
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(شکارپور)مسلسل بارشوں کے باعث ضلع شکارپور کے تحصیل گڑھی یاسین بہت متاثر ہوا ہے، تحصیل گڑھی یاسین میں ابھی تک 20 جانیں ضائع ہوچکی ہیں، اور کافی علاقوں میں لوگ پہنسے ہیں، جن کو بچابہ ایک بڑا ٹاسک بن چکا ہے، کوئی ادارہ مدد کرنے کے لیے ابھی تک تیار نہیں ہے،
تین سے چار اسکولوں میں بھی ابھی تک 200 سے زیادہ متاثر فیملیز پہنچ چکی ہیں، جن کو اپنی مدد آپ کے تحت مجلس وحدت مسلمین ٹیم گڑھی یاسین اور کچھ مخیر حضرات کے تعاون سے کھانا پہنچایا گیا، یوسی ڈکھن کے چئیرمین سرائی شعیب سیال، وائيس چئرمين بھادر علی ساجدی، مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے صدر مستنصر مہدی ابڑو، اپنی ٹیم کے ہمراہ اپنی سرگرمیوں کو رضاکارانہ طور پر تیز کردی ہیں
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء اور عزاداری کونسل کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے وفاقی وزیر ساجد حسین طوری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء نے زائرین کو درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو کی اور وفاقی وزیر ساجد حسین طوری سے زائرین کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ ان کی زائرین کے مسائل پر عراق اور ایران کے سفراء سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے زائرین کے مسائل جلد حل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین کےرکن گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری شیخ اکبر علی رجائی نے کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی میں شراب اور افیون کے حوالے سے کوئی بل پیش نہیں ہواہے،اسمبلی میں جب تک ناصر ملت و مجاہد ملت کے سپاہی موجود ہیں ایسا بل منظور نہیں ہوسکتا ، ہم کٹ جائیں گے مگر ایسا بل پاس ہونے کا سوال پیدا نہیں ہوتا ۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں ایک ایکٹ منظوری کے لئے پیش کیاگیا جس میں مختلف اشیاء پر ٹیکس کے نفاذ کی شقیں شامل تھیں اور ان میں ایک الکہل کے کاروباد سے متعلق بھی تھی ۔ یعنیٰ اگر کوئی غیر مسلم شراب کاکاروبارکرےتواس پرٹیکس ہوگا۔شراب کے کاروبارکی اجازت والی بات ہی نہیں ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ آئیں پاکستان کے مطابق صرف غیر مسلم کو شراب کے کاروبار کا لائسنس دیاجاتا ہے کوئی مسلم لائسنس بھی نہیں لے سکتا ہے ۔ اب ایکٹ میں یہ ہے کہ کوئی لائسنس یافتہ غیر مسلم شراب کاکاروبارکرےتواس پرٹیکس ہوگا۔گلگت بلتستان میں غیر مسلم ہے ہی نہیں ہے تو لائسنس کاموضوع ہی ختم ہو جاتا ہے دوسرا لائسنس دینے کی بات ہی ایکٹ میں ذکر نہیں ہے اور نہ لائسنس دینادائرہ اختیارمیں ہے توپھرکیسے شراب کے کاروبار کی اجازت دی گئی ؟
انہوں نے مزید کہا کہ مختصر یہ ہے کہ کسی بھی قسم کے لائسنس کا کوئی بل پیش ہی نہیں ہوا۔ریونیوایکٹ میں ٹیکس کابل پیش ہوا۔ گلگت بلتستان میں شراب کی فروخت کی قانون سازی کی جعلی افواہیں محض بغض اورناسمجھی کی بنیادپرپھلائی گئی ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)جامعہ نعیمیہ میں منعقدہ ملی یکجہتی کونسل کی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سیکرٹری سید ناصر شیرازی نےخصوصی شرکت کی۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئےملکی سلامتی کے لیے داخلی وحدت کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا۔انہوں نے تمام مذہبی و سیاسی اکائیوں سے ملکی استحکام کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل بھی کی۔
وحدت نیوز(اٹک)مجلس وحدت مسلمین ضلع اٹک کے زیر اہتمام ضلعی راہیان کربلا کنونشن کا انعقادکیا گیا،جس میںایم ڈبلیوایم سینٹرل پنجاب کے صوبائی آرگنائزر جناب ملک اقرار حسین و جناب برادر نجیب نقوی نے خصوصی شرکت کی ۔کنونشن میں تحصیل فتح جنگ، تحصیل پنڈی گھیب ،تحصیل جنڈکے صدور اور جنرل سیکریٹری صاحبان اور اراکین ضلعی کابینہ نے شرکت کی،اراکین ضلعی شوریٰ نےکثرت رائے سے علامہ سید نیاز حسین بخاری صاحب کو اگلے تین سال کے لئے ضلعی صدر منتخب کر لیا۔ صوبائی آرگنائزر ملک اقرار حسین نے نومنتخب ضلعی صدر سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والا اسلام سے خارج اور شریعت کی رو سے واجب القتل ہے۔شاتم رسول ﷺ ملعون سلمان رشدی نے اپنی ناپاک تصنیف میں ختمی مرتبت پیغمبر اسلام کی جس انداز سے گستاخی کی اس نے دنیا کے کروڑ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح اور انہیں غم و غصہ میں مبتلا کیا۔عالم اسلام کے نڈر رہنما آیت اللہ العظمی سید خمینی رحمۃ اللہ نے سلمان رشدی کے قتل کا فتوی دے کر یہود و نصاری کو یہ پیغام دیا کہ کوئی بھی غیرت مند مسلمان نبی ﷺکی شان میں گستاخی کی اجازت نہیں دے سکتا۔ اگر کوئی مسلمان رہنما طاغوتی طاقتوں کی خوشنودی کے لیے رسول اللہ ﷺ کے کسی گستاخ کا لیے ہمدردانہ جذبات رکھتا ہے تو اس کا نبی کریم ﷺ اور ان کے دین سے کوئی تعلق نہیں۔ہماری حکمرانوں کو ملعون رشدی کے خلاف عوامی جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے حکومتی سطح پر بیان جاری کرنا چاہئیے تاکہ اقوام عالم پر یہ واضح کیا جا سکے کہ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام نبی ﷺ کی عظمت پر کوئی سمجھوتہ کرنے کے لیےقطعی تیار نہیں۔ہم کٹ مر تو سکتے ہیں لیکن نبی ﷺ کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دے سکتے۔
انہوں نے کہا کہ وطن عزیز اسٹرٹیجک اعتبار سے ایک اہم ملک ہے۔دنیا کے مختلف حصوں میں ہونے والے غیر معمولی واقعات و حالات اس پر اثرانداز ہوتے ہیں۔پاکستان کی ایٹمی طاقت ان عالمی استکباری قوتوں کو سخت کھٹکتی ہے جو پاکستان کو کمزور اور غیر مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔جن ممالک کو ہماری آزاد خارجہ پالیسی اور ترقی سے مسئلہ ہے انہیں ہمارا دوست کہلانے کا حق حاصل نہیں۔بھارت،اسرائیل، امریکہ ہماری آزاد خارجہ پالیسی اور داخلی خودمختاری کے سخت ترین دشمن ہیں اس کے برعکس چین،روس،ایران،ترکی،ملائشیا پاکستان کو ہر لحاظ سے خود مختار اور ملکی و قومی پالیسیوں میں آزاد دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔دشمن طاقتیں پاکستان کو غیر مستحکم کر کے ہم سے ہمارے ایٹمی اثاثے لینا چاہتی ہیں۔ہمیں عالمی حالات کے تناظر میں بابصیرت اور حکیمانہ فیصلے کرنے ہوں گے۔دنیا میں طاقت کی منتقلی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔امریکہ اپنی ڈوبتی ہوئی کشتی کو بچانے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔گریٹر اسرائیل کا خواب دیکھنے والی صیہونی ریاست اپنی محدود قابض سرزمین کی بقا کے لیے دیواریں کھڑی کرنے میں مصروف ہے۔ظالموں کے حساب کے دن گنے جا چکے ہیں۔
ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ پر اگرکاروائی کی جاتی تو وطن عزیز کے حالات آج مختلف ہوتے۔آدھی رات کو کسی خاتون کو اٹھا کر اور بچے سے جدا کرکے حراست میں لے لینا کہا کسی مہذب معاشرے کا قانون ہو سکتا ہے؟اگر کوئی قصوروار بھی ہے تو اس کے ساتھ ایسا بھیانک انداز اختیار کیا جاتا ہے کہ وہ مظلوم بن جاتا ہے۔انسانیت کا تمسخر اڑانے والوں کا اگر اس دنیا میں احتساب نہ بھی ہوا تو خدا کی عدالت میں ان سخت حساب کا سامنا ضرورکرنا پڑے گا۔وفاقی دارالحکومت میں پارا چنار کے ہمارے ایک عالم دین کو شہید کر دیا گیا۔ان کے قاتلوں کا آج تک پتا نہیں چل سکا۔اگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیاسی و انتقامی کارروائیوں اور چادر وچاردیواری کے تقدس کی پامالی سے فرصت ملے گی تو وہ مجرمانہ سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اپنا پیشہ وارانہ کردار ادا کریں ۔حکومت نے عوامی مشکلات سے بے غرض ہو کر اپنی تمام تر توانائیوں کو اقتدار کےحصول کے لیے وقف کر رکھا ہے۔یہ وقت عوام کے ملک بچانے کے لیے گھروں سے نکلنے اور خودکو بیدار رکھنے کاہے