The Latest

وحدت نیوز(کنب) چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر ہزاروں عزاداروں کے خلاف جھوٹے مقدمات کے خلاف خیرپور ضلع کے 11مقامات پر اجتماعی گرفتاریوں کے لئے ہزاروں مومنین سڑکوں پر نکل آئے ۔ اس موقع پر کنب میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ہم جیلوں سے نہیں ڈرتے سلام ان عزاداروں پر جو سید سجاد ؑکی سنت ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اگر دین خدا کو ضرورت ہے تو عصر حاضر کے حسینی اور کربلائی حاضر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرامن عزاداروں پر ایف آٸی آرز کا اندراج ملت جعفریہ کی مذہبی آزادی پر حملہ ہے۔ بابا گرونانک اور ہولی کی تقریب میں تعاون کرنے والے حکمران نواسہ رسول ص کے غم میں رکاوٹيں ڈال رہے ہیں۔ سندہ اور پنجاب میں سینکڑوں مقدمات کا اندراج ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی سازش ہے۔ اس موقع پر احتجاجی جلسے سے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے رہنما علامہ محمد نقی حیدری، ضلعی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم خیرپور علامہ صفدر علی ملاح ،رئیس نٹار علی چانڈیو، رابطہ کونسل کے صدر سید جعفر شاہ نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے ترجمان علامہ مبشر حسن نے اشیائے خوردونوش وبجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومتی نااہلی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ کیا جا رہا ہے جو عوام کی مشکلات میں اضافے کا باعث ہے۔حکومت کے انتظامی معاملات پر گرفت ڈھیلی پڑ رہی ہے جس نے مہنگائی مافیا کے حوصلوں میں اضافہ کر رکھا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ کرونا سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ انتظامی معاملات پر بھی کڑی نظر رکھے تاکہ کسی کو قانونی شکنی کا موقعہ نہ مل سکے۔

ان کاکہنا تھا کہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے مہنگائی بڑھنے کا جو لامتناہی تسلسل جاری ہے اس کی وجہ سے روزمرہ استعمال کی ہر چیز خوفناک حد تک مہنگی ہوچکی ہے اور غریب آدمی دو وقت کی روٹی کے حصول کے لئے ناجائز ذرائع اختیار کرنے پر مجبور ہے، وزیر اعظم سمیت تمام وزراء کے معاشی بہتری کے تمام تر دعوے طفل تسلی کے سوا کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن دوسری جانب یپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کراچی کے شہریوں پر ظلم ہے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام مذید مشکلات کا شکار ہوں گے۔کے الیکٹرک کی من مانیوں کے پیچھے وفاقی و صوبائی حکومتوں کا گٹھ جوڑ شامل ہے۔کے الیکٹرک کا ادارہ پرائیوٹ ہونے کے بعد اربوں ڈالر سالانہ کما رہاہے جو غریب عوام کی جیبوں سے چوری کیا جاتا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں مزیداضافہ کو مسترد کرتے ہیں۔

علامہ مبشر حسن نے مزیدکہاکہ معاشی حب کراچی بحرانوں کی زد پر ہے شہر کی عوام ہر ماہ ایک نئے بحران کا سامنا کر تے ہیں آٹا،پانی و بجلی بندش،پیٹرول بحران کی شکار عوام اب مذید مشکلات جھیلے گی ساتھ ہی اشیائے خوردونوش اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کی کمرتوڑ دے گا۔ حکمران خوف خدا کریں شہر مختلف علاقوں میں اب بھی بے انتہا لو ڈشیڈنگ کے با وجود عوام پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر بجلی بم گرا یا جا رہا ہے جو ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا۔وفاقی و صوبائی حکومتیں آٹا،سبزی سمیت بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے اب تک موجودہ حکمران اپنے عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان میں فرقہ واریت کے لئے سرگرم ہے، پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے ہندوستان، امریکہ اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ ہے۔

 اپنے ایک بیان میں علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ دشمن فرقہ واریت کے ذریعے سی پیک کے منصوبے کو ثبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔ دہشت گردی کا دور ختم ہوگیا ہے، پاکستانی عوام دہشت گردی اور تکفیریت سے نفرت کرتی ہے۔ حکومت ایسے عناصر پر نظر رکھے جو ملک کے امن کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، ایسے لوگ اسلام اور پاکستان سے مخلص نہیں ہوسکتے۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے مدرسہ جامعہ شہید عارف الحسینی پشاور میں بزرگ عالم دین علامہ سید جواد ہادی سے ملاقات کی، اس موقع پر ملکی و ملی ایشو پر گفتگو ہوئی۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ملک کی موجودہ صورتحال اور خاص طور پر ملک میں جاری فرقہ وارانہ کشیدگی کے حوالے سے علامہ سید جواد ہادی سے مشاورت کی۔

وحدت نیوز(نارووال) مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اورایم پی اے سیدہ زھرا نقوی کی خصوصی ھدایات پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے وفد کا نارووال دورہ ، متاثرہ خواتین سے ملاقات نارووال میں پولیس کے جارحانہ تشدد کے واقعے میں متاثرہ خواتین سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات عرفا عباس نے وفد کے ہمراہ گلستان زھرا امامبارگاہ نارووال میں ملاقات کی ۔

پولیس کے خواتین پر تشدد اور بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے عرفا عباس کا کہنا تھا کہ درندہ صفت پولیس افسر نے خواتین اور بچیوں پر تشدد کرکے یزیدی فعل انجام دیا ہے اور پولیس کی وردی کو داغدار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس واقعے نے ایک آزاد و خود مختار ریاست اور ایک مقبوضہ ریاست کے فرق کو ختم کر دیا ہے حکام بالا کو اس واقعے کا نوٹس لے کر مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچانا ہوگا اور مظلوموں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانی ہوگی تاکہ ریاست مدینہ کے قیام کی عملی تصویر واضح ہوسکے۔

 انھوں نے متاثرہ خواتین کو رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زھرا نقوی کا خصوصی پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں آپکے ساتھ ہیں اور واقعے کے خلاف ہر فارم پر آواز بلند کی ہے اور انصاف کی فراہمی تک کرتے رہیں گے ۔اس موقع پر خواتین نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وفد کا شکریہ ادا کیا ۔مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے متاثرہ بچیوں میں کتب اور اسکارف بھی تقسیم کیے گئے ۔

وحدت نیوز(کراچی) ہر سال کی طر ح امسال بھی آئی ایس او جامعہ کراچی اور دفتر مشیر امور طلبہ کی جانب عظیم الشان یوم حسین ؑ کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد عراقی نے کی،جبکہ خصوصی خطاب قبلہ علامہ اعجاز بہشتی، علامہ فیصل عزیز ی اور علامہ امین شہیدی نے کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ اعجاز بہشتی نے کہاکہ آج منعقد ہونے والے یوم حسین ؑ علی کی بیٹی حضرت زینب کی دعا کا نتیجہ ہے کیونکہ انہوں نے شہادت امام حسین کے بعد امام حسین کے نعرہ ھیھات من الزلہ (زلت ہم سے دور) ہے کے نعرے کو عملی جامعہ پہنچایا،آج ہم بھی ذلت کو قبول نہیں کریں گے، ہم اسرائیل کو قبول نہیں کریں،ہم وقت کے یزید کو قبول نہیں کریں اور ہم ظلم کے خلاف ڈٹ جائیں گے، مقررین نے کہا کہ کربلا دین کی حفاظت کا نام ہے، یزید نے دین کی شکل بگاڑنا چاہتاتھا، یزید دین کی بنیاد کا انکاری تھا، یزید رسالت اور وحی کا مذاق اُڑا رہا تھا، اس موقع پر فاطمہ کے بیٹے نے مدینے سے قیام کیا اور اعلان کیا مجھ جیسا یزید جیسے کی بیعت نہیں کرسکتا۔

تحریک منہاج القران نے رہنما ء علامہ فیصل عزیز ی نے کہاامام حسین علیہ سلام  سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دین صرف اسلام ہے اور امام حسین نے دین اسلام کو بچانے کے لئے کربلا میں قربانی دی، کیونکہ یزید کو امام حسین کی نماز سے کوئی پریشانی نہیں تھی، یزید کو امام حسین کی تہجد اور روضہ رسول پر حاضر ی کا کوئی خو ف نہیں تھا یزید اور یہ خوف تھا کہ حسین دین کی با ت کرتے ہیں، دین یعنی نظام زندگی، دین نماز روضہ کا نام نہیں دین نظام زندگی کی بات کرتا ہے اور یزید کو یہی خوف تھا۔

 انہوں نے کہاکہ سوال کیا جاتا ہے کہ اکثریت نے یزید کی بیعت کرلی تھی حسین نے کیوں نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ یہ سوال یوں ہونا چاہیئے جب حسین نے یزید کی بیعت نہیں کی تو اکثریت نے یزید کی بیعت کیوں کرلی؟انہوں نے مزید کہاکہ یزید کا سگا بیٹا کہہ رہا ہے کہ میرے باپ نے حسین ابن علی کو قتل کیا لیکن آج یزید کے معنوی بیٹے یزید کہتے ہیں نہیں نہیں وہ قاتل نہیں تھا۔

علامہ امین شہید ی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج پاکستان میں یزید کی حمایت میں اُٹھنے والی آواز کے پیچھے وقت کے یزید وں کا ہاتھ ہے۔انہوں نے کہ پاکستان میں فرقہ واریت کا بیچ بو کر عرب ممالک کی اسرائیل کے ساتھ بڑھتی ہوئی دوستی اور تعلقات کو چھپانے کے لئے بویا جارہاہے، انہوں نے کہا عالمی استعمار کا ایجنڈا ہے کہ پاکستان میں بدامنی پھیلادی جائے اور پاکستان کو مجبور کردیا جائے کہ وہ اسرائیل کو قبول کرے انہوں نے کہا حسین ابن علی کے ماننے والے کبھی بھی وقت کے یزید کے ہاتھ پر بیعت نہیں کریں گے اور اپنے ملک کو بھی اس اقدام سے باز رکھیں گے۔

 انہوں نے پاکستان میں جاری بدامنی اور فرقہ واریت کو ساز ش قرار دیا اور مطالبہ کیا ملک کے مقتدر ادار ے اس سازش کو ناکام بنانے میں اپنی حکمت عملی ترتیب دیں۔وائس چانسلر جناب ڈاکٹر خالد عراقی نے یوم حسین سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ کراچی کا یوم حسین جامعہ کی شان ہے، انہوں نے کہاکہ امام حسین علیہ سلام کی سیرت پر عمل کرکے ہم ظلم کا خاتمہ کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا تعلیمی اداروں میں کربلا شناسی پر ریسرچ ہونا چاہئے اور ہم اس میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

وحدت نیوز(سکردو)عالمی یوم بصارت کے موقع پر قراقرم ڈس ایبلیٹی فورم اور سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام پریس کلب سکردو میں تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس تقریب میں سینئر رہنما مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان متفقہ امیدوار ایم ڈبلیو ایم و پی ٹی آئی حلقہ دو سکردو کاظم میثم نے خصوصی شرکت کی۔منعقدہ تقریب سے کاظم میثم کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ اپنے منشور میں خصوصی افراد کے کے مطالبات بھی شامل ہیں۔

 انہوں نے سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کو اپ لفٹ کرنے کے لئے تمام تر وسائل کی دستیابی کے لئے جدوجہد کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہاکہ ہمارے منشور میں خصوصی افراد کے لئے روزگار کی بحالی انکے ہنر کے لئے کام کرنے کی یقین دہانی ساتھ ہی ساتھ ری ہبلیٹیشن سنٹر کے لئے کوشش کرنا بھی منشور کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری قیادت نے ماضی میں بھی خصوصی افراد کے لئے ہر فورم پہ آواز بلند کی ہے اور انشاء اللہ ہر قدم پہ ان کے مسائل حل کرنے کے لئے آئندی بھی صف اول میں رہیں گے۔آخر میں ایم ڈبلیو ایم رہنما کاظم میثم نے قراقرم ڈس ایبلیٹی فورم اور سپیشل ایجوکیشن کے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ اس پر وقار تقریب میں بطور مہمان شریک ہوئے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے جسے کمزور کرنے کے لیے یہود و نصاری اور عالمی استکباری قوتیں پوری قوت کے ساتھ سرگرم ہیں۔پاکستان کے پُرامن ماحول کو فرقہ واریت کے ذریعہ خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔معروف عالم دین ڈاکٹر علامہ عادل خان کا قتل ان ملک دشمن عناصر کی کاروائی ہے جو پاکستان کے امن و سلامتی کے دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کا ملوث ہونا سو فیصد حقیقت ہے لیکن عالمی ذرائع ابلاغ اور ریاستی اداروں کی جانب سے کیے جانے والے اس انکشاف سے بھی آنکھیں نہیں چرائی جا سکتیں کہ وطن عزیز میں فرقہ واریت پھیلانے کے لے سو ملین ڈالرتقسیم کیے گئے ہیں۔مادر وطن کو کمزور کرنے کا دشمنوں کے پاس سب سے آسان حل بھائی کو بھائی سے لڑانا ہے۔شیعہ سنی وحدت کا عملی اظہار کر کے ہم نے دشمن کی اس چال کو ناکام بنانا ہے۔

ان کامزیدکہنا تھاکہ ۔بےگناہ انسانی جان کا ضیاع ایک ناقابل تلافی نقصان ہے جس کی کوئی بھی باشعور حمایت نہیں کرسکتا۔گزشتہ تین دہائیوںکے دوران سترہزار سے زائد افراد انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گئے لیکن اس کا الزام کبھی بھی کسی مسلک پر نہیں لگا کیونکہ کسی بھی مسلک میں قتل ایک حرام فعل ہے۔پاکستان کے عوام تکفیریت اور دہشت گردی سے نفرت کرتے ہیں ۔ہم سب نے مل کر انتہاپسندی سے لڑنا اور اسے شکست دینی ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) پنجاب پولیس کی جانب سے نارووال میں خواتین عزاداروں اور معصوم بچوں پر بہیمانہ تشدد اور اغواکے خلاف مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی کی جانب سے  توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروادیا گیا۔

توجہ دلاؤنوٹس میں سیدہ زہرا نقوی نے کہاکہ خواتین پر پولیس کی طرف سے جارحانہ تشدد کیا گیا ۔خواتین کے ساتھ مرد پولیس اہلکاروں نے سر عام دست درازی اختیار کی ۔پنجاب پولیس نارووال کے متعصب ایس ایچ او ریاض تاثیر چیمہ کی بربریت نے ایک خود مختار اور مقبوضہ ریاست کے فرق کوختم کردیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ عوام کے ہجوم میں خواتین کے احترام کو بے رحمی اور شرمناک انداز سے پامال کیا گیا اور کئی خواتین تاحال لاپتہ ہیں ۔زہرا نقوی نے مطالبہ کیا کہ حکومت نے ذمہ دران پولیس اہلکاروں کے خلاف اب تک کیا کارروائی کی ہے ایوان کو مکمل تفصیل سے آگاہ کیا جائے؟

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے سیشن کورٹ جیکب آباد میں اربعین شہدائے کربلا کی مشی پر مقدمہ میں عزاداروں کی ضمانت منظور ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن عزاداروں پر ایف آئی آرز کا اندراج ملت جعفریہ کی مذہبی آزادی پر حملہ ہے۔ بابا گرونانک کی تقریب میں تعاون کرنے والے حکمران نواسہ رسول ص کے غم میں رکاوٹيں ڈال رہے ہیں۔ سندہ اور پنجاب میں سینکڑوں مقدمات کا اندراج ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام کے جرم میں ایف آئی آر کا اندراج میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ تمام عزاداران امام مظلوم کے حوصلے بلند ہیں اور حسینیت کی راہ میں قربانی دینا عبادت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عزاداروں کے خلاف گرفتاریوں کا سلسلہ روکتے ہوئے تمام تر مقدمات واپس لے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree