
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(اسلام آباد ) حجت السلام والمسلمین آیت اللہ ڈاکٹر احمد مبلغی رکن مجلسِ خبرگان رھبری کی اسلام آباد میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے ملکی و خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کرتے ہوئے، اس بات پر اتفاق کیا کہ معیشت کی بہتری، پائیدار امن اور عوام کے بہتر مستقبل کیلئے پاکستان او ایران کا ایک دوسرے کا دست و بازو بننا وقت کی اشد ضرورت ہے۔
، ایران اور پاکستان خطے کے اہم برادر اسلامی ملک اور ستون ہیں، خطے کی ترقی، استحکام اور خوشحالی ان دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات سے جڑی ہوئی ہے، دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کی پائیداری اور مضبوطی کے لیے باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اس موقع پر آیت اللہ ڈاکٹر احمد مبلغی کو زیر تعمیر مدرسہ جامعہ الولایہ پاکستان کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کروایا گیا، اس ملاقات میں مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی، ثقافتی قونصلر ایران اسلام آباد احسان خزاعی، معروف ادیب و شاعر اور ماہر تعمیرات علی اکبر ناطق بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد ) 26 میگاواٹ پاور پروجیکٹ شغرتھنگ کی کنٹریکٹ سائننگ سرمونی آج اسلام آباد میں منعقد ہوئی ہے۔
شغرتھنگ پاورپروجیکٹ کی معاہداتی دستخطی تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد ،اپوزیشن لیڈر جی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم، سیکرٹری واٹر اینڈ پاور سجاد حیدر، پی ڈی شغرتھنگ پاورپروجیکٹ ناز اکبر اور بلتستان کی نامور سماجی و سیاسی شخصیت بشیر احمد خان کے علاوہ سی ای او ایس ایم سی، zehjiang orient Enineering کے ذمہ داران کے علاوہ شغرتھنگ پاورپروجیکٹ کی کنسلٹنٹ کمپنی نے شرکت کی۔
اس تقریب میں پروجیکٹ پر باقاعدہ کام کا آغاز کرانے اور اسے بروقت تکمیل تک پہنچانے کے حوالے سے گفت و شنید ہوئی۔
شغرتھنگ کی زمینی حقائق عوامی تحفظات اور دیگر ایشیوز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ایس ایم سی نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کی کہ تعمیراتی کام میں کسی قسم کی سستی نہیں کی جائے گی اور سکردو کو اس کی تکمیل پر جلد ریلیف ملے گی۔
تقریب میں صوبائی حکومت نے بھی یقین دہانی کرائی کہ فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنائی جائے گی تاکہ سیزن کو ملحوظ خاطر رکھ کر کام میں تیزی لائی جاسکے۔
وحدت نیوز(جھنگ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر علامہ اکبر علی کاظمی ضلع جھنگ کے تنظیمی دورہ کے سلسلہ میں آج زبیدہ مسجد قائم بھروانہ پہنچے جہاں انہوں نے عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم بغض اہل بیت میں پیش کی گئی ترامیم کو جوتے کی نوک پر مسترد کرتے ہیں کوئی غیور شیعہ اس ظالمانہ بل کے مندرجات کو قبول نہی کرتا اہل سنت علماء اور ماہرین نے بھی اس بل کو مسترد کیا ہے ، پوری شیعہ قوم یکم ربیع الاول کو قائدین کی کال پر اسلام آباد پہنچے گی ۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ قومی ادارے ہوش کے ناخن لیں اور وطن عزیز کو ایک مرتبہ پھر آگ و خون کا میدان بننے سے روکیں ، عالمی طاقتیں اپنے مزدور لوگوں کی مدد سے وطن عزیز کے استحکام کو توڑنا چاہتی ہیں ہم محبان وطن شیعہ وطن عزیز کی دفاعی لائن ہیں جسے دشمن کو عبور نہی کرنے دیں گے ، آنے والے اربعین حسینی کو اتنے جوش وخروش سے منعقد کریں گے کہ دشمن کی ہر چال اور سازش کو ناکام بنا دیں گے علماء کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے عوام کا ایک سمندر اسلام آباد میں پہنچے گا ۔
وحدت نیوز( ٹوبہ ٹیک سنگھ ) قائدین ملت جعفریہ کی جانب سے یکم ربیع الاول کی کال پر لبیک کہنے کے لیئے مقامی علماء ذاکرین، ماتمی دستوں ، انتظامی انجمنوں ، قومی تنظیموں کا مشاورتی اجلاس جامع مسجد جعفریہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ اکبر علی کاظمی نے کی اجلاس میں مولانا محمد حسین جعفری ، مولانا ہدائت حسین ہدائتی، مولانا کلیم عباس جعفری ، مولانا حسن اقبال جعفری ، حافظ امانت علی ، مولانا مبشر عباس شاہ ، حسینیہ ٹرسٹ کے چیئرمین سید آصف رضا شیرازی ، ماتمی دستہ شہزادہ علی اکبر کے رانا اظہر عباس ، ماتمی دستہ اسیران شام کے اسد عباس شیعہ علماء کونسل کے قاری اسد علی بلوچ ، مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹوبہ کے صدر نجف حسن نے شرکت اور خطاب کیا۔
اس موقعہ پر مولانا محمد حسین جعفری کی سربراہی میں کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے اراکین کا انتخاب مولانا محمد حسین جعفری خود کریں گے ۔
آس موقعہ پر تجاویز دی گئیں کہ قائدین کی کال پر اربعین حسینی کو پرشکوہ انداز میں منعقد کیا جائے گا جس میں کروڑوں شیعیان حیدر کرار متنازعہ ترمیمی بل کو پاوں کی نوک ٹھوکر مار کر مسترد کردیں گے ۔یکم جولائی کو تاریخ کو دہرایا جائے گا اور لاکھوں فرزندان توحید و ولائت شرکت کر کے تاریخ رقم کر دیں گے اس حوالے سے عوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی ۔
وحدت نیوز( گوجرانوالہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر کا گوجرانوالہ کا وزٹ علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب اپنے وفد کے ہمراہ گوجرانوالہ پہنچے جہاں انہوں نے تنظیمی برادران سے ملاقات کے بعد مجلس عزاء سے خطاب کیا انہوں نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ علمائے کرام نے ملت کی خاطر اپنے تمام تر نظریات اور اختلافات کو بھلا کر ایک ہوگئے ۔ بلکہ ذاکرین عظام کو اپنے ساتھ ملکر پیغام دے دیا ہے ۔
علامہ سید علی اکبر کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ یوم اربعین کو نشرواشاعت کا ذریعہ بناتے ہوئے ملت اپنے حقوق کی خاطر آمادہ وتیار رہے۔ گوجرانوالہ کی عوام نے نعروں سے استقبال کیا ۔ علامہ صاحب کا خطاب اتنا جوشیلا تھا کہ امام بارگاہ لبیک یا حسین(ع) کے نعروں سے گونجتا رہا۔
مجلس عزاء کا اختتام مصائب جناب بی بی سکینہ کی مظلومانہ شہادت پر ہوا ۔
وحدت نیوز(لاہور ) صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب۔شادمان ۔لاہور میں صوبائی سیکرٹری تعلیم جناب سید نجیب الحسن نقوی کی زیر صدارت متنازعہ نصاب کے حوالے سے اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں برادر سید دانش نقوی ،برادر بزرگ جناب سید نثار علی ترمذی ، برادر ثقلین حیدر ممبر نصاب کمیٹی ، برادر رانا کاظم ضلعی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ،سید فیضان نقوی صدر علامہ اقبال ٹاون۔ لاہور ، برادر زین العابدین ضلعی رہنما۔ ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب نے شرکت کی ۔
میٹنگ میں سب سے پہلے سید نجیب الحسن نقوی صوبائی سکرٹری تعلیم نے شرکاء میٹنگ کو نصاب کے حوالے سے کیے گئے اقدامات اور پیشرفت سے آگاہ کیا اور بریفنگ دی
شرکاء نے اپنی اپنی قیمتی آراء اور تجاویز کو پیش کیا ۔ برادر دانش نقوی نے میٹنگ میں موجود معزز اراکین کو نصاب کے حوالے سے اور اربعین کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا ۔
شرکاء کو قرآنی موکب پر بریفنگ دی گئی ۔اس ساری صورتحال کے تناظر تقسیم کار کی گئی ۔ اور مختلف افراد کے ذمے مختلف امور سونپے گئے ۔ یہ میٹنگ دو گھنٹے تک جاری رہی ۔