The Latest
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام رحمت اللعالمینؐ وحدت کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہواجس میں ایم ڈبلیو ایم،ملی یکجہتی کونسل،جماعت اسلامی،شیعہ علما کونسل ، پاکستان عوامی تحریک، سنی اتحادکونسل، جمعیت علمائے پاکستان اور مختلف مذہبی جماعتوںکے رہنمائوںسمیت کثیرتعداد میں مختلف مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےکہاکہ نبی اکرم حضرت محمد مصطفی ؐ کی آمد سب سے بڑی عید ہے، حضور اکرم ص کی ذات تمام کائنات پر تصرف رکھتی ہے اسی لئے آپ رحمت للعالمین ہیں، ہم خوش قسمت ہیں کہ خدا نے ہمیں ایسے نبی کی امت بنایا جو سیرت اور اخلاق میں سب سے برتر ہیں،ملی یکجہتی کونسل واحد پلیٹ فارم ہے جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگ موجود ہیں،ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فورم سے سیرت النبی پر تحقیقی کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔
فرانس کے حوالے سے مقررین کے موقف کی تائید اور ملی یکجہتی کونسل کے کردارکی تعریف کرتے ہوئے اتحاد امت کے لیے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوںنے کہا کہ ہمارا خطہ اس وقت بہت حساس مرحلے سے گزر رہا ہے۔دنیا پرلبرل ورلڈ آرڈرکا نظام نافذہے،جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن کی منتقلی روکنے کے لئے یورپ اور امریکہ سر توڑ کوشش کر رہے ہیں۔یہ دور امریکہ کی شکست کا دور ہے ،افغانستان سمیت دوسرے حصوں میں امریکہ کو ناکامی اٹھانا پڑی،مشرق وسطی میں امریکہ کے اربوں ڈالر خاک میں مل گے۔
علامہ راجہ ناصرعباس کاکہنا تھاکہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،پاکستان کا غیر مستحکم ہونا پورے خطے کے لئے نقصان دہ ہے۔ اس وقت جو حالات ہیں اگر ان حالات میں کوئی بھی حکمران ہوتا ہم بحران پیدا کرنے میں ہرگز کردار ادا نہیں کرتے۔ وطن عزیز کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے یہ وقت بصیرت اور اتحاد کا تقاضہ کرتا ہے،ارض پاک کوفرقہ وارانہ مسائل میں الجھا کرکمزورکرنے کی سازش مل کر ناکام بنائیں گے۔ہمیں تکفیر و توہین کی راہ روکنے میں کردار ادا کرنا ہو گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہماری افواج اس ملک کا مضبوط دفاع ہیں۔ان پرالزام تراشی دشمنوں کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔وہ سیاسی قوتیں ملک کادفاع نہیں کر سکتی جن کے اثاثے اور اولادیں بیرون ممالک میں پروان چڑھ رہی ہیں۔وطن عزیز سیاسی بحران کاقطعی متحمل نہیں۔دشمن کے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اہلسنت ہماری جان ہیں دکھ سکھ کی ہرگھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
وحدت نیوز(مظفرآباد)علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کا میرپور میں معروف مذہبی ، سماجی ، سیاسی شخصیت سید سبطین کاظمی کے بیٹے سیدحسن سبطین کاظمی کو فون۔ ان کے والد مرحوم کی وفات پر ان سے تعزیت و تسلیت۔
انہوں نے کہا کہ سید سبطین کاظمی ایک خوددار ، ملنسار ہردلعزیزشخصیت کے حامل تھے جو محکمہ تعلیم سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریٹائر ہوئے تھے۔سید سبطین کاظمی ایک عزادار دیندار شخص تھے جو دوران سروس بھی اور بعدازریٹائرمینٹ بھی جن کی خدمات مذہب و ملت کے لیے وقف تھیں ان کی رحلت ان کے خانوادے اور میرپور کی ملت کے لیے صدمہ ہے سیدسبطین کاظمی کا آبائی علاقہ سیالکوٹ تھا وہ وہاں سے میرپور میں سیٹل ہوئے تھے ۔
ان کے فرزند سید حسن سبطین کاظمی نے علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں ان کے والد مرحوم کو یاد رکھا۔اس مناسبت سے مولانا سید حسن عباس کاظمی نے سید سبطین کاظمی کے گھر جا کر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کی طرف سےان کے پسماندگان سے تعزیت و فاتحہ خوانی بھی کی یاد رہے کہ سید سبطین کاظمی جعفریہ سپریم کونسل آزادکشمیر کے میرپور ڈویژن کے صدر بھی تھے۔
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ اعجاز حسین بہشتی نے جشن آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر جی بی کے عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ 73 سالوں سے ہم اپنے آئینی اور بنیادی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ آج وزیراعظم نے عبوری صوبہ بنانے کے اعلان کر کے جی بی عوام کا دل جیت لیا ہے۔
علامہ اعجاز بہشتی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے میں مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کے کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ہم بحیثیت جی بی کےعوام علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہر فورم پر گلگت بلتستان کے حقوق کی حمایت کی اور آج مجلس کی اتحادی جماعت نے صوبہ کا اعلان کر جی بی عوام کی دیرینہ خواہش کو پورا کیااور ہمیں امید ہے کہ وزیراعظم عمران اپنے اعلانات کو جلد عملی جامہ پہنا ئیں گے۔
وحدت نیوز(سکردو)گلگت بلتستان میں سیاسی گہما گہمی عروج پہ ہے۔ ہر امیدوار اور جماعت الیکشن کمپین چلانے میں مصروف ہے۔ ایسے میں پاکستان تحریک انصاف اور ایم ڈبلیو ایم کے مشترکہ امیدوار برائے جی بی ایل اے 8 سکردو 2 محمد کاظم میثم الیکشن کمپین کے سلسلے میں سکردو کا حسین و جمیل سیاحتی مقام تندل پہنچے تو انکے سپورٹر میں سے رشتہ ازدواج میں جڑنے والے دولہا رستم علی نے سہرا سجائے جلوس کے ساتھ استقبال کیا اور کمپین کا حصہ بن کر اس اہم تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ دلہا کی جانب سے والہانہ استقبال اور کمپین میں شرکت پر تحریک انصاف اور ایم ڈبلیو ایم کے قائدین نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز(لاڑکانہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے رتودیرو پریس کلب میں ضلعی سیکریٹری جنرل برادر عبدالرزاق جلبانی اور تحصیل سیکرٹری جنرل سردار احمد چانڈیو کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی بی کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا جس پر ہم جی بی کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ جی بی کے عوام محب وطن ہیں اور انہوں نے وطن عزیز پاکستان کے کے ساتھ ہمیشہ اپنے عشق اور محبت کا ثبوت دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کابل یونیورسٹی میں دہشتگرد حملہ قابل مذمت ہے جس کی ذمہ داری بد نام زمانہ دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کی ہے یہ امریکہ ہی ہے کہ جس نے داعش کو تشکیل دیا اور داعشی دہشت گردوں کو سیریا سے افغانستان منتقل کیا موجودہ امریکی قابض افواج افغان عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں ایک دفعہ پھر دہشت گردی کی لہر شروع کی گئی ہے جو کہ ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کے ذریعے دہشت گردوں کا قلع قمع کیا اور وطن عزیز میں امن قائم کیا امن دشمن قوتیں ملک دشمن بیرونی قوتوں کے ایما پر ایک دفعہ پھر متحرک ہو چکی ہیں جن کو بروقت روکنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں خود طویل عرصہ ملک میں برسر اقتدار رہیں مگر عوام نے ان کی بیڈ گورننس کے باعث انہیں مسترد کیا۔ پیپلز پارٹی کی سندھ میں بیڈ گورننس سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کا حسن ہیں لہذا وفاقی اور صوبائی حکومتيں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کریں، بلدیاتی اداروں کی میعاد ختم ہونے کے باوجود نئے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول نہ دینا سوالیہ نشان ہے۔
وحدت نیوز(لاہور) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبد الخالق اسدی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین نے گلگت بلتستان کے عوام کا 70سالہ خواب پورا کردیا ہے۔ سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وزیراعظم عمران خان سے گلگت بلتستان کو صوبائی سیٹ اپ دینے کے فیصلے کو ہی انتخابی اتحاد کی بنیاد شرط رکھا تھا، جس کا اعلان کرکے وزیراعظم عمران خان نے ناصرف وعدہ پورا کیا بلکہ گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے خوابوں کی تعبیر بھی دیدی ہے۔ بہتر سالوں سے سرزمینِ بے آئین گلگت بلتستان کے باسیوں کی اکثریت اس فیصلے کی منتظر تھی۔گلگت بلتستان کیلئے کیے گئے فیصلے پر فوری عمل درآمد کی اشد ضرورت ہے، اگر ایسا نہ ہوا تو پاکستان دشمن قوتوں کو علاقے میں تقویت ملے گی ۔
یہاں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے عمائدین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسد کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کا صدر باب ہے۔ ون بیلٹ ون روٹ کے اس پروجیکٹ کا پانچ سو کلو میٹر کا حصہ گلگت بلتستان کے سینے سے گزر کر گوادر کی جانب منزل کی تکمیل کو پہنچتا ہے۔سی پیک پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوگا۔گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کی طرح صوبائی سیٹ اپ دینے کے فیصلے پر ہندوستان اسرائیل اور امریکہ کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ ہندوستانی اور امریکی لابی وزیراعظم عمران خان کے اس احسن اقدام کی مخالفت کر رہے ہیں اور اس اعلان کی مخالفت کرنے والے پاکستان کے دشمنوں کی زبان بول رہے ہیں لیکن مجلس وحدت مسلمین اس امر میں وزیر اعظم عمران خان اور حکومت پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وقت آنے پر کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔
وحدت نیوز(اٹک) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اٹک کی جانب سے جشن میلاد رسولؐ خدا و امام جعفر صادق علیہ سلام کا انعقاد بیت زھرا میں کیا گیا ۔جشن سے خطاب کرتے ہوے محترمہ رفعت بتول کا کہنا تھا کہ نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ان کی آل پاک پر درود بھیجنے کا ثواب انسان شمار نہیں کر سکتا ایک صلوا ت ہدیہ کرنے پر فرش سے عرش تک فرشتے اس بندہ خدا کی عبادت اور ثواب تحریر کرنے میں مشغول ہو جاتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس میں کوئ شک نہیں رسول کریم (ص) کی ذات گرامی ہمارے لیے باعث رحمت ہے اور ہماری بخشش و شفاعت کی امید ہے لیکن ہماری گفتار و کردار بھی ایسا ہونا چاہیے کہ روز محشر محمد و آل محمد (ص) کے حضور شرمندگی کا سامنا نہ ہو۔
ان کا مزید کہنا تھا ماہ ربیع الاول اتحاد بھائی چارے اور رواداری کا مہینہ ھے شیعہ سنی مسلمان اپنے نبیؐ کے نقش قدم پر چلتے ہوے وحدت امت کی ترویج کریں اور ملک دشمن تکفیری عناصر کی سازشوں کو ناکام بنا دیں۔
جشن میلاد میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری شماریات محترمہ فرح دیبا ، مرکزی سیکرٹری فنانس محترمہ قراۃ العین اور معاون مرکزی سیکرٹری اطلاعات محترمہ زینب بنت الھدی نے بھی شرکت کی۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے محمدی مسجد آڈیٹوریم ہال میں عظیم الشان جشن میلاد صادقینؑ کا اہتمام کیا گیامیلاد میں ضلع لاہور کی تمام کابینہ اور یونٹس سے خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس پر مسرت محفل میں لاہور بھر سے عالمات و ذاکرات نے بھی بھرپور شرکت کی ۔تقریب میں لاہور کے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے اسٹوڈنٹس کے درمیان اسلامی اشعار ، کوئز اور اسلامی آرٹ کے عنوان سے مقابلہ جات کرواے گیے جن میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔
علاوہ ازیں لاک ڈاون کے ایام میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے آن لائن اسلامک کلاسز میں حصہ لینے والی خواتین کے نتائج کا بھی اعلان کیا گیا ننھی بچیوں نے ٹیبلو پیش کر کے محفل کو مزید رونق بخشی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سینیئر رہنما اور رکن شوری عالی علامہ سید مبارک علی موسوی صاحب نے شرکاء محفل سے خصوصی خطاب کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کی تمام تر درپیش مشکلات کا حل سیرت طیبہ کی پیروی میں مضمر میں ہے انھوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہ باعث فخر ہے خدا نے ہمیں یہ عظیم سعادت بخشی ہے کہ ہم ختمی مرتبت سرور کائنات صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے امتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مرسل اعظم (ص) کے کردار و تعلیمات سے دوری مسلمانان عالم کے لیے باعث ذلت بن رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم رحمت اللعالمینؑ کی سنت و سیرت پر عمل پیرا ہوں تاکہ دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکیں۔
سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ عید میلاد النبی ص کے موقع پر شہر شہر قریہ قریہ جشن ولادت سرکارؐ مناکر شیعہ سنی مسلمانوں نے اپنے پیارے رسول ؐ سے عشق و عقیدت کا اظہار اور امن و بھائ چارے کا پیغام دیا ہے۔
فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف رویے پر ان کا کہنا تھا فرانسیسی صدر کا ہمارے پیارے رسول ؐ کی شان میں کی گئی گستاخی کا دفاع ایک افسوسناک اور اور گھٹیا فعل ہے اور یہ دانستہ طور پر اسلام اوراسلامی شعائر پر حملہ ہے جو کہ ناقابل معافی ہے امت مسلمہ کو ہر اسلام دشمن سازش کا منہ توڑ جواب دینا ہوگا اور اس کے لیے ابتدائی طورپر فرانسیسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنا ہوگا۔
تقریب کے اختتامی مراحل میں شرکاء نے فرانس میں پیغمبر اسلام (ص) کے خاکوں کی اشاعت کے خلاف پلے کارڈز اٹھا کر شدید احتجاج کیا آخر میں محترمہ حنا تقوی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی ایڈووکیٹ کی سربراہی میں وفد کی گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون سمیت پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین ووفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈاپور سے گورنر ہاؤس میں ملاقات ۔
دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے پر امن و شفاف بنانے اور آئندہ ممکنہ حکومت سازی کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رہنماؤں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کی صوبائی خودمختاری کا اعلان کرکے عوام کے دل جیت لیئے ہیں۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ اعجاز حسین بہشتی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات سیداسد عباس نقوی سمیت پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ارشد داد بھی موجود تھے ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے مظلوم عوام گذشتہ ستر سال سے اپنے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے تھے آج پوری قوم کے لیے خصوصا جی بی کی عوام کے لئے خوشی کا دن ہے عید کا دن ہے کہ انہیں اس ملک میں برابر کا شہری تسلیم کیا گیا اور ان کے حقوق کو تسلیم کیا گیا۔ جی بی کے عوام محب وطن ہیں جن کی ملک و ملت کے لئے خدمات اور قربانیاں لائق تعریف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ایک اہم وعدہ پورا کردیا ۔ گلگت بلتستان کے مظلوم عوام اور مظلوم شہری اس ملک کے برابر کے شہری ہیں انہیں اس ملک کی قومی اسمبلی سینیٹ میں برابر کی نمائندگی ملنی چاہیے اس لیے اس سلسلے میں جو اقدامات کیے گئے ہیں وہ لا ئق تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے لیے مخلصانہ جدوجہد کی ہے جی بی کے ہر دلعزیز بہادر رہنما علامہ آغا سید علی رضوی نے گلگت بلتستان کے حقوق عوامی اشوز کو موثر اور جر ئت مندانہ انداز پیش کیا اور وہ عوام کے حقیقی ترجمان بن چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اقتدار کی بجائے اقدار کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اس لیے مجلس وحدت نے گلگت بلتستان میں اقتدار کے حصول کی بجائے وہاں کے عوامی حقوق کو اہمیت دی اسے مجلس وحدت مسلمین کی بڑی کامیابی کہنا چاہیے کہ ان کے مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ عبوری آ ئینی صوبے کی صورت میں پورا کیا گیا۔ اس تاریخی کامیابی پر جی بی کے محب وطن عوام اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔