The Latest
وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مظاہر شگری کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد آمد نومنتخب اراکین سے ملاقات اور مبارک باد کااظہار۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مظاہر شگری نے نومنتخب صدر پریس کلب شکیل انجم سے ملاقات کی اورنو منتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سید ناصر عباس شیرازی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر میزبانی ملی یکجہتی کونسل کے تحت منعقدہ رحمت للعالمین وحدت کانفرنس میں پریس کلب کے صدر شکیل انجم کو شرکت کی دعوت دی جوانہوں نے قبول کرتے ہوئے شرکت کی یقین دہانی بھی کروائی۔
وحدت نیوز(سکردو)گلگت بلتستان حلقہ نمبر 3 سے تحریک انصاف کے امیدوار جی بی اسمبلی کے سابق سپیکر حاجی فدا محمد ناشاد نے مجلس وحدت مسلمین جی بی کے صوبائی سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس اور مرکزی رہنما اعجاز بہشتی بھی موجود تھے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور جی بی انتخابات پر بات چیت کی گئی۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم اور تحریک انصاف جی بی انتخاب میں اتحادی ہیں ۔ مذکورہ نشست پر آپ تحریک انصاف کے امیدوار ہیں لہذا آپ کی جیت میں کردار ادا کریں گے۔تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کا اعلان کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔
تحریک انصاف کی جیت صوبے کو آئینی حقوق دینےکی ضمانت ہے۔عوام سے کیے گئے وعدے ہر حال پورے کیے جانے چاہئے ۔فدا محمد ناشاد نے حمایت کایقین دلانے پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی ترجمان علامہ مبشر حسن نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان کے مطابق 12ربیع الاول تا17ربیع الاول ملک بھر میں ہفتہ وحدت و اخوت منایا جائے گا۔ عید میلاد النبیﷺ کے پر مسرت موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خاتم النبین حضرت محمد ﷺ پوری بشریت کے لیے نجات بن کر آئے۔ایک متوازن معاشرے کی تکمیل اسلامی تعلیمات پر عمل کیے بغیر ممکن نہیں۔اس بابرکت موقعہ پر ہمیں وحدت و اخوت کے سنہری اصولوں پر قائم رہنے کا عہد کرنا ہو گا عید میلاد النبی ﷺکے جشن کو ملت تشیع بھرپور اندازسے منائے گی۔ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی و ضلعی دفاتر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی اور میلاد کے جلوس میں شرکت کی جائے گی۔ملت تشیع کی طرف سے میلاد کے جلوسوں کے راستوں میں سبیلوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جشن عید میلاد النبیﷺ میں تمام مسلمانوں خصوصا تمام مومنین وتنظیمی عہدیداران سے اپیل کرتا ہوں کہ پورے پاکستان میں جشن عید میلاد النبی ص کو شایان شان طریقے سے منائیں۔ جلوس کے رستوں میں سبیلیں اور نیاز کا اہتمام کریں ساری دنیا دیکھ لے کہ نبیﷺ کے عاشق متحد اور خوش ہیں۔انہوں نے کہا اس موقع پر مذہبی عقیدت و احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بزرگوں، خواتین اور بچوں کا خصوصی خیال رکھا جائے۔
وحدت نیوز(لاہور)12 تا 17ربیع الاول ھفتہ وحدت کے طور پر منایا جاے جس میں شیعہ سنی مسالک کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام عام ہو پاکستان میں شر پسند عناصر کی جانب سے فرقہ واریت کو ہوا دی جا رہی ہے ملک میں شیعہ سنی مسلمانوں کو ایک دوسرے کے مد مقابل کرنے، مذہبی منافرت اور شدت پسندی کو رواج دینے کی کوششوں میں سرگرم اسلام دشمن عناصر دیکھیں گے 12 ربیع الاول کے جلوسوں میں اہل سنت و تشیع مل کر شرکت کریں گے اور اپنے پیارے نبی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کو شایان شان طریقے سے منائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کیا ۔
انھوں نے کہا کہ ولادت با سعادت سردار کائنات خاتم الانبیاء محمد مصطفی (ص) کے موقع پر شیعہ سنی مسلمانوں کا جشن منانا اور خوشیوں کو بانٹنا دراصل رسول کریم(ص) کی ذات گرامی کو مرکز قرار دیتے ہوئے اتحاد و یگانگت کی فضا کو قائم کرے گا اور اسی اتحاد کے نتیجے میں ملک کو در پیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آقائے دو جہاںؐ کی ذات گرامی نے علم و نور کی ایسی شمعیں روشن کیں جس نے عرب جیسے علم و تہذیب سے عاری معاشرے میں جہالت کے اندھیروں کو ختم کر کے اسے دنیا کا تہذیب یافتہ معاشرہ بنا دیا، آپؐ نے اپنی تعلیمات میں امن ،اخوت ،بھائی چارہ ،یکجہتی اور ایک دوسرے کو برداشت کا درس دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج اگر فرانس جیسے ممالک اسلام دشمنی میں رسول اللہ ص کی شان میں گستاخی کر رہے ہیں تو اس کی بنیادی وجہ مسلم امہ کی سیرت و تعلیمات نبی کریم ص سے دوری اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا فقدان ھے انھوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم امت مسلمہ کے عظیم مفاد میں اکھٹے ہوکر آپؐ کی تعلیمات کو مشعل راہ قرار دیتے ہوئےمسائل کا حل تلاش کریں۔
وحدت نیوز: بلتستان کے افق پہ اگرچہ علمی حوالے سے بڑے بڑے دانشور اور علماء کرام طلوع ہوتے رہے ہیں لیکن سیاست کا آسمان اس حوالے سے بانجھ رہا ہے- بے صلاحیت , کرپٹ اور کاہل قسم کے افراد نمودار ہوتے اور چمکنے سے پہلے کرپشن , اقربا پروری اور لوٹ کھسوٹ کے تاریکیوں میں معدوم ہوتے رہے ہیں-
پچھلے دنوں بلتستان یونیورسٹی میں نمائندوں کی مباحثے میں ایک نوجوان سیاست دان میثم کاظم کا چرچا عام ہوا تھا- ارض شمال کے معروف دانشور حسن حسرت جیسے عظیم علمی شخصیات کی بہترین تاثرات سن کر اس پروگرام میں عدم شرکت پر کف افسوس مل رہا تھا اتنے میں گلگت بلتستان اویرنس فورم کے زیر اہتمام ایک عظیم مباحثے کی خبر گردش کرنے لگی رابطہ کیا تو کہا گیا کہ حلقہ دو میں چار سے زائد نمائندے میدان سجھائے بیٹھے ہیں لہٰذا عوامی مقبولیت دیکھ کر کسی ایک کو موقع دیا جائے گا-
دل ڈوپ سا گیا اور بدلی کے ساتھ انتظار کر رہا تھا اتنے میں فیس بک پہ ایک پوسٹ نگاہوں سے گزری جس میں بلتستان کے سینیر سیاست دانوں کے ساتھ نوجوان لیڈر میثم کا نام بھی منشن کیا ہوا تھا-
بس کیا تھا شدت سے انتظار کرنے لگا پھر طے شدہ شیڈول کے تحت پروگرام میں شرکت کا موقع ملا اگرچہ میں دیر سے پہنچا تھا- پنڈال میں عوام کی شرکت قدرے کم تھی لیکن سٹیج تمام پارٹیوں کی نمائندوں سے بھرا ہوا تھا-
سٹیج پہ ایک محترم نمائندہ گفتگو کر رہے تھے- غالباً میرے نشست سنبھالتے ہی جناب میثم کاظم کو گفتگو کی دعوت دی گئی ویسے مجاہد ملت آغا علی رضوی کی وجہ سے میثم کاظم کے ساتھ ایک خاص تعلقات تھیں لیکن معروف دانشور جناب حسن حسرت صاحب کی تاثرات نے جس تجسس کو جنم دیا تھا اس کی تسکین شروع ہوگئی-
درمیانہ قد , وجیہ چہرہ , وضع قطع میں اسلامی اور شکل سے طفل مکتب لگتا تھا مگر جب گفتگو شروع کی تو گویا میٹھی بول کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا- حلیم طبیعت , دھیما لہجہ , جچی تلی انداز , نپی تلی باتیں , شستہ بیانی اور مدلل گفتگو ایسی کہ مفہوم کی لڑی میں الفاظ کے ہیرے پرویا جا رہاہو-
پانچ منٹ کی گفتگو میں سامعین سمیت سٹیج پہ موجود اپنے رقیبوں کو فصاحت کی جادو میں جکڑ لیا-
سینئر سیاست دان حاجی اکبر تابان نے جہاں آپ کے سیاسی نظرئے کو آڑے ہاتھوں لیا وہاں آپ کی مسحورکن شخصیت کو تسلیم کئے بغیر نہیں رہ سکا حاجی صاحب نے کہا کہ میں کاظم میثم جیسے باصلاحیت نوجوان کی میدان سیاست میں اترنے کو سیاست کی باب میں ایک خوبصورت اضافہ سمجھتا ہوں-
میثم کاظم نے پیپلز پارٹی کا نظریاتی جیالہ سابق وزیر اعلٰی گلگت بلتستان جناب سید مہدی شاہ کی طرف ادب اور مروت کے پرائے میں لپیٹ کر کئی وار کیا پھر بھی شاہ صاحب نے سر عام تسلیم کیا کہ کاظم میثم گفتگو میں کمال رکھتے ہیں- دوران مباحثہ شاہ صاحب قلت وقت کی وجہ سے اٹھ کے چلے گئے پنڈال سے نکلتے ہوئے آپ مزاقاً کہ رہے تھے کہ چلو ورنہ میثم کاظم تباہی پھیر دینگے-
جب سوالات کا سیکشن شروع ہوا تو پوری محفل میں آپ توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا- دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین اور تحریک انصاف کا مشترکہ امیدوار ہونے کی وجہ سے تند و تیز سوالوں کا رخ بھی زیادہ تر آپ کی طرف تھا-
بڑا عجیب بندہ تھا- اتنی سخت سوالات اور اعتراضات پوری توجہ اور دلجمعی سے سنتے رہتے اور جواب سے پہلے ہی سینے پہ ہاتھ رکھ کر ایک خوبصورت مسکراہٹ کے زریعے سوال کی تلخی اور سائل کی دشمنی دونوں کو یکدم ختم کر دیتے تھے اور جب جواب دینا شروع کرتے تو سوالات کا کائہ پلٹ دیتے تھے- اس کے علاوہ سائل کا دل جیتنے کا ہنر سے بھی خوب واقف تھے- جوابات ایسی مدلل , مختصر مگر جامع و قانع ہوتی کہ مجمع تالیاں بجاکر داد دینے پہ مجبور ہوجاتا-
جب آپ سے پوچھا گیا کہ جب وفاق میں مذہبی جماعتوں کی حکومت نہیں بن سکتی تو آپ عوامی مسائل کیسے حل کر سکتے ہیں تو آپ نے جواب دیا کہ مسائل حل کرنے کے لئے وفاقی حکومت نہیں عوامی درد ہونی چاہئے-
عوام کا درد ہو تو پھر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری جیسا لیڈر اسمبلی سے باہر رہ کر بھی اسلم رئیسانی جیسے ظالموں کی حکومت کو ٹھوکروں سے گرادیتے ہیں-
عوام کا درد نہ ہو تو پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت گندم سبسڈی ختم کردیتا جبکہ آغا علی رضوی جیسا عوامی درد رکھنے والا لیڈر اسے چھین کر واپس لاتا ہے-
عوام سے ہمدردی نہ ہو تو ن لیگ کی وفاقی حکومت ٹیکس لاگو کرکے عوام کے منہ سے نوالہ چھین لیتی ہے اور آغا علی رضوی جیسا ہمدرد لیڈر اس وفاقی حکومت کو گٹھنے ٹیکنے پر مجبور کرکے ٹیکس ختم کر دیتے ہیں-
مباحثے کے دوران ایک جگہے پہ میثم کاظم نے ایسی سننسہ خیزی پیدا کردی کہ تمام نمائندوں کی بولتی بند ہوگئی - نمائندے دم بخورد رہ گئے اور سامعین کی تالیوں اور داد کی آواز سے پنڈال گونجنے لگی یہ وہ مرحلہ تھا جب آپ نے تمام نمائندوں کو چیلنج کردیا کہ میں اپنی جماعت کی ضمانت دیتا ہوں اگر سارے نمائندے اقتدار کے بجائے عوام سے مخلص ہے تو اسی محفل میں عوام مسائل اور مطالبات کی ایک فہرست بناکر ریاست پاکستان کو پیش کرتے ہیں جب تک ان عوامی مطالبات اور مسائل کو حل نہ کریں ہم سب الیکشن سے بائیکاٹ کرتے ہیں-
کسی بھی عوامی نمائندے نے اس چیلنج کو تسلیم نہیں کیا اور عوام پہ ثابت ہوگیا کہ کون عوام سے مخلص ہے اور کون اقتدار کی پوجاری- یوں میثم کاظم نے اقتدار اور اقدار کی سیاست کے درمیان واضح لکیر کھینچ کر عوام کو بیدار کردیا-
پروگرام ختم ہوا تو حقیقی لیڈر کی متلاشی نوجوان نسل سلفی لینے کے لئے ٹوٹ پڑے میں گیٹ پر گھڑا جوانوں کی جزبات اور چہ میگوئیاں سن رہا تھا- پنڈال کے اندر ایک سائٹ پہ حلقہ 1 سکردو کے کچھ جوان آپس میں بحث کر رہے تھے-
"حلقہ دو والے بہت خوش نصیب ہے کہ اُن کو میثم کاظم جیسا لیڈر ملا ہے کاظم میثم کو چھوڑ کر کسی اور کو ووٹ دینا اُن کی بے وقوفی ہوگی-"
وحدت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے ملت جعفریہ کے بزرگ عالم دین،مہتمم جامعتہ المنتظر لاہور اور نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی کی وفات پر گہرے دلی افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ قاضی صاحب قبلہ کی ناگہانی وفات مکتب تشیع پاکستان کا بڑا علمی نقصان ہے ، مرحوم نے ملت جعفریہ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں ، ان کی ملی و دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔خداوند کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر نے دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات واحساسات کی توہین کی ہے۔امت مسلمہ کے ہر فورم سے ا س گستاخی کا مناسب جواب جانا چاہیے۔پاکستانی حکومت فرانس کی مصنوعات کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کرے۔ایک طرف آزادی اظہار کے نام امت مسلمہ کے مقدسات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب ہولوکاسٹ پر بات کرنے کی اجازت نہیں۔ عالمی اسکتباری طاقتوں کا یہ دہرا معیار ناقابل قبول ہے۔بین المذاہب ہم آہنگی کو نقصان پہنچا کر عالم اسلام کے خلاف شدت پسندی کو فروغ دیا جا رہا ہے جو عالمی امن کو تہس نہس کر دے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہفتہ عشق رسول ۖ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔مسلمانوں کے درمیان وحدت،بصیرت اور بیداری کے لیے عملاََ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔میلاد النبی کے موقعہ پر تمام مسلمانوں کو گھروں سے نکل کر عشق رسول ۖ کا مظاہرہ اقوام عالم کو یہ باور کرائے گا کہ ختمی مرتبت حضرت محمد ۖ کی ذات مقدسہ ہمیں اپنی جان، اولاد اور مال سب سے زیادہ عزیز ہے۔اسلام دشمن طاقتیں اسلام کے خلاف اپنے گھنائونے عزائم ترک کریں۔4 نومبر کو مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ''رحمت اللعالمین وحدت کانفرنس'' کا انعقاد کیا جائے گا۔جس میں نامور مذہبی ،سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔یہ کانفرنس ان طاقتو ں کے خلاف توانا آواز ثابت ہو گی جو اتحاد بین المسالک کو نقصان اور مذہبی منافرت کے پرچار کے لیے سرگرم ہیں۔
انہوں نے کہا آئینی حقوق کا حصول گلگت بلتستان کے عوام کا حق ہے۔انہیں اس سے محروم رکھنا زیادتی ہے۔جی بی کے عوام نے پاکستان کے ساتھ اپنا الحاق زور بازو پر کیا ۔موجودہ حکومت نے جی بی کو صوبہ بنانے کا اعلان کیا جس کی مخالفت بھارت کی جانب سے یقینی امر تھا لیکن پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کے جلسوں میں جی بی کے عوام کی امنگوں کے خلاف ہرزہ سرائی بھارتی موقف کی حمایت ہے ۔ گلگت بلتستان کے عوام اس توہین پر شدید برہم ہیں۔ گلگت بلتستان کا الیکشن ان سیاسی جماعتوں کو مکمل طور پر رد کرے گا جو آئینی صوبے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔معدنی وسائل سے مالا مال اس خطے کے عوام کی خوشحالی کے لیے بلا تاخیر ضروری اقدامات کیے جانے چاہیے۔
انہوں نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی جبری گمشدگی کے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب امارات کے یہود و نصاری کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔مجلس وحدت مسلمین ان ظالمانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ گمشدہ پاکستانیوں کی بازیابی اور مستقبل میں ایسے واقعات کی مکمل روک تھام کے لیے سفارتی سطح پرموثر اور نتیجہ خیز کوششیں کرے۔
انہوں نے پشاورمدرسے میں دھماکے کو بدترین درندگی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث عناصر انسان کہلانے کے مستحق نہیں۔قران سیکھنے والے معصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا ایک غیر انسانی فعل ہے۔وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنے میں بھارت اور دیگر دشمن قوتوں کا ہاتھ ہے۔وطن عزیز ہمارا گھر ہے جسے محفوظ بنانے کے لیے ہمیں ایک دوسرے کو مضبوط کرنا ہو گا۔
وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے فرانس کے صدر ایمانوئیل کی اسلام دشمنی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالم اسلام کے خلاف یہود و نصاری کی بڑھتی ہوئی شر انگیزی بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے شدید خطرہ ہے۔ کسی بھی مذہب یا اس کے مقدسات کی توہین کرنے والے فکری دہشت گرد ہیں ان کے خلاف عالمی قانون کے تحت کاروائی ہونی چاہیئے ۔
انہوں نے کہا کہ بنی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس ہمیں اپنی جان، مال اور اولاد سے بڑھ کر عزیز ہے۔ختمی مرتبت ص کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی ناقابل برداشت اور گھناؤنا فعل ہے۔فرانس کے صدر کی اس غلیظ حرکت پر پوری امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے۔تمام مسلمان ممالک کو چاہیے کہ وہ فرانس سے سفارتی وتجارتی روابط کے خاتمے کا اعلان کر کے اپنے نبی ص کی ذات مقدسہ سے محبت کا عملی اظہار کریں۔
فرانس کے صدر کے خلاف عالمی سطح پر شدید ترین ردعمل امت مسلمہ کی غیرت کا تقاضہ ہیں۔عالمی اسلامی تنظیمیں اور اقوام متحدہ سمیت دیگر بین الااقوامی ادارے فرانس کے صدر کو عالمی امن کا دشمن قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف قانونی اقدامات کریں تاکہ آئندہ کسی کو بھی ایسی گستاخانہ حرکت کرنے کی جرات نہ ہو۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین نے بارہ ربیع الاول تا سترہ ربیع الاول ہفتہ وحدت و اخوت منانے کا اعلان کیا ہے۔ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان علامہ مقصود ڈومکی کے مطابق بارہ ربیع الاول کو ملک کے مختلف شہروں میں نعت خواں گروپوں کے استقبال کے لیے میلاد النبی کے جلوسوں کے راستوں میں مجلس وحدت مسلمین استقبالیہ کیمپ لگائے گی۔ضلعی و صوبائی دفاتر پر چراغاں کیا جائے گا اور پانی و لنگر کی سبیلوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مودت و محبت کا تقاضہ ہے ختمی مرتبت ع کے یوم ولادت کے موقع پر خوشی کا اظہار کر کے امت مسلمہ کو عطا ہونے والی سب سے بڑی نعمت کا شکر ادا کیا جائے۔ شادمانی کے اس موقع پر شیعہ سنی اتحاد و اخوت کا عملی مظاہرہ کریں گے تاکہ مذہبی منافرت پھیلانے والے دشمنوں کو اپنے ناپاک منصوبوں کی ناکامی کھل کر نظر آ سکے۔
انہوں نے کہا کہ فرانس میں جس گستاخانہ فعل کا ارتکاب کیا گیا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔مسلمانوں کی اہانت کرنے والی استکباری طاقتوں کو جواب دینے کے لیے بارہ ربیع الاول کو ہر شخص گھر سے باہر نکلے اور میلاد کے جلوس میں شریک ہو کر رحمت اللعالمین، شافع روز جزا حضرت محمد ص سے محبت کا عملی ثبوت پیش کرے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں میلاد النبی کے بھرپور اجتماع رسالت کے دشمنوں کی موت ثابت ہوں گے۔خوشی کے اس موقع پر امت مسلمہ کی جانب سے ساری دنیا کو یہ پیغام جانا چاہیے کہ حضور اکرم ص کی ذات مقدسہ ہمیں اپنی جان، مال اور اولاد سے بڑھ کر عزیز ہے۔ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں اور نبی کریم کی ذات اقدس پوری انسانیت کی محسن ہے۔شیعہ سنی اپنے نبی ص کا یوم ولادت بھرپور مذہبی جوش و جذبے سے منائیں گے۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین بیدیاں روڈ یونٹ لاھور کے زیر اہتمام عید شجاع کے موقع پر محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جشن سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے خطاب کیا ،اس موقع پر یونٹ اراکین نے محترمہ حنا تقوی کا پرجوش استقبال کیا اور گل پاشی کی۔
جشن سے خطاب کرتے ہومحترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا ماہِ ربیع الاوّل وہ مبارک و بابرکت مہینہ ہے جس میں وجہ تخلیق کائنات محبوب خدا حضرت محمد مصطفی(ص) اس دنیا میں تشریف لاے اور اپنے نور مبارک سے ظلمتوں کے پردے چاک کیے انھوں نے کہا خاتم النبیینؐ کی ذات گرامی رہتی دنیا تک کی بشریت کے لیے سرچشمہ ھدایت ہے۔
فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف رویے پر گفتگو کرتے ہوئے حنا تقوی نے کہا کہ فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون نے پیغمبر اسلام کےگستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی حوصلہ افزائی کر کے ’اسلام پر حملہ‘ کیا ہے۔ جو کسی بھی مسلمان و عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلَّم کے لیے قابلِ قبول نہیں۔
اپنے خطاب میں مقبوضہ جموں وکشمیر پر بھارتی تسلط و قبضے کے 73 سال مکمل ہونے پر محترمہ حنا تقوی نے کہناتھاکہ یہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم، جنگی جرائم، نسل کشی اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کرے اور کشمیری عوام کی آزادی کے لیے اقدامات کرے۔