وحدت نیوز(سرگودھا) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ علی اکبر کاظمی نے بزرگ عالم دین علامہ سید محمد باقر شیرازی حفظہ اللہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے علامہ باقر شیرازی کی خیریت دریافت کی اور ضلع سرگودھا میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان کی سرپرستی اور تنظیمی رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات کے دوران ضلع سرگودھا کے ضلعی صدر مولانا استاد ذوالفقار اسدی بھی ہمراہ تھے۔ علامہ باقر شیرازی نے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کی تنظیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا:
جب سے آپ تشریف لائے ہیں، تنظیمی سرگرمیوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ آپ کی توجہ اور تنظیمی ترجیحات نے کارکنان میں نیا جوش و جذبہ پیدا کیا ہے۔ آج ضلع سرگودھا ایک باصلاحیت ٹیم کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے۔
انہوں نے مزید دعا دی کہ اللہ تعالیٰ تمام تنظیمی احباب کو توفیقاتِ خیر عطا فرمائے۔ آمین۔