Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(سرگودھا) امامیہ مبلغین کے چھٹے سالانہ اجتماع کے موقع پر عید غدیر اور استقبال محرم الحرام کی مناسبت سے مجلس علمائے امامیہ پاکستان کے زیراہتمام سرگودہا میں عظمت غدیر و عاشورہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی خطاب کیا۔

 کانفرنس میں مقامی علماء، عمائدین، عوام اور طلاب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مجلس علمائے امامیہ کے مرکزی رہنما مولانا ضیغم حسین، جامعہ محمدیہ سرگودہا کے پرنسپل مولانا نصیر حیدر اعوان سمیت اہم شخصیات نے شرکاء سے خطاب کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا شرکاء نے بھرپور انداز میں استقبال کیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے آج کوئٹہ پریس کلب میں پیغام کربلاء اور اتحاد بین المسلمین کے عنوان سے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماء اور عزاداری کونسل کے مرکزی چئیرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ماہ محرم الحرام دین اسلام کی فتح کا مہینہ ہے۔ محرم کا مہینہ ہمیں اتحاد بین المسلمین کا درس دیتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ماہ محرم میں چند شرپسند عناصر، کالعدم اور تکفیری جماعتیں انتشار پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انتظامیہ کو محرم الحرام کے موقع پر خاص طور پر تکفیری جماعتوں پر کڑی نظر رکھنے کی سخت ضرورت ہے۔ ایسے لوگوں کا ایجنڈا ہی نفرت پھیلانا اور مسلمانوں کے درمیان نفرتوں کو ہوا دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور عوام کی کی جانب سے عزاداری کے پروگرامز میں رکاؤٹ کی بجائے تعاون کی جائے۔

 انہوں نے کہا کہ ایام عزاء میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔ عشرہ محرم کے دوران حکومتی سطح پر محرم سیل قائم کیا جائے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے عوام الناس سے 14 اگست کو یوم آزادی کا دن ماہ محرم کے احترام میں سادگی سے منانے کی اپیل کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری، مولانا زولفقار علی سعیدی، سہیل اکبر شیرازی، ذاکر حسین درانی اور ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے عیوض علی ہزارہ بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر شیرازی نے ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ میں دیگر مرکزی عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں بیرونی مداخلت سے آزادی اور خود انحصاری کے بیانیہ کو فتح حاصل ہوئی ہے۔عوام نے ووٹ کی طاقت سے اس اٹل حقیقت کا اظہار کیا ہے پاکستانی قوم کسی کی غلام نہیں ہے۔امریکہ اطاعت گزار الائنس کی شکست کے بعدحکومت کے پائوں  اکھڑ چکے ہیں۔حکومت اپنی روایتی حربے کو استعمال کرتے ہوئے اسمبلی ممبران کی خریدوفروخت کی جس کوشش میں مصروف ہے اس کا خیال دل سے نکال دے۔ اگر کسی عوامی نمائندے نے ووٹرزکے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی تو عوام اس کابھرپور محاسبہ کریں گے۔خود مختار پاکستان کے بیانیہ کی کامیابی کو سبوتاژ کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔شفاف بنیادوں پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہی قومی امن کی ضمانت ہے۔ کسی بھی قسم کی  غیر جمہوری و غیر سیاسی  کوشش کی گئی تو عوامی ردعمل بھرپور ہو گا۔

انہوں نے کہا جو تکفیری عناصر سیاست کی آڑ میں  مذہبی منافرت جیسے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں ان کی ملکی  سیاست میں کوئی جگہ نہیں۔عوام ان چہرے کو پہچان لیں جو سیاست کو عوامی خدمت کا زینہ سمجھنے کی بجائے شدت پسندی کے دفاع کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا وطن عزیز میں امریکی سازشوں کے خلاف سب سے پہلی مضبوط آواز شہید قائد عارف حسین الحسینی کی تھی۔وہ بیرونی مداخلت و امریکی ڈکٹیشن کے مکمل کاخاتمے اور شیعہ سنی اتحاد کے زبردست داعی تھے۔مجلس وحدت مسلمین اپنے اس عظیم قائد کی یاد میں ہر سال ایک عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کرتی ہے۔شہید قائد کی 34 ویں برسی کے سلسلے میں 24 جولائی 2022  کو اسلام آباد پریڈ گراونڈ میں مہدیؑ برحق کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور ریاست آذاد جموں کشمیر کے تمام اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان شریک ہوں گے۔موسمی حالات کے پیش نظر برسی کے مقام میں ردو بدل کے فیصلے کا اختیار ہماری انتظامی کمیٹی کے پاس ہے۔جگہ کے حوالے سے کسی بھی متوقع تبدیلی کا اعلان تقریب کے انعقاد سے ایک روز قبل کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عزاداری ہماری عبادت اور آئینی حق ہے اس میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ قابل قبول نہیں۔جلوس و مجالس کے اوقات کو بنیاد بنا کر مقدمات درج کرنا سراسر زیادتی ہے۔گزشتہ ستر سالوں میں آبادی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ستر سال قبل طے کئے گئے وقت کی پابندی پر عمل ممکن نہیں۔انہوں نے کوئٹہ میں حلقہ بندیوں کو غیر منصفانہ اور ہزارہ برادری کا استحصال  قرار دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حدبندیوں کے ذریعے ہزارہ برادری کے ووٹوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی۔الیکشن کمیشن اس عمل کا نوٹس لے اور ایسی حلقہ بندیوں کو روکنے کا حکم دے جس کا مقصد کسی خاص قبیلے یا مکتبہ فکر کی سیاسی حیثیت کو نقصان پہنچانا ہو۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ ہمارا اشتراک عمل ہوا۔ایک ایسے اصولی چارٹراور راہ  پر دونوں جماعتیں باہم ہوئی ہیں جس کی منزل خود مختار اور باوقار پاکستان ہے۔ارض پاک میں کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت کو ہم ایک آزاد ریاست کی خودداری کے منافی سمجھتے ہیں۔پریس کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم سے سابق صوبائی وزیر قانون آغا محمد رضا، مرکزی عہدیدارن علامہ اقبال بہشتی ،ملک اقرار حسین، عارف الجانی، علامہ ظہیر الحسن کربلائی،علامہ جان حیدری اورعلامہ عیسی امینی شریک تھے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم مقصود علی ڈومکی نے ایک وفد کے ہمراہ بلوچستان کمیونٹی اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کے احتجاجی کیمپ پہنچ کر ان سے اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر وفد میں ان کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدور علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، مولانا سہیل اکبر شیرازی، ایم ڈبلیو ایم ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ کے ضلع صدر عیوض علی ہزارہ، مجلس علمائے شیعہ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر مولانا ذولفقار علی سعیدی اور عزت اللہ ان کے ہمراہ تھے۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ استاد معاشرے کا انتہائی قابل احترام طبقہ ہے جس کا احترام پورے معاشرے پر لازم ہے۔ وزیراعلی اور وزیر تعلیم اگر آج کسی منصب پر ہیں تو اس میں ان کے استاد کا احسان ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ آج بلوچستان کے سینکڑوں اساتذہ حکمرانوں کی بے حسی کے سبب 52 دنوں سے روڈوں پر در بدر نظر آ رہے ہیں۔ پندرہ سال سے  بچوں کو پڑھانے والے تجربہ کار اساتذہ کو مستقل کیا جائے۔ کمیونٹی اساتذہ کو پریشان کرنے کی بجائے انہیں فی الفور ملازمت دی جائے۔ کیونکہ اوور ایج ہونے کے سبب وہ کہیں اور ملازمت بھی نہیں کر سکتے۔ بلوچستان جیسے وسیع و عریض صوبے میں 950 اساتذہ کی تعیناتی کوئی مشکل مسئلہ نہیں ہے اگر حکمرانوں میں نیک نیتی اور عوام سے ہمدردی موجود ہو تو عوامی مسائل بہ آسانی حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے بلوچستان کے اراکین اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں سیاسی و مذہبی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ کمیونٹی اساتذہ کے جائز حقوق کے لئے آواز اٹھائیں۔

اس موقع پر کمیونٹی اساتذہ ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر رفیع اللہ اور جنرل سیکرٹری ظہور مگسی نے بتایا کہ 950 اساتذہ کئی روز سے اپنے حقوق کے لئے احتجاج کر رہے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) قائد شہید سید عارف حسین الحسینی کی 34ویں برسی میں راولپنڈی /اسلام آباد میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی بڑی تعداد میں خواتین شرکت کریں گی۔امام وقت حضرت مہدی برحق کانفرنس میں مردوں کے شانہ بشانہ خواتین کی بڑی تعداد امام وقت سے تجدید عہد کریں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی رہنما محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ شہدا ء قوم وملت کا سرمایہ ہیں اور ہم اپنے شہدا ءکا ذکر ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔شہید حسینی جنہوں نے امام خمینی کے راستے پر چلتے ہوئے ملک عزیز پاکستان سے استعماری سازشوں کا مقابلہ کیا اور ملت تشیع کو عالمی استکبار کے مقابلے میں کھڑا کیا۔آج پاکستان میں امریکہ کے خلاف پاکستان میں جو امریکہ کے خلاف جو نفرت سر چڑھ کر بول رہی ہے اس کا بیج شہید حسینی نے بویا تھا۔شہید حسینی اسلام کا سچا اور حقیقی عاشق تھا اور نہایت قلیل مدت میں اتحاد بین المسلین کے فروغ کیلئے کارہائے نمایاں انجام دیں۔آج ان کے سچے عاشق اور حقیقی پیروکار انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اتحاد ووحدت کے پرچم تلے استعمار کو شکست دینے کیلئے پوری طاقت سے میدان میں حاضر ہیں۔

محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ ملک آج امریکہ کے غلاموں کے حوالہ کیا گیا ہے جو کہ اس ملک کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔اس حکومت کی پہلی سہ ماہی میں مہنگائی کا وہ طوفان آیا کہ غریب اور متوسط طبقے کی چیخیں نکل چکی ہیں۔انہوں نے عوام بالخصوص خواتین سے پرزور اپیل کی کہ مہدی برحق کانفرنس میں شرکت کرکے استعماری سازشوں کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

محترمہ سائرہ ابراہیم نے راولپنڈی /اسلام آباد میں مقیم گلگت بلتستان کے سینکڑوں فیملیز کو دعوت نامے جاری کئے ہیں اور ان شا ءاللہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خواتین بڑی تعداد میں کانفرنس میں شرکت کریں گی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر و اراکین صوبائی کابینہ ومرکزی سیکرٹری تنظیم سازی کا ضلع ہزارہ ٹاون کا دورہ و ضلعی کابینہ ویونٹس کے عہدیداران سے اہم ملاقات۔ جس میں مرکزی سیکرٹری تنظم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی ،صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری ،صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی، سیکرٹری تنظیم سازی حسن ظفر شمسی ،سیکرٹری ایمپلائز برادر غلام حسین شیخ  ،سیکرٹری جوان برادر مومن علی علوی ،سیکرٹری عزاداری سیل برادر محمد نواز گولہ، آفس سیکرٹری سید عباس زیدی شامل تھے ۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا مقصد لوگوں کی مذہبی و سیاسی تربیت وخود سازی اور معاشرہ سازی کرنا ہے تاکہ ایک اچھے دیندار اور منظم معاشرہ کی تشکیل میں کردار ادا کر سکیں، تنظیم کو مضبوط کرنے کے لیے یونٹس اور اضلاع کا فعال اور منظم ہونا اشد ضروری ہے ،تنظیم سازی صوبہ اضلاع ویونٹس تک لازمی ہے کوئٹہ میں مجلس وحدت کو مضبوط بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے صوبہ واضلاع ویونٹس کے آپس میں مضبوط رابطے نہایت ضروری ہے کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے مرکز و صوبے کو جلد ایک مکمل رپورٹ ارسال کرنی چاہیے ۔

اجلاس سے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا صوبائی کابینہ اور اضلاع ویونٹس اپنی فعالیت کو بڑھائیں گے تو تنظیم فعال ہو گی۔ تنظیم سازی اور محرم الحرام کے حولے سے عزاداری سیل ضلعی سطح تک جلد قائم کیا جائے  اور بلدیاتی انتخابات کی مکمل تیاری کی جائے صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت جعفری نے کہا کہ ہم پر لازم ہے ہم خود سازی پر توجہ دیں یونٹس کی سطح پر درس دعا اور خودسازی کے پروگرامز منعقد کرنے چاہیں۔

صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ انشاء اللہ صوبائی کابینہ کے دوست اضلاع ویونٹس سے رابطے میں رہیں گے اور ایک ایک یونٹ تک جائیں گے تنظیمی فعالیت کے لئے ٹیم ورک کو ترجیح دیتے ہیں سب مل کر فعالیت کریں گے آخر میں ضلع ہزارہ ٹاون کے صدر برادر عیوض علی نے مرکزی وصوبائی کابینہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی کابینہ ویونٹس کی کارکردگی رپورٹ پیش کی مشکلات ومسائل سے آگاہ کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree