
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی ادارے مجلس علمائے شیعہ صوبہ سندھ کاتنظیم سازی اجلاس امام بارگاہ کربلا دادن شاہ حیدر آباد میں منعقد ہوا ۔
اجلاس کی صدارت مرکزی صدر مجلس علمائے شیعہ پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کی ، اجلاس میں سندھ کے نختلف اضلاع سے علمائے کرام نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پرعلمائے کرام نے علامہ سید صادق رضا تقوی صاحب کوکثرت رائے سے مجلس علمائے شیعہ سندھ کا صدر منتخب کرلیا،ان سے علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے حلف لیا۔صوبہ سندھ سے سپریم کونسل کے لیے حجت الاسلام و المسلمین مولانا اصغر شہیدی صاحب کو رکن منتخب کیا گیا ۔
اجلاس میںمجلس علمائے شیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ عیسیٰ امینی سمیت مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ سید باقرعباس زیدی،علامہ مختار امامی ، علامہ اصغر شہیدی، علامہ صادق جعفری ، سرپرست مدرسہ مشارالعلوم و خطیب مسجد ابوالفضل العباس علامہ سید حیدر عباس زیدی، ضلعی رہنماء ایم ڈبلیوایم علامہ گل حسن مرتضوی ، علامہ ملازم حسین، مولانا ساجد علی ساجدی و دیگر بھی شریک تھے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان کی داخلی خودمختاری، آزاد خارجہ پالیسی اور امریکی ڈکٹیشن سے نجات کے لیے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔جو حکمران پوری قوم کو آئی ایم ایف کے چنگل اور مہنگائی کے دلدل میں پھنسا رہے ہیں وہ ملک کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے۔ عالمی مالیاتی ادارے سے قرض ملنے پر جشن مناکر قومی وقار کا تماشا بنایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خود دارحکمران اپنی قوم کو مقروض کرنے کی بجائے معاشی میدان میں خود کفیل ہونے کے لیے بہترین پالیسیاں مرتب کرتے ہیں۔وہ ملک جو ایٹم بم بنا سکتا ہے وہ ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کیوں نہیں کر سکتا۔اس ملک میں صنعتیں لگا کر معیشت مضبوط کرنے کی بجائے قرض کے حصول پر کیوں زور دیا جاتا ہے۔دراصل وہ عالمی استکباری طاقتیں اس ملک کو مضبوط نہیں ہونے دیتیں جن کو ہمارے حکمران اقتدار تک پہنچنے کی سیڑھی سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملک کو غلامی سے نجات دلانے کے جس عزم کا اظہار کیا ہے مجلس وحدت مسلمین کا روز اول سے یہی بیانیہ ہے۔ملک کا ہر باشعور اور ہر باضمیر شہری امریکہ کی غلامی سے نجات چاہتا ہے۔ پاکستان کو عالمی استکباری قوتوں سے حقیقی آزادی دلانے کے لیے تحریک انصاف کو کامیاب کیا جائے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نسل پرست متعصبانہ سوچ کے علمبردار محبتوں کو مٹا کر نفرتوں کے بیج بونا چاہتے ہیں عوام اپنے اتحاد اور اخوت سے ان کی سازش کو ناکام بنا دیں۔ جب ملک نفرت کی آگ میں جل رہا ہو تو خاموش تماشائی رہنا جرم ہے حق گوئی کے ذریعے محبتوں کو پروان چڑھانا لازمی ہے۔ قوم و ملک کا درد رکھنے والے تمام محب وطن لوگوں کو آگے بڑھ کر نفرتوں کی آگ بجھانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سندھی اور پشتون آپس میں بھائی ہیں۔ دین اسلام اور قرآن کریم کی رو سے مومنین آپس میں بھائی ہیں۔ نفرتوں کے سوداگر بھائیوں کو آپس میں لڑانے سے اجتناب کریں۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں نفرت کو ہوا دے کر اب بلوچستان اور کے پی کے تک نفرت کی آگ کو سلگایا جا رہا ہے۔ یہ ملک ہم سب کا ہے اور ہم نے محبت و اخوت کی فضا میں مل کر رہنا ہے۔ کبھی فرقہ واریت کے نام پر اور کبھی لسانیت کے نام پر عوام کو لڑایا جاتا ہے عوام ان شرپسند عناصر کے دھوکے میں نہ آئیں۔
انہوں نے کہا کہ نفرت کی اس فضاء کے خاتمے کے لئے فی الفور اقدامات نہ کئے گئے تو حالات مزید کشیدہ ہو جائیں گے۔ وطن کی تباہی اور بربادی سے کسی کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ سندھی اور پشتون قیادت فی الفور قوم کو امن اور محبت کا پیغام دیں۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی ورکنگ کمیٹی کا لاہور کے چاروں اضلاع کےساتھ مشترکہ اجلاس صوبائی سیکریٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینٹرل پنجاب کے آرگنائزر ملک اقرار حسین ،آصف رضا ایڈوکیٹ ، علامہ حسن رضا ہمدانی، حسنین زیدی سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔
اجلاس میں اضلاع کی تنظیمی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالےسے فیصلہ جات کیئے گئے، 22 جولائی بروز جمعہ لاھور کی سطح پرعظیم الشان عزاداری کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ،جبکہ برسی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی پراسلام آباد اجتماع میں بھرپور شرکت کی جائے گی ۔
وحدت نیوز(منڈی بہاؤالدین)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی معاون سیکرٹری امور تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ اور مولانا ظہیر الحسن کربلائی نے ضلع سرگودھا اور منڈی بہاولدین کا دورہ کیا، اس موقع پر منڈی بہاولدین میں بعد از نماز مغربین ایک تنظیمی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مولانا ظہیر الحسن کربلائی نے اخلاقی موضوع جبکہ آصف رضا نے تنظیم کی اہمیت اور ضرورت پر درس دیا۔ علاوہ ازیں مونا سیداں میں تنظیمی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران سید فرمان علی نقوی کو مونا سیداں یونٹ کی ذمہ داری سونپی گئی۔
اس کے علاوہ سرگودھا دورہ کے دوران ایم ڈبلیو ایم تحصیل بھلوال کے سابق صدر سید مقصود علی شاہ کو 34 ویں برسی شیہد قائد میں شرکت کی دعوت دے دی گئی اور برسی کے کارڈز اور پوسٹر دیئے گئے۔ اس موقع پر سید مقصود علی شاہ نے کہا ہر سال کی طرح اس سال بھی برسی شہید قائد کے پروگرام میں علاقے کے مومنین کے ہمراہ ان شاء اللہ شرکت کریں گے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے رہنماء ارباب لیاقت علی ہزارہ نے عید ملن پارٹی کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت تیاری اور واقعہ کے بعد بروقت کارروائی نہ ہونا مس مینجمنٹ کی بد ترین مثال ہے۔ مون سون بارشوں نے بلوچستان کے کئی علاقوں میں تباہی مچا دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جانی نقصانات کا ازالہ تو ممکن نہیں، لیکن سرکاری ٹھیکوں میں ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف قانونی کارروائی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بارشوں سے پہلے برساتی نالوں کی صفائی ہوتی تو کسی بھی شہر کے عوام کو تکالیف اور تعفن کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ قبل از وقت ڈیمز کا ٹوٹنا، برساتی نالوں کی بندش اور نئی بنی سڑکوں پر بارش کے بعد دراڑیں پڑنا خرد و برد کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے پیشگی آگاہی مہم اور نقصانات کا ازالہ کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ اور تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔