
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عید الاضحی کے بابرکت موقع پر اپنے پیغام میں امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ محض جانور ذبح کرنے سے عید ایثار کا تقاضا پورا نہیں ہوتا بلکہ ہمیں اپنی زندگیوں میں تقوی اور اطاعت الہی کو نافذ کرکے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنا ہو گی۔جب تک ہم قربانی کے حقیقی مفہوم سے آگاہ نہیں ہوں گے تب تک یہ محض جانور ذبح کرنے کی ایک رسم ہی رہے گی۔ہمیں دیگر احکام شرعیہ پر عمل کرتے ہوئے مسلکی تعصبات، باہمی نفرتوں،جھوٹی اناؤں اور طبقاتی تفریق پر بھی چھری پھیرنے کا عہد کرنا ہو گا تاکہ ایک حقیقی اسلامی معاشرے کی تشکیل کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ تمام صاحبان استطاعت عید کی خوشیوں میں نادار عزیز و اقربا،اہل محلہ اور غرباء کو ضرور شریک کریں۔غیر معمولی مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔عید ایثار پسماندہ طبقوں کی نیک نیتی کے ساتھ اعانت کر کے رب کریم کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔اللہ تعالی نے ان مساکین و غرباء کو گوشت فراہم کرنے کا بہترین انتظام کر رکھا ہےجو عام حالات میں گوشت خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔انہوں نے کہا اس وقت پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔وطن عزیز کے خلاف عالمی سازشیں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ہمیں اپنے وطن کی خاطر اپنی اناؤں کو بھی قربان کرنا ہو گا۔نظریہ اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والی اس ریاست کی نظریاتی و جغرافیائی حفاظت ہم سب پر شرعی احکام کی طرح واجب ہے۔
وحدت نیوز(مشہد مقدس)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی ان دنوں ایران کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے آستان قدس رضوی میں آقای غلامپور اور محترمہ خانم متینی کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات کی۔
اس ملاقات میں مختلف تربیتی موضوعات ، مھد الرضا سسٹم ، مرکز علوم بانوان ، دانشگاہ امام رضا و ھمسفر بھشتی کے موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی جس کی تفصیل علامہ راجا ناصر عباس جعفری صاحب کو بھی بیان کی گئیں۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے عیدالاضحی کے پُرمسرت پر موقع تمام فرزندانِ توحید کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید قربان کے فلسفے کو سمجھنے کی ضرورت ہے، عید قربان پیغام دیتی ہے کہ دین کیلئے اپنا سب کچھ قربان کیا جا سکتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ قربانی صرف جانور ذبح کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ ہمیں تسلیم و رضا کا درس دیتی ہے، ہمیں ایثار و قربانی پر برانگیختہ کرتی ہے اور یہ باور کرواتی ہے کہ اپنے مسلمان غرباء و مساکین بھائیوں کو مت بھول جانا جو بھوک و افلاس کی زندگی بسر کر رہے ہیں، اللہ کریم نے ہمیں موقع دیا ہے کہ ان غرباء و مساکین کا خیال کرکے اللہ کا قرب حاصل کر سکیں اور اپنے لیے سامان نجات جمع کر سکیں اور یہ عمل سارا سال جاری رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ دین کی حرمت کیلئے امام حسینؑ نے میدان کربلا میں اپنی اور اپنے اہلخانہ و اصحاب کو اسلام کی بقاء کیلئے قربان کر دیا جبکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بھی اپنے سب سے پیارے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی پر آمادگی دکھائی جس پر اللہ کریم نے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی جان بچا لی اور حضرت ابراہیم علیہ السلام اللہ کی بارگاہ میں کامیاب قرار پائے۔
وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ اعجاز حسین بہشتی نے سکردو یادگار شہداء پر اسیران کی فیملی کی جانب سے گلگت میں جاری دھرنے سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ ہوش کے ناخن لیں گلگت میں اسیران کی فیملی کی جانب سے پرامن دھرنا جاری ہے، سکردو میں میں بھی دو دن سے مسلسل علامتی دھرنا دیا جارہا ہے لہذا حالات مزید خراب ہونے سے پہلے بے گناہ اسیروں کو فوری رہا کیا جائے۔
علامہ اعجاز حسین بہشتی کا مزید کہنا تھا کی ماہ محرم الحرام سے پہلے یہ مسئلہ حل ہونا چاہیے ورنا ہم مجالس کا مقام تبدیل کر دیں گے. اگر کوئی مجرم ہے تو اس کے خلاف قانونی اور فوری کاروائی ہونی چاہیے. بے گناہ افراد کو بے بنیاد الزامات کے تحت قید میں رکھنا کہاں کا قانون ہے؟ ھم حکومت اور انتظامیہ سے ایک دفعہ پھر کہتے ہیں کی گلگت میں بے گناہ اسیروں کے خانوادوں کے جو بھی جائز مطالبات ہے اُسے فل فور قبول کیا جائے اور مظلومین کی آواز کو دبانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔
وحدت نیوز(شکارپور)سندھ کے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں، خانپور ٹاؤن کمیٹی پر پاکستان پیپلز پارٹی کو تاریخی شکست 8 نشستوں سے 6 نشستوں پر جتوئی گروپ آزاد امیدوار اکثریت سے کامیاب، ہوگئے جتوئی گروپ کے 6 آزاد کامیاب امیدواروں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کر لی، شمولیت اختیار کرنے والوں میں سردار زادہ مہدی حسن جتوئی، غلام اصغر، عطاء محمد آرائین، ثناءاللہ سیٹھار، علی مراد سیٹھار، اصغر علی سیٹھار، شامل ہیں، الیکشن جیت کر ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت اختیار کرنے والے امیدواروں کو، مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کی جانب سے ویلکم کیا گیا۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم تحصیل گڑھی یاسین کے صدر مستنصر مہدی ابڑو، گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ، ایم ڈبلیوایم ایک سیاسی جماعت ہے اور مظلوموں کے حقوق کے خاطر ہمیشہ صف اول میں کھڑے ہوکر آواز بلند کیا ہے ایم ڈبلیو ایم میں شامل ہونے والے 6 کامیاب امیدواروں کو خوش آمدید کہتے ہیں، امید ہے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پرچم تلے عوام کی خدمت کریں گے، مزید کہا کہ یہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی ضلع شکارپور میں پہلی کامیابی ہے، انشاءاللہ خانپور ٹاؤن کمیٹی پر چیئرمین شپ ایم ڈبلیو ایم کی ہوگی۔
وحدت نیوز(ژوب)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی تنظیمی دورے پر ژوب پہنچے مرکزی امام بارگاہ ژوب میں مومنین کرام اور تنظیمی کارکنوں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملک گیر جماعت کی حیثیت سے ملک بھر کے مومنین کو ایک لڑی میں پرونے کا کام کر رہی ہے۔ فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں ایم ڈبلیو ایم نے تسبیح کے دانوں کی طرح ملک بھر کی ملت کو ایک لڑی میں پرویا ہے۔ مومنین کرام اپنی نمائندہ جماعت میں شامل ہوکر ملک و قوم کی خدمت کریں۔
انہوں نے کہا کہ عزاداری کے خلاف رکاوٹیں قبول نہیں محرم الحرام سے قبل ملک بھر سے امن و اتحاد کے علمبردار علماء کرام پر پابندیاں ناقابل قبول ہیں۔ حکومت اور انتظامیہ امن و اتحاد کے داعی علماء کرام کی دینی خدمات اور اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے ان کی کاوشوں سے استفادہ کرے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ بلوچستان کو مجلس وحدت مسلمین کا مضبوط قلعہ بنائیں گے۔ ملت جعفریہ کے جائز حقوق حاصل کرکے رہیں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی رہنما آغا سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ بلوچستان کے جن پندرہ اضلاع میں مومنین آباد ہیں ان تمام اضلاع میں مجلس وحدت مسلمین کا مضبوط تنظیمی نیٹ ورک بنائیں گے۔اس موقع پر اجلاس کے شرکاء کی باہمی مشاورت سے برادر سبطین علی برادر رفیق حسین اور برادر در یمن کو ایم ڈبلیو ایم ضلع ژوب کے لئے ضلعی آرگنائزر مقرر کیا گیا۔