صوبائی آرگنائزر ایم ڈبلیوایم پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی کا تحصیل بھیرہ کا دورہ

24 جولائی 2025

وحدت نیوز(بھیرہ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی آرگنائزر، حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب اپنے وفد کے ہمراہ تحصیل بھیرہ پہنچے۔ وفد کا پرتپاک استقبال ڈاکٹر امجد شہزاد، تحصیل صدر مجلس وحدت مسلمین بھیرہ نے کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر امجد شہزاد کی رہائش گاہ پر ایک تعارفی تنظیمی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں صوبائی آرگنائزر کو تحصیل بھیرہ کی کابینہ کا تعارف کروایا گیا۔ نشست کے دوران تحصیل کی تنظیمی سرگرمیوں، موجودہ سیاسی، مذہبی و سماجی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

نشست میں ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع سرگودھا، مولانا استاد ذوالفقار اسدی صاحب نے بھی شرکت فرمائی۔

صوبائی آرگنائزر علامہ علی اکبر کاظمی نے اپنی گفتگو میں نہ صرف مقامی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا بلکہ تنظیمی استقامت، اخلاص اور وحدت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا:

ہمیں کسی کے مذہبی جذبات کو مجروح نہیں کرنا، نہ ہی منبر کو اسلامی مقدسات کی توہین کے لیے استعمال ہونے دینا ہے۔ رہبر معظم حضرت آیت اللہ خامنہ ای کا واضح فتویٰ ہے کہ اسلامی مقدسات کی توہین حرام ہے۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ:

محرم و صفر کے مقدس مہینے امن، رواداری اور خدمت کے مہینے ہیں۔ عزاداری عبادت ہے، کسی جماعت یا تنظیم کی میراث نہیں، بلکہ یہ پورے مکتب اہل بیت اور امت مسلمہ کا مشترکہ سرمایہ ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ:

عزاداری کے دوران سبیلیں لگانا عبادت ہے، نہ کہ جرم۔

ہمیں دشمن کی سازشوں کو وحدت و اخوت کے ذریعے ناکام بنانا ہے۔

پاکستان کو کمزور کرنے کی کوششوں کا مقابلہ باہمی اتفاق اور شعور سے کرنا ہوگا۔

پیغامِ امام حسینؑ کو عام کرنا ہی سنتِ نبویؐ کا احیاء ہے۔


اختتام پر علامہ کاظمی نے تحصیل بھیرہ کی تنظیمی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اگر اسی اخلاص، یکجہتی اور جذبے سے کام جاری رہا تو ان شاء اللہ علاقے میں ایک مثبت تبدیلی آئے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree