
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے افغانستان میں تباہ کن زلزلے میں ایک ہزار سے زائد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسایہ برادر اسلامی ملک افغانستان کے مظلوم عوام کی وسیع پیمانے پر ہلاکتیں افسوسناک ہیں۔ افغان عوام جو پہلے ہی مصائب وآلام اور مشکلات کا شکار ہے وہاں تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے اور ہزاروں مکانات منہدم ہوئے ہیں۔ امت مسلمہ کو یہ درد محسوس کرنا چاہیے کیونکہ مسلمان جسد واحد کی طرح ہیں۔ ایک ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت بہت بڑا انسانی المیہ ہے۔ اقوام عالم اور عالمی اداروں کو چاہئے کہ وہ مظلوم افغانستان کے متاثرین کی مدد کے لئے آگے آئیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام عالم سے کٹی ہوئی موجودہ افغان حکومت عوام کی مشکلات حل نہیں کرسکتی لہذا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان عوام کی سب کو مدد کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جنگ زدہ افغانستان کے عوام پہلے ھی بھوک اور افلاس سے مر رہے ہیں اور عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی نصف آبادی کو خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ حالیہ زلزلے سے بھوک و عوامی مشکلات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
وحدت نیوز (کراچی) دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل و مناجات پاکستان کی سر زمین میں اہلبیتؑ کی محبت کے جرم میں بلاجواز لاپتہ افراد شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے خصوصی دعا محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ہوئی، جس میں تلاوت دعا کی سعادت ڈاکٹر سید مولانا مظفر حسین رضوی نے حاصل کی اور استغاثہ سید ناصر آغا نے پش کیا، دعائیہ اجتماع میں مسنگ پرسنز کی فیملیز، مومنین و مومنات کی بڑی تعداد کے علاوہ مولانا ڈاکٹر عقیل موسیٰ ،علامہ مبشر حسن، مولانا بشیر، عزادار حسین کاظمی، ناصر حسینی، ضامن عباس نقوی اور علمدار حیدر نے شرکت کی۔
اس موقع پر مولانا مظفر حسین رضوی، علامہ مبشر حسن نے کہا کہ ہمارے بے گناہ افراد کئی سالوں سے لاپتہ ہیں اور پاکستان میں پاک فوج، رینجرز، پولیس، مساجد، امام باگارہوں پر حملوں میں ملوث ملک دشمن دہشت گرد آزاد اور بانیان پاکستان کی اولادیں کئی سالوں سے لاپتہ ہیں ہم حکومت و ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شیعہ مسنگ پرسنز کو فی الفور رہا کیا جائے اور ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم کوئی اقدام اٹھائیں، دعائیہ اجتماع کے اختتام پر تبرک تقسیم کیا گیا۔
وحدت نیوز(ایبٹ آباد) مرکزی صدر مجلس علمائے شیعہ پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی کی زیر صدارت مدرسہ رسول اعظمؐ ایبٹ آباد میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایبٹ آباد،ہری پور اور مانسہرہ کےعلماء کرام نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مجلس علمائے شیعہ علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے مجلس علمائے شیعہ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور علما کا معاشرے میں کردار کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی اور فرمایا:معاشرے میں لوگوں کو بیدار کرنا اور حقیقی ناب اسلام کو متعارف کرانا علمائے کرام کی ذمہ داریوں میں سے ہیں علامہ صاحب نےعلمائے کرام سے خطاب کرتے ہوئے مجلس علمائے شیعہ پاکستان کی افادیت اور ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔
اجلاس میںاتفاق رائے کے ساتھ حجة الإسلام و المسلمين سید وقار حسین رضوی صاحب کو مجلس علمائے شیعہ ھزارہ جات کا صدرمنتخب کر لیا گیا ۔اجلاس میں علامہ عیسی امینی مرکزی نائب صدر مجلس علمائے شیعہ پاکستان ،علامہ سید وقار حسین شاہ،مولانا عابد حسین، مولانا محمد تقی جعفری،مولانامحمد حبیب امینی،مولانا سید امداد حسین شاہ، مولانا سید وحیدعباس کاظمی، مولانا وقار شبیر نقوی، مولانا نذرعلی روحانی ،مولانا جہانزیب علی جعفری اور مولانا مظہر علی شاہ موجود تھے۔
اس اجلاس میں علمائے کرام نے گستاخ بی بی سکینہ سلطان گل کے خلاف اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا اور حکومت پاکستان سے اس گستاخ کو کرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
وحدت نیوز(سکھر) گرمیوں کی تعطیلات سے استفادہ کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکھر کے زیر اہتمام بچوں کے لیے دس روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین سکھر کی سیکرٹری تعلیم و تبلیغات محترمہ عمرین رضا رضوی نے احکام دین ، تجوید القرآن اور قصص القرآن کے موضوعات پر دروس دیے بچوں کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے اسلامک کارٹونز اور ویڈیوز دکھائی گئیں جبکہ دیگر اسلامی سرگرمیوں میں بھی بچوں نے شوق سے حصہ لیا۔
ان دس دنوں میں بین الاقوامی شہرت یافتہ سرود امام زمان عج سلام فرماندے بچوں نے جوش و جذبے سے پڑھا اور یاد کیا سمر کیمپ کے اختتام پر تمام بچوں کو انعامات پیش کیے گئے جبکہ نمایاں پوزیشن لینے والے بچوں کے انعامات کے ساتھ کیش پرایز بھی دیے گئے۔
اختتامی تقریب میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین سکھر کی سیکرٹری روابط محترمہ فرزانہ اظہر ، آفس سیکرٹری محترمہ رخشندہ ، سیکرٹری شعبہ یوتھ محترمہ مدیحہ نے خصوصی شرکت کی والدین نے بچوں کی دینی تربیت کے حوالے سے کی گئیں، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین سکھر کی کاوشوں کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو دینی تعلیمات سے آگاہی دینے کے لیے ایسی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کرتے رہنا چاہیئے۔
وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری یوتھ سائرہ ابراہیم نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام ، مساجد جماعت خانوں اور اساتذہ کرام تعلیمی اداروں میں سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے خصوصی لیکچرز کا اہتمام کریں ،نوجوانوں کی قیمتی زندگیاں بچانے کے لے عملی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کے گلگت بلتستان حکومت اور دیگر اداروں کو ایسے اندوہناک واقعات کی روک تھام کے لیے ذہنی صحت کی ایمرجنسی نافذ کرنی ہوگی اور ان مسائل کے حل کے لئے کچھ ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے تاکہ مزید قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ سیاسی اشتراک ملک ترقی و استحکام میں سنگ میل ثابت ہو گا۔اس انتہائی اہم معاہدے میں پاکستان کے بہترین مستقبل کا تعین کیا گیا ہے۔اس وقت پاکستان جن خطرات سے دوچار ہے اس میں سب سے زیادہ اہم داخلی بحران ہے۔ملک دشمن قوتوں نے پاکستان میں جمہوریت پر وار کر کے اس کے داخلی استحکام کو تباہ کرنے کی کوشش کی یے۔کوئی بھی خودمختار ریاست جب تک آزادانہ انداز میں اپنے فیصلے نہیں کرتی تب تک بحرانوں کا شکار رہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے حالیہ سیاسی، اقتصادی اور دفاعی بحرانوں سے چھٹکارے کا واحد حل ہماری ملی وحدت میں مضمر ہے۔اس سیاسی دستاویز میں جو اصول طے کیے گئے ہیں وہ ایک منظم مربوط اور مضبوط قوم کی تشکیل کی بنیادی ضروریات پوری کرتے ہیں۔یہ معاہدہ قائد اعظم کے خوابوں کی تعبیر اور شہداء کے خون سے وفا کی عملی شکل ہے۔ہم نے مل کر اس ملک کی داخلی و خارجی خودمختاری کو مضبوط بنانا ہے۔ہمارا یہ عمل ارض پاک کو بحرانوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس بیانئے کی بھرپور تشہیر کے لیے گلی محلے میں رابطہ مہم شروع کی جائے گی اور سب کو باہم کریں گےتاکہ مل کر وطن کی نظریاتی سرحدوں کا دفاع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ دیگر سیاسی حوالوں سے ہماری کمیٹیاں بنی ہوئی ہیں لیکن جب تک اس قومی بیانیے پر اکھٹے نہیں ہوں گے تب تک کوئی ہیش رفت فائدہ مند ثابت نہیں ہو گی۔