
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ نے ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے افراد کی ٹارگٹ کلینگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف جلد از جلد کارروائی کی جائے۔
کوئٹہ سے اپنے جاری کردہ بیان میں مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کو لاء اینڈ آرڈر اور کوئٹہ کے حالات پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ دہشتگردانہ واقعات میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے مصروف علاقوں میں دن دھاڑے فائرنگ کرکے بے گناہ افراد کو شہید کرنے والے عناصر کا فرار ہوجانا ایک سوالیہ نشان ہے۔ ہمارے قتل عام میں ملوث عناصر کو ماضی میں بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔ حالیہ واقعات اور شہادتوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی برداشت نہیں کی جائے گی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے بیان میں کوئٹہ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران تین شیعہ پولیس اہلکاروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے اور شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، انسداد پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی پر مامور دو ہزارہ برادری کے پولیس اہلکار سید مہدی اور شوکت حسین شہید ہوئے ہیں اور دوسری کاروائی اسپینی روڈ پر ہوئی جس میں پولیس اہلکار محمد جواد کو فائرنگ کرکے شہید کیا گیا ہے، خود کش دھماکوں کے ساتھ ہی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہونا انتہائی تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پارہ چنار کے اساتذہ اور ہزارہ قبیلے کے پولیس اہلکاروں کو سکیورٹی خدشات کے باوجود تھریٹ والے علاقوں میں بھیجنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے، حکومت وقت بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، حکومتی ٹولہ اپنے مفادات سمیٹنے میں مصروف ہے، ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیوں کو روکنے کے لیے ٹھوس اور نتیجہ خیز کاروائی ہی اس ناسور سے نجات کا واحد حل ہے، دونوں صوبوں میں دہشت گردی کے واقعات روز بروز بڑھ رہے ہیں، دہشتگردوں کا انکے سرپرستوں اور ٹھکانوں سمیت خاتمہ ملکی سالمیت کے لیے ناگزیر ہے، جن کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل جناب محمّد ایوب شاہ کی زیر صدارت کونسل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری اور دیگر معزز ممبران کے علاوہ کونسل کے تمام ذمہ داروں نے شرکت کی میٹنگ کا آغاز تلاوت پاک سے ہوئی۔اجلاس میں باجوڑ دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شہداءکے لیے فاتحہ خوانی کی۔
اجلاس میں گزشتہ میٹنگ کے فیصلہ جات کا جائزہ لیا حالیہ سیلاب کے متاثرین کی مدد کے لیے فوری فنڈ کا اجرا کرنے کے بعد علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے رول ادا کرنے کا عزم کا ارادہ کیا کیوں کہ اس وقت سیلاب متاثرین انتہائی مشکلات سے دو چار ہیں ۔سلاب زدہ علاقوں کے لیے جی ۔بی کونسل سے اسپیشل پیکج کے تحت فنڈ مختص کر کے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کرنے پر زور دیا ۔ نیز ممبر ڈویلپمنٹ فنڈ کو جاری کرنے کے لیے فوری سمری بنانے کا فیصلہ ہوا تاکہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کیا جا سکے ۔
گلگت بلتستان ایک حساس علاقہ ہے وفاق کے عدم تعاون کی وجہ سے لوگوں کے احساس محرومی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ لہذا وفاق حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی تعمیر و ترقی کے لیے بر پور کردار ادا کریں ۔اور گلگت بلتستان کونسل کو ہر وقت نظر انداز کرنے کا سلسلہ ختم کیا جائے ۔۔گلگت بلتستان کونسل کی بلڈنگ بنانے کے لیے نقشہ اور اجازت نامہ کو بھی لینے کے لیے CDA کے ساتھ فوری رابطہ کرنے کا حکم دے دیا ۔
وحدت نیوز(لاہور)کربلا کے مظلوم پیاسوں کی یاد میں نو اور دس محرم الحرام کو مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے شعبہ ویلفیئر کی جانب شاہ عالم چوک لاہور میں دوروزہ سبیل کا اہتمام ۔ جس سے ہزاروں عزاداروں کے علاوہ عام لوگ بھی مستفید ہوتے رہے ۔ اگرچہ محرم الحرام کے پہلے عشرہ میں مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے زیر اہتمام پورے لاہور کے 10 ٹاونز میں مجالس عزاء کا سلسلہ جاری رہا ۔اس کے علاوہ ماتم داری کے جلوسوں میں بھی پیش پیش رہے ۔ شاہ عالم چوک لاہور کا کاروباری لحاظ سے مصروف ترین چوک شمار ہے ۔
برادر رانا کاظم ضلعی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے تعاون سے برادر نقی حیدر ضلعی سیکریٹری ویلفیئر(فلاح وبہبود) ضلع لاہور نے دوروزہ سبیل امام حسین (ع) کے نام اہتمام کر کے انسانیت کی خدمت کی ۔ برادر نقی حیدر نے کہا کہ اربعین حسینی پر اور اگلے سال محرم الحرام میں بھی ان شاءاللہ بڑے پیمانے پر سبیل کا انتظام کیا جائے گا ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لے، قیمتوں میں اضافہ مزید مہنگائی کا طوفان لائے گا، غریب عوام پہلے ہی شدید مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، ملک میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، آٹا، چاول، دال، گھی، تیل، گوشت اور سبزی سمیت روز مرہ استعمال کی کوئی شے بھی اب عوام کی دسترس میں نہیں رہی، مزدور کے لیے ایک وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے،بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی نیندیں غارت کر دی ہیں، ، لوگ غربت کی وجہ سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے کہا امپورٹڈ حکومت کی پالیسیوں نے ملک کو بربادی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے، نااہل حکمرانوں نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے، معاشی زبوں حالی کی بدولت ملک شدید ہیجانی کیفیت میں مبتلا ہے، لوگ مہنگائی کے باعث اپنا پیٹ کاٹ کر جی رہے ہیں، معاشرے میں گداگری سمیت کئی سماجی برائیاں سر اٹھا رہی ہیں، بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز نے عوام الناس کا جینا دوبھر کردیا ہے، مہنگائی کے ہاتھوں تنگ عوام اپنی ضروریات کی تکمیل کے لیے ہر جائز وناجائز ذرائع اپنا رہے ہیں، انسانی قدروں کی پامالی روز کا معمول بن چکا، آئی ایم ایف کی ڈیمانڈ بھی پٹرول، بجلی، کھاد مہنگی کرنا ہے، جبکہ لوٹ مار کرنے والے ان حکمرانوں کی عیاشیاں ختم ہی نہیں ہو رہیں، سالہاسال سے مخصوص اشرافیہ ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹ رہی ہے، معاشی ارسطوؤں نے اقتصادی نظام تباہ کر کے ملک آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا، بھاری قرضوں کے حصول کی بدولت معاشی ترقی کے شادیانے بج رہے ہیں، لیکن عوام کی مشکلات کا کسی کو احساس نہیں۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی اپنے وفد کے ہمراہ لاہور میں مرکزی اور روائتی جلوس میں شرکت ۔ نماز ظہرین ادا کی عززادار مومنین اور علامہ سید جواد موسوی (امام جماعت روز عاشورہ ،مرکزی جلوس ) سے ملاقاتین ۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ڈویژن کے دستہ امامیہ میں شرکت کی اور کافی دیر تک ماتمداری کرتے رہے ۔ لاہور کے مرکزی جلوس عاشورہ محرام الحرام میں ماتمی سالار نوحہ خوان اور عزادار علامہ سید احمد اقبال رضوی کو اپنے درمیان دیکھ بے حد حوصلہ مند دیکھائی دیئے اور حضرت امام عالی مقام اور ان کے باوفا جانثار اصحاب کی قربانیوں پر علامہ صاحب کو پرسہ دیتے رہے ۔
علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے وفد جس میں سید اسد عباس نقوی مکزی سیکرٹری سیاسیات،ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری ، علامہ ارشد حسین روندو، ودیگران شامل تھے نے برادر رانا کاظم کے گھر پر فاقہ شکنی کی اور نیاز امام کی میزبانی میں شریک ہوئے ۔