
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کا کراچی میں بھی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز میں شرکت کا اعلان، پولیٹیکل کونسل کے اجلاس میں تمام اضلاع کو آئندہ بلدیاتی انتخابات کی باقائدہ تیاریوں کی ہدایت۔ باکردار اور قابل امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دیئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے ڈویژنل سیکریٹریٹ میں منعقدہ پولیٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں ڈویژنل صدر کراچی ڈویژن علامہ صادق جعفری، صوبائی ترجمان علامہ مبشر حسن، ڈویژنل سیکریٹری سیاسیات میر تقی ظفر سمیت تمام اضلاع کے صدور اور سیکریٹری امور سیاسیات سمیت منتخب اراکین پولیٹیکل کونسل نے شرکت کی۔
علی حسین نقوی نے تمام اضلاع کو بھرپور انداز میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ کراچی کی منتخب یونین کونسلز سے مجلس وحدت مسلمین کے بلدیاتی امیدوار انتخابات میں خیمے کے نشان پر حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی شہر کے عوام کے مسائل کا واحد حل ایک بااختیار بلدیاتی نظام ہے، منتخب بلدیاتی نمائندوں کو وسائل اور اختیارات دے کر عوام کی خدمت کا موقع ملنا چاہیئے تاکہ ستم رسیدہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔
وحدت نیوز(مظفرآباد)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرکے غریبوں کی کمر توڑ دی ہے، لگتا ہے حکومت نے غربت کی جگہ غریب کے خاتمے کا تہیہ کرلیا ہے، آئی ایم ایف کے دباو میں آکر بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ہوشربا اضافہ عوام کی کمر توڑنے کے لیے کافی ہے، جو لوگ مہنگائی کے خلاف مارچ کرتے تھے اب وہ خود مہنگائی کر رہے ہیں اور مزے سے کہہ رہے ہیں کہ ہماری مجبوری ہے، حالات ایسے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سابق صدر اور ممبر علماء مشائخ کونسل آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ ملک کو بچانے آئے تھے وہ ملک کو لوٹ رہے ہیں، انہوں نے ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا ہے ایک ذمہ دار وزیر کا بیان انتہائی تشویشناک ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ کرپشن سے ملک ترقی کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ایمپورٹڈ حکومت ہے اور یہ امریکہ کی غلام ہے، اگر امریکہ کی غلام نہ ہوتی تو آئی ایم ایف اور اپنے غیر ملکی آقاؤں کے کہنے پہ ملک میں اس قدر مہنگائی نہ کرتی کہ غریب عوام کا جینا مشکل ہو جائے۔
وحدت نیوز(پشاور) جامعہ شہید عارف حسین الحسینی پشاور میں مجلس علماء شیعہ پاکستان ضلع پشاور کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم ڈبلیوایم کی شوری عالی کے رکن علامہ سید محمد جواد ہادی نے خصوصی شرکت فرمائی ۔
اجلاس میں مجلس علماء شیعہ پاکستان کے صدر علامہ حسنین عباس گردیزی نےمجلس علماء شیعہ پاکستان کی غرض و غایت اور مقاصد پر روشنی ڈالی اور رکنیت فارم پر کئے گئے اور آخر میں مولانا سید ذکی الحسن الحسینی کو پشاور کا صدرمقرر کیا گیا اور مولانا سید عالم شاہ الحسینی کو ان کا نائب بنایا گیا ۔
وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ فلسطین میں اسلامی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما ابو شریف نے کہا ہے کہ ملت فلسطین کے حقوق کا دفاع اور قدس شریف کی آزادی جہاد اسلامی فلسطین کی اولین ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سے ملاقات کے دوران کیا۔ ڈاکٹر صابر ابو مریم نے مقبوضہ فلسطین میں سرگرم عمل اسلامی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کی انتھک جدوجہد اور فلسطین کے دفاع میں جہاد کی کوششوں کی قدر دانی کرتے ہوئے کہا کہ امت اسلامی کا فرض ہے کہ فلسطین میں جہاد اسلامی کی تنظیم کی ہر ممکنہ مدد اور تعاون کیا جائے۔ اسلامی مزاحمتی تحریک کے مرکزی رہنما ابو شریف کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینی عوام کی مزاحمت کے سامنے بے بس ہو چکا ہے آج غزہ اور مغربی کنارے سے عوامی فلسطینی مزاحمت نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا ہے۔ انہوں نے عرب دنیا کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اسرائیلی لابی کی سرگرمیاں قابل تشویش ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالم اسلام کا ایک عظیم ستون ہے تاہم اسلام دشمن اور فلسطین دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف عمل ہیں۔
انہوں نے پاکستان میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرگرمیوں اور فلسطین کاز کے لئے کی جانے والی انتھک جدوجہد اور محنت کی قدر دانی کی اور پاکستان عوام کی جانب سے فلسطین کاز اور جہاد اسلامی فلسطین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے جہاد اسلامی فلسطین کی خدمات کو اجاگر کرنے اور عوامی شعور کی بیداری کی مہم پر زور دیا اور کہا کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں جہاد اسلامی فلسطین کا وجود اسرائیل کی نابودی میں اہم کردار ادا کر رہاہے۔ انہوں نے رہنما جہاد اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں باہمی تعاون اور اشتراک عمل کو فروغ دینے کی کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی ضیاع پر دلی افسوس ہے۔ عالمی برادری کا یہ اخلاقی فریضہ ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان کے عوام کی بھرپور مدد کی جائے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کے ضیاع کے خدشات کو کم سے کم کرنے کے لیے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ضرورت ہے، سیاسی عدم استحکام کے سبب پہلے ہی افغان عوام مشکلات کاشکارہیں زلزلے کی تباہ کاریوں نے ان مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
وحدت نیوز(ملتان)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر ن لیگ کو پیپلز پارٹی چلاررہی ہے تو اس کا اللہ حافظ ہے۔ تاہم انہیں مزید محتاط ہونا چاہئے۔ سندھ میں پی پی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ بلاول بھٹو تو انٹرن شپ کر رہے ہیں انہیں کوئی سیریس نہیں لیتا۔ بلاول بھٹو تو صرف فیس ہیں اصل فیصلے تو آصف زرداری کرتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین نے ضمنی انتخابات میں زین قریشی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کا پڑھا لکھا اور موثر طبقہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔ مجلس وحدت مسلمین اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ پر دستخط ہوئے۔ ملکی اور بین الاقوامی حالات پر بات چیت ہوئی اور ساتھ مل کر چلنے فیصلہ ہوا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی مستقبل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے۔ دونوں پارٹیوں کی جانب سے پولیٹیکل کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کی آمد سے ہماری صفوں میں اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے دفتر میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب صدر علامہ اقتدار نقوی، سلیم عباس صدیقی، علامہ قاری نادر حسین علوی، وسیم عباس زیدی، دلاور زیدی، حسنین انصاری، غلام رضا عابد، صفدر حسین خان، فخر نسیم صدیقی، عترت کاظمی، سمیت مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔
انہوں نے کہا ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کا امیدوار تک نہیں ہے۔ پی پی کارکن پریشان ہیں۔ یوسف رضا گیلانی اور ان صاحبزدگان کو مجھ سے ایک خاص لگاو ہے۔ یوسف رضا گیلانی آوٹ آف دی باکس جا کر میری مخالفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اشارہ ملا ہے۔ حکومت کے اقدامات پر عوام پر بوجھ بڑرہا ہے۔ تاجر، ٹرانسپورٹرز، کسان حکومت سے مطمین نہیں ہے۔ انہوں نے کہا الیکشن کمیشن نے وضاحت کر دی یہ فارن فنڈنگ کا کیس نہیں ہے۔ تحریک انصاف نے اپنے اکاونٹس کی تفصیلات سامنے رکھ دی۔ کیا پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اپنی فنڈنگ کے وسائل بتائے۔ صرف تحریک انصاف کو ٹارگٹ مت کیا جائے۔ انہوں نے کہا ہم نے ہمیشہ اداروں کی اہمیت کو سمجھا اور ان کا احترام کیا ہے۔ ہم نے ادارے کا ہمیشہ دفاع کیا ہے۔ ادارے مستقل ہوتے ہیں۔ جنہوں نے اداراں پر تنقید کی وہ آج حکومت میں ہیں۔ حکومت دباو ڈال کر وفاداریاں تبدیل کرانے کیلئے کوشاں ہے۔ حمزہ اگر یہاں آتا ہے تو خلاف ورزی کرے گا۔ اگر وزیر آتے ہیں کمپین پر تو ان کا امیدوار زد میں آجائے گا۔
پی پی 217 میں ترقیاتی کاموں کا ہونا کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ میں نے رات الیکشن کمیشن کو پی پی 217 کی تصویر بھیجی ہے۔ الیکشن کمیشن نے سرکاری وسائل کے استعمال پر نوٹس لے لیا ہے امید ہے کہ کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا ضمنی انتخابات میں امن و امان قائم ہونا چاہیے۔ اگر پنجاب پولیس سے امن و امان قائم نہیں ہوتا تو پھر دیگر اداروں کو آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نیب قوانین میں ترامیم کر کے 1100 ارب کا نقصان کیا گیا۔ نیب کے قانون میں ایسی ترمیم کی کہ سب کھایا پیا سب ہضم ہو گیا۔ عابد شیر علی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں عابد شیر کا پوچھنا ہے تو رانا ثنا اللہ سے پوچھیں ان کے لیول تک نہیں گر سکتا، اگر انہوں نے میری یا میرے بیٹے کی آفشور کمپنی کا انکشاف کیاہے تو وہ آفشور کمپنیوں کی لسٹ بناکر لے آئیں وہ میں ن لیگ کے نام کردونگا۔