
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے لئے ورکنگ کمیٹی کا قیام ،کمیٹی کے قیام کامقصد پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین کے اضلاع میں تنظیمی فعالیت کو بہتر بنانا اور تین ماہ میں مرکز کی ہدایات کے مطابق تنظیم سازی کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہچانا ہے، نیز یہ کمیٹی تین ماہ کے فوری بعد صوبائی شوری کا اجلاس منعقد کرکے صوبائی صدر کے انتخابی عمل کی ذمہ دار ہوگی ۔کمیٹی کے مسئول جناب ملک اقرار حسین ہونگے جبکہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں علامہ عبدالخالق اسدی ، مولانا حسن رضا ہمدانی ،برادر حسن رضا کاظمی ،برادر ایڈوکیٹ آصف رضا شامل ہیں۔
وحدت نیوز(پاراچنار) ضلع کرم پاراچنار میں پولیو سے بچاؤ کی مہم کا باقائدہ آغاز کردیا گیا۔محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ تحصیل چیئرمین و مجلس وحدت مسلمین کے رہنما مزمل حسین فصیح ، اپر کرم کے VC اور UC چئیرمین نے شرکت کی اور پولیو کے قطرے بچے بچے تک پہنچانے کے لئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔
آخر میں تحصیل چئیرمین مزمل حسین فصیح نے بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر باقاعدہ مہم کا آغاز کردیا، انہوں نے کہا کہ پولیوسے پاک پاکستان ہی صحت مند پاکستان کی علامت ہے۔
وحدت نیوز(کراچی) دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام ھفتہ وار اجتماعی دعائے توسل و یوم شہادت حضرت امام محمد تقی علیہ السلام اور بلندی درجات مرحوم ماسٹر غلام عباس مجلس ترحیم محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد کی گئی ۔ تلاوت دعا کی سعادت مولانا نعیم الحسن نے حاصل کی۔ سلام سید ناصر آغا اور اریب ہادی نے پش کیا۔دعا و مجلس میں مومنین و مومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
اس موقع پر مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مبشر حسن نے کہا کہ امام محمد تقیؑ نے غلو کرنے والوں سے مقابلہ کیا ۔ لوگوں کو بتایا کہ ہم خدا نہیں ہے ۔ مگر خدا کے حکم سے امور کو انجام دیتے ہیں۔امام محمد تقیؑ نے جعلی حدیثوں کو رد کیا ۔نمائندے اور وکیلوں کے نظام کو نافذ کیا ۔ کوئی ملک و شہر ایسا نہ تھا جہاں آپ کا کوِئی نمائندہ نہ ہو۔حتی سرکاری اداروں میں آپ کے ماننے والے موجود تھے ۔جو آپ کے حکم سے مومنین کی خدمت کیا کرتے تھے ۔
علامہ مبشر حسن نے کہا کہ امام محمد تقیؑ کی یہی خدمات تھیں جس نے بنو عباس کے خلفاء کو پریشان کررکھا تھا اور وہ آپ کو شہید کرنے پر مجبور ہوگئے ۔اس موقع پر نوحہ خوانی رضا فرزند مرحوم ماسٹر غلام عباس و اریب ہادی نے کی ۔دعا و مجلس کے اختتام پر کل مرحومین و نوحہ خواں مرحوم ماسٹر غلام عباس ، محمد رضا نگری، مختار حسین دیوجانی، سید فہیم اختر زیدی، امجد زیدی،سید نعیم حیدر زیدی، مرحومہ فاطمہ روزہ خاتون،مرحوم علی رضا دھرمسی اور تمام مومنین و مومنات کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔مجلس کے اختتام پر تبرک تقسیم کیا گیا۔
وحدت نیوز(گلگت) گلگت جیل میں چودہ سالوں سے قید 14 سیروں کی رہائی کیلئے گلگت میں مستقل دھرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ کیپٹن شہید ضمیر عباس چوک پر دھرنے میں اسیروں کے عزیز سمیت شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہے۔ گزشتہ روز دیئے گئے دھرنے کو تین روز گزر چکے ہیں اور مختلف سیاسی و دینی جماعتوں کے رہنما اور کارکنان بھی دھرنے میں شریک ہو رہے ہیں اور اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ جب تک اسیروں کی رہائی نہیں ہوتی دھرنا جاری رہے گا۔ گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی محمد الیاس صدیقی بھی دھرنے میں شریک ہوئے۔ بدھ کے روز ایم ڈبلیو ایم کے اہم رہنمائوں شیخ نیئر عباس اور رکن اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی نے بھی دھرنے میں شرکت کی۔
یاد رہے کہ 13 اکتوبر 2008 کو گلگت کے مخدوش حالات کے دوران دو رینجر اہلکاورں کے قتل کے الزام میں 14 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان قیدیوں کا مقدمہ انسداد دہشتگردی عدالت گلگت میں زیر سماعت تھا لیکن اس دوران سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن نے غیر قانونی طریقے سے اس کیس کو دہشتگردی عدالت سے نکال سے فوجی عدالت راولپنڈی منتقل کروا دیا۔ قانونی ماہرین کے مطابق جی بی میں انسداد دہشتگردی عدالت سے کوئی فوجداری کیس کسی صورت بھی فوجی عدالت منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ کیس کو فوجی عدالت منتقل کرنے کے بعد یہ مزید پیچیدہ ہو گیا اور کئی ابہام پیدا ہو گئے۔ لواحقین کا موقف ہے کہ جب یہ کیس اے ٹی سی میں چل رہا تھا تو کس کے دبائو اور خواہش پر اس کیس کو راولپنڈی کی فوجی عدالت منتقل کرا دیا گیا؟
وحدت نیوز(پاراچنار)عوامی شکایات پر تحصیل چیئرمین پاراچنار مولانا مزمل حسین نے وی سی چیئرمین ملک سید اصغر اور پی پی کرم کے انفارمیشن سیکرٹری تنویر حسین کے ہمراہ احساس پروگرام (بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام) کے آفس کا دورہ کیا۔ جہاں پر عوام کی شکایات سنیں اور اسٹاف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بتایا گیا کہ آبادی زیادہ ہونے اور اسٹاف کی کمی کی وجہ سے دن بہ دن بوجھ بڑھتا جا رہا ہے، اگر اسٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے تو ان شاء للہ عوام کے مسائل جلد حل کرینگے۔
تحصیل چیئرمین مولانا مزمل حسین نے کہا کہ ان شاء اللہ اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اپنی بھرپور کوشش جاری رکھیں گے اور عوام سے بھی گزارش ہے کہ سٹاف سے تعاون کریں۔ جلد از جلد سب کی رجسٹریشن کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ وی سی چیئرمین ملک سید اصغر نے کہا کہ جلد منسٹر سے اس معاملہ پر بات کرکے نادرا کے ذریعے اسٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔
وحدت نیوز(گلگت)گلگت بلتستان اسمبلی میں اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں صوبائی وزیر زراعت اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما محمد کاظم میثم نے کہا کہ گلگت شہر میں اسیروں کے خانوادےدھرنے پر ہیں اور ان مظلوموں کی دادرسی کرنی ہوگی اور کسی صورت حل نکالنا ہوگا، ان اسیروں کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہےوہ نہایت افسوسناک ہے۔ یہ اتنا حساس ایشو ہے جسکو فوری سیٹل کرنا ضروری ہے۔ ظلم کی بھی حد ہوتی ہے۔ گلگت بلتستان میں تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی پر عمل ہوتارہا ہے اب مشکل سے امن اتحاد و یگانگت قائم ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ادارے اپنا مثبت کردار ادا کریں اور چیزوں کو سیٹل کریں۔ گلگت بلتستان کو کسی بحران میں داخل کرنے کا خطہ متحمل نہیں ہے۔ ہم ان مظلومین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ماضی میں بڑے سانحات ہوئے ان پر فی الحال بات نہیں کروں گا البتہ یہ کہنا ضروری ہے کہ اسیروں کے مسئلہ کےحل میں رکاوٹ ڈالنے والے مزید اس خطے میں کرائسز پیدا نہ کریں۔ اس ایشیو پر پورے خطے میں ان ریسٹ پیدا ہوسکتا ہے۔ جی بی میں ایسے مظالم ختم نہ ہوئے تو آئندہ اسی ایوان میں ان محرکات اور ذمہ داروں کا نام لے کےعوام کے سامنے رکھ دوں گا۔