
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بلوچستان کے علاقے میں بس حادثے کے نتیجے کے میں بیس سے زائد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حادثات عموماً ڈرائیوروں کی غفلت یا گاڑیوں میں موجود نقائص کے باعث پیش آتے ہیں۔ملک کی اہم شاہراہوں پر نگرانی کے نظام کو موثر بنایا جایا تاکہ اوور سپیڈ اور ریس لگانے والوں پر قابو پایا جا سکے۔اسی طرح پبلک ٹرانسپورٹ کو تکنیکی لحاظ سے تسلی بخش جانچ پرتال کے بعد طویل روٹس پر چلنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ہمارے ملک میں ہر طرح کے ادارے اور قوانین تو موجود ہیں لیکن ان ہر عمل درآمد نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ اس دل خراش سانحہ میں لقمہ اجل بننے والوں کے لواحقین کے لیے حکومت معاوضے کا اعلان کرے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین سنٹرل پنجاب کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ملک اقرار حسین وحدت ھاؤس لاھور میں منعقد ھوا ۔
اجلاس میں پنجاب کی تنظیمی صورتحال پہ تفصیلی گفتگو کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے تمام اضلاع کے دورہ جات کیے جائیں گے اور دستوری تقاضوں کے مطابق اضلاع کا جائزہ لیا جائے گا ۔
اجلاس میں دیگر اراکین بشمول علامہ عبد الخالق اسدی ، علامہ سید حسن رضا ہمدانی ، بردار سید حسن کاظمی اور آصف رضا ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی۔
کمیٹی نے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے اس فیصلے پہ مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ھوئے اس بات کا عہد کیا کہ صوبہ میں بھرپور تنظیمی فعالیت انجام دی جائے گی۔
وحدت نیوز(کراچی) گلشن حدید سے مرکزی جامع مسجد جعفریہ وامام بارگاہ کمپلیکس کی انتظامیہ انجمن غلامان آل رسولؐ کے صدر فرحت عباس ،محب علی ہسیبانی، فوکل پرسن نجم مغل ، شہزاد چوہدری اور حیدر رضوی کی وحدت ہاؤس ضلعی سیکریٹری ایم ڈبلیوایم ملیر آمد ، ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین سید احسن عباس رضوی سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات۔
وفد نے پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ خصوصاً CEO شجاع حسین خوارزمی کی مرکزی جامع مسجد جعفریہ وامام بارگاہ کمپلیکس کے انتظامی امور عشرہ محرم الحرام میں بلاجواز رکاوٹوں اور بے جا مداخلت کے خلاف ٹھوس اور واضح موقف اختیار کرنے پرمجلس وحدت مسلمین اور ضلعی صدر سید احسن عباس رضوی کا شکریہ اداکیا، ضلعی صدر نے کہا کہ یہ ہمارا قومی و ملی فریضہ ہے ، عزاداری ہے تو ملی تنظیموں کا وجود باقی ہے ورنہ ایسی تنظیم یا عہدہ کس مصرف کا جو عزاداری کا تحفظ یا دفاع نہ کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مسجد وبارگاہ انتظامیہ کے ہرجائزموقف کی تائید کرتے ہیں اور ہر لمحہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گےاورانتظامیہ کے غیر منطقی اور ناقابل برداشت اقدامات کے مقابل ڈٹے رہیں گے ۔ اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما علی احمر زیدی اور شعیب رضا رضوی بھی موجود تھے ۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کے ہاتھوں خوار کر دیا ہے ، اتحادی جماعتیں خاص ایجنڈے پر حکومت میں آئی ہیں ان کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں یہ ہی وجہ ہے کہ ملک میں پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشرنا اضافہ اور مہنگائی کا جن عوام کو نگل رہا ہے لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔
میڈیا سیل سے جاری اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے ملک کو مہنگائی کی بلند ترین سطح تک پہنچا دیا ھے اسکی نظیر ماضی کی کسی حکومت میں نہیں ملتی حکومت عوام کی زندگیوں میں آسودگی لانے کے بجائے مشکلات میں مزید اضافہ کررہی ہے ،عوام کا جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےوائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی ناکامیوں کا الزام دوسروں پرلگانے کی بجائے انتظامی معاملات کو بہتر بنانے کی طرف توجہ دے۔پوری قوم مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی عدم استحکام کا شکار ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرموں کے سامنے بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔سٹریٹ کرائمز کی شرح میں غیر معمولی اضافہ عدم تحفظ کے احساس میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے ملک میں بسنے والے تمام طبقات کو شدید متاثر کیا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ مسلسل لوڈ شیڈنگ کے باعث صنعتکار اپنی فیکٹریاں بند کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔اشیائے خورد ونوش پر سبسڈی کے نام پر یوٹیلیٹی اسٹورز کے سامنے متوسط طبقے کو گھنٹوں قطار میں کھڑا کر کے تحقیر کی جاتی ہے۔حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔امپورٹڈ حکومت کا سارا زور اپنا اقتدار بچانے اور انتقامی کارروائیوں پر سرف ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو حکومت عوامی مینڈیٹ حاصل کرنے کی بجائے چور دروازے سے اقتدار تک رسائی حاصل کرے اس کے دن گنے چنے ہوتے ہیں۔ملک و قوم کی ترقی اور استحکام کے لیے عملی اقدامات کی بجائے زبانی دعوے نون لیگ کا شروع سے وتیرہ رہا ہے۔عوام موجودہ حکومت کی اصلیت سے آگاہ ہو چکے ہیں۔اگلے قومی انتخابات میں موجودہ حکومت کو مسترد کر کے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا عوام بھرپور انتقام لیں گے۔
وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے انٹرا پارٹی الیکشن میں علامہ جہانزیب علی جعفری کو آئندہ تین سال کیلئے ایم ڈبلیو ایم کا صوبائی صدر منتخب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے دو روزہ کنونشن جامعہ شہید عارف الحسینی پشاور میں منعقد ہوا، جس میں سابق صوبائی کابینہ، تمام اضلاع سے تنظیمی نمائندے اور مرکز کی جانب سے چئیرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود ڈومکی نے شرکت کی۔
کنونشن کے پہلے روز شب شہداء کا اہتمام کیا گیا، جس سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی خطاب کیا۔ جبکہ دوسرے روز انٹرا پارٹی الیکشن کے موقع پر علامہ وحید عباس کاظمی نے دستوری تقاضوں کے مطابق خطاب کے بعد اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔
جس کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن منعقد ہوئے، مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود ڈومکی نے 3 نام صوبائی شوریٰ کے سامنے پیش کیے، جن میں علامہ جہانزیب علی جعفری، علامہ سید وحید عباس کاظمی اور علامہ ارشاد علی کا نام شامل تھا۔ جن پر باقاعدہ ووٹنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں علامہ جہانزیب علی جعفری آئندہ تین سال کیلئے ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے نئے صدر منتخب ہوگئے، اس موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے نومنتخب صوبائی صدر سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر ایم ڈبلیوایم کے پی کےعلامہ جہانزیب علی جعفری نے کہا کہ میں تمام تنظیمی دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اس الہی تنظیم کے ذریعے ملک و ملت کے لئے جدوجہد عظیم عبادت اور میرے لئے باعث اعزاز ہے۔