مجلس وحدت مسلمین کے ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری کا سپورٹس کمپلیکس پارہ چنار کا دورہ

22 جولائی 2025

وحدت نیوز(پاراچنار)مجلس وحدت مسلمین کے ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری کا سپورٹس کمپلیکس پارہ چنار کا دورہ، زیر تعمیر پراجیکٹس کا معائنہ، ڈی جی سپورٹس کو مراسلہ ارسال۔

ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری نے اپنی ٹیم اور ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر کے ہمراہ سپورٹس کمپلیکس پارہ چنار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سپورٹس کمپلیکس کے مختلف زیر تعمیر حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

یہ منصوبے گزشتہ کئی سالوں سے تعطل کا شکار چلے آ رہے ہیں، جس پر ایم این اے نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا کو باضابطہ مراسلہ ارسال کیا۔

 مراسلے میں مطالبہ کیا گیا کہ تمام متعلقہ پراجیکٹس کے پی سی ون اور بی او کی تفصیلات مہیا کی جائیں تاکہ تعمیراتی معیار کا جائزہ لیا جا سکے۔

دورے کے دوران ایم این اے نے کمپلیکس میں جاری کرکٹ میچ بھی دیکھا اور نوجوان کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے نوجوانوں کو کھیلوں میں بھرپور حصہ لینے کی ترغیب دی اور کہا کہ
ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے جوان کھیل کے میدانوں کو آباد کریں۔ ہم کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بہتر اظہار کر سکیں۔ ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری نے مون سون شجرکاری مہم کے تحت سپورٹس کمپلیکس میں پودا بھی لگایا۔ 

ایم این اے کا یہ دورہ نہ صرف جاری پراجیکٹس میں شفافیت اور بہتری کی جانب ایک قدم ہے بلکہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی ایک مثبت پیغام ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree