Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب زدگان کی بحالی میں حکومت مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہزاروں خاندانوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو ضروریات زندگی، اشیائے خوردونوش اور طبی سہولیات کی فراہمی میں ذمہ دارنہ کردار ادا کرنے کی بجائے حکومت کا سارا زور مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر  ہے۔ اگر وفاقی و صوبائی حکومتیں قبل از وقت اقدامات کرتیں تو غریب خاندانوں کو اس طرح جانی و مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت محض زبانی جمع خرچ سے کام چلانے کی کوشش نہ کرے۔متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ہنگامی بنیادوں پر کیا جائے۔جو لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور کھلے آسمان تلے پناہ لینے پر مجبور ہیں انہیں زلزلہ زدہ علاقوں کی طرز کے شیلٹرز ہوم فراہم کیے جائیں۔خورد و نوش و دیگر امدادی اشیاء کی فراہمی اورطبی مسائل سے نمٹنے میں معمولی تاخیر کسی مزید بڑے انسانی المیے کو جنم دے سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ رفاعی تنظیمیں،مذہبی جماعتیں ،رضاکاران اور نوجوان قومی جذبے کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر مجلس وحدت مسلمین نے متاثرین کی بحالی اور انہیں ضروری سہولیات کی فراہمی کے کیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین کی تربیتی کونسل کا اجلاس اجلاس میں تنظیمی تربیتی پروگرمات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں طے ہوا کہ تمام صوبوں میں صوبائی مسئولین کےلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ماہ ربیع الاول سے کیا جائے گا  ۔

 تربیتی کورس کو اپڈیٹ کرنے کے لئے کمیٹی قائم کی گئی، تربیتی کونسل کا آئندہ اجلاس 29 اگست کو ہو گا ،اجلاس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی سمیت ،شخ عیسی امینی ، علامہ ڈاکٹر یونس حیدری ،مولانا محمد جان حیدری اور مولانا شمس الدین بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی عزاداری کونسل ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا اجلاس مرکزی سربراہ شعبہ عزاداری علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی آفس میں منعقد ہوا۔ میٹنگ میں شعبہ عزاداری کے ذمہ داران نے آن لائن شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے حوالے سے مجالس اور ماتمی جلوسوں کو درپیش مسائل اور درج شدہ مقدمات پر غور کیا گیا اور آیندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صوبائی آرگنائزرملک اقرار حسین، عزاداری کونسل جنوبی پنجاب کے چیئرمین سید دلاور رضا زیدی، کے پی کے کے صوبائی چیئرمین عزاداری کونسل سید نیر عباس جعفری، مسؤل مرکزی آفس برادر ارشاد بنگش و دیگر نے عزاداری اور ایام عزا کے دوران مسائل عزاداروں کے خلاف مقدمات کے اندراج اور عزاداری و مجالس عزا میں آنے والی مشکلات اور شعبہ عزاداری ایم ڈبلیو ایم کی فعالیت پر تفصیلی گفتگو کی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ضلع ہری پور میں عزاداروں کے خلاف 18 مقدمات کا اندراج شرمناک حرکت ہے۔ جو ضلعی انتظامیہ کی نا اھلی اورمتعصبانہ رویے کی عکاس ہے۔ جبکہ میانوالی ضلع میں 7 جبکہ گوجرانولہ ضلع میں 5 مقدمات درج ہوئے جو کہ افسوسناک ہے عزاداروں کے خلاف مقدمات کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کے لئے وکلاء سے بات کریں گے اور ان مقدمات کی واپسی کے لئے پنجاب اور کے پی کے کی صوبائی حکومت سے میٹنگ کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ عزاداروں کے خلاف عبادت کے جرم میں ایف آئی آرز کا اندراج ظلم اور حقوق انسانی کی سنگین خلاف ورزی ہے ہمیں مستقبل میں ان ایف آئی آرز کا راستہ روکنا ہے ۔ وفاقی وزراء اور صوبائی حکومتوں سے ان ایف آئی آرز کے سلسلے میں ملیں گے اور مقدمات کی واپسی کا مطالبہ کریں گے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) بارڈر کی بندش سمیت زائرین چہلم امام حسین علیہ السلام کے جملہ مسائل کے حل کے لیے ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ امور خارجہ کی کوششیں جاری ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری امور خارجہ حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کے عراقی حکام اور سفراء سے رابطے کے نتیجے میں متعلقہ حکام اور رہنماؤں نے مسئلے کے حل کی کوششیں شروع کر دی ہیں

ح ا ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کے رابطے کے بعد معروف عراقی جماعت مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر ھمام حمودی نے عراق کی مرکزی حکومت سے خصوصی رابطہ کیا اور بارڈر کی بندش سمیت پاکستانی زائرین کے تمام مسائل کے فی الفور حل کا مطالبہ کیا۔

ڈاکٹر ھمام حمودی کے دفتر نے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری خارجہ کے نام جوابی خط میں بتایا کہ وہ عراق کی مرکزی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور اپنی بھرپور کوشش کر رہے ہیں تاکہ پاکستانی زائرین کی مشکلات حل ہوں اور پاکستانی زوار اربعین کے موقع پر زیارت ابا عبداللہ سے مشرف ہو سکیں۔

عراقی سفیر کے ساتھ بات چیت میں حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے پاکستانی زائرین کی مشکلات کا دوبارہ تفصیلی تزکرہ کرتے ہوئے سفیر کو مسائل کے حل میں کردار ادا کرنے پر زور دیا جس پر عراقی سفیر نے بتایا کہ وہ ایم ڈبلیو ایم کے پہلی دفعہ رابطے کے بعد سے ہی ان مسائل کو کم کرنے کی مسلسل کوشش کررہے ہیں۔

حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کا اس سلسلے میں ایرانی سفیر سے بھی دربارہ رابطہ ہوا ہے جس پر ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ ایران نے پاکستانی زائرین کی سہولت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے ہیں اور پاکستانی زائرین کے لیے ایران سے عراقی بارڈر کی بندش کے سلسلے میں بھی ایرانی وزارت خارجہ عراقی حکام کے ساتھ بات چیت کررہی ہے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ پاکستانی زائرین کی مشکلات اور مسائل کا حل اس وقت ترجیح مسئلہ ہے جس کو حل کرنے کے لیے ایم ڈبلیو ایم اپنی پوری توانائی صرف کررہی ہے۔

ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے پاکستانی حکومت خصوصا پاکستانی وزارت خارجہ اور وزارت مذہبی امور سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ پاکستانی زائرین کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے ان مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا پاکستانی زائرین کو اس وقت زیارت کے حوالے سے چند ایک مشکلات درپیش ہیں جن میں ایران سے عراق کے زمینی بارڈر کی پاکستانی زائرین کے لیے بندش، عراقی ویزا کے حصول سے پہلے اپروول کا غیر ضروری طویل پراسس اور اضافی فیس اور چالیس سال سے کم عمر ایسے زائرین جن کے ساتھ کوئی محرم خاتون نہیں اس کے ویزے کو مسترد کیے جانے جیسے مسائل نمایاں ہیں۔

حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے پاکستانی سفارتی حکام سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ دیگر ممالک کے سفارتی حکام کی طرح اس مسئلے کو عراقی حکام کے ساتھ اٹھائیں اور ان مسائل کا فی الفور حل نکالا جائے۔

وحدت نیوز(اسلام آ باد) معروف خطیب اہل بیتؑ علامہ سخاوت علی قمی کے والد بزرگوار خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم کی رحلت پر چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفر ی نے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ علامہ سخاوت علی قمی کے والد بزرگوار کے انتقال پر ملال پر ان کے اہل خانہ اور بالخصوص علامہ صاحب کے حضور تعزیت پیش کرتے ہیں دعا ہے کہ خدا مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وحدت نیوز(نگر)ممبر گلگت بلتستان کونسل و صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین شیخ احمد علی نوری کا ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں،صوبائی وزراء اور ڈیزاسٹر ٹیم کے ہمراہ ضلع نگر میں سیلاب زدہ علاقوں کا تفصیلی دورہ،اس موقع پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے جاری حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

وفد میں صوبائی وزیر خزانہ جاوید منوا،وزیر برقیات مشتاق حسین،پارلیمانی سیکرٹری شیخ اکبر رجائی،وزیر اطلاعات فتح اللہ خان،شیخ نئیر عباس مصطفوی،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان الیاس صدیقی،سابق رکن اسمبلی و رہنما ایم ڈبلیو ایم حاجی رضوان،عارف حسین الجانی اور دیگر ہمراہ تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree