وحدت نیوز (سکردو) سعودی عرب میں شیعہ عالم دین آیت اللہ باقر النمر کی شہادت کے خلاف احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کہا کہ آیت اللہ باقر النمر کی شہادت عظیم سانحہ ہے اور پوری امت مسلمہ کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔ آل سعود امریکہ و اسرائیل کا غلام اور اسلام کے چہرہ پر بدنما داغ ہے۔ آیت اللہ باقر النمر اور دیگر بے گناہوں کا ناحق خون آل سعود کی حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ باقر النمر کے پاکیزہ خون سے اپنے ہاتھوں کو رنگین کرنے کے بعد سعودی عرب کا وزیر خارجہ پاکستان کیوں آرہا ہے۔ خائن اسلام آل سعود کے وزیرخارجہ کو سوگ کے ان ایام میں پاکستان بلانا اس امر کی دلیل ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت آل سعود کے اس ظلم پر خوش ہے۔ ہم دنیا کو واضح کر دینا چاہیں گے کہ کس جرم میں آل سعود نے آیت اللہ باقر النمر اور دیگر ساتھوں کے سر کو تن سے جدا کرکے عصر حاضر کے یزید ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ انکا جرم شہنشایت کی مخالفت کرنا، انسانی اقدار کے احیاء کے لئے کوشش کرنا، سعودی عرب میں موجود ظالمانہ نظام کے خلاف کلمہ حق بلند کرنا اور محبت محمد و آل محمد رکھنا ہے۔ اس واقعے نے واقعہ کربلا کی یاد تازہ کر دی ہے۔
آغا علی رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا کو شاید معلوم نہیں کہ شہادت ہمارے لئے طرہ امتیاز اور باعث فخر ہے۔ بنی عباس اور بنی امیہ کی ظالم حکومت محمد و آل محمد کی محبت کو ہمارے دلوں سے نہیں مٹا سکی تو یہ بھول ہے کہ آل سعود ہمارے دلوں سے محمد و آل محمد کی محبت کو مٹا سکے گی۔ سعودی عرب میں آل سعود کے ہاتھوں آیت اللہ باقرالنمر کی شہادت پر پاکستان حکومت کی خاموشی رضا مندی کے مترادف ہے۔ آل سعود کی اتحادی جماعتیں بھی آیت اللہ باقر النمر کی شہادت میں برابر کی شریک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر حسینی جذبہ رکھنے والے کبھی وقت کے ظالم سے خائف نہیں ہونگے بلکہ حق و صداقت کی صدا بلند کرتے رہیں اور حسین کی طرح سر کٹا دیں گے، لیکن سر نہیں جھکائیں گے۔ ہم یزید وقت کے خلاف بھی آواز بلند کرتے رہیں گے، یہاں تک کہ شہادت نصیب نہ ہو۔
وحدت نیوز (لاہور) سعودی عرب میں ممتاز شیعہ عالم دین شیخ باقر النمر کو سزائے موت دینے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان پر ملک بھر یوم سوگ و یوم احتجاج منایا گیا۔اس سلسلے میں لاہور،اسلام آباد،کراچی، حیدرآباد، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی ،سکردو،گلگت، مظفرآباد سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی جلوس اور ریلیاں نکالیں گئیں۔ جن میں ایم ڈبلیو ایم کے علاوہ مختلف شیعہ و سنی تنظیموں کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مظاہرین نے کتبے اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر سعودی حکومت کے ظالمانہ اقدام کے خلاف نعرے درج تھے۔لاہور پریس کلب سے اسمبلی ہال تک ہزاروں کی تعداد میں مرد خواتین بچوں نے مارچ کیا مظاہرین سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی و صوبائی رہنماوں علامہ مبارک موسوی، علامہ خالق اسدی، اسد عباس نقوی ، آئی ایس او لاہور کے کارکنا ن و رہنما، امامیہ آرگنائزیشن کے مرکزی عہدیدران سمیت سول سوسائٹی کے مختلف افراد نے خطاب کرتے ہوئے سعودی حکومت پر کڑی تنقید کی۔مقررین نے کہا کہ سعودی حکومت نے ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی پامالی کی انمٹ تاریخ رقم کی ہے۔اپنی بادشاہت کو ثابت کرنے کے لیے عدل و انصاف کے تقاضوں کو پوری رعونت کے ساتھ آل سعود نے اپنے پیروں تلے روندھا۔علامہ نمر سے سعودی عرب کے اندر غیر اسلامی حکومت کے خلاف تنقید کرنے اور اصلاحات کے مطالبے پر انتقام لیا گیا۔انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو اس وحشیانہ اقدامکے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔مقررین نے کہا کہ سعودی عرب میں آل سعود کی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔حکومت پر تسلط حاصل کرنے کے لیے شہزادوں کے مابین سرد جنگ شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ حکومت کے جانشینوں کے اختلافات منظر عام پر آچکے ہیں۔شیخ نمر کا ناحق خون رائیگاں نہیں جائے گا۔سعودی حکومت بہت جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے۔ مقررین نے سعودی حکومت کے خلاف قراردار پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں موجود سعودی ایمبیسی سے علامہ نمر کی مظلومانہ شہادت پر شدید احتجاج کرتے ہیں ۔ ممتاز شیعہ رہنما کو شہید کر کے پاکستان میں بسنے والے چھ کروڑاہل تشیع کو شدید کرب سے دوچار کیا ہے حکومت پاکستان اپنے شہریوں کے اضطراب کو کم کرنے کے لیے سعودی حکومت کے اس بے رحمانہ اقدام کا حکومتی سطح پر بھی احتجاج کرے۔پاکستان کسی بھی متنازعہ الائنس کا حصہ بننے سے باز رہے ۔ دہشت گردی کے خاتمے کے نام پر سعودی حکومت کا فوجی اتحاد عالم اسلام کو فرقوں میں الجھانے کی ایک سازش ہے۔
وحدت نیوز (کویت) کویت کے علاقے سالمیہ کی مسجد شعبان میں ہفتہ وحدت اور میلاد النبی (ص) کے موقع پر منعقدہ خوبصورت محفل جشن میں شیعہ، سنی مسلمانوں نے بھرپور شرکت کی، اس محفل پرنور کے انعقاد میں مجلس وحدت مسلمین کویت، مومنین کویت ماتمی تنظیم علی ولی الله، منہاج القرآن انٹرنیشنل، منہاج ویلفیئر سوسائٹی، بزم نعت کویت، مرکزی جماعت اہلسنت کویت بھی شامل تھیں۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق مسجد شعبان میں عشاق محمد مصطفیٰ صلی الله عليه وآلہ وسلم کے زیر اہتمام عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم و میلاد امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسبت سے ایک جشن کا اہتمام کیا گیا، جس کی تین نشستیں ہوئیں۔ محفل نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم، نعتیہ مشاعرہ اور سیرت النبی کانفرنس، اس میں نظامت و نقابت کے فرائض بالترتیب حکیم طارق محمود صدیقی، سہیل عمران اور رضا علی طاہری نے ادا کیے. کویت کے معروف اور ہردلعزیز نعت خوانوں حضرات غلام سرور حسنین، فیصل نقشبندی، رضا علی طاہری، قاری عبدالوحید ربانی، جواد حسینی، سید علی مہدی رضوی، جواد جمانی اور شاہد ترابی نے گلهائے عقیدت بحضور سرور کائنات پیش کئے۔
اس کے بعد بدر سیماب اور فیاض وردگ نے نعتیہ کلام بحضور ختم المرسلین پیش کئے اور آخر میں قاری خلیل احمد رضوی نے فضائل جناب رسالت مآب اور آپکی میلاد اور آپکے شجره طیبہ کے حوالے سے انتهائی پرخلوص عقیدت کا اظہار فرمایا۔ سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان اسلم خان نے اس محفل میلاد میں خصوصی شرکت کی اور اپنے مختصر خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ ہمیں آقائے دوجهاں کا سچا عاشق بننے کیلئے آپکے حسن اخلاق اور حسن کردار کو اپنانا ہوگا. مولانا صادق امین جعفری نے دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات تمام مسلمانوں میں نکتہ اتحاد ہے اور آج کا یہ اجتماع اس امت مسلمہ کے اتحاد کی علامت ہے۔تقریب کے آخر میں شرکا میں متعدد انعامات تقسیم کئے گئے، تقریب کے منتظمین نے آخر میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز (راولپنڈی) عید میلاد النبی (ص) کے مبارک موقع پر ثقافتی قونصلیٹ اسلامی جمہوریہ ایران، اسلام آباد، راولپنڈی آرٹس کونسل اور خانہ فرہنگ، راولپنڈی کے باہمی اشتراک سے پہلا عظیم الشان قومی مقابلہ حفظ و قرات قرآن کریم کا انعقاد کیا گیا۔ کل پاکستان قومی مقابلہ حفظ و قرات کی اختتاحی تقریب گزشتہ روز راولپنڈی آرٹس کونسل نزد کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ جس میں مقابلہ میں جیتنے والے قراء اور حفاظ کرام میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ تقریب کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کی۔ خانہ فرہنگ راولپنڈی کے ڈائریکٹر آقای اکبری، قونصلیٹ اسلامی جمہوری ایران کے انچارج شہاب الدین دارائی، امام حسین کونسل کے چیئرمین غضنفر مہدی اور دیگر نے شرکت کی۔ قرائت قرآن میں وجاہت رضا نے پہلی، رفیق نے دوسری، سید ناظر نے تیسری جبکہ حفظ قرآن میں عبدالواحد نے پہلی، شہاب الدین نے دوسری اور سید جعفر رضا اور سید جون علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی تعلیمی کونسل کااہم اجلاس ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری امور تعلیم نثار علی فیضی کی زیر صدارت سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد سبطین حسینی، پنجاب کے صوبائی سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر افتخار نقوی اور پاکستان کے معروف تعلیمی اداروں کے اساتذہ خضر عباس اور وقار حیدر نے شرکت کی۔ اجلاس میں شعبہ تعلیم کے نصب العین، اعراض و مقاصد اور تعلیمی پروگرام پر گفتگو کی گئی۔اجلاس میں ٹیچرز ایمپلائمنٹ سیل، کیرئیر کاؤنسلنگ ڈ یسک کے فوری قیام اور آئندہ ماہ ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیرکے وفدنے سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی کی سربراہی میں لّلی ٹائون کے چرچ میں منعقدہ کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی، ایم ڈبلیوایم کے وفدمیں مولانا غلام محمد فخرالدین ، سابق امیدواربرائے کونسلراسد علی ، شہبازعلی ، ایم ڈبلیوایم رہنما نیاز علی،مختارامام ودیگرشامل تھے، ایم ڈبلیوایم کے وفدنے مسیحی رہنماوں کو ولادت باسعادت پیغمبرخدا حضرت عیسیٰ ؑاور کرسمس کے تہوارکی مبارک باد پیش کی اور کیک اور مٹھائی پیش کی، مسیحی رہنماوں نے ایم ڈبلیوایم کے وفدکی آمد پر انتہائی مسرت کا اظہارکرتےہوئےمسلسل ملاقاتوں اور مضبوط روابط کے قیام پر پر زور دیا۔