وحدت نیوز(کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے افغانستان میں ۱۵ معصوم انسانوں کے قتل کو المناک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ مسلمانوں کے قاتل کسی طرح مسلمان نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ ایک تسلسل کے ساتھ ہزارہ قبیلے کے معصوم لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، افغانستان کے صوبہ غور میں ۱۵ مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر شناخت کے بعد بہیمانہ انداز سے قتل عام کیا گیا اس المناک سانحہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں اپنے آلہ کار عناصر کے ذریعے بے گناہ انسانوں کا خون ناحق بہا کر اپنے سامراجی عزائم کی تکمیل چاہتی ہیں۔ ہم حکومت افغانستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ معصوم انسانوں کے قاتل دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔
در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے عراق میں داعش کے ہاتھوں انبیائے الٰہی کے مقدس مزارات پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔داعش نے جمعرات کو موصل میں پیغمبر خدا ،حضرت دانیال نبی ؑ جبکہ نینویٰ میں حضرت یونس ؑ کے روضہ مقدس کو منہدم کرکے پوری امت مسلمہ کو غم زدہ کر دیا ہے۔ بم دہماکوں میں حضرت یونس ؑ کے مزار اقدس سے متصل تاریخی مسجد بھی شہید ہوگئی۔ اس المناک سانحے کی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب اسرائیل غزہ کے معصوم مسلمانوں کابے دردی سے قتل عام کر رہا ہے، ایسے واقعات کا رونماء ہونا موساد کی سازش معلوم ہوتی ہے۔ امت مسلمہ اپنی بیداری اور اتحاد سے امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں کو ناکام بنا دے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) ملک کے دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے کے زیراہتمام غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ جنگ اور عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کی طرف سے مقدس مقامات کی بیحرمتی اور معصوم انسانوں کے قتل کے خلاف امام بارہ جی سکس ٹو کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل مخالف بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ مظاہرے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری نے کی۔ مظاہرین سے خطاب میں علامہ اصغر عسکری کا کہنا تھا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ ماہ صیام میں غاصب اسرائیلی ریاست کی طرف معصوم فلسطینوں کا قتل عام کیا جارہا ہے لیکن امت مسلمہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ او آئی سی چپ ہے تو عرب لیگ فقط نام کی لیگ رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف شام و عراق میں دہشتگردوں کو سپورٹ کرکے وہاں کی حکومتوں کو کمزور اور عوام پر بربریت کرائی جارہی ہے تو دوسری جانب اسرائیل کو کھلی چھٹی دیدی گئی ہے۔ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما ملک اقرار حسین کا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ داعش جیسے گروہوں کا جہاد فقط امت مسلمہ کے خلاف ہوتا ہے، یہ حقیقت اب سب کے سامنے آچکی ہے کہ شام، عراق اور دیگر اسلامی ممالکوں میں دہشتگردوں کو اصل سپورٹ اسرائیلی مفادات کے تحفظ کیلئے فراہم کی گئی ہے۔ جس کا مقصد اسرائیل مخالف ملکوں کو کمزاور کرنا ہے۔انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل مظالم رکوانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ اس موقع پر اسرائیل مخالف نعرے بھی لگائے گئے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)غزہ اور غرب اردن پر صہیونی جارحیت اور عراق میں تکفیری داعش کی دہشت گردی کے خلاف پاکستان بھر میں احتجاج، مختلف شہروں ، قصبوں ، دیہاتوں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں ، مساجد میں جمعہ کے خطبات میں فلسطینیوں کے حق میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں ’’یوم حمایت مظلومین فلسطین و عراق ‘‘ منایا گیا اور غزہ پر صیہونی اسرائیلی حملوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے
مجلس وحدت مسلمین کے تحت بعد نماز جمعہ مرکزی مسجد اثنا ء عشری جی سکس ٹو اسلام آباد، خوجہ مسجد کھارادر، حسینی جامع مسجد برفخانہ ملیرکراچی ، شباب چوک ثمن آباد لاہور، یاد چوک اسکردو، علمدار روڈ کوئٹہ ، سمیت حیدر آباد، ٹنڈو محمد خان، جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ، کے این شاہ ، خیر پور، میر پور خاص، ٹھٹھہ ، بدین ، ماتلی، نواب شاہ ، نوشہرو فیروز، کشمور، کندھ کوٹ ،جبکہ پنجاب کے شہروں ساہیوال، ڈیرہ غازی خان ، ملتان ، جھنگ، میانوالی، لیہ، شیخوپورہ، گجرانوالہ ، راولپنڈی، ٹیکسلا، خیبر پی کے کے شہروں پشاور، کوہاٹ ، ہنگو، اورکزئی ایجنسی،ہری پور، مانسہرہ، جبکہ گلگت بلتستان کے علاقوں کچورا، کواردو، گمبہ، خپلو، کھوار،گول، اسکردو سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور گوٹھ دیہاتوں میں فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہروں کا انعقادکیا گیا، غزہ پر صیہونی اسرائیلی اور عراق میں تکفیری داعش کی بربریت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے تحت منعقدہ احتجاجی مظاہروں میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی ، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مردہ باد، اسرائیل نا منظور، غزہ پر صیہونی جارحیت کی مذمت، فلسطین کی آزادی تک جنگ رہے گی، داعش کی تکفیری دہشت گردی سمیت اقوام متحدہ پر سخت تنقید پر مبنی نعرے آویزاں تھے، احتجاجی مظاہروں میں امریکی اور صیہونی اسرائیلی پرچموں کو بھی نذر آتش کیا گیا۔
ملک بھرمیں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ، صوبائی ، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران نے خطاب کیا، مقررین کاکہنا تھا کہ گذشتہ پانچ روز میں غاصب اسرائیل نے غزہ پر سیکڑوں کی تعداد میں بم گرائے ہیں جس کے نتیجے میں ایک سو سے زائد معصوم فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں،جس میں بڑی تعداد میں معصوم بچے اور خواتین ہیں۔ پاکستان کے عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور مصیبت کی اس گھڑی میں ہم فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، اس موقع پر مظاہرین نے مردہ باد امریکہ،ا سرائیل نا منظور سمیت غزہ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، فلسطین و القدس کی آزادی تک جد وجہد جاری رکھیں گے سمیت دہشت گردی مردہ باد کے نعرے لگائے اور مظاہرے کے اختتام پر امریکی اور صیہونی اسرائیلی پرچموں کو نذر آتش کیا گیا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عراق کے شہرمو صل میں پیغمبر خدا، حضرت یو نس ؑ کے روضہ مبارک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انبیائے الھٰی،اھل بیت رسول ﷺاور صحابہ کرامؓ کے مقدس مزارات کی اہانت کر کے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی ہے ۔سامراجی قوتیں لڑاؤ اور حکومت کرو ،کی پالیسی کے تحت امت مسلمہ کو آپس میں لڑانا چاہتی ہیں اور معصوم انسانوں کا خون بہانے والے دھشت گرد استعماری آلہء کار ہیں۔ جو سامراجی ایجنٹ بن کر دین مقدس اسلام کو بدنام کر رہے ہیں۔ مسجدوں میں بم دہماکے کرکے نمازیوں کو خون میں نہلانے والے مسلمان نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب ملک سے دھشت گردی کے خاتمے میں سنگ میل ثابت ہوگا ۔دھشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شھید ہونے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، اس وقت پوری قوم ملک سے دھشت گردوں کا خاتمہ چاہتی ہے اور پاک فوج کو عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس آپریشن کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے بلوچستان میں معصوم انسانوں کے قاتل دھشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھی اور حمایتی بھی دہشت گرد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعجب کی بات ہے کہ جن لوگوں نے معصوم انسانوں کے قتل عام پر چپ کا روزہ رکھا ہوا تھا وہ اب دہشت گردوں کے خلاف کاروائی پر کیسے واویلا کر رہے ہیں۔
وحدت نیوز(حیدر آباد)امریکہ ، اسرائیل اور سعودیہ اپنے مضموم عزائم کی تکمیل کے لئے عراق میں خانہ جنگی کو ہوا دے رہے ہیں ، تکفیریوں کے لئےشام کی شکست کا زخم بہت گہرا ہے،مقدس مقامات کی حرمت کی پاسداری کسی خاص مسلک کی ذمہ داری نہیں ، عواقی عوام کے جذبے صادق ہیں ، مرجعیت ہی بہترین قیادت ہے، عراق میں ذلت و رسوائی دشمنان اسلام کاجلد مقدر بننے گی، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے ایم ڈبلیو ایم ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام قدم گاہ مولا علی ع تا پریس کلب تک نکالی گئی تحفظ کربلا و نجف ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جس میں خواتین و حضرات کی بری تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز ، پلے کارڈ اور پرچم اٹھا رکھے تھے، جن پر دہشت گردی مردہ باد، داعش تکفیری نامنظور، شیعہ سنی بھائی بھائی اور دیگر نعرے درج تھے، جب کہ مقررین میں ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عالم کربائی، ایم ڈبلیوایم ضلع حیدرآبادکے سیکریٹری جنرل علامہ امداد علی نسیمی،علامہ گل حسن مرتضوی اوردیگر شامل تھے۔
علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ اسلام دشمن قوتیں عراق میں جاری یک طرفہ دہشت گردی کو شیعہ سنی لڑی کا نام دینے کی کوششیں کر رہی ہیں ، اس سازش میں بعض بین الاقوامی خبر رساں ادارے بھی شامل ہیں ، عراق میں داعش کے حملے کے بعد حضرت آیت اللہ سیستانی کے جہاد کے فتویٰ اور اہل سنت مفتیان کرام کی جانب سے جہاد کے اعلان سے دشمنوں کی تمام ترسازشیں دم توڑ گئی ہیں ، اس وقت عراق کے تمام شیعہ سنی یک ، دل ، یک جان ہو کر اپنے مادر وطن سمیت مزارات مقدسہ کا دفاع کر نے مصروف ہیں ، انہوں نے مذید کہا کہ اگر ان بذدل دہشت گردوں نے کربلا ، نجف، کاظمین اور بغداد میں موجود مقامات مقدسہ کی جانب سے ایک قدم بھی بڑھایا تو پوری دنیا شیعہ سنی عوام کو ان تکفیریوں کے خلاف صف آرا دیکھے گی،پوری دنیا کے مسلمان اکھٹے ہو کر ان یزیدیوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں ، تکفیری پوری دنیا میں دہشت گردی کر رہے ہیں جس کے پیچھے امریکا،سعودی عرب، اسرائیل اور پاکستان دشمن عناصر کا ساتھ ہے کربلا اور نجف کے مزارات مقدسہ کو کوئی بھی نقصان پہنچا یا گیا تو پوری امت مسلمہ اس بر بریت کے خلاف میدان عمل ہو گی۔
ان کامذید کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اگر چہ پنجاب اور پوری ملک میں ان تکفیر یوں کو تحفظ د ے رہی ہے اور لاہور جیسے سانحات ا ور اسلام آباد میں دھماکے در حقیقت ہمار ی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ، پاکستان فوج کے ضرب عضب آپریشن نے اچھے نتائج دینا شروع ہی کیئے تھے کہ لاہور میں پنجاب حکومت نے دہشت گر دی کر کہ مظلوموں کو قتل کیا تاکہ آپریشن کے نتائج اور دہشت گردوں کی تقویت دینے کی کوشش کی جار ہی ہے ، علامہ محمد امین شہیدی نے مزید کہاکہ پنجاب حکومت دہشتگردوں کی محفوظ پنا گاہ ہے۔ عراق اور شام میں جو حالات یزیدی سو چ نے تکفیریاں پیدا کی ہیں وہ اسی سوچ کے حامی ہیں جن سے پاک فوج وزیرستان میں لڑ رہی ہے۔