Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(لاہور ) صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب۔شادمان ۔لاہور میں صوبائی سیکرٹری تعلیم جناب سید نجیب الحسن نقوی کی زیر صدارت متنازعہ نصاب کے حوالے سے اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں برادر سید دانش نقوی ،برادر بزرگ جناب سید نثار علی ترمذی ، برادر ثقلین حیدر ممبر نصاب کمیٹی ، برادر رانا کاظم ضلعی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ،سید فیضان نقوی صدر علامہ اقبال ٹاون۔ لاہور ، برادر زین العابدین ضلعی رہنما۔ ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب نے شرکت کی ۔

میٹنگ میں سب سے پہلے سید نجیب الحسن نقوی صوبائی سکرٹری تعلیم نے شرکاء میٹنگ کو نصاب کے حوالے سے کیے گئے اقدامات اور پیشرفت سے آگاہ کیا اور بریفنگ دی

شرکاء نے اپنی اپنی قیمتی آراء اور تجاویز کو پیش کیا ۔ برادر دانش نقوی نے میٹنگ میں موجود معزز اراکین کو نصاب کے حوالے سے اور اربعین کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا ۔

شرکاء کو قرآنی موکب پر بریفنگ دی گئی ۔اس ساری صورتحال کے تناظر تقسیم کار کی گئی ۔ اور مختلف افراد کے ذمے مختلف امور سونپے گئے ۔ یہ میٹنگ دو گھنٹے تک جاری رہی ۔

وحدت نیوز(جہلم) ضلع جہلم کے ضلعی صدر جناب دلدار حسین علوی اور ضلعی کابینہ سے ملاقات ۔ اس ملاقات تنظیمی اور ضلع جہلم کے مسائل پر گفتگو ہوئی اس کے علاوہ اربعین حسینی کے پروگرامزکو بھرپور انداز میں منانے اور یکم ربیع الاول کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ضلعی صدر برادر دلدار حسین علوی نے ضلع جہلم کے حوالے سے بریفنگ دی اور ضلعی کابینہ سے ملاقات کرائی ۔

علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر نے حالات حاضرہ پر خطاب فرمایا کابینہ کے معزز اراکین کے سوالوں کے جواب دیئے ۔ اربعین حسینی کے پروگرامز کو بھرپور اور پر شکوہ طریقے سے منانے پر زور دیا ۔ اور یکم ربیع الاول کی آمادگی اور تیاری کے ساتھ ساتھ ملت کی ہمراہی کے لئے آگاہ رہیں ۔ اور قیادت کی جانب سے جو لائحہ عمل دیا جائے گا ۔ من وعن اس پر عمل کیا جائے گا ۔ ان شاءاللہ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ میں چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

متنازعہ تحفظ ناموس اہل بیتؑ صحابہ و امہات المومنین فوجداری ترمیمی بل کے حوالے سے باہمی مشاورت کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا جس  میں کہا گیا کہ ترمیمی بل 2023 پر پوری قوم کے تحفظات برقرار ہیں۔ناموس صحابہ و اہلبیت ع کی آڑ میں جس شر انگیزی کی کوشش کی جا رہی ہے اس کا نتیجہ وطن عزیز میں ایک نہ ختم ہونے والی جنگ کی صورت میں سامنے آئے گا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ ہم مادر وطن کے باوفا بیٹے ہیں۔ ایسی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے جو ملکی  سالمیت اور بقا کے لیے خطرہ ہو۔ترمیمی بل کے حوالے سے قوم کسی دھوکے میں نہیں آئے گی۔یوم اربعین کو نشر و اشاعت کا ذریعہ بناتے ہوئے قوم کو یکم ربیع الاول کے احتجاج کے لیے تیار رکھیں۔علماء، ذاکرین اور واعظین اپنے خطبات میں ترمیمی بل اور اس کے بدنیتی پر مبنی نکات سے قوم کو آگاہ کریں۔

وحدت نیوز(خوشاب)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب سید علی اکبر کاظمی کا خوشاب کا وزٹ ،مختلف سابقہ تنظیمی دوستوں سے ملاقاتیں ،خوشاب وزٹ کے آخری مرحلہ میں علامہ سید ملازم حسین نقوی  سے عزیز بھٹی ٹاون سرگودھا میں ملاقات ہوئی جہاں پر تنظیمی اور حالات حاضرہ پر تفصیلی گفتگو کی گئی  اور ضلع سرگودھا کی تنظیم سازی کے حوالے سے بھی کافی ڈسکشن ہوئی ۔

اس ملاقات میں طے پایا کہ صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب جناب علامہ سید ملازم حسین نقوی صاحب ضلع سرگودھا کی 7 تحصیلوں میں سے 5 تحصیلوں کےسیٹ اپ بنانے میں مدد فرمائیں گے ۔ ان شاءاللہ

اس وقت وہ اپنے ادارہ کی شفٹنگ میں مصروف ہیں ربیع الاول کے بعد ان شاءاللہ پہلی فرصت میں وہ 5 تحصیلوں کی تنظیم سازی میں بھرپور تعاون کرتے ہوئے تنظیمی سیٹ اپ کو تشکیل دلوائیں گے ۔ ان شاءاللہ۔

وحدت نیوز(سرگردھا)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی کے دورہ سرگودھا کے موقع پر ان کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا گیا جس کی میزبانی علامہ ملک نصیر حسین صدر مجلس علماء امامیہ پاکستان و پرنسپل دارالعلوم محمدیہ سرگودھا کی۔

اس موقعہ پر جناب علامہ محمد سبطین علوی صاحب سابق پرنسپل جامعہ مرتضی جوہر آباد سے بھی ملاقات ہوئی ۔اس ملاقات میں کئی تنظیمی امور اور حالات حاضرہ پر گفتگو کی گئی ۔ سرگودھا میں تنظیمی فعالیت میں سست روی پر خصوصی گفتگو ہوئی اور اس فعالیت میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔ یہ ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ تک  جاری رہی ۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے شعبے فلاح وبہبود کی ضلع لاہورکی ضلعی کونسل فلاح وبہبود تشکیل ،ماشاءاللہ صوبائی شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے زہر اہتمام ضلع لاہور میں فلاح وبہبود کی ضلعی کونسل کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے ۔

فلاح وبہبود کے صوبائی سیکرٹری جناب شیخ عمران علی نے بتایا کہ لاہور میں ضلعی کونسل 7 افراد کو شامل کیا گیا جن میں !

جناب علی رضا کاظمی
جناب ارتضی حسین
جناب دانش
جناب فراست علی
جناب علی مقدس
جناب ریحان
جناب میثم
کو باقاعدہ ضلعی فلاح وبہبود کی ضلعی کونسل برائے لاہور شامل کیا گیاہے۔

جناب شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود نے بتایا کہہ ہم امید کرتے ہیں پنجاب کے باقی اضلاع بھی ضلع لاہور کی طرز پر فلاح وبہبود کے شعبے کی ضلعی کونسلیں تشکیل دیں تاکہ ملک وملت کی بہترین خدمت کی جاسکے ۔حضرت آیت اللہ العظمی امام سید علی  خامنہ ای (حفظہ اللہ )کا قول ہے کہ اگر تنظیم میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر اور خدمت خلق (فلاح وبہبود )نہ ہو تو اس تنظیم کے بنانے کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ اخلاقی اعتبار جائز ہی نہیں  لہذا ہمیں اس شعبے میں دن رات محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree