The Latest
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے اقدام کی تائید کرتے ہیں اور خطے کے لئے مزید طفل تسلیاں کسی صورت قومی اور علاقائی مفاد میں نہیں۔
انہوں نے کہا گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین میں مزید سستی کا خطہ متحمل نہیں۔ گلگت بلتستان کو یہاں کے عوامی امنگوں کے مطابق سیٹ اپ دیا جائے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی کے ساتھ ساتھ تمام قومی اداروں میں نمائندگی دی جائے۔اختیارات سے عاری نام نہاد سیٹ ایپ قبول نہیں کریں گے۔
جی بی سیٹ اپ کا تعین الیکشن کے بعد کرانے کا مطالبہ کرنے والے خطے سے ہرگز مخلص نہیں۔وفاقی حکومت الیکشن سے قبل سیٹ اپ کے خدوخال کا اعلان کرے۔الیکشن سے قبل اعلان کرنے کے بعد اس کی مخالفت کرنے والے بے نقاب ہو جائیں گے اور عوام خود انکا جواب دیں گے۔
وحدت نیوز(منڈی بہاؤالدین)پاکستان دشمن قوتیں ملکی سالمیت کے درپے ہیں شرپسند عناصر انہی قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں،وطن عزیز کی بقاء ہمیں سب سے بڑھ کر عزیز ہے وطن عزیز پر آنچ نہیں آنے دیں گے ۔ملک علمدار حسین جعفری کے قاتلوں کی عدم گرفتاری نے ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالات کو جنم دیا ۔ہم مزید تاخیری حربے برداشت نہیں کر سکتے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نےنواحی قصبہ ہیلاں میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئےکیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں فرقہ وارایت نہیں بلکہ عالمی سطح پر بدلتے ماحول میں پاکستان کو کمزور کرنے کی گھناؤنی اور ناپاک سازش کی جارہی ہے۔ ریاست کے سیکورٹی اداروں کو پوری جرات اور قوت کے ساتھ اس سازش کا مقابلہ کرنا ہوگا اوراسے ناکام بنانا ہو گا مودی سرکار پوری قوت کے ساتھ وطن عزیز کے درپے ہے اور ملک میں حالیہ فرقہ وارانہ لہر کے پیچھے بھارتی حکومت کا ہاتھ کارفرما ہے۔ ملک میں موجود شرپسند تکفیری "را" کے ہاتھوں میں کھلونا بنے ہوئے ہیں۔ یہ ملک دشمن ملک کے طول و عرض میں جس جنگ کو شروع کرنا چاہتے ہیں ۔محب وطن شیعہ اور سنی عوام نے اسے ناکام بنا دیا لیکن ملک کے طاقتور اداروں کو بھی ماضی کی طرح ایک بارپھر پوری قوت کے ساتھ ان سازشوں اور سازشی عناصر سے آہنی ہاتھوں نمٹنا ہو گا۔ اس ملک کو شیعہ اور سنی نے مل کر بنایا اب اس کی بقا کی جنگ بھی ہم سب کو مل کر لڑنا ہو گی۔ پاکستان ہماری سب سے بڑی مجبوری ہے ہمیں سبز ہلالی پرچم کو ہمیشہ سربلند رکھنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل ایک غاصب یہودی ریاست ہے اس کے ناپاک وجود کو تسلیم کرنا اسلام اور مسلمانوں سے غداری ہے۔ مسلم دنیا کو ظالم اسرائیل کے مقابل مظلوم فلسطینی مسلمانوں کا دست و بازو بننا چاہیے ۔پاکستان کے خلاف سازشوں میں بھی اسرائیل بھارت کا پکا حلیف ہے اور موجودہ صورتحال پیدا کرنے میں اس کے ملوث ہونے کا قوی امکان موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نزدیک تشویش ناک امر یہ ہے کہ ریاست اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ابھی تک شرپسندوں کو لگام دینے اور انہیں قانون کی گرفت میں لانے اور ان کے مراکز بند کرانے میں ناکام نظر آتے ہیں تشیع کی سرخ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ شہادت ہمارا ورثہ ہے ۔ضلع منڈی بہاؤالدین کی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مقتول ملک علمدار حسین کے قاتلوں کی عدم گرفتاری ان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے لیکن ہم متنبہ کرتے ہیں کہ مزید تاخیری حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ 18 اکتوبر کو ہم ملک عملدار حسین کے ختم چہلم کے موقع پر ایک بڑا اجتماع برپا کریں گے جس میں مجلس وحدت مسلمین کی قیادت اور عوام بھرپور انداز میں شرکت کرے گی ۔
وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے کرسٹل بینکویٹ ھال سکھر "وحدت امت و پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔وحدت امت و پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس میں علماء کرام، ماتمی انجمنوں کے سالار، بانیان مجالس و جلوس اور تنظیمی برادران کی شرکت۔ کانفرنس سےمجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی، علامہ سید عالم شاہ موسوی، علامہ علی بخش سجادی، علامہ عبد المجید بھشتی، علامہ عبداللہ مطھری، علامہ یوسف نفسی، علامہ پھلوان علی و دیگر علماء کرام بانیان و ماتمی سالاروں نے خطاب کیا۔کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے ٹیلیفونک خطاب کیا۔کانفرنس کے اختتام پر ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جو کہ درج زیل ہے۔
1. فرانس کے جریدہ چارلی ہیبڈو میں توہینِ رسالت کے خاکوں کا شایع ہونا
اور سوئیڈن میں توہینِ کتاب الٰھی انتہائی ناقابل برداشت عمل ہیں
2. مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی، مظلوم کشمیریوں کا قتل عام اور اقوام متحدہ کی خاموشی ناقابل برداشت عمل ہیں
3. مقبوضہ فلسطین پر غاصب اسرائیل کا قبضہ اور عرب ممالک کا اسرائیل کو تسلیم کرنا ناقابل برداشت عمل ہیں
4. امریکا،اسرائیل، ھندوستان اور انکے حواری عرب ممالک پاکستان کو غیر مستحکم اور سی پیک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور یہ بھی ناقابل برداشت عمل
5. پاکستانی آئین میں تمام مسالک اور شھريوں کے حقوق مساوی ہیں کسی کا مذھبی آزادی کا حق چھینا نہیں جا سکتا
6. حکومت پاکستان کے ذمہ داران وزیراعظم، صدر، چیف آف آرمی سٹاف، چیف جسٹس سپریم کورٹ پاکستان اور مقتدر اداروں سے گزارش ہے کہ مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف بے رحمانہ آپریشن کیا جائے
7. ملت تشیع کے علماء و افراد کی بلاجواز گرفتاریوں اور جھوٹے مقدمات کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے
8. تمام مسالک کے مسلمہ مقدسات کی توہین و دل آزاری سے اجتناب کیا جائے
9. اگر ملت تشیع کے کسی خاص فرد کے خلاف کوئی مقدمہ یا گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا تو ملت تشیع بھی ایسے کئی نام اور شواہدات کے پیش نظر مقدمات درج کروانے کا حق استعمال کر سکتی ہے اور اس کے لیے تحریک چلانے سے بھی دریغ نہیں کریں گے
10. وطن عزیز میں مٹھی بھر تکفیری عناصر ملکی امن و استحکام کو داؤ پر لگاتے ہوئے تکفیریت اور قتل و غارت کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں ھم حکومت پاکستان کو ان گروہوں کے خلاف بے رحمانہ آپریشن کرنے کی اپیل کرتے ہیں
11. پاکستان میں کسی ایک فریق کی فقہ کو دوسرے فریق کی فقہ پر قطعی طور پر مسلط نہیں کیا جاسکتا
12. عزادارئ سيد الشهداء ھماری رگ حیات ہے ملت تشیع اس کے خلاف کسی بھی یزیدی سازش کو ناکام بنانے کی مستحکم قوت رکھتی ہے
13. ھم وطن عزیز کے بلافصل فرزند ہیں اس کے امن و استحکام کی خاطر بے تحاشہ قربانیوں کے ساتھ صبر کا دامن تھامے ہوئے ہیں اور وطن کے آئین و دستور کے پابند رہیں گے ہمیں کسی سے "حب الوطنی" کا سرٹیفیکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے
14. شیعانِ پاکستان اپنے نظریات کے تئیں "نظام ولایت فقیه" یعنی رھبرِ شیعانِ جہان آیۃ الله العظميٰ سيد علی خامنہ ای حفظه الله تعالی اور آیۃ الله العظميٰ سيد علی سیستانی نور الله وجه کی بابصیرت رھبریت و رھنمائي پر کامل عقیده اور پختہ ایمان رکھتے ہیں
اور شیعانِ پاکستان کے اس نظریے کو پاک وطن کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے خلاف نظریہ تصور نہ کیا جائے.
وحدت نیوز(ماتلی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل یعقوب حسینی نے پاکستان زندہ باد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم فرقہ واریت پھیلانے کی ہر کوشش کی مذمت کرتے ہیں اور اس کا راستہ روکنے کا عزم کرتے ہیں۔
انہوں نے اہلسنت علماء واکابرین سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھیں ہم ناصبیت ،سلفیت اور تکفیریت کا راستہ مل کر روکیں تا کہ ملک میں امن و امان کی فضا کو بہتربنایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہاکہ جو شخص بھی ملک میں فتنہ گری کرے، یا نفرتیں پھیلائے فرقہ واریت کو ہوا دے اس سے ہم شیعہ و سنی اعلان لاتعلقی کریں اور اس کا راستہ بھی روکیں۔
وحدت نیوز(کراچی)کے الیکٹرک کی جانب سے شہر قائد کے عوام کو غیر اعلانیہ طویل دورانہ کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کرنے کی مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ترجمان علامہ مبشر حسن نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ شہر کراچی میں ایک مرتبہ پھر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کاآغاز کردیا گیاہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کے الیکٹرک کے غیر انسانی طرز عمل پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کے الیکٹرک کی جان سے زائد بلنگ کے شکار عوام کو کے الیکٹرک انتظامیہ نے 12 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی ازیت میں مبتلا کرکے ذہنی مریض بنادی ہے، شدید گرمی کے موسم میں شہریوں کو طویل دورانیہ کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں دوہرے عذاب کا سامنا ہے۔ کےالیکٹرک کی انتظامیہ گیس پریشر میں کمی کو بنیاد بنا کر شہریوں پر طویل دورانیہ کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ مسلط کیئے ہوئے ہے ، جبکہ صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز اور بجلی کے نرخ فرنس آئل کے وصول کیئے جاتے ہیں۔
علامہ مبشرحسن نے وزیراعظم پاکستان عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان ، چیئرمین نیب اورچیئرمین نیپرا سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کے الیکٹرک کی چور بازاری کا نوٹس لیکر کاروائی کا آغاز کیا جائےاور کے الیکٹرک کے مقابل کسی دوسری کمپنی کو بجلی کی فراہمی کا موقع فراہم کیاجائے تاکہ کے الیکٹرک انتظامیہ کی فرعونیت کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔
وحدت نیوز(ماتلی)مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے پاکستان زندہ باد ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہدائے پاکستان و شہدائے کشمیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اوروطن کا دفاع کرنے والے ہرفرد بشمول افواج پاکستان، پولیس،رینجرز،اور دیگر اداروں کے اہلکاروں سمیت سول اداروں کے اہلکاروں اوردہشت گردی کا شکار ہونے والے70ہزار سے زائد شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ انکے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
انہوں نے کہاکہ محرم الحرام میں عزاداروں، خطبا اور واعظین کے خلاف ایف آئی آرز ختم کی جائیں پاکستان میں ملت جعفریہ کے خلاف مظاہروں اور یزید ملعون کی شان میں مدح سرائی اور برآمد کی جانے والی ریلیوں کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان وطن دشمن اور اسلام دشمن مظاہروں کو روکے۔
وحدت نیوز(ڈیرہ مرادجمالی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈیرہ مراد جمالی میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹ فیڈر بحالی تحریک کی بھرپور حمایت کرتے ہیں کیونکہ پٹ فیڈر وہ واحد فیڈر ہے جو بلوچستان کے ایک وسیع رقبے کو سیراب کرتا ہے دریائے سندھ سے آباد ہونے والے اس خطے میں پانی کی قلت کا نوٹس لیا جاۓ۔دریائے سندھ سے نکلنے والے پٹ فیڈر کینال کو سات ہزار کیوسک پانی کی بجائے فقط تین ہزار کیوسک پانی دیا جارہا ہے جس کے باعث کسان اور زمین دار طبقہ انتہائی مشکل صورتحال میں ہے اور زراعت تباہ ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نصیرآباد کے کسانوں اور زمینداروں کی طرف سے کٸے گئے مطالبات اور اسلام آباد احتجاج کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نصیر آباد ڈویژن کی اس نہر کی بحالی کے لئے اپنا فریضہ ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کو اتحاد اور وحدت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر اہلسنت برادران کے ساتھ مل کر بھرپور تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ لبیک یا حسین اور لبیک یا رسول اللہ کے نعروں کے تحت لاکھوں عاشقان اہلبیت اپنے گھروں سے نکل کر کربلا کے شہداء کے ساتھ تجدید عہد کریں گے۔
وحدت نیوز(کراچی) متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے ڈپٹی کنوینر عامر خان کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقرعباس زیدی و دیگر رہنماؤں سےوحدت ہاؤس سولجر بازارمیں ملاقات کی ۔ملاقات میں ملکی موجودہ صوتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری،اراکین رابطہ کمیٹی عبدالحسیب خان اور جاوید اختر جبکہ ایم ڈبلیوایم کے رہنماعلی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری ،مولانا غلام عباس ،میر تقی ظفر ،عارف رضا و دیگرموجود تھے ۔
رہنماؤں کی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کےڈپٹی کنوینرعامرخان نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت وطن عزیز میں مذہبی خلفشار پیدا کرنے کوششوں میں ہیں، اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے، ستر سالوں سے ہمارا بیرونی دشمن ملکی سلامتی کیخلاف سازشیں کررہا ہے، پاکستان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے مجلس وحدت مسلمین کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور انشاءاللہ ساتھ مل کر وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، ایم کیو ایم شہر قائد میں شیعہ سنی اتحاد وحدت کو قائم رکھنے کیلئے نکلی ہے، تمام مکاتب فکر کے علماء کے مشاورت کے بعد بہت جلد ایک بین المسالک اجلاس بلائیں گے تاکہ مملکت خداداد میں فرقہ واریت کو فروغ دینے والوں کی نفی ہوسکے، 10 محرم کے بعد شہر میں فرقہ واریت پھیلائی گئی، ملک بھر میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ہورہی ہے، یزیدیت زندہ باد کے نعرے لگانے والے مسلمانوں کو تقسیم کرکے ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جارہے ہیں، ہم حسینی ہیں اور یزیدی افکار کیخلاف میدان عمل میں موجود ہیں۔
کانفرنس سے خطاب میں علامہ باقر زیدی نے کہا کہ شہر قائد میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے کی جانے والی ایم کیو ایم کی کوشش کو سراہتے ہیں، ملک میں شیعہ سنی فسادات کرانے والوں کے چہرے بےنقاب ہورہے ہیں، عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد پاکستان میں منظم انداز سے فرقہ واریت پھیلائی جارہی ہے، پاکستان بھر کے شیعہ سنی عوام اپنے ملک میں بیرونی ایجنڈے کو ناکام بنائیں گے، امام حسین (ع) کی ذات تمام مسلمانوں کیلئے نکتہ وحدت ہے،سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلائی جارہی ہے، ملک بھر میں کالعدم جماعتوں کے جلسوں میں شیعہ کافر کے نعرے نیشنل ایکشن پلان کی کھلی خلاف ورزی ہے، آرمی چیف، وزیراعظم پاکستان پیٖام پاکستان کے بیانیئے کو عملی جامہ پہنائیں اور وطن عزیز کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلنے والی کالعدم جماعتوں کی بیخ کنی کریں۔
وحدت نیوز(فیصل آباد) ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والے عناصر استعماری دشمن کے آلہ کار ہیں ، پاکستان فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہوسکتا ملک کے استحکام اور امن و امان میں ہی ھم سب کی بقا ہے۔
ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب نے مسجد ابوتراب فیصل آباد میں منعقدہ مجلس عزا سے کیا ۔ان کا کہنا تھا پاکستان شیعہ سنی نے مل کر بنایا تھا اور اس کی حفاظت کے لیے بھی ہمیں متحد ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے علماۓ کرام کی تعلیمات کے مطابق ایک دوسرے کے مسلمہ مقدسات کا احترام کرنا چاہیے اور کسی بھی شخص کی دل آزاری سے گریز کرنا چائیے ۔محترمہ فرحانہ گلزیب نے مزید کہا کہ ہم ایک پُر امن قوم ہیں اور ملکی سلامتی و ترقی کے لیے امن کے خواہاں ہیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)بلتستان کے بزرگ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین آغا سید عنایت حسن الموسوی کے انتقال پُرملال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ اور سیکریٹری جنرل گلگت بلتستان آغاسید علی رضوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے، قائدین نے کہاکہ آغا سید عنایت حسن الموسوی کی رحلت سےمکتب تشیع ایک انقلابی اور متدین عالم سے محروم ہوگیاہے۔
انہوں نے کہاکہ آغا سید عنایت حسن الموسوی کا خلاءتادیرپرہونا مشکل ہے، بلتستان کے بزرگ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین آغا سید عنایت حسن الموسوی کے انتقال پُرملال پر آغا سید محمد علی شاہ الموسوی اور دیگر لواحقین کی خدمت میں تعزیت عرض کرتے ہیں۔خداوند کریم سے دعا ہے کہ بحق چہاردہ معصومین علیہ السلام مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین