
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(اسلام آباد)سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ سےان کی رہائش گاہ پر فرزندانِ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح مولانا سید علی الحسینی اور سید حسین الحسینی کی ملاقات۔
فرزندان ِ شہید قائد نےزیر تعمیر جامعہ الولایہ کی عمارت کا معائنہ کیا اور بزرگ علماء کی جانب سے متنازعہ ترمیمی بل کے خلاف آل پاکستان علما و ذاکرین کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی ۔
ملاقات میں صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی ،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری سلیم صدیقی ، مسئول مرکزی دفتر ارشاد حسین بنگش اور دیگر بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(گجرانوالہ ) تھانہ کینٹ گجرانوالہ میں امام مہدیؑ کے گستاخوں کے خلاف مقدمہ در ج ،گرانا تصدق حسین کی نشاندہی پر عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین کے صدر سید فخرِ حسنین رضوی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے مومنین کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے ان کی آواز مرکز تک پہنچائی جس میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل سید حسن رضا کاظمی صاحب, صوبائی سیکرٹری برائے عزاداری سید خرم عباس نقوی صاحب, مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ پنجاب کے صدر ڈاکٹر سید افتخار نقوی صاحب اور سید فخر رضوی ایڈوکیٹ نے بھر پور کوشیشوں کے بعد معلون گستاخِ امام مہدیؑ کے خلاف مقدمہ درج کروا دیااور دیگر گستاخوں کی گرفتاری کی کا مطالبہ بھی کیا ہے, جس پر انتظامیہ نے وعدہ کیا ہے کہ جلد از جلد گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔
واضح رہے کہ موضع ترگڑی ضلع گجرات کے رہائشی ملعون گستاخ توصیف ولد محمد طارق نے فیس بک پرفرزند رسول خداؐ، جانشین پیغمبر ؐ حضرت امام مہدی ؑ اور ان کی پاک وپاکیزہ والدہ ماجدہ کے خلاف انتہائی نازیبا ،گھٹیا اور ناقابل بیان پوسٹ اور الفاظ شیئر کیئے ۔
سوشل میڈیا پر یہ گستاخی دیکھ کرمقامی محب اہل بیتؑ اعجازحسین ولد محمد ریاض نے اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ جاکر اس ملعون سے اس گستاخی کی وجہ معلوم کی تو اس نے بجائے معافی مانگنے یا اظہار ندامت کرنے کے مزید مغلظات بکیں ۔اس ملعون نے یہ گستاخی غلام مرتضیٰ ولد غلام مصطفیٰ نامی ایک شرپسند کی ایماء پر کی ہے۔
بعد ازاں اعجاز حسین ولد محمد ریاض نےفرزند رسول خداؐ اور امام برحق امام مہدی آخر الزمانؑ اور ان کی والدہ ماجدہ کی شان اقدس میں بدترین گستاخی اور مسلمانوں کےمذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے سبب وحدت لیگل ونگ اور عزاداری ونگ کے تعاون سے تھانہ کینٹ گجرات میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی ہے اور پولیس انتظامیہ سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
وحدت نیوز(کراچی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا،ان کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مبشر حسن نے افسوس کااظہار کیا ہے ۔
انہوں نےمرحوم کنورنوید جمیل کی سیاسی خدمات کو سراہا اور انہیں کراچی اور حیدر آباد کے عوام کی توانا آواز قرار دیا۔ علامہ مبشر حسن نے کنورنویدجمیل کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں اور غم زدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
واضح رہے کہ کنور نوید جمیل کئی ماہ سے برین ہیمرج کا شکار تھے۔ سابق رکن قومی اسمبلی کوما میں تھے اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ کنور نوید جمیل 2005ء میں حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے ناظم منتخب ہوئے، وہ 1990ء اور 2013ء میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، 2002ء اور 2018ء میں رکن سندھ اسمبلی بھی رہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جڑانوالہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دل اس واقعے پر رنجیدہ اور شرمندہ ہیں، ہم مسیحی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں، توہینِ قرآن کے الزام میں مسیحی برادری کے گھروں اور عبادت گاہوں کا جلاؤ انتہائی افسوس ناک ہے، گھروں اور چرچ پر حملہ کر کے انہیں مسمار کرنا اسلام کی تعلیمات کے منافی ہے، اقلیتی برادری سے یہ بہیمانہ سلوک شرمناک حرکت ہے، ریاست غیر مسلموں کو بھی مساوی حقوق فراہم کرنے کی پابند ہے، مسیحی عوام کا بھی ملک کے بنانے میں اہم کردار ہے، یہ سب پاکستان کے آئین و قانون کے خلاف ہے، کسی بھی شخص، ہجوم اور لشکر کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں عدم برداشت کی صورتحال روز بروز مخدوش ہوتی جا رہی ہے، ہم ماضی سے سبق نہیں سیکھ رہے،مقتدر حلقوں کی جانب سے پے در پے پر تشدد واقعات رونما ہونے کے باوجود، فرقہ وارانہ متنازعہ بل کا منظور کرنا تعجب کی بات ہے، ایسے مبہم قوانین انتہاء پسند جنونیوں کو معصوم افراد کی جان و مال سے کھیلنے کا موقع فراہم کرتے ہیں، یہ سب قانونی طور پر قتل عام کی اجازت دی جا رہی ہے، صوبائی و مرکزی نگران حکومت متاثرین کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے اور اس واقعے کی شفاف تحقیقات کروا کر مرکزی مجرموں کو قرار واقعی سزا دینے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
وحدت نیوز(گجرات )مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی نائب صدر جناب حاجی مشتاق ورک اور صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم صوبہ پنجاب کی معیت میں مومنین کے وفد نے ڈپٹی کمشنر گجرات سے ملاقات کی ۔ گجرات میں انتظامیہ نے محرم الحرام میں مومنین کرام اور بانیان مجالس عزاء کے خلاف ایف آئی آرز درج کیں تھیں ۔
اس ملاقات سے پہلے صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی بھی اپنے وفد کے ہمراہ گجرات تشریف لائے تھے اور عزاداروں سے ملاقاتیں کیں تھیں ۔
ڈی سی گجرات سے حالیہ ملاقات بڑے اچھے ماحول میں ہوئی اور بانیان کے موقف کو پہلی بار اس انداز سے سنا گیا ۔ امید ہے کہ ڈی سی گجرات اپنی ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے بانیان مجالس کے مسائل کو حل کروائیں گے ۔
وحدت نیوز(لاہور)28محرم الحرام کو 30-K ماڈل ٹاؤن لاہور میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ ویلفیئر ضلع لاہور کی طرف سے وسیلہ روزگار کیمپ لگایا گیا الحمداللہ مومنین کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کے اس کام کو عوامی طور پر بہت سراہا گیا کیمپ پر بے روزگار نوجوانوں نے اپنے فارم کو فل کیا انشاءاللہ ان بے روزگار نوجوانوں کو انکی اہلیت کے مطابق مجلس وحدت مسلمین لاہور روزگار فراہم کرنے میں مدد فراہم کرے گی مجلس عزاء و روزگار کیمپ پر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات حسین زیدی صاحب صوبائی ویلفیئر سیکرٹری شیخ عمران صاحب صوبائی سیکرٹری میڈیا اسد علی زلفی صاحبضلعی نائب صدر رانا کاظم علی عزاداری ونگ کے صدر فخر حسنین رضوی ایڈووکیٹ نے شرکت کی سیکرٹری ویلفیئر نقی حیدر صاحب کے اس اقدام کو بہت سراہا گیا ۔