
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(لاہور) سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہونیوالے افراد کی بحالی اور داد رسی کیلئے مجلس وحدت مسلمین یوتھ ونگ بھی میدان میں آ گیا۔ یوتھ ونگ کی جانب سے لاہور کے علاقے شادمان میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا ہے، جہاں پر سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان جمع کیا جا رہا ہے۔ قومی مرکز شادمان کے قریب لگائے گئے کیمپ میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما سید حسین زیدی، سیٹھ عدنان ،سجاد نقوی سید شعیب جعفری اور اسد علی بھی موجود تھے۔
سیٹھ عدنان نے بتایا کہ کیمپ میں سیلاب متاثرین کیلئے کپڑے، کمبل، ادویات، خشک راشن، برتن، پانی کی بوتلیں، جوس اور دودھ کے ڈبے، نقد رقوم سمیت دیگر اشیاء وصول کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں جمع ہونیوالے سامان المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے حوالے کیا جائے گا جو متاثرہ علاقوں میں پہلے سے ہی ریلیف کی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔ سیٹھ عدنان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے لاہور کے عوام سے خصوصی طور پر اپیل کی ہے کہ جو بھی وہ چاہیں، کیمپ میں جمع کروا دیں، ان کی یہ امانت مکمل ایمانداری کیساتھ متاثرین تک پہنچائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تاجروں کی جانب سے تعاون لائق تحسین ہے، لاہور کی تاجر برادری ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کر رہی ہے، جبکہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بڑھ چڑھ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے درخواست کی کہ شہری بھرپور انداز میں متاثرین کی بحالی کیلئے کردار ادا کریں۔ سیٹھ عدنان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو ہماری امداد کی ضرورت ہے، ایم ڈبلیو ایم متاثرین کی مکمل بحالی تک اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین کے سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ عراقی سفارت خانے کی جانب سے زائرین کو ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے کافی تعداد میں ہوائی ٹکٹ زائع ہوگئے ہیں ۔عراق اربعین پر پاکستان کے مختلف شہروں سے ہزاروں کی تعداد میں عزاداران نجف سے کربلا پیادہ روی اور کربلا معلیٰ میں مراسم عزاداری انجام دیتے ہیں۔رواں سال پاکستان سے اربعین حسینی پر لاکھوں زائرین کی کربلا زمینی اور فضائی راستوں سے روانگی متوقع ہے۔اربعین پر کربلا جانے کیلئے کے لئے زائرین نے ایران کا ویزا بھی اپلائی کیا ہوا ہے،لیکن موجودہ عراقی سفارت خانہ کی تساہل پسندی سے یہ خدشہ ہے کہ زائرین کو اربعین امام عالی مقام ملک میں ہی نہ کرنا پڑے۔
علامہ باقر عباس زیدی نے دفتر خارجہ اور وزارت مذہبی امور سے مطالبہ کیا کہ سفارتی تعلقات و روابط کے زریعے زائرین کو عراقی ویزہ نہ ملنے کی موجودہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر ملک خداداد پاکستان سے عراق جانے والے زائرین کے جلد ازجلد ویزہ حصول میں اپنا موثر کردار ادا کریں ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود ڈومکی نے کہا ہے کہ نائب امام یعنی ولی فقیہ کی اطاعت عالم اسلام اور عالم تشیع کی عزت و سربلندی کا سبب ہے۔ جن ممالک اور جن تحریکوں نے ولی خدا یعنی نائب امام کی اطاعت کی انہیں عزت و سربلندی اور کامیابی نصیب ہوئی۔ ذلت ورسوائی اور شکست ان کا مقدر بنی جنہوں نے نائب امام کی اطاعت کو ترک کیا۔
انہوں نے کہا کہ آیت اللہ العظمیٰ سید کاظم حائری نے ولی فقیہ رہبر مسلمین کی اطاعت کا پیغام دے کر عراق سمیت عالم اسلام اور عالم تشیع پر حجت تمام کی ہے ان کے اس واضح اور صریح پیغام کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ عالم اسلام اور مکتب تشیع کے علماء کو چاہیے کہ وہ آیت اللہ العظمیٰ حائری کی طرح مصلحتوں اور مفادات سے بالاتر ہو کر صریح اور دو ٹوک انداز میں قوم کی رہنمائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے خدا کو چھوڑ کر شیطان اور اس کے چیلوں پر اعتماد کیا وہ خسارے میں رہتا ہے۔ مقتدیٰ الصدر نے شہید آیت اللہ باقر النمر رحمۃ اللہ علیہ اور سینکڑوں مظلوم انسانوں کے قاتل بن سلمان سے ملاقات کی اس سے برملا امداد وصول کی اور سرزمین عراق میں مومنین کے درمیان تفرقہ پیدا کیا اور مرجعیت کے احترام کو نظرانداز کیا، یہی وجہ ہے کہ وہ اسوقت ایک بند گلی میں جاچکے ہیں۔ آیت اللہ العظمیٰ کاظم حائری کا عظیم اعلان انکی جرات اور حق گوئی کی دلیل ہے کہ میرے متعلقین رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی اطاعت کریں، کیونکہ انکی رہبری و قیادت ہی عراق اور عالم اسلام کی عزت و کامیابی کا راستہ ہے۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور تحریک انصاف میں پولیٹیکل تعاون کا سلسلہ جاری مجلس وحدت مسلمیں کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی کو وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا پولیٹیکل اسسٹنٹ (معاون خصوصی ) مقرر کیا گیا ہے۔ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔سید اسد نقوی نے اعتماد کے اس اظہار پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس موقع پر دوست احباب کے پرخلوص اور محبت بھرے جذبات میرے لیے قابل قدر ہیں تاہم ایام عزا کے احترام میں کسی بھی قسم کے مبارکبادی پیغامات کی وصولی سے سے معزرت چاہتا ہوں۔انہوں نے تنظیمی دوستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دعا فرمائیں کہ بحق محمد و آل محمد علیہم السلام اس نامزدگی کے ذریعہ سے قائد شہید کے مشن "آزاد خارجہ پالیسی اور اتحاد بین المسلمین" کے لئے کوئی خدمت سر انجام دےسکوں ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) گلگت بلتستان خصوصاً دیامر اور سکردو میں خواتین کی شناختی کارڈ رجسٹریشن کو بہتر بنانے کے لیے اراکین گلگت بلتستان اسمبلی،محترمہ کنیز فاطمہ(MWM) اور محترمہ ثریا زمان نے نادرا ہیڈ کوارٹر ، اسلام آباد کے سنئیر حکام، محترمہ ریما آفتاب ، ڈائریکٹر جنرل ، محترمہ معظمہ یوسف ، ڈائریکٹر ، اور زاہدالرحمان شمس ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے اسلام آباد میں ٹرسٹ فار ڈیمو کریٹک ایجوکیشن فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کے دفتر میں مشاورتی ملاقات منعقد کی۔ ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کی خواتین کی شناختی کارڈ رجسٹریشن کو بڑھانے کے حوالےسےتفصیلی گفتگو ہوئی۔
محترمہ ثریا زمان نے دیامر میں گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں کی نسبت خواتین کی سیاسی و انتخابی شرکت کم ہونے کے حوالے سےاہم وجوہات کی نشاندہی کرتے ہوئےبتایا کہ تعلیم کی شرح کم ہونے اور ثقافتی رکاوٹوں کی وجہ سے خواتین کی سماجی، معاشی و سیاسی عوامل میں شرکت کم ہے اور این جی اوز اور سول سوسائٹی کی موجودگی بھی نہ ہونے کے برابر ہے ، جس کی بنیاد پر خواتین کی قومی زندگی میں شرکت بڑھانے کے حوالے سے علاقے کو سنگین مسائل کا سامنا ہیں ۔شناختی کارڈ اورووٹر رجسٹریشن کو بڑھانے کے لیے متعلقہ حکومتی محکموں نادراورالیکشن کمیشن گلگت بلتستان کو ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔
سکردو میں خواتین کی شناختی کارڈ رجسٹریشن کم ہونے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے محترمہ کنیز فاطمہ نے کہا کہ خواتین کی رجسٹریشن میں حائل رکاوٹوں مثلاً، نادرا کے دفاتر تک رسائی نہ ہونا، خواتین کے مرکز میں محدود جگہ ہونے کی وجہ سےلمبی قظاروں میں انتظار کرنا، شناختی کارڈ کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی نہ ہونا اور رجسٹریشن کے لیے درکار دستاویزات کے حوالے سے معلومات نہ ہونا ، موبائل جسٹریشن وین کی عدم دستیابی اور دیگر سماجی و ثقافتی رکاوٹوں کے باعث خواتین شناختی کارڈ اور اس سے منسلک بنیادی حقوق سے محروم رہ جاتی ہیں۔ ملاقات کے دوران گلگت بلتستان اسمبلی خواتین کاکس اور اسمبلی کےدیگر اراکین اورسول سوسائٹی کے ادروں کے اشتراک سے خواتین اور دیگر پسماندہ طبقات کی شناختی کارڈ رجسٹریشن کی مہمات اور دیگر سرگرمیوں کے حوالےسے حکمت عملی تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس علمائے شیعہ کی مرکزی عاملہ کا پہلا باضابطہ اجلاس اتوار کے روز مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں مرکزی صدر مجلس علمائے شیعہ علامہ سید حسنین عباس گردیزی سمیت تمام صوبائی صدرور نے شرکت کی۔
اجلاس میں مجلس علمائے شیعہ کے دستور کو حتمی شکل دی گئی اور آئندہ کے امور پر گفت و شنید سمیت اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں مجلس علمائے شیعہ کے جنرل سیکرٹری علامہ اصغر عسکری، سیکرٹری تبلیغات علامہ سید ثمر عباس نقوی، سیکرٹری روابط علامہ عیسیٰ امینی، صوبہ خیبر پختونخوا سے علامہ احمد علی روحانی، جنوبی پنجاب سے علامہ قاضی نادر حسین، صوبہ سندھ سے علامہ عبداللہ مطہری، صوبہ بلوچستان سے علامہ علی حسنین، گلگت بلتستان سے علامہ سید مظاہر حسینی، صوبہ پنجاب سے علامہ سید طیب شیرازی اور آزاد کشمیر سے سید اسرار عباس نقوی شریک ہوئے۔