Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) مصدق ملک نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ ایران پر عالمی پابندیوں کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے، ایران پر سے پابندیاں ہٹانے کے بعد منصوبے کی سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی، اس بات کا کوئی خطرہ نہیں کہ ریاستی ملکیتی اداروں کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے۔پاکستان نے ایران کو اربوں ڈالر کے ایران - پاکستان (آئی پی) گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل سے متعلق معاہدے کے تحت طے شدہ ذمہ داری کو معطل کرنے کیلئے ’فورس میجر اینڈ ایکسکیوزنگ ایونٹ‘ نوٹس جاری کیا ہے، جس میں پاکستان کے قابو سے باہر بیرونی عوامل کا حوالہ دیا گیا ہے۔

پاکستان کے معروف انگریزی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق سادے الفاظ میں پاکستان نے اس وقت تک منصوبہ آگے بڑھانے سے اپنی معذوری ظاہر کی ہے، جب تک کہ ایران پر امریکی پابندیاں برقرار ہیں یا امریکا کی جانب سے اسلام آباد کو منصوبے پر آگے بڑھنے کیلئے کوئی مثبت اشارہ دیا جائے۔ یہ منصوبہ 24 کروڑ عوام کے جنوبی ایشیائی ملک میں توانائی کی شدید قلت کے باوجود تقریباً ایک دہائی سے سرد خانے میں پڑا ہے۔

 وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب کے مطابق پاکستان نے گیس سیلز اینڈ پرچیز اگریمنٹ (جی ایس پی اے) کے تحت ایران کو ایک فورس میجر اینڈ ایکسکیوزنگ نوٹس جاری کیا ہے، جس کے نتیجے میں جی ایس پی اے کے تحت پاکستان کی ذمہ داریاں معطل ہوجاتی ہیں۔ قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے پالیسی بیان میں وزیر مملکت نے یہ بھی ریکارڈ پر رکھا کہ ایران نے فورس میجر اینڈ ایکسکیوزنگ ایونٹ کے نوٹس پر اعتراض کیا۔

مصدق ملک کی جانب سے یہ بیان ایم این اے جمال الدین کے سوالوں کے جواب میں سامنے آیا ہے۔ انہوں نے پوچھا تھا کہ کیا حکومت پاکستان سرحد پار توانائی منصوبے کی تکمیل کیلئے کوئی متعین تاریخ ہے؟ کیا تاخیر کی صورت میں پاکستان پر جرمانہ واجب الادا ہے اور کیا دیگر علاقائی ممالک اقوام متحدہ کی پابندیوں کے باوجود تجارتی تعلقات کو بڑھا رہے ہیں؟ مصدق ملک نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ ایران پر عالمی پابندیوں کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے، ایران پر سے پابندیاں ہٹانے کے بعد منصوبے کی سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی، اس بات کا کوئی خطرہ نہیں کہ ریاستی ملکیتی اداروں کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال میں ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کیلئے کوئی متعین تاریخ نہیں دی جا سکتی۔

وحدت نیوز(لاہور)پچیس محرم الحرام یوم شہادت امام علی زین العابدین علیہ سلام کے المناک موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارا لاکھوں سلام امام زین العابدین علیہ سلام کے صبر عظیم اور جہد مسلسل کو کہ جس کی وجہ سے کوچہ و بازار میں یزیدیت رسوا ہو رہی ہے جب کہ حسینیت کا پیغام پوری جاہ و جلالت کے ساتھ پھیلتا جا رہا ہے امام علیہ السلام نے کربلا سے کوفہ، کوفہ سے شام اور زندان سے رہائی تک ہر موقع پر اپنے خطبوں کے ذریعے جہاں قیام حسینی علیہ السلام کے اصولوں اور فلسفے سے لوگوں کو آگاہ فرمایا وہیں اسلام کا نام استعمال کرتے ہوئے اسلام کی دھجیاں اڑانے کی کوشش کرنے والی ناپاک حکومت کا مکروہ چہرہ بھی بےنقاب فرمایا انہوں نے کہا ہر دور میں یزیدی افکار و کردار کی نابودی کے لیے سیرت امام سجاد علیہ سلام کی پیروی کرنا ہم سب پر لازم ہے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے فرزند رسول ص حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر ولی العصر حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، مقام معظم رہبری اور تمام محبان اہلبیت علیہم السلام کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام سجاد علیہ السلام نے اپنی امامت کے پینتیس برسوں میں دین اسلام اور انسانیت کی خاطر وہ عظیم خدمات انجام دی ہیں، جن کی مثال تاریخ میں بہت کم ملتی ہے، یہی وجہ تھی کہ جب آپ ع کی مظلومانہ شہادت کی خبر مدینہ میں پہنچی تو سارے مدینہ کے لوگ امام کے جنازے میں شرکت کرنے پہنچے۔حضرت امام سجاد علیہ السلام نے عاشورا کے بعد تحریک کربلا کی سنگین ذمہ داری سنبھالی اور اپنے پدر بزرگوار کے پیغام دین اسلام اور ان کے عظیم مشن کو آگے بڑھانے کا کام انتہائی باکمال انداز سے انجام دیا، علی ابن الحسین علیہ السلام نے تحریک عاشورا کے مقصد اور اس کے بنیادی فلسفے کو دنیا کے سامنے بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام زین العابدین عبادتوں کی زینت، بندگی اور بندہ نوازی کی آبرو، دعا و مناجات کی جان، خضوع و خشوع اور خاکساری و فروتنی کی روح تھے، آپ خدا کی وہ برگزیدہ ہستی ہیں کہ جن کی خلقت ہی توکل اور معرفت کے ضمیر سے ہوئی، سید سجاد ع نے دعا کو معراج اور مناجات کو عروج و رسائی عطا کی، جن کی ایک ایک سانس تسبیح اور شکر خدا سے معمور تھی، جن کی دعاؤں کا ایک ایک فقرہ عالم بشریت کے لئے سرمایۂ نجات اور نصیحت و حکمت سے سرشار ہے، یہ پیغام ہمارے لیے اہم ہے کہ آپ کے صبر و استقلال نے پایہ تخت یزید کو ہلا کر رکھ دیا، خونخوار اموی حکمران آپ کے پیغام ولایت سے خائف رہتے تھے یہی وجہ بنی کہ زمین پر خدا کی حجت اور پاکیزہ ہستی کو زہر دلوا کر شہید کردیا گیا ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تعلیم و سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف حسین الجانی کے والد بزرگوار عبداللہ ولد گوھرعلی مرحوم طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے ۔

مرحوم کی رحلت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری سلیم عباس صدیقی، مرکزی سیکریٹری یوتھ علامہ اعجاز بہشتی ، مرکزی سیکریٹری سیاسیات اسدعباس نقوی، مرکزی صدر وحدت یوتھ علامہ تصور علی مہدی، مرکزی صدر مجلس علمائے مکتب اہل بیتؑ علامہ حسنین عباس گردیزی، مرکزی صدر عزاداری ونگ ملک اقرارحسین علوی ، تمام صوبائی صدور صاحبان ودیگر نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

قائدین نے اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں غم ذدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد کا سایہ گھر کیلئے خدا کی عظیم نعمت ہوتا ہے،باپ کی کمی کا کوئی بدل نہیں ، خداوند متعال پسماندگان کو مرحوم عبداللہ ولد گوھرعلی مرحوم کے اس سانحہ ارتحال پر اپنی بارگاہ سے صابرین کا اجر عظیم عنایت فرمائے اور مرحوم ومغفور کو جوار آئمہ معصومین ؑ میں محشور فرمائے۔

وحدت نیوز(اورکزئی) چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر بروز جمعہ ملک بھرمیں یوم وحدت امت منایا گیا۔ جامع مسجد کریز ضلع اورکزئی کے خطیب اور مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخواہ کے صوبائی سیکرٹری تبلیغات مولانا طفیل عباس ھاشمی نے نماز جمعہ کے خطبے میں متنازعہ ترمیمی بل کی منظوری کی پرزور مذمت کی اور مطالبہ کردیا کہ اس بل کو واپس لیا جائے بصورت دیگر اس بل کے نتیجے میں پاکستان کی گلی گلی،قریہ قریہ میں فساد ھوگا۔

 انہوں نے کہا کہ ھمارے علماء کرام اور خاص کر قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جرات مندانہ اور شجاعانہ موقف کی حمایت کرتے ھوئے کہا کہ جب بھی ھمیں قائد وحدت احتجاج کی کال دیں گے تو ھم حاضر ھونگےاور آخر میں اتفاق و اتحاد پہ بات کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) شیعہ ایکشن کمیٹی راولپنڈی و اسلام آباد کے زیر اہتمام متنازعہ فوجداری بل کے خلاف جامعہ مسجد اثناء عشریہ جی سکس ٹو کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، جس میں علمائے کرام، ملی تنظیموں کے رہنماؤں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین کی جانب سے متنازعہ ترمیمی ایکٹ کے منظور کیئے جانے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔

مظاہرین سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متنازعہ ترمیمی ایکٹ قرآن وسنت کے منافی اور آئین پاکستان سے متصادم ہے، حکومت کی طرف سے اپنی مدت پوری ہونے سے ایک دن پہلے اسے منظور کرنا، سیاسی فائدہ اٹھانے کی ناکام کوشش ہے، یہ کوتاہ نظر سیاست دان یاد رکھیں، ہم ان کا ہر گلی کوچے میں پیچھا کریں گے اور انکے ناپاک عزائم کا راستہ روکیں گے، یہ بل شیعہ سنی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی ناپاک سازش ہے، ہم کسی صورت یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، یہ متعصبانہ اور فرقہ وارانہ بل ملک میں بسنے والے بیس فیصد شیعوں کے خلاف قانونی طور پر قتل کا پروانہ ہے، جسے ہرگز برداشت یا قبول نہیں کیا جا سکتا، ہم اس بل کے خلاف ہر قانونی راستہ اختیار کریں گے، ہمارے تمام اسٹیک ہولڈرز جماعتوں سے روابط جاری ہیں جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

شیعہ ایکشن کمیٹی کے صدر سید زاہد جعفری نے کہا کہ ہم پہلے بھی اپنی ملت کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور زیادتیوں کے خلاف میدان میں حاضر رہے ہیں، دھرنے دیے، جیلوں میں گئے لیکن پیچھے نہیں ہٹے، آج بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، ایوان بالا اور زیریں سے جس عجلت اور غیر ذمہ داری کے ساتھ اس بل کو منظور کیا گیا ہے وہ انتہائی تشویشناک اور شرمناک ہے، کسی بھی مذہب و مسلک کے عقائد ونظریات پر پابندی عائد نہیں کی جا سکتی، یہ انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انجمن جانثاران اہلبیت کے صدر تطہیر رضوی نے بھی بل منظوری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بل کو کسی صورت ایکٹ نہیں بننے دیا جائے گا، شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنما مسعود حیدر ککو نے بھی بل منظوری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے یکسر مسترد کر دیا۔انہوں نے آنے والے انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو ووٹ نہ دینے پر زور دیا۔ انہوں کا کہنا تھاآئندہ شعیہ جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امیدوار کو کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree