وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی کوآرڈینیٹربرائے شعبہ خواتین خانم زہرا نقوی نے ہفتہ وحدت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ عید میلاد النبی (ص) کے اس پر مسرت موقع پر اس کٹھن اور دشوار دور میں " لبیک یا رسول اللہ " کہہ کہ تجدید عہد کرتے ہیں کہ حق کے راستے سے ایک قدم بھی پیچھے نہ ہٹیں گے ۔صرف سیرت و کردار رسول اللہ (ص) ہی ہے جنہوں نے اپنی رسالت و نبوت و گفتار سے پہلے صرف اپنے اخلاق و کردا،صداقت و امانت ،ایثار و شجات کے باعث وقت کے ظالموں اور زمانے کے بتوں کا مقابلہ کیا ہم تمام مسلمانوں خواہ وہ مرد ہوں یا عورت صرف ایک نقش قدم پر چلنے میں ہی راہ نجات ہے ۔آج یمن،پارا چنار،لبنان اور بالخصوص نائیجیریا لہو لہو ہے عاشقان رسول پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں ۔اب سکون سے گھروں میں بیٹھنے کا وقت نہیں ہم خواتین کو مانند بنت رسول (ص) کفر کے بتوں کو توڑنے کے لئے میدان عمل میں آنا ہو گا ۔صرف آپ (ص) کی سیرت ہی مشعل راہ ہے ۔خدایا !ہم تمام کو سیر نبوی(ص) پر عمل پیرا ہونے کی توفیق و سعادت عطا فرما۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مردان، دوسہرہ چوک میں نادرا آفس کے قریب ہونے والے دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو ناکام بنانے کے لئے ملک دشمن طاقتیں سرگرم ہیں،دہشت گردوں کے سہولت کار اور سرپرستوں کی کوشش ہے کہ کسی طرح اس جنگ کو متنازعہ بنا کر ناکامی سے دوچار کرے پاکستان کی متنازعہ خارجہ پالیسی اور دفتر خارجہ کے مبہم بیانات اس بات کی واضح دلیل ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک اس بات کامتحمل نہیں کہ ہم اغیار کی اقتدار اور مفادات کی جنگ کا حصہ بنے،دنیا میں بھر میں دہشت گردوں کے سرپرست ناکام اور رسوا ہو رہے ہیں، مشرق وسطیٰ میں جاری مفادات کی جنگ سے ہمیں دور رہنا ہو گا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مردان دھماکے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرنت ہوئے کہا کہ معصوم لوگوں کو قتل کرنے والے درندہ صفت دہشتگردوں اور ان کے سرغناوں کو اس ملک میں امن ہضم نہیں ہورہا،دہشتگردوں کے خلاف آپریشن مذید تیز کرنا ہوگامرادان دھماکہ اس بات کی دلیل ہے کہ دہشتگرد ختم نہیں ہوئے بلکہ خاموش ہوگئے ہیں ان درندہ صفت لوگوں کے کمین گاہوں کو چن چن کر ختم کرنا ہوگا۔عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنا صوبائی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کا اولین فرض ہے، حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سیالکوٹ ڈسکہ سے عالمی دہشت گرد ،،داعش،، کے کارندوں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کالعدم دہشت گرد جماعت کے سربراہ پروٹوکول کے ساتھ مختلف مذہبی جماعتوں کے مراکز کے دوروں میں مصروف ہے،اور ان مذہبی سیاسی جماعتوں کی جانب سے ان کو ویلکم کیا جا رہا ہے،ایسے میں پنجاب سے داعش کے کارندوں کی گرفتاری کوئی حیران کن بات نہیں۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدارحسین نقوی نے کہا ہے کہ 25دسمبر کو بانی پاکستان کا روز پیدائش ہے کاش پاکستان کے حکمران قائد کی فکر اور اُن کے نظریات پر عمل کرتے تو آج پاکستان کی یہ صورتحال نہ ہوتی۔ وحدت سیکرٹریٹ میں قائد اعظم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدارنقوی نے کہا کہ آج کا پاکستان اور قائد کے پاکستان میں زمین اور آسمان کا فرق ہے، قائد اعظم نے جس عظیم مقصد کے لیے پاکستان کو بنایا تھا آج اُنہیں مقاصد کو فراموش کردیا گیا ہے۔ موجودہ حکمرانوں کا قائد کے ویژن سے کوئی تعلق نہیں، آج پاکستان کی عوام جن مشکلات کا شکار ہے قائد اعظم انہی کے حل کے لیے الگ مملکت چاہتے تھے۔ حکمرانوں کی جانب سے بلند وبانگ دعوؤں کی بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں سے قائدکا پاکستان بننے کی توقع رکھنا فضول ہے۔ کل تک جو مذہبی وسیاسی رہنما قائد اعظم پر کفر کے فتوے لگارہے تھے آج وہی پاکستانی اداروں کے کرتے دھرتے بنے بیٹھے ہیں، پاکستان کو اتنا نقصان باہر نہیں پہنچا جتنا اندرونی دشمن پہنچارہے ہیں۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر مسیحائی برادری کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب سے محمد عباس صدیقی، سید وسیم عباس زیدی، مہر سخاوت علی،سید علی رضا بخاری اور دیگر نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز (بھکر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی آفس کے مسؤل علامہ اصغرعسکری کے والد خادم حسین شہانی کی رسمِ قل خوانی ان کے آبائی گاوں جھمٹ شہانی میں ادا کر دی گئی رسم قل خوانی میں مجلس وحدت مسلمین کی شورٰی عالی کے رکن علامہ سید حسنین عباس گردیزی ، صوبائی سیکرٹری پنجاب علامہ عبد الخالق اسدی ، صوبائی مسؤل آفس برادر زاہد حسین مہدوی ، جامعۃالرضا کے استاد علامہ ڈاکٹر حسنین نادر ،جامعہ حسین شہانی بھکر کے پرنسپل مولانا فدا حسین خان، مولانا عرفان حیدر نقوی ،مولانا اقبال حسین حسنی ، مولانا قلب علی خان ،مقامی سیاسی رہنماوں عامر حیات شہانی، ایم پی اے حمید اکبر خان نوانی، سابقہ ضلعی ناظم انعام اللہ خان شہانی سابقہ صوبائی وزیر پنجاب سمیت ضلعی سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی ، سابق امید وار قومی اسمبلی احسان اللہ خان سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔شرکاء قل خوانی سے رکن شورٰی عالی علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے موت و حیات کے فلسفہ پر تفصیل سے خطاب کیا بعد ازاں مرحوم کے بڑے بیٹے محمد اختر خان شہانی کی دستار بندی علامہ حسنین گردیزی اور مرحوم کی برادری کے بزرگان نے کی۔مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے علامہ اصغر عسکری سے ان کے مرحوم والد کے انتقال پر تعزیت پیش کی اور مرحوم کے بلندی درجات اور پسماندگان کے صبر و جمیل کے لیے دعا کی ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل عباس علی نے اپنے ایک بیان میں نو منتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کو اپنی اور مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے مثبت سیاسی طرز فکر کو اپنائیں گے۔ صوبے میں امن و امان کا قیام اور گڈ گورننس ان کی اولین ترجیح ہوگی ذاتی اور سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کریں گے، ہم امید رکھتے ہیں کہ وہ صوبے کی غربت، پسماندگی اور محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔ گذشتہ برسوں میں بلوچستان میں جس طرح مذہبی دہشتگردی اور ٹارگیٹ کلنگ ہوتی رہی اور بالخصوص ہزارہ قوم کے ساتھ جو ظلم ہوا اس میں ڈاکٹر مالک بلوچ کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے کمی ہوئی ہم امید رکھتے ہیں کہ آپ ہزارہ قوم کے زخموں پر مرہم رکھیں گے اور بلوچستان سے مذہبی دہشتگردی اور ٹارگیٹ کلنگ کا خاتمہ کریں گے۔ڈاکٹر مالک بلوچ ڈھائی سالہ کاکردگی بہت اچھی رہی۔ ہم نواب صاحب سے امید رکھتے ہیں ک وہ بھی اسی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، یہ خوش آئند عمل ہے کہ مری معاہدے پر عملدرآمد ہوا اور انتقال اقتدار احسن طریقے سے ہوا ، جس پر بلوچستان کی سیاسی جماعتیں مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ہم محترمہ راحیلہ درانی کو پہلی خاتون اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ آپ سب چیزوں پر اس ایوان کو ترجیح دیں گے۔ اس کے تقدس اور اس کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گی اور بلوچستان کی قبائلی اور جمہوری روایات کی پاسداری کرتے ہوئے ایوان کو چلائیں گی۔ توقع رکھتے ہیں کہ آپ حکومت اور اپوزیشن سب کو ساتھ لے کر چلیں گی اور ایک نئی روایت کی داغ بیل ڈالیں گی۔

وحدت نیوز (کراچی) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے پر بصیرت افکارکو مشعل راہ بنانے سے ہماری ساری مشکلات کا خاتمہ ممکن ہیں۔خارجی اثرات سے آزاد ایسی ریاست قائد اعظم کا خواب تھا جہاں ہر شخص کو اسلام کے اصولوں کے مطابق آزادنہ زندگی گزارنے کے مواقع میسر ہوں۔جہاں اقلیتوں کو تحفظ ملے ۔ دہشت گردوں سے چھٹکارا دلا کر اس ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنانا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی ننے قائد اعظم کی 140 ویں یوم ولادت کی مناسبت سے وحدت ہاوس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم ایک مخلص اور قوم کا حقیقی درد رکھنے والے رہنما تھے۔انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کی علحیدہ ریاست کے لیے ایک طویل جنگ لڑی اور اپنے اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ وطن حاصل کیا۔ ہمارا یہ وطن قائد کی عظیم جدوجہد اور لاکھوں قربانیوں کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا۔ہمیں اس کی حفاظت کرنے کے لیے اسی درد اور اخلاص کے ساتھ تگ و دو کرنے کی ضرورت ہے۔قائد اعظم کے بتائے ہوئے رہنما اصولوں پر کاربند رہنے سے ہم معاشرے میں باوقار مقام حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر تجدید عہد کرنا ہو گا کہ ہمارا اس مٹی سے عشق مرتے دم تک قائم رہے گا ۔علامہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ و علاقائی دفاتر میں قائد اعظم کی یوم ولادت کے موقع پر لیکچرز اور سیمینارز منعقد کیے گے جبکہ صوبائی رہنماعلامہ مختار امامی ،مولانا احسان دانش ،علی حسین نقوی ،عالم کربلائی ،عبداللہ مطہری ،مولانا نشان حیدر ساجدی،شفقت لنگا،امتیاز شاہ بخاری ،ناصر حسینی ،حیدر زیدی ،آصف صفوی، نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور بانی پاکستان سمیت شہدائے کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کرائی گئی ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree