی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ کئی سالوں سے تسلسل کے ساتھ نائیجیرین عوام پر ریاستی ظلم و جبر جاری ہے۔ شیخ ابراہیم زکزاکی کی مجاہدانہ قیادت اور سامراج دشمن انقلابی تحریک سے خائف حکمران مسلسل بے گناہ انقلابی عوام کا خون نا حق بہا رہے ہیں۔ نائیجیریا میں چہلم شہدائے کربلا کے جلوس پر حملہ کرکے نہتے عوام پر گولیاں چلائی گئیں جو کہ انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ نائیجیریا کے عظیم انقلابی رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کی طبیعت ٹھیک نہیں۔ طویل عرصے کی بلا جواز قید اور ان کے جسم میں پیوست گولیوں کے باعث ان کی طبیعت ٹھیک نہیں۔ جس پر نائیجیریا سمیت دنیا بھر میں موجود ان کے کروڑوں عقیدت مندوں کو شدید تشویش ہے لہذا نائیجیرین حکومت انہیں علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے۔

در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع سکھر کے علاقے سنگرار سے کم سن ھندو بچی کے اغواء کو افسوسناک سانحہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پریا کماری کو فی الفور بازیاب کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اغواء برائے تاوان کے مجرموں کے ہاتھوں امن و امان کی بربادی ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree