
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(کراچی) مجلس و حدت مسلمین سندھ کی کابینہ کا اجلاس صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی کی زیر صدارت میں صوبائی دفتر وحدت ہاوس میں منعقد کیا گیا ۔اجلاس میں رہنما علامہ مختار امامی، علامہ صادق جعفری، چوہدری اظہر حسن، محمود الحسن، ارشد اللہ مکتبی، حیدر زیدی، اعجاز کربلائی ،زکی عابدی سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت ۔اجلاس میں سندھ بھر کی مجموعی تنظیمی کارکردگی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جس پر ایم ڈبلیو ایم سندھ کی کابینہ اراکین نے اظہار اطمینان کیا اور ماہ محرم الحرام میں کاموں کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
علامہ باقر عباس زیدی نے ماہ محرم الحرام سے قبل سندھ میں قائم عزاداری ونگ کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں عشرہ محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ملک بھر کی طرح صوبہ میں سیکورٹی حوالے سے انتظامیہ وسیکورٹی اداروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔جلوس و مجالس عزاء کو محدود کرنے کی باتیں کرنے والوں کو اس ماہ محرم میں شکست کا سامنا رہا ہے ملکی عوام نے تفرقہ ڈالنے والے شر پسند عناصر کو مسترد کر دیا۔
انہوں نے نوابشاہ ٹرین حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے المناک سانحہ قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی ضروریات و سہولیات کے لیے کوئی کام نہیں کیا جا رہا ۔ ملک بھر میں وہی سو سال پرانے ریلوے ٹریکس اور پُل زیر استعمال ہیں جو بیشترعلاقوں میں مکمل طور پر خستہ حال ہو چکے ہیں ۔ان پر ہنگامی بنیادوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کارکنان کو فوری امدادی کارروائیوں میں شامل ہونے کی ہدایت دی۔حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر لواحقین سے رنج وغم کا اظہار کیا حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعا مغفرت کی اور زخمی ہونے والوں کی جلد صیحتیابی کیلئے دعا کی۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)شہید مظلوم قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 35ویں برسی کی مناسبت سےصوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں یوتھ ونگ کے مرکزی نائب صدر علامہ راجہ مصطفی حیدر ،صوبائی نائب صدرعلامہ ولایت حسین جعفری ،صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی، ضلعی صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ، علامہ یوسف عابدی نے خطاب کرتے ہوئے قائد شہید کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی اسلام کے شیدائی سید الشہداء ابا عبداللہ الحسین کے فرزند صادق آپ علم و تقوی کے زیور سے آراستہ مظلوموں کے حامی تھے 1984 ء میں علامہ عارف حسینی کو ان کی قائدانہ صلاحیتوں، انقلابی جذبوں اور اعلیٰ انسانی صفات کی بناپر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا نیا قائد منتخب کیا۔
مقررین نے کہا کہ شہید قائد نے پاکستان کی ملّت تشیّع کو متحد و منظم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کیں آپ نے پاکستانی سیاست میں کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے طویل جد و جہد کی۔ اس سے قبل پاکستانی سیاست میں اہل تشیع کا مؤثر کردار نہیں تھاقائد شہیداتحاد بین المسلمین کے عظیم علمبردار تھے، آپ فرقہ واریت اور مذہبی منافرت کے شدید مخالف تھے، اس سلسلے میں آپ نے علمائے اہل سنت کے ساتھ مل کر امت مسلمہ کی صفوں میں وحدت و یک جہتی کے لیے گرانقدر خدمات انجام دیں ہمیں چاہیے کہ شہید راہ حق کے افکار کو زندہ رکھیں انہوں حقیقی اسلام محمدی کے نافذ کرنے کےلئے اپنی جان تک کا نذرانہ پیش کرکے جام شہادت نوش کیا مزید مقررین کہا کہ قائد شہید کی مشن وسیرت ہمارے لیے نمونہ ہے ملت جعفریہ پاکستان کے جملہ آئینی حقوق اسلامی نظریاتی جغرافیائی سرحدوں سے دفاع اتحاد بین المسلمین کے فروغ اور خطہ میں سامراجی قوتوں کیخلاف ہر فورم پر آواز اٹھانے کا عہد کیا ۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے زیر اہتمام اتحاد امت سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر صاحب تھے ، سیمینار میں کوئٹہ کی مختلف مذہبی جماعتوں کے لیڈران شریک ہوئے۔
اس موقع پر مجلسِ وحدت مسلمین بلوچستان کے نائب صدر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری اور صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی نے شرکت کی۔
ایم ڈبلیوایم رہنما شیخ ولایت حسین جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد امت سیمینار کا انعقاد خوش آئند اقدام ہےتمام مکاتب فکر اتحاد کے ذریعے اسلام دشمن عناصر کو مل کر شکست دے سکتے ہیں طاغوتی قوتیں نہیں چاہتی ہیں کہ مسلمان آپس میں متحد و متفق رہیں اور ہمیں چاہیے کہ ہم عوامی سطح پر بھی اتحاد بین المسلمین کے پروگراموں کا انعقاد کریں تاکہ عوام الناس تک اتحاد و اتفاق کا پیغام جائے ہم آپس میں متحد ہو کر ہی اسلام دشمن قوتوں امنگوں پر پانی پھیر سکتے ہیں۔
وحدت نیوز(شکارپور)کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین ہزارہ ایکسپریس کو نواب شاہ کے نزدیک سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ 33 سے زیادہ افراد شہید، 100 سے زیادہ افراد زخمی، نوابشاہ کے قریب المناک ٹرین حادثے پر وحدت یوتھ لاڑکانہ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری مستنصر مہدی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین حادثے کے باعث 33 افراد کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ہیں، جس پر دلی صدمہ پہنچا ہے شہیدوں کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرین حادثے کی تحقیقات کی جائے اور حقائق عوام کے سامنے لائیں انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ زخمیوں کے لئے علاج کے لئے اچھے اقدامات اٹھائے تاکہ مزید قیمتی جانیں بچ جائیں۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے رہنما علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ شہید عارف حسین الحسینی سرزمین پاکستان پر رہبر کبیر بانی انقلاب امام خمینی رہ کے سپاہی اور مبلغ انقلاب تھے، عارف حسین الحسینی شخص نہیں بلکہ فکر کا نام ہے جو آج بھی ملت جعفریہ میں حسینی عزم کے پیکر جوان معاشرے کو آگہی فراہم کر رہی ہے، شہید عارف حسین الحسینی رہ کو پاکستان و اسلام کے دشمن اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل میں ایک بڑی رکاوٹ تصور کرتے تھے اور یہی وجہ تھی کہ فرزند خمینی عارف حسین الحسینی کو استعماری و استکباری ایجنٹوں نے شہید کر کے ملت جعفریہ کو اپنے جہاندیدہ و زیرک ،شفیق اور ہمدرد قائد سے محروم کر دیا۔
علامہ مبشر حسن نے مزید کہا کہ امام خمینیؒ نے شہید حسینی کے بارے میں کہا تھا کہ پاکستان کی ملت شہید قائد کے تفکر کو زندہ رکھے، امام خمینیؒ جانتے تھے کہ شہید قائد کا تفکر، شہید کی فکر، شہید کا نظریہ، شہید کا ویژن اسلام کے لئے، مسلمانوں کے لئے، پاکستان کے لئے نجات دہندہ ہے، صراط مستقیم ہے لہٰذا شہید قائد کا ہم سے بچھڑنا اور ہماری قوم و ملت کا شہید قائد کی قیادت سے محروم ہونا یہ بہت بڑا المیہ تھا اور بہت بڑا نقصان تھا، شاید مدتوں بعد بھی اس خلاء کو پر نہیں کیا جا سکتا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)امام جمعہ کوئٹہ اور مجلس علماء مکتب اہل بیت کے رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی وطن عزیز میں اتحاد امت کے ذریعے امن و ترقی لانے کے خواہشمند تھے۔ شہید قائد کو امریکہ کے اشارے پر شہید کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے موقع پر سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ اگست 1988 کی تاریخ پاکستان کے تمام مسلمانوں اور خاص کر شیعیان حیدر کرار کیلئے یتیمی کا دن ہے۔ جس میں امریکہ کے اشارے پر اس وقت کے ڈکٹیٹر نے علامہ شہید سید عارف حسین الحسینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کو شہید کروایا۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ علامہ عارف حسین الحسینی وطن عزیز میں اتحاد امت کے ذریعہ امن و ترقی اور خوشحالی لانے کے خواہشمند اور شب روز تگ و دو کرنے والے تھے۔ انہوں نے شہید قائد کے ایصال ثواب کیلئے سورہ فاتحہ کی درخواست کی۔