Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(جیکب آباد) شہدائے سانحہ شب عاشور 23 اکتوبر 2015 جیکب آباد کی چھٹی برسی کے انتظامات کے سلسلے میں مدرسہ جامعہ المصطفیٰ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں۔ شہدائے راہ حق نے جلوس عزا اور ذکر امام حسین علیہ السلام کی راہ میں اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا لہذا ان کی یاد اور ان کے قربانی کو یاد رکھنا اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنا ہم پر لازم ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بم دھماکوں سے ذکر حسین مجالس عزا اور جلوسوں کو روکنے والے اپنے منحوس عزائم میں بری طرح ناکام ہوگئے۔ کیونکہ آج بھی کروڑوں عاشقان رسول و اھل بیت رسول بے خوف ہوکر محسن انسانیت نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام سے اپنے عشق و عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھ سال گذر گئے مگر ریاست اور ریاستی ادارے وارثان شہداء کو انصاف دینے میں ناکام رہے ہیں۔ آج بھی 28 مظلوم شہداء کا پاکیزہ لہو انصاف کا منتظر ہے۔ آج بھی سانحے کے زخم تازہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہدائے سانحہ شب عاشور کی چھٹی برسی کے موقع پر عظمت شہداء کانفرنس اور ریلی منعقد ہوگی۔

 کانفرنس سے جید علماء کرام خطاب کریں گے۔اجلاس میں بزرگ شیعہ رہنما سید لعل شاہ بخاری، علامہ سیف علی ڈومکی ،ایم ڈبلیو ایم ضلع جیکب آباد کے رہنما نذیر حسین جعفری ،وسیم لطیف مہر ،سید کامران علی شاہ ،تنویر عباس برڑو ،سید شبیر علی شاہ، آئی ایس او کے اللہ بخش میرالی وارثان شہداء ،سانحہ کے زخمی و دیگر شریک ہوئے۔

وحدت نیوز(لاہور) پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران پوائنٹ آف آرڈر پرمجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سید زہرا نقوی نے وزارت اوقاف اور وزارت مذہبی امور پنجاب سے سوال کیا کہ سرکاری فہرست کے علاوہ موجودغیر رجسٹرڈ دینی مدارس کی تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا جائےکہ وہ کس کی زیر نگرانی فعال ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ دینی مدارس میں رائج نصاب کی تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا جائے، نفرت انگیزاور تکفیر آمیز مواد پر مشتمل نصاب کے حوالے سے بھی معززایوان کو آگاہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مزارات اولیاء کی سکیورٹی میں تو کافی بہتری آئی ہے لیکن مزارات کے اندر اور اطراف ایسے شرپسند عناصر کی موجودگی تشویش ناک ہے جو سادہ لوح زائرین کی برین واشنگ میں مصروف ہیںاور عوام کو دین کے نام پرگمراہ کرنے میں مصروف ہیں، جعلی پیر نفرت پھیلانے اور ایسے نظریات کے پرچارمیں مصروف ہیں جواولیائے کرام ؒ کی تعلیمات کے سراسر منافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام اس پرتفصیلات سے آگاہ کریں اوران اعتراضات پر ایوان کو جواب دیں کہ حکومت نے اس حوالے سے کیا اقدامات اٹھائے ہیں، جس پر ایک سیکریٹری صاحب کے غیر اطمینان بخش جواب کے علاوہ کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

وحدت نیوز(سکردو) ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کا روندو کے مختلف سکولوں کا دورہ۔ رہنما ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان حجت الاسلام ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی اور مولانا محمد اسحاق نے روندو کے بعض سکولوں میں جاکر قریب سے وہاں کی تعلیمی مشکلات کا جائزہ لیا۔

ژھری مڈل سکول، سورداس مڈل سکول، بگاردو تھنگ بوائز پرائمری سکول اور ہائی سکول بگاردو ان سکولوں میں شامل ہیں جن کا دورہ کیا گیا۔
سکولوں میں اساتذہ، طلبہ اور طالبات سے ان کے لیے درپیش مسائل کو سنا اور متعلقہ محکمہ کے زمہ داروں تک مسائل پہنچانے اور حل کی کوشش کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

روندو کے اکثر سکولوں میں مندرجہ ذیل مسائل فوری حل طلب ہیں۔
1. سال ختم ہونے کو ہے اور ابھی تک بہت سارے بچے کتابوں سے محروم ہیں۔

2. کمپیوٹر کی کلاس ہے لیکن عملی طور ہر سکھانے کے لئے کمپیوٹر موجود نہیں۔

3. اکثر سکولوں میں فرسٹ ایڈ کیٹ موجود نہیں جس سے چھوٹے مسائل بڑے بن سکتے ہیں۔

4. فرنیچرز کی حالت نہایت خستہ اور فرسودہ ہوچکی ہیں اور بعض سکولوں میں کمی بھی ہے۔

5. سکولوں میں اساتذہ کی تعداد بچوں اور کلاسوں کے مطابق مناسب نہیں ہے۔

6. سکولوں میں مطلوب کلاس روم نہیں جس کی وجہ سے ایک کمرے میں دو دو کلاسز ہورہی ہیں۔

7. اکثر سکولوں میں کو ایجوکیشن ہے جس سے مرد عورت کا باہمی فرق ختم ہورہا ہے جس کی وجہ سے مستقبل میں معاشرے میں مختلف مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

محکمہ تعلیم ان مسائل کو فی الفور دور کرنے کی کوشش کرے اور کوالٹی ایجوکیشن کے حصول کے لیے زمینہ فراہم کرے

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء کا ایک کالعدم گروہ کے پروگرام میں شرکت کرنا انتہائی افسوسناک اورقابل مذمت اقدام ہے۔ کالعدم تکفیری گروہ کی جانب سے مسلسل ایک مکتبہ فکر کے خلاف شرانگیز مہم کے باوجود ڈپٹی اسپیکر اور وفاقی وزیر کا کالعدم دہشت گرد گروہ سے گٹھ جوڑ لمحہ فکریہ ہے۔ پیغام پاکستان اور نیشنل ایکشن پلان کو جس طرح پامال کیا جا رہا ہے اس پر ہر محب وطن پاکستانی کو تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت کی جانب سے ملک بھر میں ملت جعفریہ کے خلاف ماہ محرم الحرام میں سینکڑوں ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ چہلم شہدائے کربلا کے پر امن اربعین پیدل مارچ کے خلاف سینکڑوں مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ جبکہ دوسری جانب حکومت اور ریاستی اداروں کی جانب سے کالعدم جماعتوں کو فری ہینڈ دیا گیا۔ اب حکومتی وزراء کی جانب سے کالعدم تکفیری دہشت گرد گروہ سے برملا تعلقات قائم کر کے ہزاروں شہداء کے خون سے غداری کی گئی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیشنل ایکشن پلان اور اپیکس کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں ان حکومتی وزراء کے خلاف کالعدم دہشت گرد اور فرقہ پرست گروہ سے تعلقات کے متعلق باز پرس کی جائے اور ان سے جواب طلبی کی جائے۔

 

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ترجمان علامہ مبشر حسن نے پیٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی مذمت کرتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ صوبائی سیکریٹریٹ سےجاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آٹا، بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ حکومت کی نااہلی ہے۔مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام کی زندگی شدید مشکلات کا شکار ہے۔نااہل حکمران ملک و قوم کے لئے بوجھ بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تین سال میں عوام سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگاکر اقتدار میں آنے والی جماعت ایک روپیہ بھی واپس قومی خزانے میں جمع نہ کرواسکی، لٹیرے عدالتوں کی آنکھوں میں دھول جھوک کر بیماریوں کے بہانے ملک سے فرار ہوگئے۔ملک کے غریب اور پسے ہوئے عوام اس وقت تاریخ کی بدترین مہنگائی کا سامنا کررہے ہیں، ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہےاور حکمران عوام کو صرف طفل تسلیاں دینے میں مصروف ہیں۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقرعباس زیدی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اربعین کے جلوس میں شرکت کے لیے جانے والوں پر مقدمات کے اندراج کو قانون کے نام پر بدترین لاقانونیت قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیو کراچی،عائشہ منزل، شاہراہ فیصل اسٹار گیٹ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے اربعین مارچ کے شرکا کو زدکوب اور ہراساں کئے جانے اور شاہراؤں پر سبیل حسین علیہ السلام کو بلا جواز ہٹانے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔اسی طرح اندرون سندھ میں پیدل جلوسوں میں شرکت کرنے والے عزاداروں پر ٹنڈو الہیار میں چار مقدمات، ٹنڈو محمد خان میں ایک مقدمہ، بدین مین تین مقدمات، دادو میں چھ مقدمات،جامشورو میں ایک مقدمہ،شکار پور میں ایک مقدمہ درج کیا گیا۔ایک اسلامی نظریاتی ریاست میں نواسہ رسول ﷺ سے محبت کو جرم قرار دے کر حکومت کیا ثابت کرنا چاہتی ہے۔ملت تشیع کے ساتھ جو سلوک موجودہ نام نہاد جمہوری حکومت نے اختیار کر رکھا ہے ایسا سلوک تو سخت ترین آمریت میں بھی نہیں دیکھا گیا۔ ہم سے مذہبی آزادی کا آئینی حق چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یزیدکے پیروکاروں کی خوشنودی کے لیے حسینؑ کے نام لیواؤں کے ساتھ ریاستی ظلم و بربریت ملک کے امن کو خراب کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ہم حکومت اور ریاستی اداروں پر یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ کربلا کے ماننے والوں کو طاقت یا اختیارات کے بل بوتے پر دبایا نہیں جا سکتا۔ہم ہر دور کے یزید سے ٹکرانے کی ہمت اور حوصلہ رکھتے ہیں۔پولیس کی جانب سے عزاداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج  متعصبانہ طرز عمل ہے۔یہ ان عناصر کی ایما پر کیا جارہا ہے جنہیں عشق امام حسین علیہ  السلام ناگوار گزرتا ہے اور نواسہ رسول ﷺ کے ذکر کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ملت تشیع کو دیوار سے لگانے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے افسران کو فوری طور پر برطرف کیا جائے ورنہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے افسران کے خلاف عدالتی چارہ جوئی سمیت تمام قانونی و آئینی آپشنز استعمال کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ عوامی ردعمل کی طرف جائیں لیکن اگران انتقامی کارراوئیوں کا سلسلہ بند نہ ہو ا تو ملت تشیع سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائے گی۔ملک گیر دھرنوں کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔انہوں نے کہا سندھ میں اجرک ڈے، روایتی و ثقافتی تہوار اور مختلف مواقعوں پر غیر معمولی تعداد میں افراد جمع ہوتے ہیں۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں سندھ کے مختلف حصوں سے لاڑکانہ تک پیدل مارچ کرتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان آتے ہیں۔اس کے علاوہ سندھ میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے جلسے جلوسوں کی بھی مکمل آزادی حاصل ہے۔لیکن امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کو قانون کی خلاف ورزی سمجھ لیا جاتا ہے۔ پولیس کا یہ دوہرا معیار تشویش و اضطراب کا باعث ہے۔اس طرح کے متعصبانہ اقدامات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اختیارات پر طرح طرح کے سوالات اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا ہے  اس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔ ایک اسلامی مملکت کو مسلکی ریاست میں  بدلنے کی کوشش بے سود ثابت ہو گی۔اگر پولیس نے اپنی روش نہ بدلی تو اس ظالمانہ سلوک کے خلاف عوامی سطح پر ردعمل کو روکا نہیں جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ

کورونا کے نام پر شیعہ زائرین کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے گزشتہ رات کراچی ایئرپورٹ پر زائرین اور دوسرے ممالک سے پلٹنے والے مسافروں کے لیے الگ الگ قانون تعصب کی بدترین مثال ہے زائرین کا کورونا منفی ہونے کے باوجود 24گھنٹے کے لیے قرنطینہ میں رکھنا ناانصافی ہے مختلف حیلوں بہانوں سے ملت تشیع کے بنیادی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔

اس غیر آئینی اقدام کا نوٹس نہ لیا گیا تو ملک بھر کے ائیرپورٹ امام بارگاہیں بن جائیں گے زائرین اور عزاداروں کے ساتھ ناروا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف، چیف جسٹس پاکستان، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور حکومت سندھ,کور کمانڈر کراچی، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کے سڑکوں  پر نکلنے سے پہلے ملت جعفریہ کے ان مسائل کو حل کیا جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree