Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امام تقی علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اہل بیت اطہار علیہم السلام کی زندگی صبر و رضا کا بے مثل نمونہ تھی۔ان ہستیوں نے رضا ربی پر جس انداز سے لبیک کہا اس کی مثال تاریخ میں نہ موجود ہے اور نہ ہی رہتی دنیا تک دہرائی جا سکے گی ۔امام رضا علیہ السلام کو حاکم وقت نے خراسان طلب کر لیا اور پھر واپس لوٹنے نہ دیا۔ ہمارے نویں امام کو کم سنی کے عالم میں اپنے پدر بزرگوار کی جدائی کا غم سہنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ علم لدنی کے وارث امام تقی علیہ السلام نے کم عمری میں بھی اپنے دور کی بڑی بڑی علمی شخصیات کو اپنے علم و دانش سے لاجواب کر کے خود کو علم کاحقیقی وارث ثابت کیا۔ اس دور کی استکباری طاقتیں ظلم و جبر کے تمام حربوں کو آزمانے کے باوجود  امام جواد علیہ السلام کو اپنے اجداد کی اعلی تعلیمات اور عالی اقدار کی حفاظت سے دستبردار نہ کرے سکیں۔ دور عصر میں اہل بیت اطہار علیہم السلام کے کردار و عمل کو اپنا طرز زندگی بنا کر عالمی استکباری طاقتوں کا گھمنڈ خاک میں ملایا جا سکتا ہے۔ اگر امت مسلمہ اپنا کھویا ہوا وقار بحال کرنا چاہتی ہے تو اسے آل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے در پر حقیقی انداز سے سرنگوں ہونا ہو گا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب سیکرٹریٹ میں صوبائی سینئر نائب صدر علامہ سید حسن رضا ہمدانی کے ہمراہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام و مشائخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 7 ذوالحجہ دربار بی بی پاک دامن سلام اللہ علیہا زائرین کیلئے کھولنے کا مطالبہ کر دیا. یہ مطالبہ کل مسالک علماء بورڈ، جمعیت علماء پاکستان نیازی، تحریک وحدت اسلامی، شیعہ پولیٹیکل پارٹی ،مجلس اتحاد المومنین ،شیعہ شہریان پاکستان، تحریک فقہ جعفریہ کے عہدیداروں نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

 پریس کانفرنس میں علامہ سید حسن رضا ہمدانی کے ہمراہ علامہ عاصم مخدوم ، مفتی عاشق حسین، صاحب زادہ پرویز اکبر ساقی، خرم عباس نقوی، امیر عباس مرزا، علامہ وقار الحسنین نقوی، علامہ امتیاز کاظمی، علامہ منور علوی، ڈاکٹر امجد چشتی  اور قوم و ملت کے دیگر اکابرین شامل تھے۔

علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر اس مسئلے پر انتظامیہ نے قبل اَ وقت درست اقدامات نہ کیے تو گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پاکستان بھر سے آنے زائرین مشکلات کا شکار رہیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے جناب سید محسن زیدی کو مرکزی سیکریٹری شعبہ روابط کی ذمہ داریوں کے لیے نامزد کر دیا ہے۔

اس سے قبل سید محسن شہریار زیدی ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیاسی سیل میں اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں، انہوں نے اعلیٰ تعلیم برطانیہ سے حاصل کی جبکہ ان کا آبائی تعلق جھنگ سے ہے ۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین سولجر بازار یونٹ ضلع شرقی کراچی کے تحت مسجد وعزاخانہ ابوطالب ؑسولجر بازار میں مرد و خواتین کے لئے ہفتہ وار درس کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس ہفتے آمدہ بلدیاتی انتخابات کی اہمیت کے پیش نظر ’’بلدیاتی انتخابات،اہمیت و ذمہ داری‘‘ کے عنوان پر فکری نشست منعقد کی گئی ۔جس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے کہا کہ الیکشن سے باہر رہنا اپنی قوم پر ظلم کرنے کے مترادف ہے ۔بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد ملت کو بااختیار بنانا ہے ۔بلدیات سے دور رہے تو صوبائی و قومی انتخابات میں بھی موثر کردار ادا نہیں کرسکتے ہیں ۔جب داخلہ و خارجہ پالیسیوں پر ہمارا اثر نہیں ہوتا تو پھر تعلیم ،زیارت اور عزاداری میں رکاوٹوں کے مسائل ملت کو پیش آتے ہیں اور ہمیں نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔ایک مجلس منعقد کرنے کےلئے بھی آپ کو بھاگنا پڑتا ہے اور دوسری سیاسی تنظیموں کا محتاج ہونا پڑتا ہے ۔تعلیم و نصاب کے معاملہ پرایک خاتون پنجاب رکن اسمبلی نے موثر آواز اٹھائی ۔سوشل میڈیا پرایک بحث کا سلسلہ جاری ہے ۔مگر ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا بلدیات میں کسی سے اتحاد نہیں ہوا ہے البتہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مقصد ان کوریڈورز تک اپنے منتخب اور اہل نمائندوں کو پہنچانا ہے ،جہاں سے ملت کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں ۔الیکشن میں موثر کردار دراصل امام زمانہ ؑ کے ظہور ؑ کی زمینہ سازی کا بلواسطہ ایک ذریعہ ہے ۔اس انداز میں الیکشن میں حصہ لینا ایک عبادت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست علوی سیاست ہے ۔بلدیاتی انتخابات میں ہمیں روکنے کےلئے ہمارے امیدواروں کو شہید کیا گیا ۔شہید صفدر،شہید علیم اور شہید علی شاہ کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے ۔الیکشن میں حصہ لے کر ہم ملت کےلئے خدمت کرنا چاہتے ہیں نہ کہ اپنی ذات کو مضبوط کرتے ہیں ۔الیکشن کے میدان سے اگر ہم باہر رہے تو بد دیانت لوگ ہم پر مسلط رہیں گے ۔اس لئے قدرت حاصل کرنے کی کوشش کرنا ضروری ہے ۔آمدہ بلدیاتی انتخابات میں متحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔شہر کے مختلف علاقوں کے باکردار ،دیانت دار اور قابل افراد کو ووٹ دیں تاکہ وہ خدمت کرسکیں ۔ علی حسین نقوی نے بتایا کہ پاکستان کے کئی علاقوں میں 80 فیصد سے زیادہ شیعہ ووٹرز ہیں ۔اگر وہ الیکشن میں اپنا ووٹ منتخب متفقہ نمائندے کو کاسٹ کریں تو باآسانی فتح حاصل کرسکتے ہیں ۔کئی جگہوں پر برادر تنظیم سے کہا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ مل کر الیکشن میں حصہ لیں ۔گلگت بلتستان حکومت میں برادر ملی تنظیم کو شامل کرنے کےلئے ہم نے راہ ہموار کی ۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے پولیٹیکل وژن کو بیدار کریں ۔سولجر بازار کے علاقے میں بھی مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار حصہ لے رہے ہیں ۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کا اجلاس جامعہ شہید مطہری ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس میں ضلعی کابینہ کے اراکین مولانا ہادی حسین، مرزا وجاہت علی، غلام حسنین انصاری، انجینئر مہر سخاوت علی، سید عاصم رضا، عون رضا انجم، تیمور حیدر، عاشق حسین، محمد رضا مومن اور دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں دیگر امور کے علاوہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔

 اجلاس میں ملتان میں پی پی 217 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے انجینئر مہر سخاوت علی کو ضلع کی جانب سے فوکل پرسن اور ضلعی سیکرٹری سیاسیات غلام رضا عابد کو ڈپٹی فوکل پرسن مقرر کی گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملتان میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین بھرپور کردار ادا کرے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھرپور طاقت کے ساتھ مخدوم زین قریشی کی انتخابی مہم چلائی جائے گی۔

وحدت نیوز(ہنگو) مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے ضلع ہنگو کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے علمائے کرام کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں علامہ سید عبد الحسین الحسینی کو مجلس علمائے شیعہ خیبر پختونخوا کا صدر منتخب کرلیا گیا۔ مسجد الزہراء (زاہرہ ٹاؤن رئیسان) میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے مجلس علماء شیعہ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور علماء کے معاشرے میں کردار پر گفتگو کی، مجلس علماء شیعہ پاکستان کی افادیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی۔

اجلاس میں اتفاق رائے کے ساتھ علامہ سید عبد الحسین الحسینی کو مجلسِ علماء شیعہ خیبر پختونخوا کا صدر منتخب کر لیا گیا، اجلاس میں علامہ حمید حسین امامی، علامہ ارشاد علی، علامہ ہدایت حسین، علامہ سید الدین، علامہ نور نقی، علامہ عمران و دیگر شریک ہوئے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree