Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے چودہ اگست یوم آزادی پاکستان کے موقع پر کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح رح کی قیادت میں ہم سب کو آزادی نصیب ہوئ یہ دن شکر الہی اور تجدید عہد کا دن ہے ہم سب پر بحیثیت قوم اپنے پیارے وطن کی حفاظت ،سالمیت اور ترقی کے لیے کوشش کرنا لازم ہے انہوں نے کہا کہ ماہ محرم الحرام اور ایام عزا میں یوم آزادی سادگی سے منائ جائے کیونکہ یہ ایام ان ہستیوں سے منسوب ہیں جنہوں نے  اپنی شہادت سے حریت و استقامت کا جزبہ و شعور قیامت تک کے لیے ہر باضمیر انسان کے ذہن میں اجاگر کردیا ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کا دشمن پہلے سے کئ گنا زیادہ گھنائونے انداز سے حملہ آور ہے۔دشمن یہ چاہتا ہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ اور مسلکی اختلافات کو ہوا دے کر اتحاد اور یکجہتی کی فضا کو پاش پاش کرے ہماری اسمبلیوں میں متنازعہ بل منظور کرواے جا رہے ہیں جس کے نتیجے میں یہ ملک ایسی آگ میں جھونکا جا رہا ہے جس کے نقصان کا اندازہ لگانا مشکل ہے ہم وطن عزیز میں پھیلائے جانے والے ہر مسلکی فتنے کو رد کرتے ہیں اور ایسے تمام بل جو ہمارے بنیادی عقائد سے تصادم رکھتے ہیں کسی صورت قبول نہیں کرتے 

ان کا مزید کہنا تھا کہ یوم آزادی نے پوری قوم کو متحد کیا ہےاور یہی وہی دن ہے کہ جس دن ہمارے آبائو اجداد نے قربانیاں دے کر اس عظیم انعام پاکستان کو حاصل کیا تھا اور اسی طرح ماہ محرم میں امام حسین اور آپ کے باوفا اصحاب کی قربانی ہمیں یہ درس دیتی ہےکہ ہم اپنے وطن سے وفاداری کرتے ہوئے دین اسلام کی سربلندی کے لئے سربکف رہیں اور وقت آنے پر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں۔

وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے صوبائی و مرکزی رہنماؤں نے متنازعہ توہین صحابہ و اہل بیت بل کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بل کے ذریعے متشدد گروہ پاکستان میں فرقہ ورایت اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔

پریس کلب پارہ چنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی اور صوبائی رہنما سید ناصر عباس شیرازی، علامہ جہانزیب جعفری، شبیر حسین ساجدی، علامہ مزمل حسین،  شفیق مطہری، سید نقی شاہ، سید مسرت حسین کاظمی سمیت دیگر نے کہا کہ سینیٹ سے پاس شدہ بل پر وہ لوگ خوشیاں منا رہے ہیں، جن کے بزرگوں نے پاکستان کے وجود کو ہی تسلیم نہیں کیا تھا، بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو کافر اعظم کا کہتے تھے، آج انکی اولادیں اس ملک میں فتنہ وفساد برپا کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اس بل سے سوائے تشدد اور انتہا پسندی کے بڑھنے کے اور کچھ حاصل نہیں ہوگا، ہم اس سلسلے میں معتدل اہل سنت کے اکابرین اور علمائے کرام سے بھی ملاقاتیں کریں گے، صدر مملکت سے بھی ملاقات کریں گے اور انہیں اس کے مضر اثرات سے آگاہ کریں گے، اس بل کو کسی بھی صورت نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا، کیونکہ مملکت خدا داد مسلکی بنیادوں پر قائم نہیں ہوئی تھی، بلکہ قائد نے اسے ایک فلاحی ریاست کی شکل میں قائم کیا تھا، جس میں تمام مذاہب اور فرقے اپنے بنیادی عقائد ونظریات کے مطابق زندگی گزارنے میں آزاد ہیں، یہ ہر پاکستانی شہری کا بنیادی انسانی حق بھی ہے جس پر کسی بھی قسم کی کوئی قدغن ہرگز برداشت نہیں کی جا سکتی۔

وحدت نیوز(کراچی)پاکستان کو مسلکی پاکستان بنانے کی کانگریسی ایجنٹوں کی سازشوں کو مسترد کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی میں ملت جعفریہ کی نمائندہ تنظمیوں ، انجمنوں ، علماء و ذاکرین و مدارس کے ساتھ منعقدہ قومی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے کیا ۔قومی مشاورتی اجلاس پی ڈی ایم کی امریکی غلام حکومت کی جانب سے اقلیتی قومی اسمبلی و سینیٹ سے"ناموس اھلبیت و صحابہ" بل کی پاکستان دشمن سازش کے خلاف کیا گیا تھا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کے “ توھین اھلبیت و صحابہ کرام بل “ کے نام پہ وطن عزیز کی مسلکی تقسیم کی سازش کی جارہی ھے جسکو کسی صورت کامیاب نہیں ھونے دینگے ۔اس بل کے پیچھے وہی گروہ و تکفیری ہیں جو نواسہ رسول امام حسین کے قاتل “ یزید ملعون کے زندہ باد “ کے نعرے لگاتے رھے ہیں ۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ملک دشمن متنازعہ بل کے خلاف ۱۶ اگست کو اسلام آباد میں “ قومی اجتماع ھوگا جس میں تمام ملی تنظیمیں ، علماء و ذاکرین و ماتمی ادارے شکرکت کرینگے ۔

ان کا کہنا تھا سانحہ مشرقی پاکستان میں ملوث سیاسی و مذھبی جماعتوں نے اس متنازعہ فرقہ وارانہ بل کو پیش کیا ھے اور ھم مسلم پاکستان کو کسی صورت تکفیری پاکستان نہیں بننے دینگے ۔متنازعہ بل وطن دشمنوں اور دین اسلام کے دشمنوں کی سازش ھے جسکو قومی اسمبلی کی مدت ختم ھونے سے دو دن قبل ایک سازش کے تحت خفیہ طریقے سے پیشں کیا گیا ۔افسوس یہ ھے کہ ارض پاکستان میں جھاں کلمہ گو مسلمان کی اکثریت ھے وھاں نواسہ رسول (ص) امام حسین (ع) اور اھلبیت رسول کے قاتلوں یزید اور ان جیسوں کے دفاع کیلے یہ فرقہ وارانہ بل پاس کرایا گیا ھے ۔ متنازعہ بل کے نفاذ کے بعد قاتل امام حسین “ یزید ملعون کو بھی رضئ اللہ کہنا پڑے گا ۔ اس بل کے بعد حدیث ، رجال اور تفیسر کی کتب پہ پابندی ھوجائے گی ۔

ان کا کہنا تھا کے متنازعہ فرقہ وارانہ بل رسول اکرم ، اھلبیت رسول اور انکے عاشقوں کے خلاف سازش ھے اور اس بل کو انہی مولویوں نے پیش کیا جنکے آباء و اجداد قیام پاکستان کے مخالف تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ بھٹو کو پھانسی لگانے کہ بعد سے اس بل کو پیش کرنے کی کانگریسی ایجنٹوں کی جانب سے سازش رچائی جاتی رہی ھے تاکہ بانیان پاکستان کی اولادوں سے قیام پاکستان کا بدلہ لیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کے آج ۷۶ سالوں کے باوجود ملک ترقی نہیں کرسکا جسکی وجہ یہی کانگریسی بیوروکریسی اور کانگریسی ایجنٹ ہیں جو ھر صورت وطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش میں مصروف رھتے ہیں ۔ھم ایسے کسی متنازعہ قانون کو نہیں مانتے جس سے بھائی بھائی سے دست و گریبان ھو اور ملک میں فرقہ وارانہ نفرتیں پروان چڑھیں ۔ اس وطن و دین دشمن قانون کے خلاف ملک گیر رابط مہم چلائیں گے اور احتجاج کرینگے۔

اجلاس میں شیعہ علماء کونسل سے علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ کامران حیدر عابدی، تنظیم عزاداری سے سی ایم نقی، عباس حیدر، جعفریہ الائنس سے، شبر رضا، ثروت رضا، تنظیم عزاء ایڈاک۔کمیٹی سے شمس الحسن شمسی، اختیار امام رضوی، ہیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ سے مولانا اضغر حسین شہیدی،مولانا صادق تقوی، زاکرین امامیہ سے علامہ نثار قلندری، آئی ایس او پاکستان سے سروش رضا، غیور عباس، جعفریہ آگنائزیشن کے عسکری دیو جانی، مجلس مکتب علماء اہلبیت مولانا عبد اللہ مطہری، محمد اسحاق قرآتی، شیعہ مانگ پرسن کمیٹی سے علامہ عقیل موسی،علامہ حیدر عباس عابدی، مساجد و مام بارگاہوں کے ٹرسٹیز، اسکاوئس گروپس، شخصیات موجود تھیں۔

وحدت نیوز(گلگت)اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی حقوق کے لیے ایک قدم بڑھائیں اپوزیشن دس قدم آگے ہوگی۔ اپوزیشن پر علاقائیت اور فرقہ واریت کا الزام لگانا نادانی اور غیرسنجیدگی ہے۔گلگت بلتستان میں فرقہ واریت یا بدامنی کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔ مذکورہ وزیر کی دوستی حکومت سے زیادہ اپوزیشن سے ہے لیکن نہیں معلوم انکو یہ خیال اچانک سے کہاں سے نازل ہوا۔ موصوف خود اسمبلی اجلاس کے لیے پہنچنے کے بعد پتہ چلا تھاکہ اجلاس روک دیا گیا ہے۔ اسمبلی میں کس بزنس کو لانا ہے کس کو نہیں اسکی ذمہ داری ایچ بی اے کی ہے جس میں اکثریت حکومتی اراکین کی ہوتی ہے۔ ایسے میں یہ کہنا کہ اپوزیشن دراڑ ڈال رہا ہے عجیب فلسفہ ہے۔

 اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ پہلے روز سے کہا ہے کہ ہم اپنے وزرا کو حکمران دیکھنا چاہتے ہیں اور منفی سیاست کرنے کا ہم قائل ہی نہیں۔ ہم ہر حال میں عوام کی خدمت کرنے آئے ہیں چاہے حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں ہو۔ حکومتی اراکین اپنی توجہ اپوزیشن کی جانب مبذول کرانے کی بجائے حکومتی امور پر مبذول کریں  کیونکہ وفاقی حکومت کے جانے کے بعد چیلنجز بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں۔ نگراں وفاقی حکومت نے اگر صوبائی حکومت کو اور گلگت بلتستان کو آنکھیں دکھانے کی کوشش کریں تو ہم صوبائی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ نگران وزیراعظم سے وزیراعلٰی اور گورنر صاحب نے رابطہ و ملاقات کرکے اچھا اقدام کیا حفیظ الرحمان صاحب نے بھی ان سے رابطہ کیا لیکن امجد ایڈووکیٹ تا حال خاموش ہے انہیں بھی چاہیے فوری طور نگران وزیراعظم سے رابطہ کرکے جی جی کے مسائل حل کرانے کی کوشش کریں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نگران وفاقی حکومت کے سامنے جی بی کا قضیہ بہتر انداز میں لڑے تاکہ ترقیاتی پہیہ جام نہ ہو۔ ابھی تک پہلے کوارٹر کا ترقیاتی بجٹ ریلیز نہ ہونا علاقے کے لیے نقصان کا باعث ہوگا اور ترقی کا پہیہ رک جائے گا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ خطے میں امن و امان اتحاد اور گورننس بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی امور میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وفاق سے  خسارہ کی بجٹ پوری کرنے کی کوشش کرے، کہا جا رہا ہے کہ خسارہ پوار کرنے کی بجائے مزید کٹوتی کی جائے گی وفاقی حکومت خواہاں ہے ایسا ہوا تو شدید بحران پیدا ہوگا۔اس صورت میں ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

وحدت نیوز(لاہور)وحدت یوتھ لاہور ڈویژن کے صدر برادر سید زین رضوی کی قیادت میں 14 اگست بروز پیر کو جوانوں کے وفد کی مزار علامہ اقبال پر فاتحہ خوانی کے لیے حاضری دی اور پھولوں کا گلدستہ مزار اقبال پر چڑھایا۔وفد میں پنجاب سیکریٹریٹ کے سیکریٹری علامہ ظہیر کربلائی، وحدت یوتھ لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری برادر شمس نقوی ، سیکریٹری اطلاعات و میڈیا سید علی نقوی، سیکرٹری فنانس برادر سید عرفان شاہ , شاعر اہل بیت علی علوی، ایڈوکیٹ سید اسد نقوی، رکن و ذاکر اہلبیت علی رضا طالب، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہباز علی ، ڈپٹی رابطہ سیکرٹری محمد عرفان ، صدد عزیز بھٹی،برادر ذیشان ، صدر تحصیل فیروزوالہ برادر شمون علی، صدر تحصیل شرقپور شریف برادر ذیشان علی، برادر سرمد سمیت جوانوں کی کثیر تعداد شامل تھی۔

وحدت نیوز(لاہور)14اگست 2023ء (یوم آزادی )کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ ویلفیئر و عزاداری ونگ کے زیر اہتمام لبیک یا حسین(ع) اور پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی ۔ ریلی سیکریٹریٹ ایم ڈبلیو ایم شادمان سےسینکڑوں کارکنوں پر مشتمل کاروان کی شکل میں شروع ہوئی ۔جس میں بعد میں دسیوں دیگر عزادار بھی شامل ہوتے رہے ۔ریلی میں شرکاء لبیک یا رسول اللہ (ص) ، لبیک یا مھدی (ع) لبیک یا حسین (ع) ، پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ، پاکستان زندہ باد اور پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے کے نعروں کے ساتھ مزار مفکرپاکستان حضرت علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کی جانب گامزن رہے ۔ لبیک یا  سین(ع) ،زندہ باد پاکستان ریلی مزار علامہ اقبالؒ تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی میں ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب مرزا نجم خان ،صوبائی رہنما جناب خرم نقوی صاحب ،صوبائی رہنما جناب سیٹھ عدنان صاحب،صوبائی سیکریٹری میڈیا اسد علی بلتستانی صاحب ، ضلعی سینئرنائب صدرضلع لاہور جناب آفتاب ہاشمی صاحب ،عزاداری ونگ کے ضلعی  صدر فخر حسنین رضوی ایڈووکیٹ صاحب ،،ضلعی جنرل سیکرٹری عزاداری ونگ حسین مہدی،ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عزاداری ونگ تصدق عباس جعفری،ضلعی سیکریٹری ویلفیئر جناب نقی حیدر ،ضلعی نائب صدر رانا کاظم علی، خرم زیدی صاحب ،ضلعی صدر اقبال ٹاؤن سید فیضان نقوی و فرقان حیدر ، مجلس وحدت مسلمین شعبہ ویلفیئر لاہور عزاداری ونگ لاہور کے علاوہ دیگر کارکنان بھی شامل تھے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree