Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ سیلاب زدگان کی بحالی پوری قوم کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔مجلس وحدت مسلمین متاثرین کی مدد کے لیے اپنے تمام تر وسائل کا بھرپور استعمال کر رہی ہے۔ایم ڈبلیو ایم کی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں مرکزی و صوبائی عہدیداروں کی سربراہی میں سرگرمیاں شروع کر رکھی ہیں اور جنوبی پنجاب، بلوچستان سمیت سو سے زائد مقامات پر ہمارے کارکنان امدادی کاموں میں شب و روز مصروف ہیں۔متاثرین کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی،ان کی محفوظ مقامات تک منتقلی اور طبی سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر اہداف پر تیزی سے کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کا درد پوری قوم کا درد ہے۔بحیثیت مسلمان ہم سب پر یہ شرعی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ متاثرین کی مشکلات کے ازالے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔وطن عزیز اس وقت سنگین ترین مشکل کا شکار ہے۔لاکھوں بے گھر خاندانوں کی بحالی کوئی آسان عمل نہیں۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں ، سیاسی، دینی جماعتوں، فلاحی تنظیموں، ریاستی اداروں کے کندھوں پر یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری آن پڑی ہے۔مشکل کی یہ گھڑی فوری اور غیر معمولی اقدامات کا تقاضا کر رہی ہے۔معمولی سی غفلت یا تاخیر کسی بڑے انسانی المیے کا باعث بن سکتی ہے۔یہ وقت ہر قسم کی وابستگی سے بالاتر ہو کر متاثرین کی مدد کرنے کا ہے۔

انہوں نے کہ حکومت اور مخیر حضرات بے گھر لوگوں کے لیے خیموں اور عارضی شیلٹر ہاؤسز کا فوری بندوبست کریں تاکہ کھلے آسمان تلے بےیارومددگار پڑے  لوگوں کو سرچھپانے کی جگہ مل سکے۔

وحدت نیوز(ڈیرہ غازی خان) ملک بھر میں جاری بارشوں کے سلسلے کے ساتھ سیلاب کیوجہ سے بیشتر اضلاع ڈوب چکے ہیں۔ بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب میں متعدد دیہات تباہ چکے ہیں۔ سیلاب کیوجہ سے ہونیوالے نقصانات کا جائزہ لینے اور مقامی لوگوں سے ملاقاتوں کے لیے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صدر مولانا اقتدار حسین نقوی، جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید زعیم زیدی، ہمدرد ڈزاسٹر سیل کے چیئرمین سید فضل عباس نقوی، پاکستان میڈیکس، امامیہ ریلیف سیل، ایم ڈبلیو ایم ضلع ڈیرہ غازی خان کے مولانا ساجد اسدی اور آئی ایس او ملتان ڈویژن کے عہدیداروں نے کوہ سلیمان سے آنے والے سیلابی ریلوں سے متاثر ہونیوالی بستیوں کا دورہ کیا۔

شیعہ تنظیموں کے وفد نے مقامی لوگوں سے نقصانات پر دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کی طرف سے کھانا تقسیم کیا گیا، ہمدرد ڈزاسٹر سیل کی جانب سے راش بیگ تقسیم کیے گئے اور پاکستان میڈیکس کی جانب سے ڈاکٹروں کی ٹیم نے میڈیکل کیمپ لگایا جبکہ ایم ڈبلیوایم کے قائدین نے مجلس عزا کے انعقاد کے بعد نقد امداد بطور نیاز تقسیم کی۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے چیف آرگنائزر علامہ ڈاکٹر سید یاسر عباس سبزواری کا اپنے وفد کے ساتھ ضلع میرپور اور ضلع کوٹلی کا دورہ ۔چیف آرگنائزر علامہ سید یاسر عباس سبزواری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اپنا ایک دستور اور منشور رکھتی ھے ھم امت مسلمہ میں اتحاد قائم کرنے اور مکتب تشیع کے حقوق کے دفاع کے لیے میدان حاضر ہیں۔

 مزید ان کا کہنا تھا آمدہ بلدیاتی الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اترے گی اس دورے  میں تنظیم سازی کے عمل کو بھی انجام دیا گیا ضلع میرپور میں جناب مولانا حسن کاظمی صاحب کو ضلع میرپور کا آرگنائزر منتخب کیا گیا اور ضلع کوٹلی سے جناب سید طاہر بخآری صاحب کو آرگنائزر منتخب کیا گیا ۔

چیف آرگنائزر علامہ سید یاسر عباس سبزواری نے کہا کہ انشاء اللہ بھت جلد کشمیر کے تمام اضلاع میں آرگنائزر کمیٹیاں تشکیل دی جاہیں گی اس دورہ میں چیف آرگنائزر کے ساتھ جناب مولانا سید اسرار عباس نقوی ،سید فدا حسین نقوی اور خالد عباسی شامل تھے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے ذیلی ادارے المجلس ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ سیل کی جانب سے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی ریلیف کیلئے مہم جاری ہے۔ دریں اثناء سندھ بھرمیں اور کراچی کی مختلف جامع مساجد اور عوامی مقامات پر متاثرین سیلاب کیلئے امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ خطبائے جمعہ اور رہنماؤں نے سیلاب سے تباہ کارکیوں قیمتی جانوں کے ضیاء پر اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم وطنوں کے حق میں خصوصی دعائیں کرائیں اور عوام سے متاثرین کی ہر ممکنہ امداد کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب لاڑکانہ، خیر پور، سکھر، شکارپور، جیکب آباداور دیگر اضلاع میں ایم ڈبلیوایم کے رضا کار سیلاب زدگان میں ہر ممکن امداد میں مصروف ہیں، انہیں کھانے پینے کی اشیاء بھی فراہم کی جارہی ہیں اور بعض مقامات پر رہائش کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

وحدت نیوز(لاہور)رکن پنجاب اسمبلی و مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ کی رہنما سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ بے آسرا و مصیبت ذدہ سیلاب متاثرین کے لیے دل کھول کر امداد کریں خطرناک سیلابی ریلوں نے گاوں دیہات اور بستیاں اجاڑ دیں اور ان کا نام و نشان صفحہ ہستی سے مٹا دیا اقتدار و دولت کے نشے میں مست بے حس حکمرانوں کی نا اہلی نے عوام کو اس مصیبت اور آفت میں غرق کر دیا ہے  اتنے بڑے پیمانے پر تباہی و بربادی کے ذمہ داران یہی حکمران ہیں جنہیں عوام کی تکلیف اور اذیت کا کوئ احساس نہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ سے ایسے حالات و واقعات میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرتی ہے اس وقت ہم سب کو ایک بڑے انسانی المیے اور اموات سے بچنے کے لیے اپنی کوششیں تیز تر کرنا ہونگیں بچے جوان مرد و خواتین سب اپنے مصیبت ذدہ بہن بھائیوں کی مشکل وقت میں مدد کرنے کے لیے میدان میں اتریںانہوں نے کہا دین اسلام کی تعلیمات اور حضرت محمد صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آئمہ طاہرین علیھم السلام کی سیرت سے ہمیں یہی درس ملتا ھے کہ بلا تفریق مسلک و مذہب طبقات ستم رسیدہ و مشکل میں گھرے ہوے انسانوں کی مدد کی جاے ایک انسان کی جان بچانا کل انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے ان کا مزید کہنا تھا ابتلا و آزمائش اور بے بسی کی اس گھڑی سے نجات کے لیے قادر مطلق ذاتِ پروردگار کے حضور استغاثہ کیا جاے اجتماعی طور پر دعائے جوشن کبیر اور دیگر دعائیں اور نماز پڑھیں اور خلوص دل سے دعا کریں کہ اللہ تعالی محمد و آل محمد (ص) کے طفیل ہماری قوم اور ہمارے وطن پر رحم فرمائے ۔ آمین

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نےسندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان،سندھ،جنوبی پنجاب سیلاب کے باعث ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں لاکھوں افراد بے گھر ہو نے اور قیمتی جانوں کے ضیاء پراظہار افسوس ہے،حکومت سیاست کے بجائے بے گھر افراد کی طرف توجہ دے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں زیر آب آنے والے علاقوں میں امدادی کاروئیوں کی رفتار کو تیز کرے۔اس ناگہانی آفت کے نتیجے میں متاثر ہونے والے لاکھوں افراد کو ضروریات زندگی کی بلاتعطل فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ریاست کے تمام اداروں سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور درد دل رکھنے والی مخیر شخصیات کو بھی مشکل کی اس گھڑی میں بے گھر افراد کی مدد اور بحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لیے قبل از وقت حفاظتی اقدامات کیے جاتے ہیں تا کہ نقصانات کی شرح کم سے کم درجہ پر رہے۔لیکن ہمارے ہاں صورتحال اس کے برعکس ہے۔ہر سال ہزاروں ایکڑ رقبہ سیلاب کی نذر ہو جاتا ہے۔ لاکھوں افراد سیلاب کی تباہ کاریوں سے غربت کے گراف سے بھی نچلی سطح پر زندگی گزارنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔متاثر ہ علاقوں میں وبائی امراض اورغذائی قلت جیسی آفات نے ہر دوسرے گھر میں ڈیرہ ڈال رکھا ہوتا ہے۔ سینکڑوں قیمتی جانیں حکومتی عدم توجہی کے سبب موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔ جن علاقوں میں سیلاب کا اندیشہ ہو وہاں قبل از وقت حفاظتی تدابیر اور پانی کے بہاو کی رفتار کو معمول پر لانے کے لیے ضرورتی تعمیرات کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کے ساتھ جا کر محض فوٹو سیشن سے ان کے دکھوں کا مداوہ نہیں کیا جا سکتا بلکہ ان ناگہانی آفات کی روک تھام کے لیے مستقل منصوبہ بندی ازحد ضروری ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree