Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی سیکرٹری عزاداری سیل انجینئر سخاوت علی سیال نے محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں کمشنر ملتان انجینئر عامر خٹک سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو، خاور حسنین بھٹہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

قبل ازیں ڈویژنل امن کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انجینئر سخاوت علی نے کہا کہ محرام الحرام کے موقع پر مثالی انتظامات کی انتظامیہ سے توقع رکھتے ہیں اس حساس موقع پر معاشرے کا ہر فرد قیام امن کیلئے انتظامیہ کے ساتھ کھڑا ہے۔

انجینیئر سخاوت علی نے مسائل و مطالبات بیان کرتے ہوئے کہا کہ روٹس پر تجاوزات آپریشن اور صفائی کے موثر اقدامات کرنے ناگزیر ہیں، انہوں نے یقین دلایا کہ انتظامیہ کی جانب سے جاری لا اینڈ آرڈر کی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔

دوران ملاقات کمشنر ملتان نے کہا کہ انشاء اللہ اولیا کی سرزمین پر مجالس، جلوس اور عزاداری کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ ملتان ڈویژن میں کسی بھی شرپسند کو اپنا ایجنڈا نافذ نہیں کرنے دیں گے۔

وحدت نیوز(ڈیرہ مراد جمالی) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد محمد حسین ہزارہ اور اسسٹنٹ کمشنر محترمہ حدبیہ جمالی کے زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جسمیں امن امان اور انتظامات کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا اجلاس میں ایم ایس سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی ایاز جمالی ایس ڈی او واپڈہ گریڈ اسٹیشن اور میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر محمد خان جونیجو اور ایس ڈی او ہیلتھ عبدالمنان لاکٹی سرکل ڈی ایس پی گلاب خان شیخ اور تمام شبعہ جات کے ذمہ دار موجود تھے میٹنگ میں علماء کرام اور اکابرین سیاسی وسماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

علماء میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفرعباس شمسی، مولانا مشتاق علی عمرانی، سنی تحریک کے صوبائی رہنما مولانا نواب الدین ڈومکی ،جمعیت علماء اسلام کے ضلعی صدر رحمت اللہ بنگلزئی ،جماعت اسلامی کے مولانا واحد بخش زہری، سید علی گوہر شاہ، سید مرید عباس، ایم کیو ایم پاکستان کے صوبائی نائب صدر امداد حسین مری ،مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری میڈیاسیل سید عبدالقادرشاہ ،صوبائی سیکرٹری عزاداری سیل محمد نواز بلوچ بھی شریک ہوئے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) سنٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی عزاداری سیل کا اجلاس علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں عزاداری کے اجتماعات، مجالس عزاء، جلوس ہائے عزاء اور انتظامیہ کے گذشتہ سالوں کے روئیے اور حالیہ مسائل ومشکلات پر تفصیلی گفتگوکی گئی ۔

اس اجلاس میں برادر اقرار حسین ملک مرکزی سیکرٹری ایمپائر ونگ ، علامہ احمد نوری ممبر جی بی کونسل ،برادر حسن رضا کاظمی ممبر آرگنائزنگ کمیٹی پنجاب وعزاداری کونسل پنجاب ،علامہ نیاز حسین بخاری ،مولانا ظہیر کربلائی ،برادر نجیب الحسن نقوی ،برادر ارشاد حسین بنگش، مولانا سید علی رضا اور سید یاور علی کاظمی شریک تھے ۔

اجلاس میں کئی ایک فیصلے کئے گئے اور صوبائی حکومتوں سے فوری روابط اور وفاقی حکومت سے اس سلسلے میں رابطے پر زور دیا گیا ۔ محرم الحرام میں ہر لحاظ سے ملکی فضاء پرامن بنانے کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ہمیشہ اپنا مثبت رول پلے کیا ہے اور آئندہ بھی اپنا کردار پیش کرتی رہے گی ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی تنظیم سازی کونسل کا پہلا اجلاس مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصر عباس شیرازی سیکریٹری سیاسیات سید اسد نقوی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیم سازی کونسل کے اراکین اور صوبائی ذمہ داران شریک ہوئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ شعبہ تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس پر تنظیمی نظم کے ساتھ ساتھ کارکنوں کی تنظیمی تربیت کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ایک الہی جماعت کو اپنے کارکنوں کی تعلیم و تربیت کو سرفہرست رکھنا چاہیے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شعبہ تنظیم سازی اپنے سالانہ پروگرام پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ یونٹس کی فعالیت کو پہلی ترجیح سمجھتا ہے۔ مسجد محور یونٹس کے ذریعے یونٹ سطح پر کارکنوں میں نماز باجماعت درس قرآن دعائے کمیل اور دعا و مناجات کے ماحول میں کارکنوں کی تربیت ترجیحات میں شامل ہے۔

 انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے بعد شعبہ تنظیم کے حوالے سے صوبہ گلگت بلتستان صوبہ خیبر پختونخوا اور صوبہ بلوچستان کے دورہ جات ہوں گے۔اس موقع پر تنظیم سازی کونسل کے رکن برادر زکی عابدی ،کے پی کے کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری، پنجاب کے صوبائی مسؤل ملک اقرار حسین و دیگر نے تنظیمی فعالیت پر گفتگو کی۔ اس موقع پر جناب محمد علی عزیزی نے یونٹ کی فعالیت اور اجتماعی و فلاحی خدمات میں یونٹ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) وومن ونگ کوئٹہ کی جانب سے بہشت زینب ہزارہ ٹاون میں تجدید بیعت با امام زمانؑ کی گئی۔ مجلس وحدت مسلمین وومن پاکستان کے زیر اہتمام شہر کوئٹہ بمقام  بہشت زینب(س) ہزارہ قبرستان میں گنج شہداء کے قبور کے سامنے، سلام فرماندے کا ترانہ پڑھا گیا امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ شریف سے تجدید عہد کے لیے علمدار روڈ و ہزارہ ٹاون کوئٹہ کے درجنوں کم سن بچوں ، بچیوں اور خواتین نے شرکت کی تمام شرکاء نے معروف ترانہ سلام فرماندے جوش و جذبہ سے پڑھا اور امام زمان عج سے تجدید بیعت کیا  ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) ہزارہ سیاسی کارکنان کے سربراہ اور بزرگ سیاستدان طاہر خان ہزارہ کوئٹہ میں انتقال کر گئے ہیں۔ طاہر خان ہزارہ کے خاندانی ذرائع نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ جہاں پر وہ جہان فانی سے رخصت کر گئے۔ انکے انتقال پر مختلف سیاسی قائدین نے اپنے بیانات میں دکھ کا اظہار کیا۔

مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء و سابق صوبائی وزیر آغا رضا نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ طاہر خان ہزارہ کی رحلت ایک افسوسناک خبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ، مگر انکی سیاسی خدمات کو صرف نظر نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان احترام کا رشتہ تھا۔ ہم نے کبھی بھی ایک دوسرے سے منہ نہیں پھیرا۔ ایک دوسرے کے غم اور خوشی میں ہمیشہ شرکت کی۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے طاہر خان ہزارہ کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔
 
ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء آغا رضا نے کہا کہ ہم ایک تجربہ کار سیاستدان سے محروم ہوئے ہیں۔ انہوں نے کوئٹہ میں موجود نہ ہونے پر طاہر خان ہزارہ کے لواحقین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ کاش میں کوئٹہ میں موجود ہوتا، تاکہ انکے جنازے میں شرکت کر پاتا۔

مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے رہنماء ارباب لیاقت علی ہزارہ نے ہزارہ سیاسی کارکنان کے قائد محمد طاہر خان ہزارہ کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طاہر خان ہزارہ بلوچستان کے کہنہ مشق، اصول پسند اور اپنے نظریات پر قائم ظلم و نا انصافی کے خلاف استقامت میں اپنی مثال آپ تھے۔ انہوں نے کہا کہ اہل بلوچستان ایک دلیر سیاسی رہنما سے محروم ہوگئے ہیں۔ مرحوم ایک برجستہ سیاسی شخصیت کے مالک تھے۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء نے کہا کہ طاہر خان ہزارہ سے سیاسی نظریاتی اختلاف تھے، مگر معاشرے میں انکی پرامن سیاسی جدوجہد سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے تمام قوم و ملت سے مرحوم کے جنازے میں بھرپور شرکت کی استدعا کی۔ آخر میں دعا کرتے ہوئے ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کہا کہ پروردگار مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree